مئی 5, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

راجن پور کی خبریں

راجن پور سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے

حاجی پور شریف

(ملک خلیل الرحمن واسنی)

جماعت اسلامی ملک کو فلاحی اسلامی ریاست بنانے کےلئے بھرپور جدوجد کررہی ہے حکمرانوں نے عوام سے خوشیاں چھین لی مہنگائی سے

عوام خود کشیوں پر مجبور الخدمت فاؤنڈیشن دکھی انسانیت کی خدمت کررہی ہے غریب نادار افراد کی معاونت جاری غریب یتیم بچوں کی کفالت تعلیم پر بھی

فوکس ہے حاجی پور شریف میں فلٹریشن پلانٹ لگانے کےلئے سروے جاری ہے داجل کینال کی بندش پر کسان بورڈ نے بھرپور کردار ادا کیا

موجودہ حکمران عوام کش پالیسی پر گامزن ہیں راجن پور ضلع میں سب سے زیادہ پسماندہ علاقہ حاجی پور شریف ہے

یہاں کی تعمیر وترقی کےلئے نوجوانوں کا تعاون درکار ہے الخدمت فاؤنڈیشن عوامی فلاحی خدمت کے لیئے نمایاں کردار ادا کررہا ہے

دوردراز علاقوں میں بھی الخدمت فاؤنڈیشن انسانیت کی خدمت کررہی ہے کرونا کے ایام میں بھی سرگرمیاں جاری رہی ہیں

انسانیت کی خدمت ہی سب سے بڑی نیکی ہے الخدمت فاؤنڈیشن ملک کے طول وعرض میں اس حوالے سے اپنی بہترین ٹیم اور رضا کاروں کے

ساتھ خدمات سر انجام دے رہی ہے ان خیالات کا اظہار ضلعی صدر الخدمت فاؤنڈیشن راجن پور ملک ظہیر اکبر نے حاجی پور شریف دفتر جماعت اسلامی میں منعقدہ اجلاس سے کیا

اس موقع پر الخدمت فاؤنڈیشن حاجی پورشریف کی باڈی تشکیل دی گئ جس میں جام عبدالطیف برڑہ کو صدر سیکریٹری جنرل حافظ نعمت اللہ سومرہ شعبہ آر فن کئیر محمد عصمت اللہ ہوڑا

شعبہ صحت ملک سلیم گوری سکیرٹری نشرواشاعت محمود عالم دانش انچارچ سوشل میڈیا سجاول جمیل کو منتخت کیا گیا

قبل ازیں انہوں نے حاجی پورشریف میں واٹر فلٹریشن پلانٹ لگانے کا اعلان بھی کیا اس موقع پر ضلعی سیکریٹری جنرل فاروق اعظم جوائنٹ سیکریٹری

احتشام الحق امیر جماعت اسلامی ضیاء الرحمان ثاقب ،پریس کلب حاجی پور شریف کے عہدیداران و ممبران شاہد

عدیل مٹھا جام اسماعیل جام سرمد حسن برڑہ ملک فہیم من نواز شریف حنیف ملک ودیگر بھی موجود تھے .

%d bloggers like this: