اپریل 26, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

بہاولنگر کی خبریں

بہاول نگرسے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

بہاولنگر
(صاحبزادہ وحید کھرل)
بہاولپور ریجن کےریجنل پولیس آفیسر محمد زبیر دریشک نے سب انسپکٹر سردار محمد سابقہ انچارج چوکی ہتھیجی کو تعریفی سندسے نوازا اورحوصلہ افزائی کی۔

تفصیل کے مطابق تھانہ نوشہرہ جدید کے علاقہ میں سال 2019میں ایک 6/7سالہ بچی سے زیادتی اور قتل کا وقوعہ پیش آیا۔تفتیشی افسر سب انسپکٹر سردار محمدنے

فی الفور کاروائی کا آغاز کیااور چالیس سے زیادہ افراد کا ڈی این اے سیمپل اکٹھا کرکے فرانزک کروایا اور اصل ملزم عمران کو گرفتار وچالان عدالت کیا۔

اچھی اور میرٹ پر تفتیش کرنے پر ملزم کو عدالت نے سزائے موت سنائی۔اس ضمن میں آئی جی پنجاب انعام غنی نے تفتیشی افسر کوملزم کوکیفرکردار تک پہنچانے

پر سی سی ون سے نوازا جو بدست آر پی او بہاولپور تفتیشی کو عنائت ہوا۔آر پی او کا کہنا تھا کہ آپ جیسے محنتی افسران اس ادارہ کی نیک نامی کا باعث اور ماتھے کا جھومر ہیں۔


بہاولنگر
(صاحبزادہ وحید کھرل)

تھانہ سٹی بی ڈویژن چشتیاں پولیس کی بڑی کاروائی،راہزنی اور ڈکیتی کی واردات میں ملوث عاطف عرف عاطی گینگ سرغنہ سمیت گرفتار،

قبضہ سے مال مسروقہ موبائل فونز،نقدی اورموٹر سائیکل مالیتی 115000 روپے اور اسلحہ ناجائز برآمد۔ تفصیلات کے مطا بق علاقہ تھانہ سٹی بی ڈویژن چشتیاں میں ڈکیتی کی واردات کی اطلاع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسربہاولنگرمحمد ظفر بزدارنے

ملزمان کی گرفتاری کے لیے ایس ایچ او تھا نہ سٹی بی ڈویژن چشتیاں فضل عباس شاہ کی سربراہی میں سپیشل ٹیم تشکیل دی۔ شفیق اے ایس آئی نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے جدید طریقہ تفتیش اور ٹیکنالوجی کی مدد سے

راہزنی اور ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث 3خطرناک ملزمان جو واردات کے بعد گرفتاری کے ڈرسے روپوش تھے کوٹریس کر کے گرفتار کرلیا۔ ملزمان میں عاطف عرف عاطی قوم کمبوہ، محمد وسیم اور عرفان شامل ہیں۔

دوران تفتیش ملزمان کے انکشاف و نشاندہی پر مال مسروقہ موبائل فونز،نقدی اورموٹر سائیکل مالیتی115000 اور اسلحہ ناجائز 01عدد پسٹل 30بوراور01عددرپیٹربر آمدہوئے۔

ملزمان کو پابند سلاسل کرکے تفتیش کا عمل جاری،مزید انکشافات بھی متوقع ہیں۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نے اس شاندار کاروائی پر پولیس ٹیم کو شاباش دی۔

اس مو قع پر ڈی پی اوبہاولنگر نے کہا کہ ملزم جتنا بھی شاطر ہو قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتا۔ڈی پی او بہاولنگر کا مزید کہنا تھا کہ عوام الناس کے جان ومال کا تحفظ پولیس

کی اولین ترجیح ہے۔انہوں نے مزید کہاکہ بہاولنگر پولیس اپنے فرائض سے بخوبی واقف ہے اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف کامیاب کاروائیوں میں مصروف ہے۔


بہاولنگر
(صاحبزادہ وحید کھرل)

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سیف اللہ ساجدنے کہا ہے کہ پولیوکا خاتمہ ہم سب کا عزم ہے اور انشااللہ اس بیماری سے قوم کے نونہالوں کو محفوظ کر کے پولیو فری پاکستان کا خواب پورا کریں گے۔ سیف اللہ ساجد نے مزید کہا کہ

والدین اپنے بچوں کو عمر بھر کی معذوری سے بچانے کے لیے پولیو سے بچاو کی حفاظتی ویکسین لازمی پلوائیں اور پولیو مہم کو کامیابی سے ہمکنار کرنے کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈی سی آفس کے کانفرنس روم میں پولیو مہم کے ضمن میں انتظامات کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔

اجلاس میں محکمہ صحت کے افسران ، ڈبلیو ایچ او کے نمائندہ اور متعلقہ محکموں کے آفیسرز نے شرکت کی۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ 29مارچ سے 31مارچ کے دوران پولیو مہم جبکہ کیچ اپ ایکٹویٹی یکم سے دو اپریل تک کی جائے گی۔ اجلاس کو مزید بتایا گیا کہ

ضلع بھر میں پانچ سال تک کی عمر کے(520180) پانچ لاکھ بیس ہزار ایک سو اسی بچوں کو حفاظتی ویکسین دی جائے گی۔ اس مقصد کے لیے مجموعی طور

پر ضلع بھر میں 1376ٹیمیں فرائض سرانجام دیں گی اور ان میں 126فکس ، اور1169موبائل اور 81ٹرانزٹ ٹیمیں شامل ہیں۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ کورونا سے بچاو کے لیے ٹیموں کوفیس ماسک، سینی ٹائزرز مہیا کیے جائیں گے اور کورونا ایس او پیز کو ملحوظ خاطر رکھا جائے گا۔

%d bloggers like this: