اپریل 24, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

مختصر پاکستانی فلم دریا کے اس پار کو 3 عالمی ایوارڈز مل گئے

دریا کے اس پار کو لاہور انجنیئرنگ یونیورسٹی کے سابق طلباء نے بنایا ہے۔

پاکستانی نوجوانوں کی بنائی گئی مختصر فلم دریا کے اس پار نے نیویارک میں ہونے والے عالمی فلم فیسٹیول میں تین ایوارڈز اپنے نام کرلیے ہیں۔

فلم دریا کے اس پار کا دورانیہ صرف 30 منٹ ہے جبکہ اس کی کہانی پاکستان کے صوبہ خیبرپختونخواہ کے ضلع چترال میں خواتین کے نفسیاتی مسائل پر مبنی ہے۔

امریکی شہر نیویارک میں منعقدہ عالمی فلم فیسٹیول میں دریا کے اس پار کو 6 نامزدگیاں ملی تھیں

جن میں سے فلم نے بہترین مختصر دورانیے کی فلم، بہترین ہدایتکار اور بہترین مرکزی اداکارہ کے ایوارڈز جیتے ہیں۔

مختصر فلم میں مرکزی اداکارہ کا کردار اداکارہ خبا عزیز نے نبھایا ہے جبکہ اس کی ہدایتکاری کے فرائض شعیب سلطان نے انجام دیئے ہیں۔

%d bloggers like this: