اپریل 25, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

پاکستان روس کیساتھ تعلقات ودوطرفہ تجارت کو مزید فروغ دینا چاہتا ہے،وزیرخارجہ

روس خطے کا انتہائی اہم ملک ہے، پاکستان کے اس سے تعلقات میں بہتری آ رہی ہے۔

پاکستان روس کیساتھ تعلقات ودوطرفہ تجارت کو مزید فروغ دینا چاہتا ہے،وزیرخارجہ

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہاہے کہ روسی وزیرخارجہ سرگئی لاروف9سال بعد آج پ

اکستان کے دورے پر آئیں گے

ہم روس کیساتھ نارتھ سائوتھ گیس پائپ لائن منصوبے،دوطرفہ تجارت سمیت تعلقات کو مزید آگے بڑھانا چاہتے ہیں

روس خطے کا انتہائی اہم ملک ہے، پاکستان کے اس سے تعلقات میں بہتری آ رہی ہے۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے روسی ہم منصب سرگئی لیوروف کے دورہ پاکستان سے متعلق ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ پاکستان
اور روس کے دو طرفہ تعلقات میں بہتری آ رہی ہے، ہم ایک دوسرے کے ساتھ خطے میں تعاون کا ارادہ رکھتے ہیں، نارتھ ساؤتھ گیس پائپ لائن منصوبے کو ہم دونوں آگے بڑھانا چاہتے ہیں،

ہمارے ہاں جب آٹے کا بحران پیدا ہوا تو روس نے ہمیں بروقت گندم فراہم کی، روسی وزیر خارجہ کے ساتھ دو طرفہ تجارت کے فروغ کے حوالے سے بات چیت ہوگی۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پاکستان اور روس، مل کر افغان امن عمل میں کردار ادا کر رہے ہیں، 18 مارچ کو ماسکو میں ایک سہ فریقی اجلاس ہوا جس میں پاکستان نے شرکت کی،

دشنبے میں میری ایمبیسڈر ضمیر کابلوف کے ساتھ ملاقات ہوئی، ایمبیسڈر ضمیر کابلوف کے ساتھ افغان امن عمل میں ابھرتی ہوئی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوا۔

انہوں نے کہا کہ روسی وزیر خارجہ دلی سے ہو کر آ رہے ہیں، ہندوستان کے ساتھ روس کے دیرینہ تعلقات ہیں، روس بھارت کو افغانستان میں قیام امن کیلئے مثبت کردار ادا کرنے پر آمادہ کر سکتا ہے۔

وزیر خارجہ شاہ محمود نے مزید کہا کہ روسی وزیر خارجہ وزارت خارجہ میں وفود کی سطح پر مذاکرات میں شریک ہوں گے،

روسی وزیر خارجہ کی وزیراعظم عمران خان سے ملاقات ہوگی، روسی وزیر خارجہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے بھی ملاقات کریں گے۔

%d bloggers like this: