اپریل 19, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

پاکستان میں ویکسین نہیں چینی کے لیے قطاریں لگتی ہیں، شہزاد رائے

معروف گلوکار نے کرونا کی صورتحال کو سنجیدگی سے نہ لینے پر لوگوں کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

پاکستان کے معروف گلوکار شہزاد رائے نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر رمضان المبارک میں چینی کے بحران اور کرونا سے بچاؤ کی ویکسین کے حوالے سے لوگوں کے غیر سنجیدہ رویے پر روشنی ڈالی ہے۔

شہزاد رائے ٹوئٹر پر اکثر و بیشتر سماجی مسائل پر بات کرتے ہیں لیکن اس مرتبہ انہوں نے کرونا سے بچاؤ کی ویکسین کے حوالے سے لوگوں کی لاپرواہی کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ اپنے ٹوئٹر پیغام میں شہزاد رائے نے رمضان المبارک میں چینی کے بحران کو بھی موضوع بحث بنایا ہے۔

معروف گلوکار نے ٹوئٹ میں طنزیہ انداز اپناتے ہوئے لکھا کہ دنیا میں لوگ کرونا کی وباء سے بچاؤ کی ویکسین لگوانے کے لیے قطاروں میں کھڑے ہیں۔ میں نے بھی پاکستان میں شہریوں کو قطاروں میں کھڑا دیکھا ہے لیکن ویکسین کے لیے نہیں بلکہ سستی چینی کے لیے۔ شہزاد رائے نے ٹوئٹ میں اس اہم موضوع کو چھیڑتے ہوئے صارفین سے تبصرے مانگے۔

%d bloggers like this: