مئی 2, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ملتان کی خبریں

ملتان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے

ملتان کے نواحی علاقے آڈہ لاڑ میں چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ کئیرکمیشن ڈاکٹر محمد ثاقب عزیز نے

کہا کہ ہماری ٹیم دو روز پہلے یہاں پہنچی ہے اور ہم نے

آپریشن ٹھیٹر سیل کر کے تمام ریکارڈ قبضے میں لے لیا ہے


ملتان

ملتان کے نواحی علاقے آڈہ لاڑ میں چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ کئیرکمیشن ڈاکٹر محمد ثاقب عزیز نے

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہماری ٹیم دو روز پہلے یہاں پہنچی ہے

اور ہم نے آپریشن ٹھیٹر سیل کر کے تمام ریکارڈ قبضے میں لے لیا

بارہ لوگوں کی آنکھیں متاثر ہوئی ہیں آپریشن ٹھیٹر کے آلات لیبارٹری بھجوا دئیے ہیں

اور 72 گھنٹوں میں رپورٹ آنی ہے انفکشن کیسے ہوا کس کی نااہلی ہے رپورٹ آئے گی تو کلئیر

ہو جائے گا نااہلی ثابت ہونے پر ہسپتال کے خلاف جرمانہ اور ہسپتال کو سیل کیا جا سکتا ہے


ملتان

میں ضلعی انتظامیہ کاکورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنیوالوں کے خلاف کریک ڈاون جاری

ایس او پیز کی خلاف ورزی پرگزشتہ24گھنٹوں کے دوران2 افراد گرفتار

ملتان، ضلعی انتظامیہ کاکورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنیوالوں کے خلاف کریک ڈاون جاری

ایس او پیز کی خلاف ورزی پرگزشتہ24گھنٹوں کے دوران2 افراد گرفتار کیا کورونا ایس او پیز پر عمل نہ کرنے پر15 بسوں کو تحویل میں لیا لے گیا

کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنیوالوں پر72ہزار5سو روپے جرمانہ عائد کئیے

ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہے کہ ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والوں کو معاف نہیں کیا جائے گا


ملتان
 پولیس نے کارپوریشن عملہ سے بدتمیزی کرنے اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے کے الزام میں
دوافراد کےخلاف مقدمہ درج کرلیاہے ۔
تفصیل کےمطابق شاہ شمس پولیس کو انسپکٹر کارپوریشن منیر احمد نے بتایا کہ
دوران چیکنگ گشت نادرا آفس ملزمان ثاقب
وسیم نے غیر قانونی اسٹینڈ بنایا ہواتھا منع کیاگیاتو ملزمان نے عملہ سے بدتمیزی شروع کردیا
ور سنگین نتائج کی دھمکیاں دی گئی،پولیس نے ملزمان کےخلاف مقدمہ درج کرلیاگیا ہے۔

ملتان
 اساتذہ تنظیموں نے پنجاب بھر کے اساتذہ کو کورونا ویکسین لگوانے کا مطالبہ کردیا۔
ٹیچرز رہنماوں کا کہنا ہے کہ
پنجاب بھر کے سکولوں میں اساتذہ کو کورونا ویکسین ترجیحی بنیادوں پر لگائی جائے
کورونا وبا کی وجہ سے اب تک درجنوں اساتذہ وفات پاگئے ہیں۔
حکومت ارکان پارلیمنٹ اور ان کی فیملیز کو کورونا ویکسین لگا رہی ہے
تو اساتذہ کو بھی لگائی جائےاساتذہ اور طلباء کی زندگیاں اہم ہیں
اساتذہ کا روزانہ سینکڑوں بچوں سے میل جول ہوتا ہے
حکومت فوری طور پر کرونا ویکسین کا انتظام کرے وزیراعلی ٰ عثمان بزدار اساتذہ کو کورونا ویکسین لگانے کی ہدایت جاری کریں۔

ملتان
پنجاب پولیس اور نوخیز پبلک اسکول کے درمیان معاہدہ طے پا گیا
پولیس کے افسران و اہلکاروں کے بچوں بچوں کو فیس میں رعایت دی جائے گی
ایس ایس پی انویسٹی گیشن کیپٹن (ر) محمد عامر خان نیازی ان اور پرنسپل نوخیز پبلک سکول کے
درمیان معاہدہ طے پا گیا
نچارج ویلفیئر سب انسپکٹر فوزیہ جاوید اور معاون انچارج ویلفیئر اسسٹنٹ سب انسپکٹر محمد ریاض ان کے ہمراہ تھے،شہداء
ریٹائرڈ اور حاضر سروس اہلکاروں کے بچوں کو 40 فیصد رعایت دی جائے گی
یس ایس پی انویسٹی گیشن کا کہنا تھا کہ پنجاب پولیس پولیس کے بچوں کو تعلیمی اخراجات کم سے کم کرنا اولین ترجیح ہے۔

%d bloggers like this: