مئی 5, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ڈیرہ غازی خان کی خبریں

ڈیرہ غازی خان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

غیر معیاری خوراک کی تیاری پر پنجاب فوڈ اتھارٹی کے آپریشنز جاری۔۔۔
قوانین کی خلاف ورزیوں پر پر 2 فوڈ پوائنٹس سیل،

خوراک کا معیار بہتر نہ ہونے پر متعدد فوڈیونٹس کو 134,500 روپے کے جرمانے عائد، 107 کلو مصالحے، 50 لٹر بیورجز، 70 لٹر ملاوٹی دودھ تلف، 198 شاپس مالکان کو وارننگ نوٹسز جاری

ڈی جی خان 3 مارچ: ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی رفاقت علی نسوآنہ کی ہدایت پر فوڈ سیفٹی ٹیموں نے جنوبی پنجاب میں مضر صحت خوراک تیار کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں تیز کردی ہیں۔

فوڈ سیفٹی ٹیموں نے 243 فوڈ یونٹس کی چیکنگ کے دوران خوراک میں ملاوٹ کرنے پر 2 فوڈ یونٹس سیل

جبکہ 176 فوڈ بزنس مالکان کو بہتری نوٹسز جاری کیے۔ تفصیلات کے مطابق مظفرگڑھ کے علاقے جتوئی میں کھوئے کی تیاری میں ملاوٹی دودھ کے استعمال پر خالد کھویا یونٹ کو سیل کر دیا گیا۔

مزید کھوئے میں استعمال ہونے والے دودھ میں مکھیاں پائی گئیں۔ اس کے علاوہ بہاولنگر کے علاقے منچن آباد میں رفیق کھویا یونٹ کو کھوئے کی تیاری میں بناسپتی گھی کی ملاوٹ کرنے پر سربمہر کیا گیا۔

کاروائی کے دوران 30 کلو ملاوٹی کھویا اور 8 کلو بناسپتی گھی برآمد کر لیا گیا۔ مزید مظفر گڑھ میں امتیاز کریانہ سٹور کو زائدالمعیاد بسکٹس بیچنے پر 12 ہزار، لاثانی چرغہ ہاؤس کو ملاوٹی مرچیں استعمال کرنے

پر 15 ہزار، بہاولنگر میں یاسر ملک شاپ کو غیر معیاری دودھ فروخت کرنے اور لیہ میں اسلم کریانہ سٹور کو ایکسپائرڈ اشیاء کی فروخت کرنے پر یکساں 10، 10 ہزار روپے کے جرمانے عائد کیے گئے۔

مزید برآں رحیم یارخان میں علی کریانہ سٹور کو صفائی کے ناقص انتظامات پر 12 ہزار، بہاولنگر میں ڈیسنٹ سویٹس اینڈ بیکرز آؤٹ لیٹ کو ایکسپائرڈ ڈرنک فروخت کرنے جبکہ

راجن پور میں اسماعیل کریانہ سٹور کو ملاوٹی مرچیں فروخت کرنے پر یکساں 10،10 ہزار روپے کے جرمانے عائد کیے گئے۔ مجموعی طور پر کی گئی کارروائیوں کے دوران 107 کلو کھلے، ملاوٹی مصالحے، 70 لٹر غیر معیاری دودھ اور 50 لٹر مشروبات تلف کردی گئیں۔


ڈیرہ غازی خان

کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن ڈاکٹر ارشاد احمد نے ڈویژنل پبلک سکول و کالج ڈیرہ غازی خان کو مثالی تعلیمی ادارہ بنانے کیلئے عملی کوششوں کا آغاز کر دیا ہے

بورڈ آف گورنرز کی ازسرنو تشکیل کے بعد بائی لاز کی تیاری،واجبات کی وصولی، نصابی اور ہم نصابی سرگرمیوں کو مانیٹر کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

انہوں اپنے آفس میں بورڈ آف گورنرز کا اجلاس منعقد کرتے ہوئے تجاویز طلب کیں۔ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی اعجاز،ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن خالد منظور،ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ عبیدالرشید،

اے سی جی حاجی حیات اختر،ڈی بی اے شہزاد قدیر اور پرنسپل اعظم کمال کے علاوہ بورڈ آف گورنرز کے اراکین چیئرپرسن تعلیمی بورڈ ڈاکٹر کشور ناہید رانا، شاہینہ محبوب،

ملک سلیم کوثر ایڈووکیٹ،پروفیسر صادق حسین اور دیگر موجود تھے کمشنر نے کہا کہ ادارہ کو مالی خسارہ سے بچانے کیلئے بچوں کے داخلہ کی شرح بڑھانا ہوگی۔والدین کا اعتماد بحال کرنے کیلئے تعلیمی معیار کو فوکس کیا جائے۔

ادارہ کے سربراہ سمیت اساتذہ اور نان ٹیچنگ سٹاف کو محنت کرنا ہوگی۔انہوں نے کہا کہ ڈی پی ایس واحد نجی ادارہ ہے جہاں سرکاری ادارہ کی طرز پر مراعات دی جاتی رہی ہیں۔

کمشنر نے بورڈ آف گورنرز سے کہا کہ وہ تعلیمی ادارہ کی ساکھ کی بحالی کیلئے تجاویز دیں۔


ڈیرہ غازی خان:

وزیر اعلی سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر حکومت پنجاب نے 14 مارچ کو کلچرل ڈے منانے کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت ڈویژنل ہیڈ کوارٹر

پر کلچرل ڈے تقریبات منائی جائیں گی.کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈاکٹر ارشاد احمد نے اجلاس منعقد کرتے ہوئے کلچرل ڈے کی

تقریبات کیلئے محکموں کو ذمہ داریاں سونپ دیں۔ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی اعجاز،

ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن خالد منظور،پولیٹیکل اسسٹنٹ حمزہ سالک اور دیگر افسران شریک تھے کمشنرڈاکٹر ارشاد احمد نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے

کہا کہ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر ڈی جی خان آرٹس کونسل میں 14 مارچ کو کلچرل ڈے کی تقریب ہوگی

جس میں ڈی جی خان ڈویژن کی تینوں ثقافت پنجابی،سرائیکی اور بلوچی کو اجاگر کیا جائیگا۔14 مارچ کو کلچرل مارچ،

کلچرل فلوٹ اور محکمانہ سٹالز،فلاور شو،فوڈ سٹالز،روایتی جھومر،اونٹ اور گھوڑا رقص،

پتلی تماشہ،مشاعرہ،قوالی،موسیقی سمیت دیگر رنگا رنگ پروگرامز منعقد کئے جائیں گے۔کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد نے کہا کہ تمام محکمے ابھی سے تیاری شروع کردیں۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس و پلاننگ عبد الغفار کو فوکل پرسن مقرر کیا گیا۔

اس موقع پر اے ڈی سی ریونیو احمد حسن رانجھا،ڈی جی پی ایچ اے سید تنویر مرتضےٰ،ڈائریکٹرز ڈاکٹر توصیف طاہر،وسیم اختر،سلیم قیصر،اے سی جی حاجی حیات اختر اور دیگر متعلقہ افسران موجود تھے.


ڈیرہ غازی خان

کمشنر ڈیرہ غازی خان خان ڈاکٹر ارشاد احمد نے کہا ہے کہ افسران کے دفاتر میں بیٹھنے سے منصوبوں کی موثر مانیٹرنگ نہیں کی جاسکتی۔

افسران زیادہ وقت فیلڈ میں گزاریں اور موقع پر خامیوں کو دور کرایا جائے۔انہوں نے یہ بات اپنے آفس میں ویڈیو لنک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی

اجلاس میں وہوا اور راجنپور ڈویلپمنٹ پیکج کا جائزہ لیا گیا.کمشنر نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر وہوا اور

راجنپور ڈویلپمنٹ پیکج کے تحت ترقیاتی منصوبوں پر کام کی رفتار تیز کی جائے تاہم میٹریل کے معیار اور مدت تکمیل پر ہر گز سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ

وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر وہوا ڈویلپمنٹ پیکج کے تحت دو ارب 40 کروڑ روپے سے روڈز،واٹر سپلائی،سیوریج،سپورٹس،پی ایچ اے،

لوکل گورنمنٹ،انہار،ہیلتھ اور دیگر محکموں کی 17 سکیموں پر کام کیا جارہا ہے۔ڈپٹی کمشنر احمر نائیک نے راجنپور کے ترقیاتی منصوبوں کی پیشرفت سے آگاہ کیا۔

اجلاس میں ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی اعجاز،ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ عبید الرشید،ڈپٹی ڈائریکٹرز وسیم اختر،

محمد عدیل،ڈی جی،پی ایچ اے تنویر مرتضے، ایس ای ہائی ویز میاں اظفر محمود،سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر خلیل احمد اور دیگر متعلقہ افسران موجود تھے.


ڈیرہ غازی خان

حکومت پنجاب نے سرکاری محکموں کے آڈٹ پیراز کے فیصلہ کیلئے ڈویژنل سطح پر کمیٹی قائم کردی ہے متعلقہ کمشنر ڈیپارٹمنٹل اور سپیشل ڈیپارٹمنٹل اکاونٹس کمیٹیوں کے چیئرمین مقرر کئے گئے ہیں۔

کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈاکٹر ارشاد احمد کی زیر صدارت ڈی اے سی اور ایس ڈی اے سی کا اجلاس منعقد ہوا

جس میں ضلع لیہ کے دس آڈٹ پیراز کے حل کیلئے فیصلے کئے گئے کمشنر نے حکومت پنجاب کی تشکیل کردہ ڈیپارٹمنٹل اور سپیشل ڈیپارٹمنٹل اکاونٹس کمیٹی

کے اجلاس کی صدارت کی اور ضلع لیہ کے آڈٹ پیراز کی سماعت کرتے ہوئے حل کیلئے فیصلے کئے

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر لیہ اظفر ضیاء،ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن خالد منظور،اے سی جی محمد حیات،ڈائریکٹر آڈٹ پنجاب لاہور غضنفرعباس،

سیکشن آفیسر فنانس محمد اشرف،آڈٹ آفیسر زبیر نعمانی اور سینئر آڈیٹر عبدالمقیط موجود تھے۔


ڈیرہ غازی خان

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر ڈی جی خان شہر کی ماسٹر پلاننگ شروع کردی گئی

میونسپل سروسز کی بہتری،ٹریفک منیجمنٹ اور دیگر ترقیاتی کام کئے جائیں گے۔

ڈیرہ غازی خان شہر کی ڈیجیٹل میپنگ مکمل کرلی گئی ہے۔کمشنر آفس میں ویڈیو لنک اجلاس منعقد ہوا

جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل و چیف آفیسر سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی حسنین خالد سنپال،ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ عبید الرشید،

ایس ای پبلک ہیلتھ احسان الحق،سیکرٹری ڈسٹرکٹ ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی ثناء اللہ ریاض کے علاوہ ذیشان فرید،اصغر علی،

محمد افضل جتوئی اور دیگر افسران موجود تھے۔اجلاس میں بتایا گیا کہ

پنجاب انٹرمیڈیٹ سیٹیز ایمپرومنٹ انویسٹمنٹ پروگرام کے تحت ڈیرہ غازی خان شہر کا فزیکل سروے شروع کیا جائیگا۔


ڈیرہ غازی خان

ڈپٹی کنٹرولر امتحانات ثانوی و اعلی ثانوی تعلیمی بورڈ ڈیرہ غازیخان شیخ امجد حسین نے کہا ہے کہ بورڈ کے زیر اہتمام انٹرمیڈیٹ سالانہ امتحان 2021کیلئے سنگل فیس کے ساتھ داخلہ فارمز جمع کرانے کی آخری تاریخ پانچ

مارچ بروز جمعہ ہے اس مقصد کیلئے حبیب بنک بورڈ برانچ اور بورڈ کی تمام متعلقہ برانچز شام پانچ بجے تک کھلی رہیں گی تاکہ امیدوار بآسانی داخلہ فارم جمع کرا سکیں. ڈپٹی کنٹرولر امتحانات نے مزید بتایا کہ

بورڈ کی ویب سائٹ www.bisedgkhan.edu.pk پر تمام کیٹگریز کے داخلہ فارمز ضروری ہدایات و رہنمائی کے ساتھ اپ لوڈ کر دیئے گئے ہیں امیدواران اور ادارہ جات بمطابق اہلیت اپنے متعلقہ کیٹگریز کے

فارمز آن لائن پرکرکے ڈاون لوڈ کرنے کے بعد فارمز کی ہارڈ کاپی ضروری لوازمات و دستاویزات اور اداشدہ فیس کے چالان کے ساتھ

دفتر بورڈ میں جمع کرائیں اور باضابطہ رسید لیں.ڈپٹی کنٹرولر نے واضح کیاکہ انٹرمیڈیٹ سالانہ امتحان کا انعقاد جون کے دوسرے ہفتے میں متوقع ہے مذکورہ امتحان میں ایسے امیدواران جنہوں نے نمبر بہتر بنانے کی

غرض سے 2020 کے سالانہ امتحان میں داخلہ بھیجا تھا اور کوویڈ19 پالیسی کے تحت ان کو رزلٹ کارڈز جاری کر دئیے گئے تھے یا جن امیدواروں نے سپیشل امتحان میں نمبر بہتر کرنے کیلئے امتحان دیا تھا

تو ایسے امیدواران ایک اور چانس کے ساتھ دوبارہ نمبر بہتر بنانے کی غرض سے سالانہ امتحان 2021 کیلئے اپنا داخلہ بھجواسکتے ہیں

علاوہ ازیں جن امیدواروں کا آخری چانس انٹرمیڈیٹ سپلیمنٹر ی امتحان 2020 تھا مگر کیونکہ سپلیمنٹری امتحان کا انعقاد ہی نہیں ہوا

لہذا اب ایسے امیدواران کو بطور خاص آخری چانس انٹرمیڈیٹ سالانہ امتحان 2021 دیا گیاہے

اور وہ مذکورہ امتحان کیلئے داخلہ بھیج سکتے ہیں. مذکورہ امتحان سے متعلق سکیم آف سڈیڈیز،

ماڈل پیپرز،سلیبس اورمزید معلومات و ضروری رہنمائی بورڈ ویب سائٹ پر موجود ہے اس مقصد کیلئے کسی بھی ابہام کی
صورت میں یا کسی بھی قسم کی معلومات کیلئے بورڈ کی انٹرمیڈیٹ برانچ اور انکوائری/ اکیڈمک برانچ سے بھی رابطہ کیا جاسکتا ہے

.
دریں اثنا کنٹرولر امتحانات مرزا محمد ظہیر اصغر کے مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ میٹرک سالانہ امتحانات 2021ء 4مئی سے شروع ہو رہے ہیں

جس کیلئے جماعت نہم کے مضامین مطالعہ پاکستان اور کمپیوٹر سائنس کی کتب / سلیبس تبدیل ہو گیاہے

ان مضامین کا دوبارہ امتحان دینے والے، نمبر بہتر کرنے یا نہم و دہم کمپوزٹ کے امیدوار اولڈ کورس مکمل سلیبس کے تحت امتحان دیں گے

جبکہ صرف جماعت نہم کے پہلی بار امتحان دینے والے امیدوار نیو کورس اور سمارٹ سلیبس اے ایل پی کے تحت شامل امتحان ہونگے.


ڈیرہ غازی خان

وزیر اعلی پنجا ب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر 23مارچ یوم پاکستان کے حوالے سے ضلع ڈیرہ غازیخان میں تقریبات کا آغاز کر دیاگیاہے.

روزانہ کی بنیاد پر سرکاری دفاتر، تعلیمی اداروں اور دیگر مقامات پر تقریری مقابلے، مباحثے، ملی نغمے اوردیگر پروگرامز منعقد کرائے جا رہے ہیں

جو 23مارچ تک جاری رہیں گے. ڈپٹی کمشنر آفس میں اس سلسلے میں اجلاس منعقدہوا ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس و پلاننگ عبدالغفار نے ابتک کیے گئے

پروگرامز کے بارے میں رپورٹ اور آئندہ کے انتظامات کے حوالے سے بریفنگ لی. انہوں نے کہاکہ کالجز،

ایجوکیشن، آرٹ کونسل اوردیگر محکمے مل کر کام کریں اداروں کی عمارتوں پر قومی پرچم آویزاں کرنے کے ساتھ حکومت کی دی گئی ہدایات پر عملدرآمد کرایاجائے.

23مارچ کو تحصیل آفس سے فیصل مسجد چوک تک آزادی مارچ ہو گا جس میں سرکاری اداروں کے ملازمین سمیت ہر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کو مدعو کیاجائے گا.


ڈیرہ غازی خان

رکن صوبائی اسمبلی پنجاب ڈاکٹر شاہینہ نجیب کھوسہ نے کہا ہے کہ خواتین ملک کی تعمیر و ترقی اور استحکام پاکستان کیلئے کلیدی کردار ادا کر رہی ہیں.

حقوق نسواں کے تحفظ کیلئے آگاہی ضروری ہے. خواتین کو وراثتی جائیداد کے تحفظ کے علاوہ دیگر اقدامات کیے جا رہے ہیں

انہوں نے یہ بات دارالامان میں عالمی یوم خواتین کے سلسلے میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی.

انہوں نے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت خواتین کو جنسی ہراسگی سے بچانے او ر تحفظ کیلئے متعلقہ قانون پر عملدرآمد کر ا رہی ہے

ضرورت اس امر کی ہے کہ داد رسی کیلئے متعلقہ پلیٹ فارم استعمال کیاجائے. اس موقع پر ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر چودھری اظہر یوسف،

ڈپٹی ڈائریکٹر محمدابراہیم، سپرنٹنڈنٹ دارالامان زرینہ بی بی، لاء آفیسرثریا مجید رانا اور
5
ضلعی جنرل سیکرٹری پاکستان تحریک انصاف ویمن ونگ رقیہ رمضان ایڈووکیٹ اوردیگر نے کہاکہ

پاکستان تحریک انصاف کی حکومت خواتین کیلئے ملازمت کے کوٹہ، بالائی عمر میں رعایت سمیت دیگر ممکنہ مراعات پر عملدرآمد کرارہی ہے.

دارالامان میں گھر جیسا ماحول فراہم کرکے خواتین کو عزت و تکریم دی جار ہی ہے. خواتین اپنے حقوق کے تحفظ کیلئے حکومت کا ساتھ دیں.


ڈیرہ غازی خان

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ڈیرہ غازیخان حسنین خالد سنپال نے کہاہے کہ پٹرول پمپس کے قیام اور لائسنس کے حصول کیلئے درخواستوں کی مکمل جانچ پڑتال کے

ساتھ متعلقہ محکموں سے این او سی لیے جائیں. محکموں کی طرف سے غیر ضروری تاخیر پر کارروائی ہو گی.

انہوں نے یہ بات ڈپٹی کمشنر آفس میں منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی. اس موقع پر موصول شدہ درخواستوں کی جانچ پڑتال کے ساتھ ضروری فیصلے

کیے گئے. ا یڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ کمیٹی کے اراکین تمام درخواستوں کا باریک بینی سے جائزہ لے کر رپورٹ پیش کریں.

%d bloggers like this: