اپریل 29, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ملتان کی خبریں

ملتان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔
ملتان
تعلیمی بورڈ ملتان میں طلباء و طالبات کی سہولت کیلئے ون ونڈو آپریشنل کائونٹرز کی تعداد میں مزید 9 کائونٹر کا اضافہ کر دیا گیا۔
چیئرمین تعلیمی بورڈ ملتان پروفیسر میاں محمد نواز نے بتایا کہ
ون ونڈو سہولت کائونٹرز پر دی جانے والی سہولیات کی تعداد 12 سے بڑھا کر 21 کردی گئی ہے۔
طلباء و طالبات کی آسانی کیلئے دفتر ہذا کے مین گیٹ سے ملحقہ سہولت مرکز قائم کیا گیا ہے۔اور اب طلباء و طالبات کو اپنی مطلوبہ دستاویزات و دیگر دفتری ضروریات کیلئے
تعلیمی بورڈ ملتان کی مرکزی بلڈنگ میں جانے کی ہرگز ضرورت نہیں
ایک ہی چھت کے نیچے تمام سہولیات فراہم کر دی گئی ہیں۔ان سہولیات میں این اور سی کا اجراءاین او سی کی تصدیق،مائیگریشن سرٹیفیکیٹ (سکول و کالج)کا اجراء
اسناد کی تصدیق(آئی بی سی سی)،ڈوپلی کیٹ اینڈ ٹرپلی کیٹ رزلٹ کار ڈ کا اجراء،بعد از درستگی (نام
ولدیت، تاریخ پیدائش،)رزلٹ کارڈ کا اجراء،میرٹ سرٹیفکیٹ (میٹرک و انٹر میڈیٹ)کا اجراء،بعد از
درستگی ہے /معمولی ( نام ،ولدیت،تاریخ پیدائش، وغیرہ )رزلٹ کارڈ و سند کا
اجراءپیپر ری چیکنگ کیلئے آن لائن درخواست وصولی،شکایات کا آن لائن جواب،آن لائن چیٹنگ(سوال جواب)آن لائن فائل ٹریکنگ سسٹم،ہمہ قسم ڈاک وصولی میٹرک /انٹر میڈیٹ امتحانات پاس کرنے
سے قبل ریگولر طلباء و طالبات کی رجسٹریشن ریٹرن میں درستگی۔ ذاتی دستاویزات کی تصدیق
مضمون/ گروپ میں تبدیلی (رجسٹریشن ریٹرن) منسوخی رزلٹ (نہم/ گیارہویں) / دوبارہ داخلہ ۔ بعد از انسپکشن ادارہ جات کو الحاق /توسیع الحاق کے لیٹرز کا اجراء۔ انفارمیشن ڈیسک،رول نمبر سلپ (میٹرک/انٹر) کا اجراءشامل ہے۔

ملتان
 ایف آئی اے کی ٹیم نے وہاڑی میں دو چھاپے مارے اور چک نمبر 9 / ڈبلیو بی جوئیانوالہ میاں چنوں کے
قریب فیکٹری میں رکھا میپکو کا سامان برآمد کیا، وہاڑی اور چوہدری گارڈن، ان جگہوں پر میٹل آئیکلس ٹرانسفارمر، کنڈکٹر تار اور دیگر مواد قبضے میں لے لیا گیا تھا
اور ایف آئی اے سرکل ملتان میں دو الگ الگ مقدمات درج ہیں۔
میپکو کے ملزموں کو لائن سپرنٹنڈنٹ ضیاء الحق، محمد وقار انجم، صفدر امام اور عبدالمجید لائن مین 1 کو
اسی کے مطابق گرفتار کیا گیا ہے۔ میپکو مواد کی قیمت کروڑوں روپے میں بتائی جاتی ہے جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔

ملتان
میپکو ترجمان کے مطابق رمضان المبارک کی پہلے روز ریجن بھر میں بجلی کی بلاتعطل فراہمی کا سلسلہ جار ی رہا۔
سی ای او میپکو انجینئر اکرام الحق سحر افطار میں میپکو ہیڈ کوارٹر میں قائم پاور
ڈسٹری بیوشن سنٹر میں بجلی فراہمی کی مانیٹرنگ کرتے رہے۔
ملتان سمیت جنوبی پنجاب میں بجلی فراہمی
کی مانیٹرنگ کے لئے آپریشن سرکلوں میں سپریٹنڈنگ انجینئرز
ڈپٹی ڈائریکٹرز ٹیکنیکل، ایگزیکٹو انجینئرز اور ایس ڈی اوز سحر وافطار میں دفاتر میں موجودرہے۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر کی ہدایت پر رمضان المبارک کے دوران بجلی کی بلاتعطل کے لئے سب ڈویژنل، ڈویژنل
اور سرکل کی سطح پر ٹیمیں فعال ہیں۔

ملتان
لاہور ہائی کورٹ ملتان بنچ نے کرپشن و اختیارات سے تجاوز پر سابق لینڈ ریکارڈ کمپیوٹر انچارج سرکل کوٹ ادو منصور احمد کی عبوری ضمانت خارج کرنے کا حکم دے دیا
اینٹی کرپشن مظفر گڑھ کی ٹیم نے ملزم منصور احمد کو احاطہ عدالت سے گرفتارکرکے اپنی تحویل میں
لے لیا،منصور احمد نے بطور سینئر کمپیوٹر انچارج تحصیل کوٹ ادو کے موضع گورمانی شرقی میں 1کنال 6مرلے کی جعلی فرد بدرجاری کرکے منور عباس جگلانی کو فائدہ پہنچایا تھا۔
تفصیل کے مطابق منڈی یزمان کے سابق لینڈ ریکارڈ کمپیوٹر انچارج سرکل کوٹ ادو نے تعیناتی کے دوران
منور عباس جگلانی کو فائدہ پہنچانے کیلئے پیر اللہ ڈتہ ہاشمی کی اراضی اُن کے نام کردی تھی جسے بعد میں منور عباس نے اپنے بھائی صفدر عباس جگلانی کو فروخت کردیا۔واضع رہے کہ ملزم نے اینٹی
کرپشن عدالت سے ضمانت خارج ہونے پر لاہور ہائی کورٹ ملتان بنچ میں عبوری ضمانت کیلئے درخواست دی تھی جسے خارج کردیا گیا۔
اطلاعات کے مطابق منصور احمد کی گرفتار کے بعد پولیس منور عباس جگلانی کی گرفتاری کیلئے بھی
چھاپے مارہی ہے۔

%d bloggers like this: