اپریل 19, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کی خبریں

سرائیکی وسیب کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان اور ٹانک سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں تجزیے اور تبصرے

٭٭٭
دن دیہاڑے لاکھوں روپے مالیت کے کپڑوں کا بورا چوری، دکانداروں کا شدید احتجاج

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)تحصیل پہاڑپور کے علاقہ پنیالہ روڈ پر موٹرسائیکل سوار دو نامعلوم چور دن دیہاڑے دکان سے لاکھوں روپے مالیت کے کپڑوں کا بورا چوری کرنے میں کامیاب ،تین یوم گزرنے کے باوجود پولیس چوروں کو تلا ش کرنے میںناکام ، متاثرہ دکاندار سمیت دیگر دکانداروں کا شدید احتجاج ،چوروں کو بے نقاب کرنے اور دکانداروں کو تحفظ فراہم کرنے کامطالبہ ،تحصیل پہاڑپور کے علاقہ محلہ خواجہ والا کے رہائشی چوہدری محمد عزیز ایڈووکیٹ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ تین روز قبل وہ صبح اپنی کپڑوں کی دکان واقع پنیالہ روڈ پر موجود تھا کہ صبح ساڑھے نوبجے موٹرسائیکل پر سوار دو افراد آئے ،ایک شخص دکان کے اندر داخل ہوگیا جبکہ دوسرا شخص باہر موجود رہا ،اس دوران باہر والے شخص نے دکان کے باہر ہی موجود لاکھوں روپے مالیت کے کپڑوں کو بورا اٹھا کر موٹرسائیکل پر رکھا اور دونوں چور موٹرسائیکل 125 پر پنیالہ کی طرف فرارہوگئے ، اس نے ملزمان کا تعاقب کیا لیکن وہ بچ نکلنے میں کامیاب ہوگئے ،متاثرہ دکاندار نے کہا کہ تھانہ پہاڑپور میں چوری کی درخواست دی گئی ہے جس پر پولیس نے اب تک کوئی ایف آئی آر درج کی اور نہ ہی چوروں کو گرفتار کرکے برآمدگی وغیرہ کرائی گئی ہے ، متاثرہ دکاندار سمیت علاقہ کے دیگر دکانداروں پولیس کے خلاف شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ ان کے علاقہ میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں میں روز بروز اضافہ ہوتاجارہاہے ،علاقہ میں چوری کی سنگین وارداتوں میں منظم گروہ سرگرم ہیں جنہیں پولیس ٹریس کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے ، انہوں نے مطالبہ کیا کہ چوری کی فوری طور ایف آئی آر درج کرکے ملزمان کو گرفتارکیا جائے بصورت دیگر وہ سخت احتجاج کرنے پر مجبور ہوجائیں گے ۔
٭٭٭
مرغی ملے گی سونے کے بھاﺅ ،مرغی کے گوشت کی قیمت تاریخ کی بلند تریں سطح کو پہنچ گئی

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)ڈیرہ شہر سمیت ضلع بھر میں اب مرغی ملے گی سونے کے بھاﺅ ،مرغی کے گوشت کی قیمت تاریخ کی بلند تریں سطح کو پہنچ گئی ،شہر میں مرغی کا گوشت چار سوروپے سے زائد فی آٹھ سو گرام فروخت ہونے لگا،تفصیلات کے مطابق ضلعی انتظامیہ ،پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی عدم دلچسپی کی وجہ سے مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے ،مہنگائی کے مارے عوام پریشان جبکہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس قیمتیں اور وزن پورا کروانے میں مکمل ناکام ہوگیاہے۔رمضان المبارک میں بھی انتظامیہ شہریوں کو ریلیف فراہم کرنے میں بری طرح ناکام رہی ہے ،استظامیہ افسران فوٹو سیشن اور سب اچھا ہے کی رپورٹس بھجوانے میں مگن ہیں ،شہریوں نے وزیر اعلی خیبر پختونخوا ،چیف سیکرٹری ،اور کمشنر ڈیرہ سے مطالبہ کیاہے کہ ضلع ڈیرہ میں نافذ جنگل کے قانون کے خاتمے کے لئے فرض شناس ،ایماندار افسران کو تعینات کیا جائے تاکہ ماہ صیام میں شہری اپنے بچوں کو دو وقت کی روٹی مہیا کرسکیں ۔
٭٭٭
بھکاری خیمہ بستیاں مکینوں کے لئے وبال جان ،پیشہ ور منگتوں کی یلغار سے شہری سخت ذہنی اذیت کا شکار

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)شہر کے نواح میں قائم ہونے والی بھکاری خیمہ بستیاں مکینوں کے لئے وبال جان ،پیشہ ور منگتوں کی یلغار سے شہری سخت ذہنی اذیت کا شکار ،تفصیلات کے مطابق شہر وگردونواح میں درجنوں بھاری خیمہ بستیاں آباد ہونے سے بھکاریوں کی فوج نے شہریوں کا جینا محال کردیا ہے ،بھیک مانگنے والوں میں بچوں سمیت ہر عمر کے مردوخواتین شامل ہیں جو طلوع آفتاب کے وقت ٹولیوں کی صورت میں شہر کا رخ کرتے ہیں ،یہ بھی اطلاعات موصول ہورہی ہیں کہ بھاری حضرات منشیات کے گھناﺅنے دھندہ میں بھی ملوث ہیں جوکہ نوجوانوں کو نشے کا عادی بناتے ہوئے ہسنتے بستے گھرانوں کا سکھ چین برباد کرنے میں اہم کردار اداکررہے ہیں ،بھکاری خواتین جسم فروشی کے دھندے کو بھی پھیلانے کا موجب بن رہی ہیں ،شہری اور عوامی حلقوں نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ذمہ داران سے نوٹس لینے اور ہنگامی بنیادوں پر بھکاری خیمہ بستیوں کے مکینوں کا ریکارڈ مرتب کرنے کا مطالبہ کیاہے تاکہ چوری چکاری سمیت دیگر جرائم کا خاتمہ ممکن ہوسکے ۔
٭٭٭
ٹرک سے لاکھوں روپے کی نان کسٹم پیڈ 84 عدد بوری بند سپاری برآمد

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)بائی پاس روڈ پر ایک ٹرک سے لاکھوں روپے کی نان کسٹم پیڈ 84 عدد بوری بند سپاری برآمد ،تفصیلات کے مطابق ڈیرہ پولیس نے آج نان کسٹم پیڈ سامان کی سمگلنگ کی روک تھام کے حوالے سے کاروائی کی ہے،کاروائی شور کوٹ کے قریب بائی پاس روڈ پر کی گئی کارروائی کے دوران ایک ٹرک سے لاکھوں روپے کی 84 عدد بوری نان کسٹم پیڈ سپاری برآمد کرلی گئی،سامان کو فوری طور پر قبضہ پولیس کیا گیا جو کہ بعد میں کسٹم حکام کے حوالے کر دیا گیا.
٭٭٭
ضلع بھر میں کم بچوں کی ڈرائیونگ کے خلاف مہم شروع، والدین کو سخت انتباء جاری

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)ضلعی پولیس سربراہ کی ہدایت پر ضلع بھر میں کم بچوں کی ڈرائیونگ کے خلاف مہم شروع کردی گئی، والدین کو سخت انتباء،تفصیلات کے مطابق ضلعی پولیس سربراہ کیپٹن ریٹائرڈ نجم الحسنین لیاقت کی ہدایت اور ٹریفک انچارج عزت خان کی نگرانی میں ضلع بھر میں کمسن عمر بچوں کی موٹرکار،موٹرسائیکل،چنگ چی ڈرائیونگ کے خلاف مہم جاری ہے، اس مہم کا مقصد ٹریفک قوانین کی پاسداری کے ساتھ ساتھ آئے روز حادثات کو روکنا ہے۔ اس مہم میں کم عمر بچوں کی ڈرائیونگ کی صورت میں ٹریفک قوانین کے عمل درآمد کو یقینی بناتے ہوئے چلان کرنا، ورثا کو اطلاع یابی کرکے متعلقہ اسٹیشن یا چوکی پر بلا کر ایک عدد شیورٹی بانڈ کے ساتھ پابند کرنا،اس ہدایت اور رہنمائی کے ساتھ کے آئندہ والدین اپنے کمسن عمر بچوں کو ہرگز ڈرائیونگ نہیں کرنے دیں گے ،ضلعی پولیس سربراہ کا کہنا ہے کہ اس مہم سے ٹریفک قوانین کی آگاہی کے ساتھ ساتھ آئے روز بڑھتے حادثات میں بھی نمایاں کمی ہوگی اور نوجوان اور کمسن عمر بچوں میں ون ویلنگ جیسے رحجان کی بھی حوصلہ شکنی ہوگی۔
٭٭٭
سرکاری نرخنامہ کوہوا میں اڑا دیاگیا ،رمضان المبارک میں دکاندار قصائی بن گئے

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز) روزہ داروں سے من مانی قیمتیں وصولی جاری، سرکاری نرخنامہ کوہوا میں اڑا دیا ،رمضان المبارک میں دکاندار قصائی بن گئے۔روزہ داروں سے من مانی قیمت کی وصولی جاری، سرکاری نرخنامہ کوہوا میں اڑا دیا،،پرائس کنٹرول کمیٹی غائب ،قصائیوں ،سبزی فروشوں کی من مانیاں جاری،ملاوٹ شدہ دودھ دہی کی فروخت پر کوئی پرساں حال نہیں،انتظامیہ روزہ داروں کو ریلیف فراہم کرنے اشیا خوردونوش گوشت سبزی کی قیمتیں برقرار رکھنے میں بری طرح ناکام،پرائس کنٹرول کمیٹی سوشل میڈیا تک محدود،خودساختہ مہنگائی نے غریب روزہ داروں کی کمرتوڑ دی،غریب جائے تو کہاں کوئی سننے والے نہیں۔رپورٹ کے مطابق ماہ مقدس ، رمضان کے دوسرے عشرے میں بھی شہری گرانفروشوں سے محفوظ نہیں رہ سکے ،پرائس کنٹرول کمیٹی کی جانب سے ریٹ لسٹ جاری تو کی گئی جوکہ دکانوں میں آویزاں ہے ، اگر ان سے ریٹ لسٹ کا پوچھے تو کہتے ہیںکہ ہمیں وارہ نہیں اور کم ریٹ پر نہیں دیں سکتے۔حالانکہ پرائس کنٹرول کمیٹی کے اجلاس میں قصائیوں و دوکانداروں کے من پسند ریٹ مقرر کئے گئے تھے مگر اس کے باوجود دکاندار روزہ داروں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہیں ہیں،ڈیرہ کے عوامی حلقوں نے پرائس کنٹرول کمیٹی کی عدم فعالیت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ اگر پرائس کنٹرول کمیٹی گرانفروشوں کیخلاف کاروائی نہیں کرسکتی اور عوام کو ریلف نہیں دے سکتی تو مہربانی کریں سوشل میڈیاپر ریٹ لسٹ جاری نہ کریں۔ڈیرہ کے عوامی حلقوں نے کمشنر ڈیرہ و دیگر اعلی حکام سے پر زور مطالبہ کیاکہ ماہ مقدس رمضان المبارک میں پرائس کنٹرول کمیٹی کو مکمل فعالیت بناتے ہوئے گرانفروشوں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے تاکہ غریب روزہ داروں کے مشکلات کم ہوسکے۔
٭٭٭
وفاق المدارس العربیہ پاکستان نے سالانہ امتحان2021 کے نتائج کا اعلان کر دیا

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز) وفاق المدارس العربیہ پاکستان نے سالانہ امتحان2021 کے نتائج کا اعلان کر دیا۔ترجمان خیبر پختونخوا وفاق المدارس کی موبق نتائج کا اعلان وفاق المدارس کے صدرمولانا ڈاکٹر عبدالرزاق اسکندر اور ناظم اعلی مولانا محمد حنیف جالندھری نے کیا،ترجمان کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا کے مدارس میں پڑھنے و الے طلباءوطالبات نے نمایاں پوزیشنیں اپنے نام کر لی۔سالانہ امتحانات کے لئے مجموعی طور پر418351طلبہ و طالبات کا داخلہ موصول ہوا،امتحان میں 403042نے شرکت کی، 348670 طلباءوطالبات کامیاب ہوئے کامیابی کا تناسب86.5 فیصد رہا
٭٭٭
ڈپٹی کمشنر ڈیرہ عارف اللہ کا انتظامات کا جائزہ لینے کے حوالے سے مفتی محمود ہسپتال اور ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا دورہ

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز) ڈپٹی کمشنر ڈیرہ عارف اللہ نے کورونا وائرس کی موجودہ صورتحال سے موثر طریقے سے نمٹنے کے لیے انتظامات کا جائزہ لینے کے حوالے سے مفتی محمود ہسپتال اور ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا دورہ کیا۔ڈپٹی کمشنر نے مذکورہ اسپتالوں میں آکسیجن کی استعداد اور روزانہ کی کھپت کا جائزہ لیا ۔ڈپٹی کمشنر نے اس ضمن اکسیجن کی وافر مقدار میں موجودگی پر اطمینا ن کا اظہارکرتے ہوئے کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے استعداد کو مزید بڑھانے کے لیے متعلقہ حکام کو احکامات بھی جاری کیے۔ ڈپٹی کمشنر ڈیرہ نے ہسپتال کے مختلف وارڈوں کا دورہ بھی کیا اور وہاں پر موجود لوگوں سے فراہم کی گئی سہولیات کے حوالے سے بات چیت کی۔ ڈپٹی کمشنر ڈیرہ نے عوام سے اپیل کی کہ اپنے اور اپنے اہل و عیال کے محفوظ مستقبل کے لیے حکومت کی جانب سے جاری کردہ ایس۔او۔پیز پر عمل درآمد یقینی بنائیں۔ خود بھی مفوظ رہیں اور دوسروں کو بھی محفوظ رکھیں۔
٭٭٭
پٹواریوں کے منشی رکھنے پر پابندی، خلاف ورزی پر مقدمات کے اندراج اور گرفتاریاں

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)پٹواریوں اور منشیوں کی موجیں ختم‘ ہائیکورٹ نے بڑا حکم جاری کردیا، پٹواریوں کے منشی رکھنے پر پابندی، خلاف ورزی پر مقدمات کے اندراج اور گرفتاریاں،تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ نے یہ حکم ایک پٹواری کیخلاف زیرسماعت رشوت کے ایک مقدمہ کی سماعت کرتے ہوئے جاری کیا،عدالت عالیہ نے جب ملزم پٹواری سے رشوت لینے کے متعلق استفسار کیا تو پٹواری بادشاہ نے جواب دیا کہ رشوت کی رقم میں نے نہیں بلکہ میرے منشی نے لی ہے،جس پر معزز عدالت نے فوری طور پر ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن پنجاب کو احکامات جاری کئے کہ صوبہ بھر میں اگر اراضی کا ریکارڈ کسی پرائیویٹ فرد یا پرائیویٹ دفتر سے برآمد ہو تو نہ صرف متعلقہ اسسٹنٹ کمشنر،تحصیلدار، گرداور اور پٹواری کیخلاف مقدمہ درج کیا جائے بلکہ انہیں گرفتار بھی کیا جائے، واضح رہے کہ صوبہ بھر کی طرح ڈیرہ میں بھی پٹواریوں نے اپنے اپنے پٹوار خانوں میں کئی کئی پرائیویٹ لوگ بطور منشی بھرتی کر رکھے ہیں جو نہ صرف پٹواری بادشاہوں کیلئے لوگوں سے رشوت اور نذرانے وصول کرتے ہیں بلکہ سادہ لوح لوگوں کی خون پسینے کی کمائی سے اپنی دیہاڑیاں بھی کھری کرتے ہیں،
٭٭٭
پولیس کارکردگی کو بہتر بنائے اور جرائم کا قلع قمع کرے ،ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن کے اجلاس میں مطالبہ

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)ڈیرہ شہر اور مضافات میں چوری ،ڈکیتی ،راہزنی کی بڑھتی ہوئی وارداتوں پر تاجر وں اور عوام میں عدم تحفظ اور تشویش ،پولیس کارکردگی کو بہتر بنائے ،جرائم کا قلع قمع کرے ،ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن کے اجلاس میں مطالبہ کیاگیا ،آل ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن کا اہم اجلاس زیر صدارت صدر محمد ایاز منعقد ہوا جس میں سہیل اعظمی ،غلام مصطفی ،محمد زبیر ،غلام عباس ،عمران پراچہ ،طار ق پراچہ ،شکیل احمد ،محمد اشرف ،محمد ملک پراچہ ،محمد نعیم ،رانا محمد اسلم ،عبدالباسط ،رانا محمد اسلم ودیگر نے شرکت کی ،تاجروں نے طارق پراچہ کے تین لاکھ 68 ہزار ،غلام مصطفی کی دکان سے 68 ہزار ،حسنین سے لیپ ٹاپ ،سبحان ٹریڈر کے چار لاکھ ،قدوس آباد میں جمعرات کے روز گھر سے نو لاکھ روپے کی نقدی ودیگر اشیاءکی چوری پر انتہائی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ڈیرہ پولیس کو کارکردگی بہتر بنانے کا مطالبہ کیاہے ،انہوںنے کہا کہ ڈیرہ کے تاجر ویسے بھی پریشان حال ہیں ،اوپر سے کورونا نے رہی سہی کسر پوری کررکھی ہے ،ایسے میں جبری سیلز ٹیکس ورجسٹریشن کے عمل کی پرزور مخالفت کی جائے گی ۔انہوںنے کہا کہ اس سلسلے میں بڑی بڑی ملٹی نیشنل کمپنیوں کے ڈسٹری بیوٹرز کو رجسٹرڈ کیا جائے ،چھوٹے تاجروں کو تنگ وپریشان ہرگز نہ کیا جائے ۔
٭٭٭
میڈیکل سٹورز پر نشہ آور انجیکشنز سیرپ اور دیگر نشہ آور ادویات کی فروخت کا سلسلہ تھم نہ سکا

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)ڈیرہ اسماعیل خان اور اس کے گردنواح میں بعض میڈیکل سٹورز پر نشہ آور انجیکشنز سیرپ اور دیگر نشہ آور ادویات کی فروخت کا سلسلہ تھم نہ سکا ڈرگ کنٹرولر ڈیرہ ، اعلیٰ حکام اور میڈیا کوان میڈیکل سٹورز کے خلاف کاروائی کا چکمہ دیکر ماموں بنانے لگے ،ذرائع کے مطابق ڈرگ کنڑولر گزشتہ طویل عرصہ سے ڈیرہ میں تعینات ہے، ان کے بعض میڈیکل سٹورز مالکان سے مبینہ گٹھ جوڑ کی وجہ سے شہر میں نشہ آور ادویات کا دھندہ 24گھنٹے جاری رہتا ہے ،ہسپتال روڈ اوربازاروں میں بعض میڈیکل سٹورز جبکہ گردونواح میں میڈیکل سٹور پر نشہ آور انجیکشن وسیرپ سمیت دیگر نشہ آور ادویات نشہ میں مبتلا افراد خریدتے ہیں، محکمہ صحت کے اعلیٰ حکام کی بھی خاموشی معنی خیز ہے اور بعض میڈیا پرسنز بھی اس کاروبار کی پشت پناہی کررہے ہیں، عوامی شکایات پر برائے نام کاروائی کرکے اعلی حکام کو سب اچھا کی ر پورٹ ارسال کردی جاتی ہیں ،شہریوںنے ڈپٹی کمشنر اور متعلقہ اعلی حکام سے کاروائی کرنے کا مطالبہ کیاہے۔
٭٭٭
خربوزہ کی زیاد ہ پیداوار حاصل کرنے کیلئے کھادوں اور آپیاشی پر خصوصی توجہ دی جا ئے

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز) ماہرین نے بتایا ہے کہ خربوزہ کی زیاد ہ پیداوار حاصل کرنے کیلئے کھادوں اور آپیاشی پر خصوصی توجہ دی جا ئے بوائی کے وقت ایک بور ی ڈ ی ا ے پی اور ایک بور ی پو ٹا ش پٹریاں لگانے کیلئے لگائے گئے نشانوں پر بکھیر دیں اور پھر اورپٹریاں بنائیں پھر فصل اگنے کے بعدگوڈی کر کے تین چار پتے نکال لیں تو آدھی بوری یوریا فی ایکڑ ڈالیں اورپانی لگائیں ا س کے بعد پھول آنے پر آدھی بوری یوریا مزیدڈالیں ا س سے پیداوار میں خاطرخوا ہ اضافہ ہوجائے گا ،پٹریوں پر کا شت کی جا نے والی فصل کو بوائی کے فور ی بعد پانی ا س طرح لگائیں کہ پانی کا شتہ بیج کی سطح سے نیچے رہے دوسرا پانی ہفتہ بعدضروری ہے تا کہ اگاﺅ مکمل ہوسکے ا س کے بعد ہفتہ وار آپیاشی کرتے رہیں بعدمیں یہ وقفہ ضرورت کے مطابق کرلیں، ہموار زمین پر کا شت کرد ہ فصل کو ضرورت کے مطابق صرف 2یا 3پانی کی ضرورت ہوتی ہے جب فصل 3پتے نکال لے تو چھدرائی کریں ہرجگہ پر ایک صحت مند پودا چھوڑ کر فالتو پودے نکا ل دیں پھر بھرپور پیداوار اوراچھی کوالٹی کاخربوزہ حاصل کرنے کیلئے فصل کو جڑی بوٹیوںسے پاک رکھا جا ئے فصل کو جڑی بوٹیوںسے صاف رکھنے کیلئے 2سے 3بار گوڈ ی کریں اور پودوں کو مٹھی بھی چڑھادیں۔
٭٭٭
کسانوں کو زمینوں میں نامیاتی مادے کی مقدار بڑھانے کیلئے دیسی یاسبز کھادوں کے استعمال کی ہدایت

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)ترجمان محکمہ زراعت نے کاشتکاروں‘ زمینداروں‘ کسانوں کو زمینوں میں نامیاتی مادے کی مقدار بڑھانے کیلئے دیسی یاسبز کھادوں کے استعمال کی ہدایت کی ہے اور کہاہے کہ کاشتکار وزمیندار فصلوں کو زیادہ سے زیادہ پیداوار کے حصول اور فی ایکڑ رقبہ سے بہترنتائج حاصل کرنے کے لئے زمین میں نامیاتی مادہ کی مطلوبہ مقدار کو یقینی بنائیں کیونکہ اگرزمین میں نامیاتی مادوں کی مقدارکم ہوگی تو زمین کی پیداواری صلاحیت بھی بری طرح متاثر ہوسکتی ہے جبکہ دیگر کھادوں کے استعمال کے خاطر خواہ فوائدبھی حاصل نہیں ہوسکتے ،انہوں نے” صحافیوں‘کو بتایا کہ اس مقصد کے حصول کیلئے گوبر کی گلی سڑی کھاد تین سے چار ٹرالی فی ایکڑ ضرور ڈالنی چاہئیے نیز اگر ممکن ہوتو سبز کھاد کا استعمال بھی کیاجائے۔انہوں نے کہا کہ سبز کھاد والی اہم زرعی اجناس میں گوارہ‘ جنتر‘ برسیم‘ سینجی کی فصلات شامل ہیں۔
٭٭٭
تلسی کی کاشت اپریل کے آخرتک مکمل کرنے کی ہدایت

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)محکمہ زراعت نے تلسی کی کاشت اپریل کے آخرتک مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے اورکہاہے کہ تلسی کا پودا پاکستان میں تقریباً ہرجگہ سیلابہ اورکلراٹھی زمینوں میں بڑی آسانی سے اگایاجاسکتاہے تاہم میرازمین تلسی کی کاشت کیلئے موزوں ہے۔ ترجمان محکمہ زراعت نے بتایا کہ تلسی کے پودے کا تعلق پودینہ کے خاندان سے ہے جس کی بہت سی اقسام ہیں اور اس پودے کا عطرلونگ کے عطرکی ماندخوشبودار اورکدی حد تک نمکین ہوتاہے۔انہوں نے بتایا کہ تلسی کو پاکستان کے آبپاش میدانی علاقوں میں بڑی آسانی سے کاشت کیاجاتاہے ،جس کے پتے اعصاب کو مضبوط‘یادداشت کو تیز اورمعدہ کو طاقتوربناتے ہیں نیزتلسی کئی قسم کے بخاروں‘گلے کی خراش اور سانس کی بیماریوں کا شافی علاج ہے جبکہ تلسی کے بیج اسہال‘ پرانی پیچش‘بواسیر‘کھانسی‘ نزلہ وزکام کا موثرعلاج ہے۔انہوں نے بتایا کہ تلسی کے اگاﺅکیلئے معتدل سرداو ربیج پکنے کیلئے گرم وخشک آب و ہواکی ضرورت ہوتی ہے لہذاایک یا دو دفعہ ہل بمعہ سہاگہ یاروٹاویٹرچلاکر زمین کو اچھی طرح تیار کر لیا جائے۔انہوں نے بتایا کہ اس کی کاشت اپریل کے آخرتک دو طریقوں سے کی جاسکتی ہے ِ اسلئے کاشتکار ڈیڑھ سے دوفٹ کے فاصلے پر اس کی کھیلیاں بناکر اس کی بوائی کریں اور کھیلیوں پر ایک فٹ کے فاصلے پر اس کی چٹکیاں لگائی جاتی ہیں یا کھیلیوں کے سر پرلکڑی سے لکیرکھینچ کر اس میں بیج ڈال دیاجائے۔
٭٭٭
موسم گرمامیں شکرقندی کوایک اہم نقدآور فصل کے طورپر کاشت کیاجاسکتاہے

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)ترجمان محکمہ زراعت نے کہا ہے کہ موسم گرمامیں شکرقندی کوایک اہم نقدآور فصل کے طورپر کاشت کیاجاسکتاہے جو بہترین مالی منفعت کا باعث بھی بن سکتی ہے نیزشکرقندی کوتھوڑی کھاد اور کم پانی سے بھی اگاکربہتر پیداوارکا حصول ممکن بنایا جاسکتاہےِجس کے بیج کا خرچ نہ ہونے کے برابرہے تاہم شکرقندی کے کاشتکار منظورشدہ قسم وائٹ سٹارکا بھی استعمال کریں تاکہ اچھی پیداوار مل سکے۔انہوں نے کو بتایا کہ شکرقندی غذائی اعتبار سے بھی انتہائی مفیدہوتی ہے جس میں 30 سے 35فیصد تک کاربوہائیڈریٹس پائے جاتے ہیں انہوں نے کہا کہ ایسے کاشتکارجن کے پاس وافرسرمایہ نہ ہو وہ بھی انتہائی آسانی کے ساتھ شکرقندی کو کاشت کرسکتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ شکرقندی کے لئے تھوڑی کھاداورکم پانی کی ضرورت ہوتی ہے اور اس کے بیج کا خرچہ بھی نہ ہونے کے برابرہے۔
٭٭٭٭٭٭٭٭

٭٭٭

۔۔۔۔۔

یہ بھی پڑھیے:

بہاول نگر کی خبریں

مظفرگڑھ کی خبریں

راجن پور کی خبریں

ڈیرہ غازی خان کی خبریں

%d bloggers like this: