اپریل 28, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ڈیرہ غازیخان کی خبریں

ڈیرہ غازی خان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے

ڈیرہ غازیخان

کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن ڈاکٹر ارشاد احمد نے صبح سویرے شہر کے مختلف مقامات کا پیدل تفصیلی دورہ کیا اور ”خدمت آپ کی دہلیز پر” مہم کے تحت اداروں کی کارکردگی کا جائزہ لیا،

ڈویلپمنٹ، کارپوریشن،پی ایچ اے،سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی اور دیگر محکموں کے افسران ہمراہ تھے کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن ڈاکٹر ارشاد احمد نے”خدمت آپ کی دہلیز پر”مہم کے تحت اداروں کی کارکردگی چیک کرنے کیلئے

باقاعدگی سے فیلڈ وزٹ شروع کردئیے۔ انہوں نے نماز فجر کی ادائیگی کے بعد ڈیرہ غازی خان شہر کے رکن آباد،مانکا کینال،ماڈل ٹاون،

کھوسہ پارک،گھنٹہ گھر گول باغ، اے پی ایس سکول چوک،پل ڈاٹ تا کالج چوک گرین بیلٹس اور دیگر مقامات کا دورہ کیا۔

کمشنر نے خدمت مہم کے تحت صفائی، پارکس اور گرین بیلٹس کی بحالی کا پیدل تفصیلی جائزہ لیا انہوں نے بند سٹریٹس لائٹس بحال کرکے روشن کرنے کی ہدایات جاری کیں۔

کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد نے کہا کہ شہر کے چوک،گرین بیلٹس بہتر کئے جائیں،سڑکوں کے پیچ ورک میں معیاری میٹریل استعمال کیا جائے۔

بند ڈرین اور سیوریج لائنز کی صفائی کرکے نکاسی آب بہترکی جائے۔اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے سید تنویر مرتضے،

ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ عبید الرشید،چیف آفیسر کارپوریشن جواد الحسن گوندل،چیف آفیسر سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی محمد یار اور دیگر افسران ہمراہ تھے۔


ڈیرہ غازیخان

کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن ڈاکٹر ارشاد احمد کی ہدایت پر ”خدمت آپ کی دہلیز پر”مہم کے تحت پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی نے ٹریفک کی روانی میں رکاوٹ بننے والے

درختوں کی کانٹ چھانٹ شروع کردی۔مانکا کینال پر درختوں کی ٹوٹی شاخوں اور بجلی کے تار کو چھونے والی شاخیں خوبصورت انداز میں کاٹی جارہی ہیں۔

درختوں کی شاخوں کی کانٹ چھانٹ سے مانکا کینال جاذب نظر آنے لگی۔مانکا کینال کے دونوں کناروں کا بہت سا حصہ خوبصورت بنادیا گیا۔

ڈائریکٹر جنرل پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی سید تنویر مرتضیٰ کے مطابق ”خدمت آپ کی دہلیز پر”مہم کے تحت شہر کے تمام پارکس،چوکوں،

گرین بیلٹس،میڈینز اور دیگر مقامات کو خوبصورت بنایا جائیگا۔موسم کی مناسبت سے سایہ وپھلدار اور خوبصورت پودے لگائے جائیں گے۔شہر کے اکثریت پارکس کو بہتر کردیا گیا ہے۔


ڈیرہ غازیخان

کمشنر ڈیر ہ غازیخان ڈویژن ڈاکٹر ارشاد احمد نے کہا ہے کہ سرکاری رہائش گاہوں کی الاٹمنٹ باقاعدہ قوانین کے تحت کی جاتی ہے سرکاری کوارٹرز کو غیر

سرکاری لوگوں کے استعمال کا سختی سے سدباب کیا جائے گا انہوں نے یہ بات اپنے دفتر کے کمیٹی روم میں ہاوس الاٹمنٹ کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی..

اجلاس میں ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز ڈسٹرکٹ اکاونٹس آفیسر 1بلال مصطفی ہمدانی،ا یکسیئن بلڈنگز اوردیگر افسران موجود تھے.

اجلاس میں ہاوس الاٹمنٹ سے متعلقہ امور کا جائزہ لیاگیا اور اہلکاروں کے ہاوس رینٹ کے معاملات بھی زیر بحث لائے گئے.

کمشنر نے ڈپٹی کمشنر کو غازی کالونی میں ٹف ٹائلز لگانے، سیوریج کی بہتری، کالونی کی خوبصورتی اور بنیادی ڈھانچے کی بحالی کی ہدایت کی.


ڈیرہ غازیخان

ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازیخان کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز نے کہا ہے کہ معاشرہ میں امن کے قیام کیلئے علماء کااہم کردار ہے.

علماء مشائخ اور خطباء کی بات کو اہمیت دی جاتی ہے ضلع ڈیرہ غازیخان میں موجودہ صورتحال اس بات کی متقاضی ہے کہ امن او ربھائی چارے کی فضا کو فروغ دیا جائے.

انہوں نے یہ بات اپنے آفس میں ضلعی امن کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی جس میں امن کمیٹی کے اراکین اور مختلف مکاتب فکر کے علماء موجود تھے .

اجلا س میں علماء و مشائخ نے امن و امان کے قیام کے سلسلے میں اپنے بھر پور تعاون کی یقین دہانی کرائی.


ڈیرہ غازیخان

ضلع ڈیرہ غازیخان میں "خدمت آ پ کی دہلیز پر” مہم میں سرکاری ملازمین کے ساتھ ساتھ سول سوسائٹی اور زندگی کے ہر شعبہ سے متعلق افراد کو شامل کیاجائے.

وزیر اعلی پنجاب کی طرف سے دیئے گئے ہفتہ وار شیڈول کو سامنے رکھتے ہوئے ہر سرگرمی کو ریکارڈ کیا جائے.

یہ بات ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز نے خدمت مہم کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی.

اجلاس میں کارپوریشن، ویسٹ منیجمنٹ کمپنی، پی ایچ اے، لوکل گورنمنٹ، اسسٹنٹ کمشنرز، تحصیل کونسل اورمیونسپل کمیٹی کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا.

اجلاس میں بتایا گیا کہ یکم جون کو ضلع میں 1680سرگرمیوں کو ریکارڈ کیاگیا

اور عوام کی طرف سے 73شکایات موصول ہوئیں جن میں سے 33کو حل کرلیاگیا باقی پر کام کیا جا رہاہے


ڈیرہ غازی خان:
پولیس تھانہ بی ڈویژن کی کاروائی، ناجائز اسلحہ رکھنے والا ملزم اسلحہ سمیت گرفتار۔

تفصیلات کے مطابق دوران گشت پولیس تھانہ بی ڈویژن نے کاروائی کرتے ہوئے ناجائز اسلحہ رکھنے والا ملزم محمد شہزاد ولد بہادر قوم وڈانی سکنہ چاہ کری والا

موضع چورہٹہ کو ناجائز اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا۔گرفتار کیے گئے ملزم سے پسٹل 30 بور بمع 05 عدد گولیاں برآمد کر کے تھانہ بی ڈویژن میں اسلحہ آرڈیننس کے

تحت مقدمہ درج کر دیا گیا۔اس موقع پر ایس ایچ او تھانہ بی ڈویژن محمد ابراہیم کا کہنا تھا کہ جرائم پیشہ افراد کے خلاف ہماری جدوجہد جاری ہے

اور ہم ایک جامع حکمت عملی کے تحت جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن کیے ہوئے ہیں۔


 

ڈیرہ غازیخان۔
ایس پی انوسٹی گیشن حسن جاوید بھٹی کی پولیس لائنز میں گاڑیوں کی انسپکشن

دس گاڑیوں کو ضروری مرمت کے بعد متعلقہ تھانوں کے حوالے کر دیا گیا۔

گاڑیاں آپریشنل حالت میں رکھنا پہلی ترجیح ہے۔ایس پی انوسٹی گیشن

دو گاڑیوں کی مکمل انجن اوور ہالنگ کی گئی ہے۔

جرائم پیشہ افراد اور جرائم کے خاتمے کیلئے گاڑیوں کا درست رہنا ضروری ہے۔ایس پی نوسٹی گیشن


ملتان

سیکرٹری زراعت جنوبی پنجاب ثاقب علی عطیل نے کوہ سلیمان کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔ مقامی کاشتکاروں سے ملاقات کی اور مسائل سنے اورموقع پر

موجودمتعلقہ افسران کو مسائل کے حل کیلئے ہدایات جاری کیں۔اس موقع پرانہوں نے کاشتکاروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پسماندہ علاقوں کی ترقی موجودہ حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے کوہ سلیمان کے لوگوں کی غربت میں خاتمہ اورزرعی ترقی کیلئے خصوصی پیکج دیا ہے۔

اس پیکج کے تحت زرعی مقاصد کیلئے پانی کے بہتر استعمال، بارشی پانی کو جمع کرنے کیلئے تالابوں کی تعمیر، ڈرپ نظام آبپاشی کو چلانے کیلئے سولر سسٹم کی تنصیب،زرعی پیداوار بڑھانے کیلئے گندم کی جدید اقسام اور جوار اور باجرہ کے

بیج کی 90 فیصد سبسڈی اور سبزیوں کے بیجوں کی مفت فراہمی شامل ہے جبکہ ذرائع آمدورفت کو بہتر بنانے کیلئے جیپ ایبل ٹریکس تیزی سے مکمل کیے جارہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ گندم کی جدید اقسام کی فراہمی کی وجہ سے امسال کوہ سلیمان کے کاشتکاروں نے فی ایکڑ بہتر پیداوار حاصل کی ہے۔

اگلے سال کاشتکار انہیں اقسام کو کاشت کریں اور ساتھی کاشتکاروں کو بھی ان جدید اقسام کا بیج دیں تاکہ وہ بھی پرانی اقسام کو جدید اقسام سے تبدیل کرکے

زیادہ پیداوار حاصل کرسکیں۔ انہوں نے کہا کہ 70 سالہ تاریخ میں پہلی بار کوہ سلیمان میں ریکارڈ ترقیاتی کام ہورہے ہیں۔ اس سے علاقہ کے لوگوں کی قسمت بدل جائے گی۔

محکمہ زراعت کے تحت جاری منصوبوں کی شفاف انداز میں بروقت تکمیل مشن ہے جس کیلئے تمام ممکنہ وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ

ان منصوبہ جات سے بلاتفریق تمام کاشتکار مستفید ہوں گے جن کاشتکاروں نے اپنے رقبے تیار کرکے باڑ لگا لی ہے

انہیں زیتون، کھجور اور سٹرس کے پودے فراہم کیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ان تمام منصوبہ جات کی میں خود مانیٹرنگ کررہا ہوں۔

منصوبہ جات کی تکمیل میں کسی قسم کی کوتاہی یا سستی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔ قبل ازیں سیکرٹری زراعت جنوبی پنجاب نے

کوہ سلیمان میں جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا اور افسران سے بریفنگ لی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ خطہ کی خوشحالی کیلئے ضروری ہے کہ

تمام منصوبہ جات کی بروقت تکیمل کو یقینی بنایا جائے۔ کام کے معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

فنڈز کا بہترین استعمال کیا جائے۔ اس موقع پر ڈائریکٹر زراعت توسیع مہر عابد حسین،ڈائریکٹر واٹرمینجمنٹ انوار الحق شہزاد،

ڈپٹی ڈائریکٹر غلام محمد،اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت انفارمیشن عبدالصمد سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے۔


”خد مت آپ کی دہلیز پر “عوام کو سہولت فراہم کرنے کے لئے بڑا پروگرام شروع کر دیا گیا
یہ صرف ایک پروگرام نہیں بلکہ گورننس کا منفرد ماڈل ہے

اسلام میں صفائی کو” نصف ایمان“ قرار دیا گیا ہے
محکمہ تعلقات عامہ نے اس پروگرام کی کامیابی کے لئے جامع میڈیا پالیسی تشکیل دی ہے

 

تحریر: جاوید یونس

مسلسل مشکلات کا سامنا کرنے اور سیاسی آنکھ مچولی کے بعد وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار اب پہلے سے کہیں زیادہ اعتماد کے ساتھ عوام کی خدمت کے لئے

آگے بڑھتے نظر آرہے ہیں۔ماضی میں نظر انداز کیے گئے کم ترقی یافتہ علاقوں خصوصاً جنوبی پنجاب کواپنے عملی اقدامات سے احساس دلایا کہ تحریک انصاف کی حکومت پنجاب بھر کو ایک ہی سطح پر ترقی سے ہم کنار دیکھنا چاہتی ہے۔

وزیراعلی نے زراعت،تعلیم،صحت، سیاحت کی سی این ڈ بلیو سمیت زندگی کے تمام شعبوں کی بہتری کے لئے عملی اقدامات کیے ۔

اس کے علاوہ کئی میگا پراجیکٹس پر کام شروع کروایا اور یوں وزیر اعظم عمران خان کے ویژن کو سامنے رکھ کر عوام کا اعتماد حاصل کیا۔ اب انہوں نے پنجاب بھر کے عوام کو درپیش مسائل کے حل کے لئے ایک نئے نعرے کے ساتھ کمر کس لی ہے۔

یہ نیا نعرہ ہے ”خدمت آپ کی دہلیز پر“ اس نعرے کے تحت عوام کی خدمت کے جو شعبے تجویز کیے گئے ہیں ان میں گلیوں،سڑکوںکی صفائی ،

نکاسی آب اور سرکاری عمارات کی صفائی ،ستھرائی شامل ہے۔ صوبے کے سب سے بڑے سرکاری افسر یعنی چیف سیکرٹری پنجاب کو براہ راست اس نئی مہم کی ذمہ داری دی گئی ہے

اور وہ تمام کمشنرز،ڈپٹی کمشنرز اور مختلف شعبوں کے سربراہوں کے ذریعے عملی طور پر اس نعرے پر عملد رآمد کروائیں گے۔

اس پروگرام کے آغاز سے پہلے تیاریوں کا جائزہ لینے کے لئے پنجاب کے چیف سیکرٹری کی صدارت میں اعلیٰ سطحی اجلاس ہوئے

جس میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری بلدیات اور اطلاعات کے سیکرٹریوں جبکہ ڈویژنل کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز اور افسران نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔ اجلاس میں پہلے تین ہفتوں کے پروگرام کو حتمی شکل دی گئی۔

لوگوں کو ان کی دہلیز پر پبلک سروسز کی فراہمی، سرکاری مشینری کو متحرک کرنے اور لوگوں تک ان کے ثمرات پہنچانے کے لئے ”خدمت آپکی دیلیز پر“ پر کا تین ہفتوں پر مشتمل ایک جامع پروگرام تشکیل دیا ہے۔

پہلا ہفتہ صفائی کا ہوگا جس میں کوڑا کرکٹ اور گندگی وفضلہ کی نشاندہی کر کے اس کو ہٹایا جائے گا۔

اس طرح شاہراہوں کے اطراف سے ملبہ اور تعمیراتی میٹریل کو ٹھکانے لگانے کے علاوہ اس ہفتے دیوراوں سے وال چاکنگ اور درختوں و بجلی کے کھمبوں سے پہلے بینرز اورسٹیمرز اتارنے و غیر فعال سٹریٹ لائٹس کو مرمت اور تبدیل کیا جائے گا۔

دوسرا ہفتہ نکاسی آب کا ہوگا جس کے دوران سڑکوں اور میدانوں سے دلدل کی نشاندہی کر کے اس کو اٹھایا جائے گا۔

سیوریج اور پائپ لائنوں کی صفائی کے ساتھ ساتھ گٹروں پر مین ہول کے ڈھکن لگائے جائیں گے اور صوبہ بھر کی تمام پبلک ٹوائلٹس کی صفائی کی جائے گی۔ تیسرا ہفتہ سرکاری عمارات کی صفائی و ستھرائی سے مشتمل ہوگا۔

سرکاری دفاتر، سکولز اور دیگر سرکاری عمارات کی وائٹ واش کی جائے گی۔ پارکس ،گرین بیلٹس،راﺅنڈ اباﺅٹ اور چوکوں کی تزئین و آرائش، دیہی مراکز صحت اور بنیادی مراکز صحت اور سرکاری دفاتر کی صفائی کی جائے گی۔ اس صفائی کے پروگرام میں بنیادی کردار محکمہ تعلقات عامہ ،محکمہ بلدیات،

ہاﺅسنگ واربن ڈویلپمنٹ ،پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ، پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ، پی ایچ اے، کمشنرز و ڈپٹی کمشنرز ہوگا۔

چیف سیکرٹری نے ہدایت کی کہ پروگرام کی کامیابی کے لئے تمام حکومتی مشینری متحرک انداز میں کام کرے۔ انہوں نے کہا کہ تمام افسران اور محکمے پروگرام پر اسکی

روح کے مطابق عملدرآمد کرائیں، سرکاری معمولات کے علاوہ ہر ہفتے ایک تھیم کے تحت کام ہوگا۔

عوامی خدمت کے پروگرام کا مقصد لوگوں کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کرنا ہے، لوگوں کو یقین ہو کہ حکومت ان کے کے لئے آسانیاں پیدا کررہی ہے۔

ہر ہفتے دیئے گئے ٹارگٹس پر عوام سے براہ راست فیڈبیک لیا جائے گا اور فیلڈ سرگرمیوں کی ایپ کے ذریعے مانیٹرنگ کی جائے گی۔ پروگرام میں کارکردگی کے لحاظ سے اضلاع کی درجہ بندی کی جائے گی، اچھی کارکردگی پر انعام جبکہ ناقص کارکردگی پر باز پرس ہوگی۔

وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے ”خدمت آپ کی دہلیز پر“ پروگرام کا باقاعدہ افتتاح کردیا ہے اور لوگوں کو اپنے گھر کا مالک بنانے کے پروگرام کی طرح

اس پروگرام پر بھی فوری طور پر عمل شروع کر دیا گیا ہے۔ اس سارے پروگرام کا بنیادی نقطہ صفائی ہے جسے اسلام میں نصف ایمان کا درجہ دیا گیا ہے اور عملی طور پر بھی اس کا تعلق صحت اور پرسکون زندگی سے جڑا ہوا ہے۔

دنیا بھر میں ترقی کی ایک علامت وہاں کی گلیوں، سڑکوں اور عوامی مقامات کی صفائی قرار دیا جاتا ہے۔ لوگ اپنے گھروں کے اندر کے حصے کو صاف ستھرا رکھنے

کو ترجیح دیتے ہیں اور جب باہر کے مناظر بھی صاف ستھرے ہوں گے تو اس کا اثر براہ راست ہماری زندگی اور عمومی رویوں پر پڑے گا۔ صفائی بنیادی طور پر ایک اجتماعی عمل سے ممکن ہوتی ہے۔

جب حکومت کی طرف سے ایک تحریک کی صورت میں بھر پور مہم چلانے کا آغاز کیا گیا ہے تو یقینی طور پر عوام بھی اپنے حصے کا کردار ادا کریں

اور صفائی نصف ایمان کے دینی فریضے میں حکومت کے ساتھ قدم سے قدم ملا کر چلیں۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ

پوری دنیا کی طرح پاکستان اور عوام بھی کرونا اور اس سے جڑے معاشی مسائل ،مہنگائی اور پابندیوں میں جکڑے ہوئے ہیں

لیکن پاکستان میں حکمران اورباہمت قیادت نے اچھے فیصلوں سے اپنے عوام کو باقی دنیا کے مقابلے میں بہت سے مسائل سے بچا لیا ہے

اور کرونا وبا کا دباﺅ بھی کم ہورہا ہے اسی وجہ سے وفاقی حکومت کے ساتھ پنجاب کی حکومت نے وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کی قیادت میں عوام کو اچھی زندگی کی

زیادہ سے زیادہ سہولتوں کی فراہمی سے قصبوں، شہروں کو ترقی یافتہ ممالک کے ہم پلہ صاف ستھرا بنانے کے لئے عملی اقدامات کا آغاز کیا ہے۔

بزدار حکومت نے عوام کو ان کی دہلیز پر سہولتیں دینے کے لئے بڑا پروگرام لانچ کردیا ہے۔ وزیر اعلیٰ آفس میں ”خدمت آپ کی دہلیز پر“ پروگرام کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی۔ وزیر اعلیٰ نے خدمت ایپلی کیشن کا بھی افتتاح کیا۔

چیف سیکرٹری،ایڈیشنل چیف سیکرٹری، کمشنر لاہور ڈویژن اور سیکرٹری بلدیات نے وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کو ”خدمت آپ کی دہلیز پر“ پروگرام کے اہم خدوخال کے بارے میں بریفنگ دی۔

وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ”خدمت آپ کی دہلیز پر“ عوام کی خدمت کے لئے شاندار پروگرام ہے۔

اس پروگرام سے نچلی سطح پر سروس ڈلیوری میں بہتری آئے گی اور عوام کو ان کی دہلیز پر بنیادی سہولتیں ملیں گی۔ یہ صرف پروگرام نہیں بلکہ گورننس کا منفرد ماڈل ہے جس سے صوبے کی عوام کا فائد ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ ”خدمت آپ کی دہلیز پر“ پروگرام ابتدائی طور پر 3 ہفتوں پر مشتمل ہوگا۔ پہلے ہفتے میں گلیوں،

بازاروں اور محلوں کو صاف کیا جائے گا۔ سڑکوں کے کناروں سے تعمیراتی مٹیریل اٹھایا جائے گا۔ درختوں اور کھمبوں سے لٹکے ہوئے بینرز اور وال چاکنگ ختم کی جائے گی اور خراب سٹریٹ لائٹس کو ٹھیک کیا جائے گا۔

دوسرے ہفتے میں فراہمی و نکاسی آپ کی سہولتوں میں بہتری لانے پر توجہ دی جائے گی۔ سیوریج پائپ صاف کیے جائیں گے اور کھلے مین ہول پر ڈھکن نصب کئے جائیں گے

جبکہ تیسرے ہفتے میں سرکاری دفاتر، سکولوں اور دیگر عمارتوں پر رنگ وروغن اور صفائی ہوگی۔

پارکس، گرین بیلٹس، راﺅنڈ اباﺅٹ اور چوکوں کی بیوٹیفکیشن پر توجہ دی جائے گی اور دیہی وبنیادی مراکز صحت کو صاف ستھرا کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ”خدمت آپ کی دہلیز پر“ پروگرام میں سول سوسائٹی، مقامی افراد اور ٹائیگرفورس کو شریک کیا جائے گا۔

عوام سے براہ راست فیڈبیک لیا جائے گا اور فیڈبیک سرگرمیوں کی ایپ کے ذریعے پروگرام کی مانیٹرنگ کی جائے گی۔ کارکردگی کے لحاظ سے اضلاع کی درجہ بندی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ عوام کی خدمت پاکستان تحریک انصاف کے منشور کا بنیادی جزو ہے۔

عوام کی فلاح و بہبود اور خدمت ہمارانصب العین ہے۔ عوام کے مسائل کے فوری ادراک اور فوری حل کسی بھی فلاحی ریاست کا فرض ہے

اور حکومت پنجاب اپنے اس فرض سے غافل نہیں۔ حکومت عوام کی خدمت کے عزم کو پورا کرنے کے لئے تمام سروسز کو عوام کی دہلیز پر لے جارہی ہے۔پروگرام کو عملی جامہ پہنانے کے لئے ” اے سی کارکردگی ایپ“ اور صوبائی حکومت نے

”خدمت آپ کی دہلیز پر“کے نام سے ایپ تیار کر لی ہے۔ شہری ایپ پلے سٹور سے ڈاﺅن لوڈ کر سکتے ہیں۔ عوام کی شکایات کے لئے ڈیش بورڈ بھی تیار کیا گیا ہے۔ ڈیش بورڈ پر درج شکایات کے ازالے کے لئے اقدامات سے کسی بھی ضلع یا ڈویژن کی

انتظامیہ کی کارکردگی کا تعین کیا جائے گا اور اس ضمن میں شہریوں کے فیڈبیک کو بنیادی اہمیت حاصل ہے۔ ”خدمت آپ کی دہلیز پر“ پراجیکٹ کے آغاز کا مقصد عوام کے مسائل کو ان کی دہلیز پر کو حل کرنا ہے۔

”خدمت آپ کی دہلیز سے متعلق تما سرگرمیاں پنجاب انفارمشین ٹیکنالوجی بورڈ کی طرف سے تیارکی گئی ”ایپ“ کے ذریعے کی جائیں گی۔

ایک اور ایپ تیار کی گئی ہے جس پر شہری اپنی شکایات اپ لوڈ کریں گے۔ گندگی والے مقام کی جیوٹیکنگ کے علاوہ شہری شکایات دور ہونے یا نہ ہونے کے

بارے میں فیڈبیک دیں گے۔ ڈیش بورڈ تمام سرگرمیوں کو ٹریک / مانیٹر کرنے میں مدد دے گا۔ ”خدمت آپ کی دہلیز پر“ پروگرام کو کامیاب بنانے میں محکمہ تعلقات عامہ کا کردار نمایاں ہے۔

پرنٹ، الیکٹرانک اور سوشل میڈیا پر اس کی بھر پور کوریج کے لئے ڈی جی پی آر ثمن رائے کی متحرک قیادت میں ایک جامع میڈیا پالیسی ولائحہ عمل مرتب کیا گیا ہے ۔صوبہ بھر کے انفارمیشن کے تمام ڈویژنل و ضلعی دفاتر کو متحرک کیا گیا ہے۔

تمام کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز کے علاوہ فنکاروں ، کھلاڑیوں اہم شخصیات ، وزراءکے پیغامات کو ریکارڈ کر کے ”فیس بک“ ”ٹویٹر“ ”یوٹیوب“ پر اپ لوڈ کر دیا گیا ہے۔

اس کے ساتھ ساتھ تمام سرگرمیوں کی کوریج کی جارہی ہے اور روزانہ کی بنیاد پر پرنٹ و الیکٹرانک او سوشل میڈیا پر خبروں کی تشہیر کی جارہی ہے۔

چیف سیکرٹری پنجاب جواد رفیق کی سربراہی میں منعقدہ اجلاس میں محکمہ تعلقات عامہ پنجاب کی کارکردگی کو سراہا گیا ہے

اور کہا گیا ہے کہ چند دنوں میں ڈی جی پی آر کی طرف سے بنایا گیا”ہیش ٹیگ“ (#خدمتآپکیدہلیزپر)ٹوئیٹر پر ٹاپ ٹرینڈبن گیا ہے اور 60لاکھ سے زائد لوگ اس کو دیکھ چکے ہیں۔

اس کے علاوہ Khidmat@Dehleez موبائل ایپ کو15ہزار سے زائد لوگ ڈاﺅن لوڈ کر چکے ہیں۔

یقینا اس کا سہرا سیکرٹری اطلاعات وثقافت راجہ جہانگیرانور، ڈی جی پی آر ثمن رائے کے بعد ڈویژنل و ضلعی افسران اور وزراءکے پی آر اوزکو جاتا ہے

جنہوں نے دن رات محنت کر کے اس پروگرام کی کامیابی کے لئے خدوخال تیار کیے ہیں۔ اس میں کوئی دورائے نہیں کہ

اجلاس کے اختتام پر دیگر محکموں کے افسران اپنے گھروںکو چلے جاتے ہیں مگر اس کے بعد ڈی جی پی آر کے افسران کا کام شروع ہوجاتا ہے

یعنی اس کی خبر تیار کرکے پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا کو جاری کرنے کے علاوہ سوشل میڈیا کے مختلف ایپلی کیشنز پر اپ لوڈاور شہریوں کے فیڈبیک کو بھی سرکاری

حکام تک پہنچانا ہے اور ڈی جی پی آر اس اہم ذمہ داری کو بخوبی سر انجام دے رہا ہے۔
اب یہ عوام کی بھی ذمہ داری ہے کہ

وہ اس پروگرام میں بھرپور شرکت کریں اور اپنے اپنے علاقوں میں گندگی کے ڈھیر یا سیوریج کی بندش سے متعلق اپنی شکایات ایپ پر اپ لوڈ کریں۔

اس کے علاوہ اپنے علاقوں کی صفائی کو برقرار کھنے کے لئے اپنا کردار ادا کریں۔ شہریوں کو چاہیے کہ

وہ اپنے گھر کے ساتھ ساتھ اپنے گلی محلوں میں کوڑا کرکٹ پھینکنے کی بجائے اس کو ایک ٹوکری میں ڈالیں تاکہ خاکروب آسانی سے اٹھا کر لے جائے۔

اس کے ساتھ حکومت کو چاہیے کہ وہ اس مہم میں منبرومحراب کو بھی استعمال کریں۔ علماءکرام کو چاہیے کہ

وہ جمعہ کے خطبات میں اسلام کی روشنی میں صفائی ستھرائی کی اہمیت کو اجاگر کریں ۔حکومت کی طرف سے شروع کئے جانے والے

اس پروگرام کے نتیجے ماحولیاتی آلودگی میں کمی واقع ہوگی۔
٭

khidmat ap ki dheelz pr 01-06-2021


ڈیرہ غازی خان۔

چیک پوسٹ سخی سرور کی کاروائی صوبہ بلوچستان سے پنجاب لائی جانے

والی چرس کی سمگلنگ ناکام، ملزم گرفتار اور 7 کلو چرس برآمد۔

تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ سخی سرور افتخار احمد ملکانی نے بتایا کہ انچارج چیک پوسٹ سخی سرور معہ ٹیم نے دوران چیکنگ صوبہ بلوچستان سے

صوبہ پنجاب میں چرس سمگلنگ کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ملزم قدرت اللّٰہ ولد عزیز اللّٰہ قوم پٹھان سکنہ کلی خدائے رام ڈاکخانہ گلستان کاریز کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا

۔ملزم سے 7 کلو چرس برآمد کر کے پولیس تھانہ سخی سرور میں مقدمہ درج کر دیا۔

اس موقع پر ڈی ایس پی سرکل صدر اعجاز احمد بخاری کا کہنا تھا کہ

منشیات سمگلروں سے آہنی ہاتھوں نمٹا جائے گا ایسے جرائم پیشہ افراد کو کسی صورت بھی برداشت نہیں کیا جائے گا۔

 


ڈیرہ غازیخان۔
اہلکاران کی ویلفئیر کا سلسلہ جاری ،ڈی پی او عمر سعید ملک کی طرف سے افسران اور جوانوں کی ویلفئیر کے لیے اچھا اقدام،

جہیز فنڈ اور پولیس اہلکاران کے لواحقین کو مالی امداد کی مد میں

مبلغ 3 لاکھ 46 ہزار سے زائد رقم کے چیک پولیس جوانوں اور پولیس کے لواحقین میں تقسیم کئے۔

تفصیلات کے مطابق ڈی پی او ڈیرہ غازیخان عمر سعید ملک نے

جہیز فنڈ اور مالی امداد کی مد میں چیک تقسیم کئے۔

اس موقع پر ڈی پی او ڈیرہ غازیخان عمر سعید ملک کا کہنا تھا کہ

پولیس کےافسران و جوانوں کی ویلفئیر اوردیکھ بھال کے لئےکوئی کسر نہ چھوڑی جائے گی۔

%d bloggers like this: