مئی 1, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

راجن پور کی خبریں

راجن پور سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

جام پور

(آفتاب نواز مستوئی سے )

جام پور کے قدیمی تاریخی گورنمنٹ بوائز ماڈل ھائی سکول میں کرونا ایس او پیز کی دھجیاں اڑا دی گئیں کرونا ویکسین سینٹر کے ساتھ احساس پروگرام کے مراکز بھی

اسی جگہ قائم 2500 طلباء اور 70 سے زائد اساتذہ سمیت انسانی جانوں کو خطرہ دو ٹیچرز کا کرونا ٹیسٹ پازیٹو آجانے کے باوجود کسی قسم کے حفاظتی اقدامات نہیں کئے گئے

سینئر ھیڈ ماسٹر کا اظہار بے بسی والدین اور شہریوں میں گہری تشویش ‘تفصیلات کے مطابق صدیوں سے قائم مثالی تاریخی ادارہ گورنمنٹ بوائز ماڈل ھائی سکول 2500 سے زائد طلبا اور ان کے والدین کیلئیے کرونا وائرس کے حوالے سے خوف کی علامت بن گیا

سکول ھذا کے دو اساتذہ جن میں کرونا وائرس پازیٹو تھا اپنی بیماری کو چھپا کر پرائیویٹ سطح پر علاج شروع کر دیا اور اب دو تین دن سے سکول بھی نہیں آرھے

جبکہ سکول ھذا میں 70 سے زائد ٹیچرز جن میں اکثر پچاس سال سے زائد عمر کے ھیں کی اکثریت بلڈ پریشر ‘ شوگر اور عارضہ قلب کے مریض ھیں حیرت انگیز انکشاف یہ بھی ھے کہ

کروناکا شکار دونوں اساتذہ زیادہ تر چھوٹے بچوں یعنی چھٹی جماعت سے آٹھویں جماعت کے طلباء کو پڑھاتے ھیں ذرائع سے معلوم ھواھے کہ خوف کی وجہ سے کچھ والدین نے بچوں کو

سکول بھیجنے سے روکنا شروع کر دیا ھے قبل ازیں سکول کے ملٹی پرپز ھال میں کرونا ویکسین سنٹر قائم ھے دوسری جانب انتظامیہ نے احساس کفالت سینٹر قائم کروا دیا ھے

جہاں بیس سے زائد فرنچائز اور ان کے کارندے بیٹھے ھیں صبح سے شام تک خواتین کا ایک ھجوم بیکراں جمع ھو جاتا ھے جہاں ایس او پیز کا کوئی خیال نہیں رکھا جا رھا

اس سلسلے میں سکول کے سینئر ھیڈ ماسٹر ذوالفقار علی خسن چانگ سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے اپنی بے بسی کا اظہار کرتے ھوئے بتایا کہ

کرونا ویکسین سینٹر ایک سائڈ پر ملٹی پرپز ہال میں ھے گو کہ ایک تعلیمی ادارہ تھا اور انتظامیہ کو خود خیال کرنا چاھئیے تھا مگر احساس سینٹر کے قیام کے سلسلے میں انہوں نے

ضلعی و مقامی انتظامیہ سے گزارش کی تھی مگر کسی نے نہیں سنی جہاں تک اساتذہ آصف مجید آئی ٹی ٹیچر اور محمد ابوبکر ڈرائینگ ماسٹر کے کرونا میں مبتلا ھونے کا معاملہ ھے

اس بارے میں آج ھی تحریری طور پر محکمہ تعلیم کے حکام کو مطلع کر دیا ھے

دریں اثنا ء جام پور کے سیاسی وسماجی حلقوں کے علاوہ شہریوں محمد اسلم عابد حسین محمد جمال عبدالروف ‘ مرید حسین ۔محمد شہباز ‘ امتیاز احمد اور دیگر نے

سکول کی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ھوئے اعلی ا حکام سے تمام اساتذہ بچوں کے کرونا ٹیسٹ کروانے اور فوری کاروائی کا مطالبہ کیا ھے


جام پور

( وقائع نگار ) گورنمنٹ ماڈل بوائز ھائی سکول جام پور کے ھیڈ ماسٹر نے دو اساتذہ کے کرونا

سے متاثر ھو نے پر سکول بند کرنے کی اپیل کردی ھیڈ ماسٹر ذوالفقار علی خان چانگ نے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سیکنڈری ایجوکیشن راجن پور کے نام

چٹھی نمبری 1926 مورخہ 13 اپریل کے تحت اپیل کی ھے کہ سکول ھذا کے دو اساتذہ محمد ابوبکر ڈرائنگ ماسٹر اور آصف مجید ایس ایس ٹی آئی ٹی کرونا سے متاثر ھیں

اور ان کی فیمیلیز بھی متاثر ھوچکی ھیں نیز سکول ھذا ھائی رسک پر ھے مہربانی فرما کر سکول ھذا کو فوری بند کرنے کے احکامات صادر فرمائے جائیں

دوسری جانب جام پور اور گردو نواح کے علاقے کرونا کی لپیٹ میں ھیں اکثر لوگ خوف کے مارے سرکاری ھسپتال کی بجائے پرائیویٹ ھسپتالوں میں جا رھے

کرونا کے باعث جام پور میں اموات بھی ھو رھی ھیں مگر جام پور کے شہریوں اور تاجروں نے انتظامیہ کو بھی بے بس کر دیا ھے دوکاندار اس قدر زور آور ھیں کہ

ایس او پیز پر عملدرآمد کروانے والے اھلکاروں سے ھاتھا پائی پر اتر آتے ھیں سکولوں میں بھی کرونا تیزی سے پھیل رھا ھے

مگر راجن پور کی ایجوکیشن اتھارٹی اور ھیلتھ اتھارٹی صرف پنجاب حکومت سے توصیفی سڑٹیفیکیٹ لینے اور

نمبر ون کا درجہ حاصل کرنے کے چکر میں حقائق کو چھپانے میں مصروف ھیں جو کہ

پنجاب کے انتہائی پسماندہ اور جدید ترین سہولتوں سے محروم ضلع راجن پور کیلئیے

انتہائی خطر ناک صورتحال ھے عوامی سماجی حلقوں نے وزیر اعلی ا ہنجاب سمیت تمام ارباب اختیار سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ھے

%d bloggers like this: