مئی 2, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

راجن پور کی خبریں

راجن پورسے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

: راجن پور

کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈاکٹر ارشاد احمدنے فوڈ سنٹر راجن پور پرگندم خریداری مہم کا افتتاح کرتے ہوئے کہا ہے کہ کمپیوٹرائزڈ رجسٹریشن کرکے باردانہ کی منصفانہ تقسیم کی جا رہی ہے۔

ضلع راجن پور میں گندم خریداری مراکز کا ٹارگٹ ایک لاکھ 80 ہزار میٹرک ٹن مقرر کیا گیا ہے۔حکومت پنجاب کی جانب سے دیئے گئے ٹارگٹ کو ہر صورت مکمل کیا جائے ۔

انہوں نے کہا کہ کاشتکاروں کو باردانہ کی فراہمی کا آج سے آغاز کیا جا رہا ہے۔تمام فوڈ سنٹرز پرکسانوں کے بیٹھنے کے لئے سایہ دار جگہ اور ٹھنڈے پانی کا انتظام موجود ہونا چاہئے۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر راجن پور احمر نائیک نے بتایا کہ ضلع بھر میں 9گندم خرید مراکز قائم کئے گئے ہیں۔

کسانوں کو پنجاب بھر میں کسی بھی بینک کی برانچ سے رقم کی آسان اور فوری ادائیگی کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ

کاشتکاروں کی شکایت کے فوری ازالہ کے لیے صوبائی اور ضلعی سطح پر شکایت سیل قائم کر دیئے گئے ہیں۔

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر راجن پور آصف اقبال اور محکمہ خوراک کے افسران بھی موجود تھے۔


راجن پور

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر ریونیو مسائل ون ونڈو آپریشن کے تحت ایک ہی چھت کے نیچے حل کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔

”ریونیو عوامی خدمت کچہری“ میں ریونیور ریکارڈ کی درستگی،فرد اور انتقالات،رجسٹری،ڈومیسائل اور دیگر ریونیو معاملات کے مسائل موقع پر حل کئے جا رہے ہیں۔

یہ باتیں کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈاکٹر ارشاد احمد نے ” ریونیو عوامی خدمت کچہری“ میں لوگوں کے مسائل سنتے ہوئے کہیں۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر راجن پور احمر نائیک ،

چیئر مین قائمہ کمیٹی برائے لوکل گورنمنٹ پنجاب ایم پی اے سردار فاروق امان اللہ خان دریشک اورایم پی

اے سردار اویس خان دریشک موجود تھے۔کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈاکٹر ارشاد احمد نے مزید کہا کہ ” ریونیو عوامی خدمت کچہری“ وزیراعلیٰ پنجاب کا عوام دوست اقدام ہے۔

ڈپٹی کمشنر راجن پور احمر نائیک نے کہا کہ شہریوں کو ریونیو سے متعلقہ مسائل کے حل کے حوالے سے یہ خدمات ہر ماہ کے پہلے دفتری دن کو صبح 10بجے سے سہ پہر 3بجے تک میسر ہوں گی۔

ضلع کی ہر تحصیل ہیڈکوارٹرز پر ریونیو خدمت کچہری منعقد کرنے کا مقصد عوام اور ضلعی انتظامیہ کے مابین روابط کو مستحکم بنانے اور درپیش مسائل کو حل کرنا ہے۔

”ریونیو عوامی خدمت کچہری“میں سائلین کی موقع پر شکایات سنیں گئیں اور ان کے حل کے لئے فوری طور پر احکامات جاری کئے گئے۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ظہور حسین بھٹہ، اسسٹنٹ کمشنرآصف اقبال سمیت تحصیلداران، نائب تحصیلداران،انچارج لینڈ ریکارڈ سنٹر سمیت دیگر ریونیو افسران و عملہ بھی موجود تھے۔


راجن پور

ان ڈاکٹر ارشاد احمد نے کہا ہے کہ لوگوں کو صحت کی سہولیات فراہم کرنا حکومت پنجاب کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ایمرجنسی وارڈ میں ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف

ہر صورت میں 24 گھنٹے موجود ہونا چاہیے۔یہ باتیں انہوں نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال راجن پور کے دورہ کے موقع پر کہیں

تفصیلات کے مطابق انہوں نے ایمرجنسی وارڈ کا معائنہ کیا۔مریضوں کی عیادت کی اور فری طبی سہولیات بارے استفسار کیا۔

انہوں نے سی ٹی سکین مشین اور میڈیسن سٹور کا بھی معائنہ کیا۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر راجنپور احمر نائیک، اسسٹنٹ کمشنر راجنپور آصف اقبال کے علاوہ میڈیکل سپریٹنڈنٹ ڈی ایچ کیو ہسپتال بھی موجود

تھے۔


راجن پور

کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈاکٹر ارشاد احمد نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب لوگوں کی فلاح و بہبود اور ان کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لئے عملی اقدامات کر رہی ہے ۔

راجن پور کی عوام کے لئے خوش خبری ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کے 16ارب روپے کے ترقیاتی پیکج 90فیصد منظور ہو چکے ہیں۔

جن پر جلد کام شروع ہو جائے گا۔وزیراعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار نے جنوبی پنجاب کے ضلع راجن پور میں ترقیاتی منصوبوں کا اعلان سب سے پہلے کیا ہے ۔

یہ باتیں انہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب پیکج اور دیگر ترقیاتی سکیموں بارے میں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہیں۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر راجن پور احمر نائیک نے ضلع راجن پور کے ترقیاتی

منصوبوں کے بارے میں بریفنگ دی ۔اس موقع پر ضلعی محکموں کے افسران بھی موجود تھے۔بعد ازاں انہوں نے تر قیاتی منصوبوں،کورونا ایس او پیز ،گندم خریداری مہم اور رمضان بازاروں کے

حوالے سے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ضلع راجن پور میں صفائی کی صورت حال بہت بہتر ہے ۔انہوں نے کہا کہ لوگوں کو چاہئے کہ وہ کورونا سے بچاﺅکے لئے

حکومت پنجاب کی ایس او پیز پر عمل کریں ۔گندم کی فصل کے سلسلے میں کسانوں کے لئے موقع ہے کہ اپنی گندم گورنمنٹ کے خریداری مراکز پر لائیں۔


راجن پور

01ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر صبا زہرا کی ذاتی دلچسپی اور خصوصی کاوش پر پاک مشن سوسائٹی (رجسٹرڈ) ضلع راجن پورکی جانب سے کورونا وبا کے

دوران مالی طور پر متاثر ہونے والے خاندان اور معذور مستحق طبقہ میں خشک راشن اور آٹے کے تھیلے تقسیم کئے گئے ۔

اس حوالے سے منعقدہ تقریب میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریوینو ظہور حسین بھٹہ نے خصوصی شرکت کی۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریوینو ظہور حسین بھٹہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ

غریب اور مستحق افراد کی امداد کرنا بھی کار ثواب ہے اور صدقہ جاریہ ہے ۔ضلعی انتظامیہ اور سوشل ویلفیئر اس سلسلے میں بھر پور اقدامات کر رہی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ضلع راجن پور میں معذور افراد کی رجسٹریشن جاری ہے ۔بیت المال کے ذریعے مستحق افراد کو مالی امداد بھی دی جاتی ہے ۔

%d bloggers like this: