مئی 3, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

سعودی عرب میں نور ریاض روشنیوں کا فیسٹول کا آغاز ہوگیا

روشنی کے فن پارے سجائے گئے ہیں جن کو روشنی کی مدد سے دیکھنے والوں کے لئے جاذب نظر اور دلچسپی کا باعث بنایا ہے

سعودی عرب میں نور ریاض روشنیوں کا فیسٹول کا آغاز ہوگیا جس میں تیرہ جگہوں پر روشنی کے فن پارے سجائے گئے ہیں

جن کو دیکھنے کے لئے ملکی و غیر ملکیوں کی بڑی تعداد دیکھنے پہنچ رہی ہے اور روشنی کے فن پاروں سے محظوظ ہو رہے ہیں

سعودی دارالحکومت ریاض میں دنیا کا سب سے بڑے نور ریاض فیسٹول میں شہر کے مختلف تیرہ مقامات پر دنیا کے نامور فن کاروں کی جانب سے

روشنی کے فن پارے سجائے گئے ہیں جن کو روشنی کی مدد سے دیکھنے والوں کے لئے جاذب نظر اور دلچسپی کا باعث بنایا ہے

روشنی کے ان فن پاروں میں تاریخی ،تعمیراتی ،سنگ تراشی جیسے فن پارے رکھے گئے ہیں کہیں دیوہیکل روشنی کے فن پارے موجود ہیں

تو کہیں لیزر گائیڈڈ روشنیوں کی مدد سے ماحول کو جادوائی بنایا گیا ہے

نور ریاض آرٹ پروگرام کا پہلا فیسٹول ہے جو چار بڑے پروجیکٹس میں سے ایک ہے جو تین اپریل تک جاری رہے گا

%d bloggers like this: