اپریل 20, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

راجن پور کی خبریں

راجن پورسے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

حاجی پور شریف

(ملک خلیل الرحمن واسنی)

حکومت پنجاب کی ہدایت پرپناہ گاہ راجن پور میں قائم لنگر خانہ میں روزانہ کی بنیاد پر غریب اور مستحق افراد میں مفت کھانا کی تقسیم جاری ہے ۔

جس میں دوردراز سے آئے غریب اور نادارمسافر بھی مستفید ہو رہے ہیں۔تفصیلات کے مطابق ضلعی انتظامیہ کی زیر نگرانی اس لنگر خانہ میں مخیر حضرات کا کردار قابل ستائش ہے ۔

لنگر خانہ میں روزانہ 50افراد کو کھانا فراہم کیا جا رہا ہے ۔

راجن پور میں لنگر خانہ کا قیام وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان خان بزدار کے ویثرن کی ایک عمدہ مثال ہے ۔

مزید یہ کہ کھانے کا معیار بہت اچھا ہے ۔

ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ڈیوٹی پر معمور افسران کا کہنا ہے کہ

لنگر خانہ کے لئے کھانا حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق تیار کیا جاتا ہے ۔

لنگر خانہ سے پناہ گاہ میں مقیم افراد بھی مستفید ہو رہے ہیں۔


حاجی پور شریف

(ملک خلیل الرحمن واسنی)

غیر قانونی طور پر چلنے والے پیٹرول پمپس کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔

یہ بات اسسٹنٹ کمشنر روجھان عابد شبیر لغاری نے سول ڈیفنس افسران کے ہمراہ غیر قانونی پٹرول پمپ کو سیل کرنے کے موقع پر کہی۔انہوں نے کہا کہ

ڈپٹی کمشنر راجن پور احمر نائیک کی ہدایت پر تحصیل روجھان کے ایریا میں غیر

قانونی پٹرول پمپ چلانے کی اجازت ہرگز نہیں دی جائے گی

اور پٹرول پمپ مالکان کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر کے ہمراہ پولیس کی بھاری نفری بھی موجود تھی۔

%d bloggers like this: