اپریل 30, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ڈیرہ غازی خان کی خبریں

ڈیرہ غازی خان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

ڈیرہ غازی خان

کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن ڈاکٹر ارشاد احمد نے نماز فجر کی ادائیگی کے بعد شہر کے مختلف مقامات کا دورہ کیا۔ بار بار تنبیہ کے باوجود تجاوزات قائم کرنے والے شہری کو گرفتار کرنے

مقدمہ کے اندراج اور اپنی نگرانی میں سامان ضبط کرنے کے احکامات جاری کئے۔شہر کے وسط میں موجود پرانا برف خانہ کے سرکاری رقبہ کو فوری طور پر عوام کی تفریح کیلئے پارک میں تبدیل کرنے کی ہدایات جاری کیں۔

ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ عبید الرشید،ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے تنویر مرتضےٰ،سی او کارپوریشن جواد الحسن گوندل، توفیق عادل اور دیگر افسران ہمراہ تھے.کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد نے صبح سویرے ڈویلپمنٹ،پی ایچ اے،

کارپوریشن اور دیگر محکموں کے افسران کے ہمراہ بلاک سی،ڈی،جی،ایک،دو،تین،چار،کشمیر پارک اور دیگر مقامات کا پیدل تفصیلی جائزہ لیا۔انھوں نے شہر میں صفائی سیوریج تجاوزات میونسپل سروسز اور دیگر معاملات کا جائزہ لیتے ہوئے احکامات جاری کیے کمشنر نے روڈ پر تجاوزات قائم ہونے پر

سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کارپوریشن کے متعلقہ ونگ کو تجاوزات کا سامان ضبط کرنے اور تجاوز کرنے والے کو اپنے سکواڈ میں بٹھاکر متعلقہ تھانے کے حوالے کرکے مقدمہ کے اندراج اور قانونی کارروائی کے احکامات جاری کیے.

کمشنر نے کہا کہ شہر ہم سب کا ہے ملکر صاف ستھرا اور تجاوزات سے پاک کرنا ہوگا تاہم بار بار آگاہی کے باوجود شہری تنبیہ پر توجہ نہیں دیتے،

شہر کی بہتری اور ٹریفک کی روانی کیلئے اب سخت فیصلے کرنے ہوں گے انہوں نے شہریوں سے بھی درخواست کی کہ وہ شہر کو صاف ستھرا رکھنے کیلئے انتظامیہ کا ساتھ دیں۔کمشنر نے شہر کے مختلف مقامات پر ابلتے

ڈرین اور مین ہولز دیکھ کر بھی سخت ناراضگی کا اظہار کیا اور کارپوریشن کو فوری طور پر سیوریج کی نکاسی بہتر کرنے کے لیے ہدایات جاری کیں.


ڈیرہ غازی خان

ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی اعجاز نے ٹیچنگ ہسپتال کا اچانک دورہ کیا

کارڈیالوجی وارڈ میں داخل ڈپٹی کمشنر کوہلو سمیت دیگر مریضوں کی عیادت کی۔ہسپتال کے مختلف شعبوں کا معائنہ کرتے ہوئے

فراہم طبی سہولیات کا جائزہ لیا۔ڈپٹی کمشنر نے مریضوں اور لواحقین سے ادویات اور ہسپتال کے دیگر معاملات سے متعلق معلومات حاصل کیں

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ داخل مریضوں کو ادویات اور تمام سہولیات مفت فراہم کی جائیں.


ڈیرہ غازی خان

ضلع ڈیرہ غازی خان میں رمضان بازاروں کی تعداد بڑھانے کے ساتھ دیہات اور قصبات میں موبائل رمضان بازار لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے

ٹرکنگ پوائنٹس کے ذریعے آٹا،چینی،دالیں اور دیگر سبسڈی کی حامل اشیاء فروخت کی جائیں گی۔ڈیرہ غازی خان میں خواتین یونیورسٹی اور نئے

تعلیمی ادارے لانے سمیت سکولز اور مراکز صحت کو اپ گریڈ کیا جائیگا۔اس بات کا فیصلہ ڈپٹی کمشنر آفس میں منعقدہ اراکین اسمبلی کی ضلعی رابطہ کمیٹی کے

اجلاس میں کیا گیا جس میں وزیر مملکت زرتاج گل وزیر، مشیر وزیر اعلی پنجاب محمد حنیف پتافی، ایم پی اے ڈاکٹر شاہینہ نجیب کھوسہ، ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی اعجاز اور دیگر موجود تھے.
وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل وزیر نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے ویژن کے تحت وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار نے

ڈیرہ غازی خان میں ویمن یونیورسٹی کے لیے ڈائریکٹو جاری کر دیا ہے کیبنٹ کے آئندہ اجلاس میں حتمی منظوری مل جائے گی انہوں نے کہا کہ
3
سخی سرور،چوٹی بالا،فورٹ منرو سمیت دیگر علاقوں میں رمضان بازار طرز کے اقدامات کئے جائیں۔

سخی سرور اور دیگر علاقوں میں معدنیات کے ٹھیکوں کی موثرمانیٹرنگ کے ساتھ محکمہ کی آمدنی اور اخراجات کا آڈٹ کیا جائے۔محکمہ بتائے کہ آمدن کا کتنا فیصد کہاں عوامی فلاح پر خرچ کیاگیا.

انہوں نے اجلاس میں ڈپٹی ڈائریکٹر معدنیات کی عدم شرکت پر شوکاز نوٹس بھی جاری کرنے کی ہدایت دی۔

وزیر مملکت نے کہا کہ محکمے اراکین اسمبلی کے ساتھ قریبی رابطہ رکھیں اور ترقیاتی منصوبوں کی پیشرفت سے آگاہ کیا جائے

۔محکمہ جنگلات” میا واکی” طرز پر شہر میں 20 کے قریب جنگلات کے قیام کیلئے ٹارگٹ دے۔ٹیچنگ ہسپتال کے ڈاکٹرزکے ہاسٹل سمیت دیگر مسائل حل کئے جائیں۔

مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب محمد حنیف خان پتافی نے کہا کہ غازی پارک اور تعلیمی بورڈ سے ملحقہ سیم نالوں کی بھل صفائی کرائی جائے۔

چالیس کروڑ روپے کے پل ڈاٹ چوک کی کشادگی کے بہتر عوامی اثرات کیلئے ضروری ہے کہ جام پور روڈ پر ڈرین کو مزید پیچھے لے جایا جائے

۔پل ڈاٹ اور مانکا کینال کے پلوں پر ٹریفک کی روانی کیلئے اقدامات کئے جائیں۔انہوں نے کہا کہ اراضی ریکارڈ سنٹرز میں بد عنوانی،

بد انتظامی کی عوامی شکایات بڑھ رہی ہیں،کڑی مانیٹرنگ کرکے بدعنوان عناصر کو نشان عبرت بنایا جائے.
ایم پی اے ڈاکٹر شاہینہ نجیب کھوسہ نے کہا کہ پرائس کنٹرول ایکٹ کے تحت مزید سختیاں کی جائیں۔عوام کو اشیائے خوردونوش سرکاری نرخ پر

دستیاب ہونی چاہیے۔سکولوں کی عمر تک پہنچنے والے بچوں کو تعلیمی اداروں میں داخلہ کیلئے اقدامات کئے جائیں۔
ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی اعجاز نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کے دوران ضلع کے پانچ مراکز صحت کو اپ گریڈ کیا گیا۔

کارڈیالوجی انسٹیٹیوٹ پر چار ارب 28 کروڑروپے،مدر اینڈ چائلڈ

ہسپتال پر تین ارب 70 کروڑ اور غازی یونیورسٹی کیلئے اڑھائی ارب روپے خرچ کئے جائیں گے۔137 میں سے 92 سکولوں میں اضافی کلاس رومز تعمیر کرلئے گئے۔785 میں سے 201 نئی بستیوں میں بجلی کی سہولت فراہم کی گئی۔

نالی سولنگ کی 137 میں سے 63 سکیمیں مکمل کرلی گئیں۔360 کلومیٹر طویل روڈز تعمیرکیے گئے۔مجموعی طور پر ضلع میں اربوں روپے سے 1737 منصوبوں پر کام کیا جارہا ہے.
اجلاس میں وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل کے چچا کی وفات پر فاتحہ خوانی کی گئی۔


ڈیرہ غازی خان

غازی پارک ڈیرہ غازی خان کی بحالی اور شہر میں میڈینز کی بہتری کے لیے ٹینڈر جاری کر دیئے گئے ایک ہفتے کے اندر کام شروع کر دیا جائے گا

مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب و ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے محمد حنیف پتافی نے پاکستان ہارٹیکلچر اتھارٹی ڈیرہ غازی خان میں محکمانہ بریفنگ کے دوران کہا کہ

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر شہر کے تیسرے بڑے پارک غازی پارک کی بحالی دو روز کے اندر شروع کر دی جائے گی

شہر کی اہم شاہراہوں کے میڈیز کو بہتر کیا جا رہا ہے انہوں نے پی ایچ اے کے افسران کو ہدایت کی کہ وہ شہر کو خوبصورت،

سرسبزو شاداب بنانے، پارکس کی بہتری اور خالی رقبہ پر نئے پارکس کے قیام کے لیے حکمت عملی کے تحت کام کریں سایہ، پھل دار اور خوبصورت پودوں کو ترجیح دی جائے

اس موقع پر ڈائریکٹر ایڈمن و فنانس اعجاز احمد بھٹہ،ڈائریکٹر ہارٹیکلچر شہزاد احمد،ڈائریکٹر پلاننگ شجاعت علی اور سب انجینئر ثقلین سمیت دیگر موجود تھے.


ڈیرہ غازی خان

وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل وزیر، مشیر وزیر اعلی پنجاب محمد حنیف خان پتافی اور ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی اعجاز نے ای خدمت مرکز کا دورہ کیا۔

ایک ہی چھت کے نیچے مختلف محکموں کی طرف سے قائم کاؤنٹرز اور عوامی سہولیات کا جائزہ لیا۔

عملہ اور سائلین سے معلومات حاصل کی گئیں
وزیر مملکت زرتاج گل وزیر اور مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب محمد حنیف خان پتافی نے کہا کہ ای خدمت مرکز حکومت کی طرف سے عوام کیلئے تحفہ ہے۔

ای خدمت مرکز کی وجہ سے عوام کو سرکاری امور کیلئے مختلف دفاتر کے چکر نہیں لگانا پڑیں گے جس سے سفری اخراجات اور وقت کی بچت ہو گی.

اراکین اسمبلی کو بتایا گیا کہ ای خدمت مرکز کی سوفٹ لانچنگ کر دی گئی ہے ابتدائی طور پر 20 سے زائد سرکاری محکموں کی سروسز فراہم کی جارہی ہیں

اور بہت جلد 50 سے زائد سروسز ایک ہی چھت کے نیچے عوام کو دستیاب ہوں گی جن میں نادرا، ڈومیسائل، پولیس کریکٹر سرٹیفیکیٹ،ڈارئیونگ لائسنس،قومی شناختی کارڈ کی تصدیق اور دیگر سہولیات شامل ہیں.


ڈیرہ غازی خان

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ڈیرہ غازیخان شازب سعیدنے سنٹرل جیل کا دورہ کیا. انہوں نے جیل میں سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا.

اس موقع پر مجسٹریٹ دفعہ 30 چوہدری عابد حسین میو، سپرنٹنڈنٹ جیل یاسر خان، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ یاسر اعجاز اورمیڈیکل آفیسر بھی ان کے ہمراہ تھے۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے کچن اسیران،جیل ہسپتال،خواتین وارڈ، نوعمر وارڈ اور دیگر بیرکس کا معائنہ کیا

اور اسیران سے مسائل پوچھے. ا نہوں نے اسیران کیلئے تیار کھانے کے معیار کو بھی چیک کیااور جیل کے انتظا م کو سراہا۔


ڈیرہ غازی خان

ضلع ڈیرہ غازی خان میں تین روزہ قومی پولیو مہم کا آغاز کردیا گیا۔مشیر صحت محمد حنیف پتافی اور ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی اعجاز نے ٹیچنگ ہسپتال میں

بچوں کو قطرے پلاکر باقاعدہ افتتاح کیا اس موقع پر ملک کو پولیو فری کرنے،استحکام پاکستان،

ملک اور قوم کی خوشحالی کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر خلیل احمد،ایم ایس ڈاکٹر اطہر فاروق اور دیگر موجود تھے

مشیر صحت پنجاب محمد حنیف پتافی نے ڈیرہ غازی خان میں قومی پولیو مہم کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ 29 مارچ سے دو اپریل تک جاری رہنے والی مہم کے

دوران پنجاب بھر میں پانچ سال تک کے تقریبا دو کروڑ بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔مہم کی کامیابی کیلئے ٹیموں کی تربیت کرکے

ہر پہلو کو فوکس کیا گیا ہے۔ٹیموں کی کڑی مانیٹرنگ کو یقینی بنایا جائیگا۔انہوں نے شہریوں سے بھی درخواست کی کہ وہ ہربچہ کو اپنا سمجھتے ہوئے

پولیو کے قطرے ضرور پلا ئیں اور ملک اور صوبہ کو پولیو فری بناکر مستقبل صحت مند بنائیں.
ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی اعجاز نے کہا کہ ضلع میں تقریبا سات لاکھ بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کیلئے ممکنہ انتظامات کئے گئے

ہیں 1755 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔بلوچستان،خیبر پچتونخواہ اور سندھ کی سرحدوں پر واقع ہونے کی وجہ سے ڈیرہ غازی خان کو حساس اضلاع میں شامل کیا گیا ہے،

داخلی اور خارجی مقامات کو فوکس کرکے پانچ سال تک کے ہر بچہ کو پولیو کے قطرے پلا کر ضلع کی حدود میں داخل ہونے دیا جائیگا۔

علاؤہ ازیں ٹیچنگ ہسپتال کے معاملات سے متعلق اجلاس کا بھی انعقاد کیا گیا.


ڈیرہ غازی خان:

ضلع ڈیرہ غازی خان میں آٹھ روڈز،ہیلتھ ڈسپنسری سمیت دس نئے ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دے دی گئی ہے۔منصوبوں پر تقریبا 20 کروڑ روپے لاگت آئے

7
گی۔ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی اعجاز نے ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے منصوبوں کی منظوری دی۔

ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ و سیکرٹری کمیٹی وسیم اختر جتوئی اور دیگر اراکین موجود تھے
اجلاس میں مفاد عامہ کے بیس کروڑ روپے مالیت کے

دس نئے ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دے دی۔تحصیل کوہ سلیمان کے علاقے بستی باجوڑ میں 93 لاکھ روپے سے ہیلتھ ڈسپنسری قائم کی جائے گی۔

تونسہ عید گاہ محمودیہ کی چار دیواری اور سہولیات کی فراہمی پر دس کروڑ روپے خرچ ہوں گے۔کمیونٹی ڈویلپمنٹ پروگرام فیز تھری کے تحت چار کروڑ روپے سے

ٹبی قیصرانی تا بستی کوٹلہ روڈ،ایک کروڑ 68 لاکھ روپے سے انڈس ہائی وے تا بستی کھتران،ایک کروڑ 36 لاکھ روپے سے بستی بوہڑ تا بستی موچی والا،

ایک کروڑ 43 لاکھ روپے سے منگڑوٹھہ غربی رابطہ سڑک،دو کروڑ 58 لاکھ روپے سے بستی بجر والا تا بستی کلائی،

ایک کروڑ 39 لاکھ روپے سے بستی شیخ جویدا تا بستی لنگاہ،دو کروڑ 42 لاکھ روپے سے بستی موہانہ روڈ تا پل مکانی اور ایک کروڑ 74 لاکھ روپے سے انٹر سٹی لتڑا روڈ بنائے جائیں گے۔

ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی اعجاز نے کہا کہ عوام کے اجتماعی مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے منصوبوں کی منظوری دی گئی ہے۔

ترقیاتی منصوبوں میں تمام قواعدں و ضوابط پورے کئے جائیں۔بروقت منصوبوں پر کام شروع کرکے دی گئی مدت کے اندر مکمل کیا جائے تاہم

میٹریل کے معیار پر ہر گز سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا


.

ڈیرہ غازی خان

پولیس تھانہ کالا کی کاروائی ، ناجائز اسلحہ رکھنے والا ملزم اسلحہ سمیت گرفتار۔

ڈی پی او ڈیرہ غازی خان عمر سعید ملک کی سربراہی میں ناجائز اسلحہ رکھنے والے ملزمان کے خلاف بلا تفریق کاروائیاں جاری۔

تفصیلات کے مطابق دوران گشت پولیس تھانہ کالا چوکی بیٹ سوائی کے انچارج محمد حنظلہ TSI محمد اقبال HC کنسٹیبل محمد سراج 1649/c محمد بابر 590/c نے بہترین کاروائی کرتے ہوئے 1کس ناجائز اسلحہ رکھنے والے ملزم درمحمد ولد محمد حسین جموانی

سکنہ بستی جموانی سے پسٹل 30 بور بمع 02عدد گولیاں برآمد کر کے ملزم کے خلاف اسلحہ آرڈیننس کے تحت مقدمہ درج کر دیا۔

اس موقع پر ایس ایچ او تھانہ کالا سید قیصر حسنین شاہ کا کہنا ہے کہ جرائم پیشہ افراد کے خلاف ہماری جدوجہد جاری ہے اور علاقے کو جرائم سے پاک کر کے ہی دم لیں گے۔


ڈیرہ غازیخان

تھانہ سول لائن پولیس کا ناجائز اسلحہ رکھنے والے ملزمان کے خلاف کریک ڈاون جاری، ملزمان سے کلاشنکوف اور پسٹل برآمد مقدمات درج۔

تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ سول لائن نے بتایا کہ ڈی پی او عمر سعید ملک کے کرائم فری ویژن کے مطابق جرائم پیشہ عناصر کے ناپاک ارادوں کو ناکام بنایا جا رہا ہے

اسی طرح تھانہ سول لائن پولیس نے دو ملزمان محمد عمران ولد محمد ابراہیم سکنہ چوٹی زیریں سے کلاشنکوف معہ گولیاں

اور بچو ولد ولد حاجی سے پسٹل معہ گولیاں برآمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر دئے ہیں۔

%d bloggers like this: