اپریل 25, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

پاکستان ریلوے کاعیدالفطر سےقبل 11عید سپیشل ٹرینیں چلانے کافیصلہ

دستاویزات کے مطابق عید پر پاکستان ریلوے نے 11سپیشل ٹرینیں چلانے کافیصلہ کیاہے

اسلام آباد:

سپیپاکستان ریلوے کاعیدالفطر سے قبل این سی او سی کی ہدایات پر 11عید سپیشل ٹرینیں چلانے کافیصلہ کیاہے ۔

ٹرینیں کراچی سے لاہور ،راولپنڈی اور ایک ملتان کوجائے گی جبکہ باقی ٹرینیں لاہور سے کراچی کے درمیان چلے گی

ریلوے حکام کی طرف سے یہ بھی بتایا گیا ہےکہ عید پر پشاور کے لیے کوئی اضافی ٹرین نہیں چلائی جارہی اور نہ ہی راولپنڈی سے دیگر شہروں کے لیے عید سپیشل ٹرین چلائی جارہی ہے ۔

دستاویزات کے مطابق عید پر پاکستان ریلوے نے 11سپیشل ٹرینیں چلانے کافیصلہ کیاہے ۔

پہلی عید سپیشل ٹرین کراچی سے 7مئی کو لاہور کے لیے جائے گی،

دوسری عید سپیشل ٹرین کراچی سے 8مئی کو لاہور کے لیے جائے گی،تیسری عید سپیشل ٹرین کراچی سے9مئی کو لاہور کے لیے جائے گی،

چوتھی عید سپیشل ٹرین کراچی سے10مئی کو لاہور کے لیے جائے گی۔اسی طرح پہلی عید سپیشل ٹرین لاہور سے کراچی کے لیے 7مئی کو چلے گی،

پانچویں عید سپیشل ٹرین لاہور سے کراچی کے لیے 11مئی کو چلے گئی ۔

اس کے ساتھ کراچی سے راولپنڈی کے لیے عید سپیشل ٹرین 11مئی کوچلے گی۔

سے ملتان کے لیے عید سپیشل ٹرین 12مئی کوچلے گی ۔ریلوے عید پر کل 11سپیشل مسافر ٹرینیں چلائے گئی

%d bloggers like this: