مئی 19, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی زیر صدارت اعلی سطح کا اجلاس

پنجاب حکومت عوام کو ریلیف دینے کے لئے جو کچھ ممکن ہوا وہ کرتی رہے گی

لاہور:

پنجاب ماڈل بازار مینجمنٹ کمپنی ختم کر کے سہولت بازار اتھارٹی کے قیام کا فیصلہ

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے پنجاب سہولت بازار اتھارٹی کے قیام کی منظوری دے دی

وزیراعلیٰ عثمان بزدار اتھارٹی کے پیٹرن انچیف اورصوبائی وزیر صنعت چیئرپرسن ہوں گے

سہولت بازاروں میں کسان پلیٹ فارم بھی لگائے جائیں گے۔

کسان پلیٹ فارم کے ذریعے کاشتکار اپنی اشیاء براہ راست فروخت کرسکیں گے۔

سہولت بازار اتھارٹی صوبہ بھر میں سہولت بازاروں کے قیام کو یقینی بنائے گی۔

سہولت بازاروں کا دائرہ کار ہر ضلع اورہر تحصیل تک بڑھایا جائے گا۔

یہ بازار سال کے 365دن فنکشنل رہیں گے۔

عوام کو مہنگائی سے نجات ملے گی اورحقیقی معنوں میں ریلیف ملے گا۔

اتھارٹی صوبہ بھر میں 400سے زائد سہولت بازار قائم کرے گی۔

سستے سہولت بازاروں میں آٹااوردیگراشیاء ضروریہ نوٹیفائیڈ ریٹ پر دستیاب ہوں گی۔بزدار

سستے سہولت بازاروں میں اشیاء ضروریہ سرکاری نرخوں پرملیں گی۔

عوام کو ریلیف دینے اورپرائس کنٹرول کے لئے آخری حد تک جائیں گے۔

وزیراعلیٰ عثما ن بزدار کی سستے سہولت بازاروں کیلئے اضلاع میں اراضی کی نشاندہی کا کام جلد مکمل کرنے کی ہدایت

پنجاب حکومت عوام کو ریلیف دینے کے لئے جو کچھ ممکن ہوا وہ کرتی رہے گی۔

عوام کے حقوق کا ہر قیمت پر تحفظ یقینی بنائیں گے۔

عوام کوزیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنا ہماری حکومت کا ایجنڈا ہے۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی زیر صدارت اعلی سطح کا اجلاس

اجلاس میں سہولت بازار اتھارٹی کے قیام اور سہولت بازاروں کا دائرہ کار بڑھانے کا جائزہ لیا گیا

صوبائی وزیر صنعت میاں اسلم اقبال، چیف سیکرٹری،سیکرٹری صنعت،سپیشل مانیٹرنگ یونٹ کے سربراہ اورمتعلقہ حکام کی اجلاس میں شرکت

%d bloggers like this: