اپریل 25, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ڈیرہ غازیخان کی خبریں

ڈیرہ غازی خان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

  پنجاب فوڈ اتھارٹی

ملاوٹی دودھ کا مکروہ دھندہ کرنے والوں کے خلاف پنجاب فوڈ اتھارٹی کا گرینڈ آپریشن۔۔۔
ملاوٹی دودھ سے بھری گاڑیاں دھرلیں، 6 ہزار لٹر ملاوٹی دودھ تلف،

غیر معیاری خوراک کی تیاری اور فروخت پر متعدد فوڈ یونٹس کو 89 ہزار روپے کے جرمانے عائد، 121 شاپس مالکان کو وارننگ نوٹسز جاری۔۔

ڈی جی خان 21 اپریل: ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی رفاقت علی نسوآنہ کی ہدایت پر فوڈ سیفٹی ٹیموں کی ڈی جی خان اور بہاولپور ڈویژن کے مختلف اضلاع میں ملاوٹ مافیا کے

خلاف بھرپور کارروائیاں عمل میں لائی جارہی ہیں۔ فوڈ سیفٹی ٹیموں نے 144 فوڈ یونٹس کی چیکنگ جبکہ 121 شاپس مالکان کو خوراک کا معیار بہتر بنانے کے لیے

اصلاحی نوٹسز جاری کیے۔ تفصیلات کے مطابق ڈیری سیفٹی ٹیم نے لیہ کے علاقے سابووال چوک اعظم میں ملاوٹی دودھ سے بھری گاڑیاں پکڑلیں۔

گاڑی نمبر ڈی جی 1590 اور کے پی کے 4523 میں میں موجود دودھ کو لیکٹو سکین مشین کے ذریعے ٹیسٹ کیا گیا۔ ٹیسٹ کے دوران دودھ میں ویجیٹیبل آئل

ملک پاؤڈر اور ڈیٹر جنٹس کی ملاوٹ پائی گئی۔ ملاوٹ ثابت ہونے پر گاڑیوں میں موجود 6 ہزار لٹر زہریلا دودھ موقع پر تلف کر دیا گیا۔

مضر صحت دوھ شہر اور گردونواح میں مختلف ملک شاپس اور بیکریوں پر سپلائی کیا جانا تھا۔

اس کے علاوہ مظفر گڑھ میں المکہ سویٹس کو خوراک کی تیاری میں ناقابل سراغ اجزاء کی ملاوٹ کرنے اور النور ملک کولیکشن سنٹر کو دودھ میں فیٹ

کی کمی پائے جانے پر یکساں 10،10 ہزار روپے جرمانے عائد کیے گئے۔


: ڈیرہ غازیخان

ایس پی انوسٹی گیشن حسن جاوید بھٹی نے سرکل سٹی کے ایس ایچ اوز سے کرائم میٹنگ کی۔

میٹنگ میں ڈی ایس پی سٹی ریحان الرسول اور سرکل سٹی کے ایس ایچ اوز نے شرکت کی۔

دوران میٹنگ ایس پی انوسٹی گیشن نے تمام ایس ایچ اوز کو ہدایت کی کہ آپ اپنے تھانہ کے مقدمات کو بروقت اور انصاف کے تقاضے پورے کرتے ہوۓ حقائق پر یکسو کریں۔

پینڈنگ چالان فی الفور جمع کرائیں تاکہ پیڈنسی ختم ہو۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ مجرمان اشتہاریوں کے خلاف خصوصی مہم شروع کرتے ہوۓ زیادہ سے زیادہ گرفتاریاں عمل میں لائی جائیں۔

تھانہ میں آنے والے سائلین کے ساتھ خوشی اخلاقی سے پیش آئیں اور انکے مسائل انتہاٸی توجہ سے سنتے ہوۓ بروقت انصاف کی فراہمی کو یقینی بنائیں۔

رمضان المبارک میں اپنے علاقے کی مساجد ہائے کی ڈیوٹی پر تعینات اہلکاران کو الرٹ کریں اور گشت کو موثر کریں۔

عید الفطر کی آمد ہے شراب فروشوں کے خلاف خصوصی مہم جاری رکھتے ہوئے سماج دشمن عناصر کے ناپاک ارادوں کو ناکام بنائیں۔


ڈیرہ غازی خان

ڈیرہ غازی خان ڈویژن میں کمیونٹی ڈویلپمنٹ پروگرام فیز تھری کا آغاز کردیا گیا۔ دو ارب 59 کروڑ روپے کے تخمینہ کی روڈز،واٹر سپلائی

سیوریج اور دیگر 260 ترقیاتی سکیموں کی نشاندہی کردی گئی ہے۔کمشنر ڈاکٹر ارشاداحمد نے سکیموں کو منظوری کیلئے مشروط طور پر کلیئر کردیا۔

کمشنرنے ڈویژنل کوآرڈینیشن کمیٹی کے ویڈیو لنک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ڈیرہ غازی خان،مظفر گڑھ،لیہ اور راجنپور اضلاع کی سکیموں کا جائزہ لیا

اور منظوری کیلئے متعلقہ پلیٹ فارم پر پیش کرنے کی اجازت دے دی۔کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد نے کہا کہ کہ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار نے ڈیرہ غازی خان ڈویژن میں

ترقیاتی منصوبوں کے لئے کمیونٹی ڈویلپمنٹ پروگرام فیز تھری کیلئے 2 ارب 60 کروڑ روپے مختص کردئیے ہیں اور ان فنڈز سے متعلقہ اراکین اسمبلی کی مشاورت سے محروم علاقوں

میں ترقیاتی کام کرائے جائیں گے انہوں نے ڈپٹی کمشنرز سے کہا کہ وہ متعلقہ اراکین اسمبلی سے سکیم لے کر تخمینہ لگانے اور دیگر قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد

متعلقہ پلیٹ فارم سے سکیموں کو منظور کرائیں۔ بلاتاخیر ترقیاتی منصوبوں پر تعمیراتی کام شروع کرایا جائے انہوں نے کہا کہ

ڈیرہ غازی خان ڈسٹرکٹ میں پہلے ہی 138 منصوبوں کو کلیئر کردیا گیا ہے دیگر اضلاع کے افسران بھی سنجیدگی سے کام کریں۔

نشاندہی کے بعد ترقیاتی منصوبوں کو بلاتاخیر منظور کرایا جائے انہوں نے کہا کہ کمیونٹی ڈویلپمنٹ پروگرام سے عوام کے اجتماعی مفاد کے منصوبے شامل کرائے جائیں۔

اجلاس میں ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ عبید الرشید،اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد عدیل اور دیگر افسران موجود تھے۔

مظفر گڑھ،لیہ اور راجنپور کے ڈپٹی کمشنرز انجینئر امجد شعیب ترین،اظفر ضیاء اور احمر نائیک کے علاوہ دیگر افسران نے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی۔


ڈیرہ غازی خان

کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن ڈاکٹر ارشاد احمد نے صبح سویرے افسران کے ہمراہ شہر کے مختلف مقامات کا دورہ کیا۔ انہوں نے صفائی

سیوریج،پیچ ورک اور میونسپل سروسز کے دیگر معاملات کا جائزہ لیتے ہوئے ہدایات جاری کیں۔ کمشنرنے ڈویلپمنٹ،کارپوریشن

سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی،پی ایچ اے اور دیگر محکموں کے افسران کے ہمراہ بلاک 29، 30، ایس،ٹی کے علاوہ چوک چورہٹہ،پل ڈاٹ اور شہر کے مختلف مقامات کا تفصیلی دورہ کیا۔

انہوں نے صفائی،سیوریج،شجرکاری اور دیگر معاملات کا جائزہ لیا۔کمشنر نے مین ہولز پر ڈھکن نظر نہ آنے پر برہمی کا اظہار کیا۔

کمشنر نے کراون فیلیئر کے مقام پر معیاری پیچ ورک کی ہدایات جاری کیں۔

کمشنر نے چوک چورہٹہ کی گرین بیلٹ پر ابلتے گٹر پر فوری صفائی کے احکامات جاری کئے۔کمشنر ڈاکٹر ارشاد نے شہر کی گرین بیلٹس،میڈینز اور پارکس کی بہتری کی ہدایات جاری کیں۔

انہوں نے کہا کہ میونسپل سروسز کی بہتری متعلقہ محکموں کی ذمہ داری ہے مقامات کا پہلے اور بعد کا تصویری ریکارڈ بنانے کے ساتھ ”خدمت آپ کی دہلیز پر” کی ایپ پر اپ لوڈ کیا جائے۔

کمشنر نے کہا کہ عوامی فیڈ بیک کو خوش آمدید کہا جائیگا۔

شہر کی بہتری کیلئے سب محکمے ملکر کام کریں،فرائض میں کوتاہی اور عدم دلچسپی برداشت نہیں کی جائے گی۔


ڈیرہ غازی خان

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر ڈیرہ غازی خان ڈویژن میں سپورٹس گراؤنڈز کو بحال کیا جائیگا۔گراونڈز آباد کرنے کیلئے زمین کو ہموار کرنے،

گھاس لگانے عمارتوں اور چار دیواری کی رنگ و روغن،تزئن و آرائش سمیت دیگر کام کئے جائیں گے۔ترقیاتی منصوبوں کی سرگرمیوں کو حکومت پنجاب کی”خدمت آپ کی دہلیز پر”ایپ پر بھی

اپ لوڈ کرنے کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔ڈویژنل سپورٹس آفیسر عطاء الرحمن نے اس سلسلے میں منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ

سیکرٹری سپورٹس پنجاب فواد ہاشم ربانی نے ڈیرہ غازی خان ڈویژن سمیت صوبہ بھرمیں کھیلوں کی تمام سہولیات کے مراکز کی تزئین و آرائش،بحالی و مرمت کے احکامات جاری کردئیے ہیں

اور ڈیرہ غازی خان ڈویژن میں کام کا آغاز بھی کردیا گیا ہے۔ڈی ایس او نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ترجیحات پر خلوص نیت سے عمل درآمد کرایا جائیگا

انہوں نے کہا کہ موجودہ فنڈز اور افرادی قوت کا بہتر استعمال کرتے ہوئے کھیل کے گراؤنڈز بہتر کئے جائیں گے.


ڈیرہ غازی خان

رکن صوبائی اسمبلی پنجاب ڈاکٹر شاہینہ نجیب کھوسہ نے ای خدمت مرکز کا دورہ کیا۔

ایک ہی چھت کے نیچے مختلف محکموں کی طرف سے قائم کاؤنٹرز اور

عوامی سہولیات کا جائزہ لیا۔ عملہ اور سائلین سے معلومات حاصل کیں.

ایم پی اے نے کہا کہ ای خدمت مرکز حکومت کی طرف سے عوام کیلئے تحفہ ہے۔

ای خدمت مرکز کی وجہ سے عوام کو سرکاری امور کیلئے مختلف دفاتر کے چکر نہیں لگانا پڑیں گے

جس سے سفری اخراجات اور وقت بچے گا.


ڈیرہ غازی خان

پولیٹیکل اسسٹنٹ ڈیرہ غازیخان کاہیڈکوارٹر 15اپریل سے صحت افزا مقام فورٹ منرو منتقل ہو گیاہے

جہاں وہ 30ستمبر تک کام کرتا رہے گا. یہ بات پولیٹیکل اسسٹنٹ کے مراسلہ میں کہی گئی ہے.


ڈیرہ غازی خان

حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلع ڈیر ہ غازیخان میں کورونا ایس او پیزپر سختی سے عملدرآمد کرایا جا رہا ہے.

اس سلسلے میں اسسٹنٹ کمشنر محمد اسد چانڈیہ نے پانچ دکانیں سربمہر کرنے کے

ساتھ چار ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیا.

انہوں نے کہاکہ ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز کی زیر نگرانی ضلع بھر میں

حکومت کی طرف سے دی گئی ہدایات کے مطابق دکانوں کے اوقات کی پابندی کرائی جا رہی ہے.


ڈیرہ غازی خان

ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی اعجاز نے کہا ہے کہ بڑھتی آبادی ملک کے

وسائل کو تیزی سے ہڑپ کررہی ہے

وسائل کے مطابق ابادی میں توازن لانے کیلئے عوامی شعور کی بیداری و آگاہی کی ضرورت ہے۔

متعلقہ محکمے ملکر کام کریں انہوں نے یہ بات اپنے آفس میں محکمہ بہبود آبادی کی ضلعی

رابطہ کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔انچارج ہما مہدی لغاری نے محکمہ بہبود

آبادی کی کارکردگی،ترجیحات اور منصوبوں کے بارے میں بریفنگ دی۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ماں اور بچہ کی صحت کیلئے بچوں کی پیدائش میں مناسب وقفہ ضروری ہے اور دین اسلام کا بھی یہی پیغام ہے کہ ماں دو سال تک بچہ کو اپنا دودھ پلائے۔

اس عمل سے بچوں کی پیدائش میں قدرتی طور پر دو سال کا وقفہ ہوجاتا ہے اور زچہ بچہ کی بھی صحت بہتر رہتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ علماء اور مشائخ کے ذریعے یہی پیغام عام کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ ماں اور بچہ کی بہتر صحت کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں .

ہما مہدی لغاری نے بتایا کہ محکمہ نے 65 علماء کی خدمات حاصل کرلی ہیں

ماں اور بچہ کی صحت کے حوالے سے عوام میں شعور اجاگر کیا جائیگا


ڈیرہ غازی خان

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کا ڈیرہ غازی خان کا جلد دورہ متوقع ہے۔

وہ قبائلی علاقہ اور تونسہ تحصیل میں ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح

اور سنگ بنیاد رکھیں گے۔

ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی اعجاز نے ہنگامی اجلاس منعقد کرکے

تیاریوں کی ہدایات جاری کردی ہیں۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ وزیر اعلی کے دو روزہ دورہ کی تیاریوں کو جلد حتمی شکل دی جائے۔

منصوبوں کی موقع پر تختیاں نصب کرنے کے ساتھ ہیلی پیڈز اور دیگر انتظامات مکمل کئے جائیں۔

اجلاس میں متعلقہ افسران شریک تھے.

%d bloggers like this: