اپریل 30, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

راجن پور کی خبریں

راجن پورسے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

: راجن پور

کالا پتھر پینے سے خودکشی کرنے کے واقعات میں تیزی سے ہوتے ہوئے اضافے پر حکومت پنجاب کی جانب سے کالے پتھر کی خرید و فروخت پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی

ہے۔نظامت صنعت،قیمت،اوزان و پیمائش پنجاب کی جانب سے جاری مراسلہ کے مطابق صوبہ بھر کے تمام ڈپٹی کمشنرز کو کالا پتھر کی غیر قانونی خریدو فروخت کے

خلاف سخت ایکشن لینے کی درخواست کی گئی ہے ۔مزید یہ کہ ہر ضلع میں تمام کریانہ و جنرل اسٹوز پر کالے پتھر کی موجودگی چیک کرنے کے لئے

مانیٹرنگ اور چھاپہ ٹیمیں بنانے کی بھی سفارش کی گئی ہے اور کالا پتھر کی برآمدگی کی صورت میں متعلقہ دکان کو سیل کرنے کے احکامات بھی جاری کئے گئے ہیں۔

مراسلہ میں مزید کہا گیا کہ دکان داروں کو اپنی دکانوں پر کالے پتھر کی فروخت پر پابندی کے سرٹیفیکیٹ نمایاں آویزاں کرنے کا پابند بنایا جائے ۔

اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر راجن پور احمر نائیک کی جانب سے ضلع بھر کے تمام پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو سخت ترین کاروائی کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔


: حاجی پور شریف
تھانہ ہڑند کی حدود میں چوکی ریخ پر ایک نا معلوم نعش ملی ہے جس کی اطلاع ملتے ہی تھانہ داجل کی پولیس اورتھانہ ہڑند کی پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی ہے


.
فاضل پور
حکومت کہیں نہیں جارہی پی ڈی ایم کے غبارے سے ہوا نکل چکی وزیر اعظم اور وزیر اعلی پنجاب کے انقلابی اقدامات سے ملک بہتر سمت پر گامزن ہے

ترقی کا سفر تیزی سے جاری عوام کے مسائل کا حل بنیادی ایجنڈا ہے روڑے اٹکانے والے منہ کی کھائیں گے اپنے ووٹروں سپورٹروں کا تحفظ کرنا جانتے ہیں

شرافت کی سیاست کو کمزوری نہ سمجھا جائے مجھے عوام کے دلوں سے کوئی نہیں نکال سکتا اپنے حلقے کی ترقی اولین ترجیح ہے

ان خیالات کا اظہار چئیرمین قائمہ کمیٹی برائے بلدیات پنجاب سردار فاروق امان اللہ خان دریشک نے چک لسہ میں عوامی اجتماع سے کیا

اس موقع پر سابق ممبران یونین کونسل چک لسہ عبدالکریم خان دریشک حاجی حضور بخش لاشاری سمیت انکے سینکڑوں رشتے داروں دوستوں نے پی ٹی آئی سردار

امان اللہ خان دریشک گروپ میں شمیولیت کا باقاعدہ اعلان کیا اس موقع پر سردار عبدالرحمان خان دریشک امیدوار تحصیل کونسل راجن پور سردار در محمد خان دریشک سردار

چاند خان دریشک سردار ابرار حسین دریشک عبداللہ عامر دریشک پیر آف حاجی پور خواجہ صالح محمد سردار خلیل خان دریشک عاشق خان بزدار اکرام گوپانگ حنیف

بٹ ڈاکٹر انصر لاشاری منظور خان لاشاری عطاءاللہ دریشک مقبول لاشاری حاجی خان دریشک اقبال دریشک منیر خان دریشک نصراللہ دریشک قاسم خان عمران

منظور لاشاری خادم لاشاری احمد یار میکن شاہد ریاض ایڈووکیٹ ودیگر بھی موجودتھے


حاجی پورشریف

ملک خلیل الرحمن واسنی

جن لوگوں نے مفت زمین واٹر سپلائی کے لئے عطیہ کی تین سال سے ان کی پانی کی پائپ لائین بند کر دی گئیں محلہ عباسیاں محلہ سادات تین سال سے

پانی سے محروم ہے معروف سیاسی شخصیت اورآل پاکستان مسلم لیگ کیطرف سےصوبائی اسمبلی کے امیدوار سید مجاہد عباس کاظمی نے ان خیالات کااظہار اپنے

ایک سوشل میڈیا پیغام میں کیا،اور کہا کہ بارہا متعلقہ ایم پی اے صاحب اورمتعلقہ حکام کو درخواست کی گئی

لیکن مجال ان کے کانوں پر جوں تک رینگی ہو.کیا ان لوگوں کا پانی کے گھونٹ کا بھی حق نہیں جنہوں نے پورے شہر کیلئے صاف پانی کیلیے

اپنی زمینیں اور وسائل مہیا کیئے.میڈیا کے توسط سے متعلقہ حکام اور ڈپٹی کمشنر احمرنائیک سے حاجی پورشریف شہربھراور

محلہ عباسیاں وسادات میں میٹھے پانی کے پائپ لائن کی تنصیب اور پانی کی فی الفورفراہمی کامطالبہ کیاہے


.
: راجن پور

ڈی پی او فیصل گلزار نے ڈی پی او آفس، وپولیس لائن راجن پور میں ایس ڈی ایف او جنگلات نوید احمدکھوکھر،ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر ملک خالد اعوان کے

ہمراہ پودا لگا کرموسم بہار کی شجر کاری مہم 2020-21 کا افتتاح کردیا اس موقع پر ڈی پی او فیصل گلزار کا کہنا تھا کہ

پودے لگانا صدقہ جاریہ اور قومی فریضہ ہےگرین اینڈ کلین پاکستان مہم کو کامیاب بنانے میں سب اپنے اپنےحصے کا کردارادا کریں

انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ شجرکاری مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں تاکہ شجرکاری کے حوالے سے قومی سطح پر مقررہ اہداف کا حصول ممکن ہو سکے ایس ڈی ایف او جنگلات نوید احمد کھوکھر کا کہناتھا کہ شجرکاری مہم قومی

سطح پر 10 بلین ٹری منصوبے کی کڑی ہے پولیس لائن راجن پور اور ضلع بھر کے پولیس اسٹیشنز میں محکمہ جنگلات کے تعاون سے شجر کاری کی جارہی ہے

جن میں پولیس لائن راجن پور میں 1ہزار جبکہ ضلع بھر کے تھانہ جات میں بھی 1ہزار پودا جات لگانے کا ٹارگٹ ہے جن میں شہتوت،جامن،امرود،انار،سکھ چین،مور پنکھ،لیموں ،گلاب ،سایہ دار،پھلدار،پھول دار پودے شامل ہیں


: فاضل پور

جماعت اسلامی ضلع راجن پور کے زیر اہتمام دو روزہ تربیتی نشست 3_4 اپریل 2021 بمقام جامع مسجد جماعت اسلامی فاضلپور میں منعقد ہوگی

جس میں جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی اور صوبائی قائدین شرکت فرمائیں گے

اوراس موقع پرامیر جماعت اسلامی پاکستان سابق سنیٹر سراج الحق   کو شرکاء تربیت گاہ سے خطاب فرمائیں گے


.
: کوٹ مٹھن شریف

پیر آف کوٹ مٹھن شریف فرزند خواجہ فرید رحمتہ اللہ خواجہ محمد عامر فرید کوریجہ نے اپنے جاری کردہ سوشل میڈیا میں کہا ہے کہ

• راجن پور میں تعینات جونیئر گریڈ ڈپٹی کمشنر احمر نایئک پنجاب حکومت اور بیوروکریسی کے نام پر دھبہ بن چکا ہے
•راجن پور میں مذکورہ ڈپٹی کمشنر نے کرپشن کے تمام ریکارڈز توڑ دیے ہیں

•ڈی سی راجن پور نے لوٹ مار کے لیے تمام دفاتر میں اپنے فرنٹ مین مقرر کر رکھے ہیں جو کروڑوں روپے لوٹ مار کر کے ڈی سی کو پہنچاتے ہیں

راجن پور کے اراکین اسمبلی اور وزراء بھی مذکورہ ڈپٹی کمشنر سے تنگ ہیں

احمر نایئک نے راجن پور ضلع کو لوٹ مار کی منڈی سمجھ رکھا ہے

وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار ڈی سی راجن پور احمر نایئک کے خلاف ایکشن لینے

میں جتنی دیر لگائیں گے اتنا پنجاب حکومت کی ساکھ کو نقصان پہنچے گا

وزیر اعلیٰ پنجاب کی آج بھی عزت کرتا ہوں وہ شریف نفس آدمی ہیں اچھے خاندان سے تعلق رکھتے ہیں

گستاخ ڈی سی احمر نایئک کی وجہ سے مزہبی اشتعال پیدا ہو رہا ہے پورے سرائیکی وسیب

میں لوگ غمِ غصہ کا شکار ہیں

گزشتہ بیس سال کے دوران راجن پور میں تعینات ہونے والے تمام ڈپٹی کمشنرز کے ساتھ مثالی تعلقات رہے

موجودہ کمشنر ڈی جی خان، آر پی او ڈی جی خان، ڈی پی او راجن پور، اور آئی جی جنوبی

پنجاب، سمیت تمام افسران سے عزت احترام کا تعلق ہے موجودہ کرپٹ ڈی سی راجن پور

احمر نایئک کے علاوہ یہ تمام افسران اچھے بیوروکریٹ اور مزہبی اقدار سے باخوبی واقف ہیں•

%d bloggers like this: