اپریل 20, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ملتان کی خبریں

ملتان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

: ملتان

جنوبی پنجاب کی سب سے بڑی غلہ منڈی میں ملاوٹ مافیا کے خلاف کریک ڈاون کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

گزشتہ روزڈپٹی کمشنر عامر خٹک کی ہدایت پرپنجاب فوڈ اتھارٹی اور ضلعی انتظامیہ نے مشترکہ آپریشن کیا

اس دوران غلہ منڈی اور اس کے اطراف میں 5 علاقوں میں قائم فوڈ یونٹس پر چھاپے مارے گئے

عمیر اینڈ دانش سپائسز گرائنڈنگ یونٹ کو سرخ مرچوں میں رنگ کی ملاوٹ پائے جانے پر سیل کر دیا گیا

جبکہ500 کلو خام مٹیریل، 450 کلو خام مرچیں اور 150 کلو ملاوٹی مٹیریل برآمد کرلیا گیا،اس کے علاو¿ہ1 فوڈ پوائنٹ کو جرمانہ جبکہ 2 کو وارننگ نوٹسز جاری کئے گئے۔

یہ کارروائی اسسٹنٹ کمشنر سٹی عابدہ فرید کی قیادت میں تشکیل دی گئی ٹیم نے کی، ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز فوڈ اتھارٹی وقارالحسن بھی ہمراہ تھے

جبکہ پولیس کی بھاری نفری اور مارکیٹ کمیٹی کے عملے نے بھی کارروائی میں حصہ لیا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے عابدہ فرید نے کہا کہ

کھانے پینے کی اشیاءمیں ملاوٹ کرنیوالے قومی مجرم ہیں،غیر معیاری اور زہر آلود اشیاءفروخت کرنیوالوں کو کسی صورت کاروبار کی اجازت نہیں دی جائے گی

ملاوٹ شدہ اشیاءفروخت کرنا انسانی جانوں سے کھیلنے کے مترادف ہے ،عابدہ فرید نے کہا کہ ملاوٹ مافیا کے خاتمہ تک آپریشن جاری رہے گا۔

ڈپٹی ڈائریکٹر وقارالحسن نے کہا کہ گزشتہ ڈیڑھ ماہ میں غلہ منڈی میں ملاوٹ مافیا کے خلاف50 چھاپے مارے گئے جبکہ گزشتہ سال غلہ منڈی میں 450 ریڈ کئے گئے


: ملتان

ہائیکورٹ بار کی پارکنگ سے موٹر سائیکل چرانے والے شخص کو ڈیوٹی پر موجود بار ملازم نے قابو کرلیا۔ بتایا گیا ہے کہ

ملزم کا تعلق مظفرگڑھ سے ہے جو بار پارکنگ سے موٹر سائیکل کا تالا توڑ کر اسے لے جارہا تھا کہ مشکوک جان کر روک لیا گیا

دباؤ پر ملزم نے بتایا کہ وہ موٹر سائیکل چوری کرنے کی غرض سے یہاں آیا تھا جس پر سیکورٹی اہلکاروں نے ملزم کو تھانہ کینٹ پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے

جس کے خلاف پولیس مقدمہ درج کرکے کاروائی کررہی ہے۔


: ملتان

لاہور ہائیکورٹ ملتان کے ڈویژن بینچ نے سابق لیگی اور موجودہ حکومتی ممبران صوبائی اسمبلی کو ہراساں و پریشان کرنے سے متعلق نیب کے خلاف درخواست پر کی۔

اس موقع پر عدالت نے درخواست پر جواب طلب کرتے ہوئے

سماعت 15 مارچ تک ملتوی کرنے کا حکم دیا ہے۔

قبل ازیں عدالت عالیہ میں سابق لیگی ممبر صوبائی اسمبلی احمد خان اور حکومتی ایم پی اے نذیر خان پیش ہوئے

جنہوں نے موقف اختیار کیا کہ انکے خلاف نیب نے آمدن سے زائد اثاثے بنانے پر انکوائری شروع کرکے انہیں ہراساں کرنا شروع کردیا ہے

جبکہ الزامات بے بنیاد ہیں اس لیے نیب کو اپنی آئینی حدود میں رہنے کا حکم دیا جائے۔


: ملتان

چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ مسٹر جسٹس محمد قاسم خان نئے شیڈول کے مطابق ہفتہ اور اتوار کا دن ملتان میں گزاریں گے۔


: ملتان

لاہور ہائیکورٹ ملتان بنچ کے جج مسٹر جسٹس طارق سلیم شیخ نے سابق ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی شیر علی گورچانی کی نیب کے

خلاف درخواست پر سماعت نوٹس جاری کرتے ہوئے 2 مارچ تک ملتوی کرنے کا حکم دیا ہے۔ سابق ڈپٹی اسپیکر،

انکی اہلیہ روپ علی گورچانی، والد سردار پرویز اقبال گورچانی اور بھائیوں کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات بنانے سے متعلق نیب نے ریفرنس بنا رکھا ہے

جس پر احتساب عدالت ملتان نے پٹشنر شیر علی گورچانی اور انکی بیوی روپ علی کے علاوہ والد اور بھائیوں کی جائیدادیں ضبط کرنے سے نیب کو روک دیا تھا

تاہم نیب لاہور نے انکی بیوی کے نام لاہور کے رہائشی مکان کی ضبطگی کنفرم کردی تھی جبکہ شیر علی گورچانی کا راجن پور میں قائم میر بس اسٹینڈ جو نجی کمپنی کے

استعمال میں ہے اسے نیلام کیے جانے کی کاروائی شروع کی۔ نیب کو روکنے کے لئے درخواست دائر کی گئی

جس پر شیر علی گورچانی کی جانب سے سینئر قانون دان رانا آصف سعید اور نعیم خان عدالت عالیہ میں پیش ہوئے۔نیب حکام کے مطابق سابق ڈپٹی سپیکر شیر علی گورچانی کے

موجودہ اثاثے ان کی آمد سے کہیں زیادہ ہیں اور وہ اس کا جواز پیش کرنے میں ناکام ہیں جبکہ ملزم کے وکلاء نے موقف اختیار کیا کہ

ان کا تعلق اپوزیشن جماعت مسلم لیگ ن سے ہے ان کے خلاف انتقامی کاروائی کی جا رہی ہے۔

جبکہ انکی اہلیہ کا اپنا ذریعہ آمدن ہے اس لیے نیب کو جائیدادیں ضبط کرنے سے روکا جائے گزشتہ تاریخ پر سماعت نہ ہوسکی تھی تاہم گزشتہ روز نوٹس جاری کردیا گیا ہے۔

%d bloggers like this: