اپریل 26, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

لاہور سمیت تیرہ اضلاع میں نویں سے بارہویں تک کلاسز کا آغاز

اساتذہ ہوں والدین یا طلبہ،، سب ہی آن لائن کلاسز پر تحفظات کا اظہار کرتے نظر آتے ہیں

چھٹیاں ختم، مشن تعلیم شروع ہوا، لاہور سمیت تیرہ اضلاع میں نویں سے بارہویں تک کلاسز کا آغاز کر دیا گیا

اساتذہ ہوں والدین یا طلبہ،، سب ہی آن لائن کلاسز پر تحفظات کا اظہار کرتے نظر آتے ہیں

کورونا کے سبب بند تعلیمی ادارے جزوی طور پر کھل گئے

پینتیس روز بعد نویں تا بارہویں تک کلاسز لگ گئیں

کلاسز ہفتہ میں صرف پیر اور جمعرات کو ہوں گی،، پچاس فیصد طلبہ ایک روز کلاس میں حاضر ہوں گے

اساتذہ نے حکومتی فیصلے کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ چھٹیوں سے طلبہ کا تعلیمی حرج ہوا

ناید، اویس، اساتذہ، ایک جو تعلیم کا مومنٹم بنا ہوا ہے وہ ٹوٹ جاتا ہے، بچے آن لائن کلاسز میں ویسے تعلیم حاصل نہیں کر سکتے

طلبہ کہتے ہیں آن لائن کلاسز میں ویسے دھیان سے پڑھنا ممکن نہیں جیسے اسکولز میں تعلیم حاصل کی جا سکتی
ماہ نور، حمیرا، آن لائن کلاس میں ٹیچر کو جو بھی جواب دیں انہیں کیا پتہ کہ دیکھ کر دے رہے ہیں یا نہیں۔ آن لائن کلاس میں ویسے پڑھائی نہیں ہوتی

والدین کا کہنا ہے حکومت مرحلہ وار چھوٹے بچوں کی کلاسز بھی شروع کرے
ناصرہ، خلیل، حکومت چھوٹے بچوں کا بھی سوچے انکی پڑھائی کا بھی بہت حرج ہو رہا ہے

سکولز میں ایس او پیز بہت اچھے طریقہ سے فالو کیئے جا سکتے ہیں

لاہور کے علاوہ راولپنڈی، فیصل آباد، شیخوپورہ، گوجرانوالہ، گجرات، سیالکوٹ، ملتان، ٹوبہ ٹیک سنگھ، ڈی جی خان، سرگودھا، بہاولپور اور رحیم یار خان مں کلاسز کی اجازت دی گئی ہے

بالآخر تعلیمی سرگرمیاں بحال ہو گئیں، طلبا کہتے ہیں کہ اتنا عرصہ سکولز سے دور رہنے سے تعلیم کا ۔جو حرج ہوا، کوشش ہے کہ اگزامز سے پہلے کور کیا جا سکے

%d bloggers like this: