اپریل 26, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

لاہوریے مہنگائی کے ایک اور جھٹکے کیلئے تیار ہو جائیں

چکی ایسوسی ایشن نے بھی قیمتیں بڑھانے کا عندیہ دے دیا

لاہوریے مہنگائی کے ایک اور جھٹکے کیلئے تیار ہو جائیں،،، فلور ملز کی جانب سے بیس کلو آٹے کا تھیلا مہنگا کرنے کے بعد

چکی ایسوسی ایشن نے بھی قیمتیں بڑھانے کا عندیہ دے دیا

چکی کا فی کلو آٹا اسی روپے کلو ہے،، مگر،، اب اس قیمت میں نہیں ملے گا کیونکہ چکی ایسوسی ایشن نے بھی فلور ملز کی طرح،، گندم کی قیمتوں میں اضافے کو جواز بنا کر آتا مہنگا کرنے کی تیاری کر لی ہے

چکی اونرز ایسوسی ایشن کے مطابق گزشتہ کئی ماہ سے گندم کی قیمتیں اوپن مارکیٹ میں بڑھ رہی ہیں،

آٹے کی قیمت میں اضافہ ناگزیر ہو چکا ہے
عبدالرحمان، جنرل سیکرٹری چکی اونرز ایسوسی ایشن، ہم نے اتنے ماہ سے قیمت نہیں بڑھائی اب اگر قیمت یہی رکھنی ہے تو محکمہ خوراک ہمیں بھی گندم خریدنے کی اجازت دے

آٹے کی تلاش میں چکی پر پہنچنے والے شہری کہتے ہیں مارکیٹ میں بیس کلو کا تھیلا آٹھ سو ساٹھ میں دستیاب نہیں،، اب چکیوں پر قیمتوں میں اضافے کی خبر سن کر پریشانی بڑھ گئی ہے

 نسرین احسن، مختیار علی، آٹا ہی غریب کھا سکتا ہے اب اس کو بھی یہ مہنگا کر رہے ہیں حکومت کو غریب کا خیال ہی نہیں

دو روز پہلے اوپن مارکیٹ میں فلورملز نے بیس کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت ایک سو ستر روپے بڑھائی،، جس کی سپلائی بھی تاحال متاثر ہے

%d bloggers like this: