اپریل 19, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

عید کے قریب آتے ہی ایک بارپھر مرغی کا گوشت مہنگا ہونا شروع ہوگیا

رمضان المبارک کے دوران مہنگائی عروج پر ہے

عید کے قریب آتے ہی ایک بارپھر مرغی کا گوشت مہنگا ہونا شروع ہوگیا

شہرمیں مرغی کےگوشت کی قیمت 460 روپےکلو وصول کی جارہی ہے

رمضان المبارک کے دوران مہنگائی عروج پر ہے ۔۔

عید کے قریب آتے ہی شہر میں مرغی کاگوشت پھرمہنگا ہوگیا۔۔۔

مرغی کا گوشت سرکاری نرخ 214 روپے ہے لیکن گوشت کی قیمت 400 سے بڑھا کر 460 روپے تک کردی گئی ہے

بیف کی فی کلو قیمت 740 سے بڑھ کر 840 روپے کردی گئی

مٹن کی فی کلو قیمت 1200 روپے سے بڑھ کر 1400 روپے کلو تک پہنچ چکی ہے ،شہری کہتےہیں انتظامیہ نے انھیں منافع خوروں کےرحم وکرم پرچھوڑ دیا ہے

سندھ پولٹری ایسوسی ایشن کا کہنا ہےکہ سپلائی ڈیمانڈ کےفرق اور ٹرانسپورٹ بند ہونے کے باعث قیمت میں اضافہ ہو رہا ہے ، زندہ مرغی کا سرکاری نرخ 138 روپے کلو جبکہ

مرغی کا گوشت 214 کلو مقرر کیا گیا ہے لیکن عید قریب آتے ہی من مانی قیمتیں وصول کرنے کا سلسلہ جاری ہے

کمشنر کراچی سمیت ضلعی انتظامیہ پولٹری مافیا کے خلاف کارروائی کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے

%d bloggers like this: