اپریل 26, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ملتان کی خبریں

ملتان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے
ملتان
وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی کی کاوش، ملتان سمیت جنوبی پنجاب کے کینسر میں مبتلا مریضوں کے لئے بڑی خوش خبری
نشتر ہسپتال کے لئے پیٹ سکین کی منظوری
سیکرٹری ہیلتھ پنجاب نے پی سی ون مانگ لیا، تفصیل کے مطابق وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی و سربراہ شعبہ کینسر
پروفیسر ڈاکٹر احمد اعجاز مسعود کی یونیورسٹی و ہسپتال کو جدید سہولیات سے
آراستہ کرنے کیلئے اقدامات جاری ہیں اس حوالے سے گزشتہ کئی مہینوں سے پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کے افسران کے ساتھ میٹنگ کا سلسلہ جاری رہا
اور گزشتہ مہینے پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے نشتر ہسپتال میں ملتان سمیت جنوبی پنجاب کے کینسر میں مبتلا ہو کر آنے والے مریضوں کے لئے پیٹ
سکین کی منظوری دے دی گئی۔ جبکہ سیکرٹری ہیلتھ پنجاب نے منصوبے کا پی سی ون بھی طلب کر لیا ہے
اس بڑی کامیابی کے حوالے سے وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر احمد اعجاز مسعود کا کہنا تھا کہ
پیٹ سکین کی سہولت ملنے سے کینسر میں مبتلا مریضوں کو اب لاہور کراچی اسلام آباد نہیں جانا پڑے گا بلکہ جدید طریقہ کار کے ذریعے
ملتان نشتر ہسپتال میں ہی کینسر کے مختلف تشخیصی ٹیسٹ کئے جا سکیں گے۔

ملتان
"خدمت آپ کی دہلیز پر” پروگرام کو کامیاب بنانے کیلئے حکمت عملی تشکیل دے دی گئی، اس پروگرام کیلئے 100 رکنی سکواڈ تشکیل دے دیا گیا ہے ، 15 فیلڈ آفسرز اس پروگرام کی باقاعدہ مانیٹرنگ کریں گے۔
اس پروگرام کے تحت تحصیل کونسل کے شہری علاقوں میں صفائی کی جائے گی جبکہ تعمیراتی ملبہ بھی اٹھایا جائے گا۔
اس سلسلہ میں گزشتہ روز تحصیل کونسل صدر ملتان کے چیف آفسر اقبال خان اور اسسٹنٹ کمشنر صدر عدنان بدر کی زیر صدارت اجلاس بھی منعقد ہوا
جس میں خدمت آپ کی دہلیز پر پروگرام کو کامیاب بنانے کیلئے نئی حکمت عملی بنائی گئی، پروگرام کو کامیاب بنانے کیلیے یونین کونسل لیول پر تین رکنی ٹیم تشکیل دی گئی ہے ، 15 فیلڈ آفسرز کو ہدایت کی گئی ہے کہ
سینٹری ورکرز کو سپروائز کیا جائے، صفائی سے پہلے اور بعد کی تصاویر خدمت اپکی دہلیز ایپلیکشن پر آپ لوڈ کی جائے اور روزانہ کی بنیاد پر تمام شکایات کا ازالہ کیا جائے۔ مجموعی طور پر 45 یونین کونسلوں میں 100 اہلکار صفائی مہم میں حصہ لیں گے ۔
دوسری جانب ویسٹ منیجمنٹ کمپنی نے بھی شہر بھر کی صفائی کیلیے شیڈول ترتیب دے دیا ہے اور تعمیراتی ملبہ اٹھانے کا کام بھی جاری ہے۔

ملتان
پولیس جوائنٹ ٹاسک ٹیم کا شہر کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن، 52 گھروں کی چیکنگ، 78 افراد کا کریمینل ریکارڈ چیک کیا گیا
،
پانچ افراد گرفتار۔ تفصیل کے مطابق پولیس جوائنٹ ٹاسک ٹیم نے ایلیٹ فورس اور حساس اداروں کے ہمراہ تھانہ چہلیک اور جلیل آباد کے مختلف علاقوں گلدین کالونی
،
عزیز ہوٹل میں سرچ آپریشن کیا، سرچ آپریشن کے دوران 52 گھروں کی چیکنگ کی گئی، 78 افراد کا کریمینل ریکارڈ چیک کیا گیا
جبکہ آپریشن کے دوران غیرقانونی طریقے سے گیس کی ریلفلنگ کرنے والے پانچ افراد کو گرفتار کرلیاگیا۔

ملتان
پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے ایم ڈی اسد نعیم کی سربراہی میں انسداد ڈینگی بارے اجلاس منعقد ہوا۔
جس میں گزشتہ ہفتہ انسداد ڈینگی مہم سے متعلق پیف کے تمام سکولوں کی جانب سے سرگرمیاں اپ لو ڈ کرنے بارے رپورٹ
طلب اور انسداد ڈینگی مہم میں 15 تا 22 مئی کے دورانیے میں حصہ نہ لینے والے 456 سکولوں کی ماہانہ پیمنٹس روکنے کا فیصلہ کیا گیا
،
اجلاس میں بتایا گیا کہ بقیہ سات ہزار کے قریب سکولوں کو اپریل 2021 کی پیمنٹس کے سوا ارب روپے کے چیک بنک میں جمع کروا دیے گئے ہیں
جن کی پیمنٹس آج سے جاری ہونا شروع ہو جائیں گی۔

%d bloggers like this: