مئی 10, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

پشاور ہائی کورٹ کا ٹک ٹاک پر پابندی عائد کرنے کا حکم جاری

ٹک ٹاک پر اپ لوڈ ویڈیوز ہمارے معاشرے کو قابل قبول نہیں ہے۔ چیف جسٹس قیصررشید خان

پشاور ہائی کورٹ نے ٹک ٹاک پر پابندی عائد کرنے کا حکم جاری کردیا

پشاور ہائیکورٹ میں ٹک ٹاک کے خلاف دائر درخواست پر سماعت

ڈی جی پی ٹی اے, ڈپٹی اٹارنی جنرل اور درخواست گزار وکیل نازش مظفر اور سارہ علی عدالت میں پیش

پشاور ہائیکورٹ کا ٹک ٹاک ایپلیکیشن آج سے بند کرنے کا حکم

ٹک ٹاک پر اپ لوڈ ویڈیوز ہمارے معاشرے کو قابل قبول نہیں ہے۔ چیف جسٹس قیصررشید خان

ٹک ٹاک ویڈیوز سے معاشرے میں فحاشی پھیل رہی ہے ،فوری طورپر بند کیا جائے۔ چیف جسٹس قیصررشید خان

ٹک ٹاک ایپلیکیشن بند کرنے سے ان کو نقصان ہوگا؟چیف جسٹس کا ڈی جی پی ٹی اے سے استفسار

ہم نے ٹک ٹاک کے عہدہ داروں کو درخواست دی ہے، ابھی مثبت جواب نہیں آیا۔ ڈی جی پی ٹی اے

جب تک ٹک ٹاک کے عہدہ دار غیر اخلاقی مواد روکنے میں تعاون نہیں کرتے,اس وقت تک ٹک ٹاک بند کیا جائے۔چیف جسٹس قیصر رشید خان

ٹک ٹاک سے سب سے زیادہ نوجوان متاثر ہورہے ہیں۔ چیف جسٹس قیصر رشید خان

ٹک ٹاک کا آفس کہاں پر ہے جہاں سے یہ کنٹرول ہوتا ہے۔ چیف جسٹس کا ڈی جی پی ٹی اے سے استفسار

ٹک ٹاک کا ہیڈ آفس سنگاپور میں ہے, پاکستان میں اس کا آفس نہیں ہے دبئی سے کنٹرول کیا جارہا ہے۔ ڈی جی پی ٹی اے

جب تک آپ کی درخواست پر عمل نہیں کرتے اس کو بند کیا جائے۔

%d bloggers like this: