اپریل 27, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ڈیرہ غازیخان کی خبریں

ڈیرہ غازی خان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

ڈیرہ غازیخان

کمشنر ڈیرہ غازیخان ڈویژن ڈاکٹر ارشاداحمد نے شہر کے ساتھ ساتھ نواحی علاقوں کو بھی فوکس کرنا شروع کردیا ہے.

متعلقہ افسران کے ہمراہ نواحی کالونی شاکر ٹاون میں صفائی، سیوریج اور دیگر معاملات کاجائزہ لیتے ہوئے متعلقہ محکموں کو میونسپل سروسز کی بہتری کیلئے احکامات جاری کیے.

انہوں نے پل ڈاٹ، جنرل بس سٹینڈ، بی ایم پی سرائے اور ٹیچنگ ہسپتال کا بھی دورہ کیا. ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز اوردیگر افسران موجود تھے.

کمشنرنے کہاکہ نواحی علاقوں کے عوام کی مشکلات کا احساس ہے

مرحلہ وار تمام آبادیوں میں صفائی اور سیوریج مسائل حل کیے جائیں گے.وینچنگ مشین کے ذریعے سیوریج لائنز کی صفائی کرائی جا رہی ہے.

کمشنر نے پل ڈاٹ، جنرل بس سٹینڈ کے تعمیراتی کام کو فوری طو رپر مکمل کرنے کیلئے ٹائم لائنز دیں.

انہوں نے ٹیچنگ ہسپتال کے مختلف شعبوں کا دورہ کیا. صفائی، طبی سہولیات کی فراہمی سمیت متعلقہ امور پر ہدایات جاری کیں.

کمشنر نے کہاکہ قبائلی عوام کو ڈیرہ غازیخان میں قیام کی سہولت فراہم کرنے کیلئے بارڈر ملٹری پولیس سرائے قائم کیاگیا

تاہم خستہ عمارت کی وجہ سے لوگوں کو مشکلات درپیش تھیں

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار نے بی ایم پی سرائے کی بحالی

اور تزئین و آرائش کے احکامات جاری کیے.ا نہوں نے کہا کہ بہت جلد بی ایم پی سرائے کو قبائلیوں کے قیام کیلئے کھول دیا جائے گا.


ڈیرہ غازیخان

پرنسپل گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج ماڈل ٹاون ڈیرہ غازیخان شاہدہ آفتاب نے کہا ہے کہ ہم نصابی سرگرمیوں سے طلبہ کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے مواقع میسر آتے ہیں

ضرورت اس امر کی ہے کہ تعلیمی اداروں میں صحت مند سرگرمیوں کو فروغ دیا جائے. انہو ں نے یہ بات ادارہ میں بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سکینڈری ایجوکیشن کے تحت ڈسٹرکٹ لیول کے قرات،

نعت اور تقریری مقابلوں کی تقریب کی صدارت کرتے ہوئے کہی. تقریب میں کنٹرولر بورڈ مرزا محمد ظہیر اصغر،

سیکرٹری محمد بلال شاہین اور ڈائریکٹر فزیکل ایجوکیشن محمد جمیل بھی موجو دتھے. قرات مقابلہ میں گرلز کالج کوٹ چھٹہ کی نمرہ اسماعیل نے پہلی،

گرلز کالج ماڈل ٹاون کی عمارہ صدیق نے دوسری جبکہ گرلز کالج سٹی کی نور فاطمہ نے تیسری پوزیشن حاصل کی. مقابلہ نعت خوانی میں ہائر سکینڈری سکول مانہ

احمدانی کی سویرا گلزار اول، گرلز کالج جتوئی کی اقصی دوم اور گرلز کالج سٹی کی اریبہ طارق سوم رہیں

اسی طرح تقریری مقابلہ میں گرلز کالج ماڈل ٹاون کی سندس کنول نے فرسٹ، گرلز کالج چوٹی کی ردا شرافت نے سکینڈ اور گرلز کالج کوٹ چھٹہ کی ماہ رخ فاطمہ نے

تھرڈ پوزیشن جبکہ ملی نغموں کے مقابلہ میں گرلز کالج کوٹ چھٹہ کی تہمینہ بتول نے پہلی، گرلز کالج ماڈل ٹاون کی نگینہ لطیف نے دوسری اور گرلز کالج تونسہ کی طالبہ نے حاصل کی


ڈیرہ غازیخان

ڈیرہ غازیخان میں دو سو بیڈز کے مدر اینڈ چائلڈ ہسپتال کے ڈیزائن کی منظوری دے دی گئی ہے.

منصوبے پر تین ارب ستر کروڑ روپے خرچ ہوں گے. تعمیراتی کام جلد شروع کر دیا جائے گا. ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ غازیخان وسیم اختر جتوئی نے بتایاکہ

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ذاتی دلچسپی اور ان کے فنڈز سے جدید طبی سہولیات سے آراستہ مدراینڈ چائلڈ ہسپتال بنے گا

جس سے شہریوں کو زچہ بچہ کے علاج کیلئے دیگر شہروں کا رخ نہیں کرنا پڑے گا.


ڈیرہ غازیخان

ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازیخان کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز کی ہدایت پر ڈیرہ غازیخان شہر کے مصروف بازار گھنٹہ گھر کو تجاوزات سے پاک کرنے کیلئے آپریشن کیاگیا.

اسسٹنٹ کمشنر صدر مہدی ملوف نے آپریشن کی نگرانی کی.

تجاوزات کا سامان ضبط کرنے کے ساتھ عارضی تجاوزات ہٹا دی گئیں

او ر بازار کو کلیئر کر دیاگیا.

علاوہ ازیں اسسٹنٹ کمشنر نے آٹا کے سیلز پوائنٹس کا بھی دورہ کیا. کوٹہ کے تحت فلورملوں سے آٹا کی دستیابی اور فروخت کے ریکارڈ کی جانچ پڑتال کی.


ڈیرہ غازیخان

اسسٹنٹ کمشنر کوٹ چھٹہ محمد اسدچانڈیہ نے اراضی ریکارڈ سنٹر کوٹ چھٹہ کا دورہ کیا.ڈیوٹی روسٹر کے مطابق غیر حاضر سٹاف کے خلاف کارروائی کے احکامات جاری کرنے کے
3
ساتھ وضاحت طلب کی. انہوں نے سائلین سے بھی ملاقات کی اور مسائل دریافت کرنے کے ساتھ حل کیلئے احکامات جاری کیے.


ڈیرہ غازیخان

ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازیخان کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز نے شہر اور قصبات میں عوام کو سرکاری نرخوں پر اشیائے خوردونوش کی دستیابی یقینی بنانے کیلئے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو

سخت کارروائی کے احکامات جاری کر دیئے ہیں. ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس و پلاننگ و فوکل پرسن عبدالغفار نے کہا ہے کہ

ضلع بھر میں سرکاری نرخوں پر اشیائے فروخت نہ کرنے اور نرخنامے نمایاں جگہوں پر آویزاں نہ ہونے پر کارروائی کی جائے گی

ذخیرہ اندوز، ملاوٹ مافیا اور مصنوعی قلت پیدا کرنے والوں کے خلاف مقدما ت درج کر کے گرفتاریاں عمل میں لائی جائیں گی.

انہوں نے پرائس مجسٹریٹس کو کہا کہ وہ اپنے علاقوں کی مارکیٹوں کا روزانہ کی بنیاد پر جائزہ لیں فرضی گاہک بھیج کر اشیاء کی قیمتوں کو چیک کیا جاسکتاہے.

انہوں نے کہا کہ ہر مجسٹریٹ کی کارکردگی رپورٹ تیار کی جائے گی.


ڈیرہ غازیخان

ڈیرہ غازیخان میں ٹائیفائیڈ سے بچاؤ کیلئے حفاظتی مہم جاری ہے

ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازیخان کیپٹن ر) محمد علی اعجاز نے اپنے آفس میں منعقدہ جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہاکہ

ٹارگٹ بچوں کو ٹائیفائیڈ سے بچانے کیلئے حفاظتی ٹیکے لگائے جائیں. ٹیموں کی کڑی مانیٹرنگ کے ساتھ ریکارڈ فنگر او رڈور مارکنگ کا موازنہ کیا جائے

انہوں نے کہاکہ حکومت پنجاب نے احسن اقدام کرتے ہوئے ٹائیفائیڈ کو بھی حفاظتی ٹیکوں کے کورس میں شامل کر دیا ہے

اب دس کی بجائے گیارہ مہلک امراض سے بچاؤ کیلئے حفاظتی ٹیکے لگائے جائیں گے. سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر خلیل احمد نے کوریج رپورٹ اور دیگر امور پر بریفنگ دی.


ڈیرہ غازیخان

معروف تاجر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری ڈیرہ غازی خان کے سابق سینئر نائب صدر شیخ محمد حسین گزشتہ روز اچانک انتقال کرگئے تھے

مرحوم شیخ محمد حسین کی نماز جنازہ ماڈل ٹاؤن کے کمیونٹی سنٹر میں ادا کی گئی نماز جنازہ میں سینئر نائب صدر لطیف خان پتافی،

نائب صدر چیمبر زاہد نظام قریشی، سابق صدر چیمبر آف کامرس خواجہ محمد یونس،سابق نائب صدر چیمبر سردار شہباز علی خان نصوحہ،سابق سینئر نائب صدر طارق اسماعیل قریشی،

سیکرٹری انفارمیشن انجمن تاجران شیخ طاہر معراج، ایگزیکٹو ممبران چیمبرخلیل خان علیانی، اشفاق سرور دستی،

حافظ سیف اللہ پتافی، مرزا محمد اقبال،مرزا ظفر اقبال،سینیٹر ڈاکٹر حافظ عبدالکریم، ایم این اے سردار امجد فاروق خان کھوسہ،سابق وزیر اعلیٰ پنجاب سردار دوست محمد خان کھوسہ،

سابق چیئر مین ضلع کونسل سردار عبد القادر کھوسہ،پی ٹی آئی کے مرکزی رہنماء سردار سیف الدین خان کھوسہ، ملک محبوب ثاقب،

سابق ایم این اے جمشید احمد دستی،سابق میئر شاہد حمید چانڈیہ،ممبر صوبائی کونسل پی پی پی شبلی شب خیز غوری،

سابق ممبر پنجاب بار کونسل عارف گورمانی ایڈووکیٹ،سابق صدر بار یاسر کھوسہ ایڈووکیٹ، ایس ایچ او شکیل بخاری،

سی سی ٹی وی انچارج مقیم احمد،ڈویژنل نائب صدر مسلم لیگ (ن)طارق علی خان کاکڑ،پروفیسر سجاد حسین،

ممبرصوبائی کونسل جماعت اسلامی شیخ عثمان فاروق، سابق چیئر مین میاں سلطان محمود ڈاہا،شیخ سرفراز احمد، اشرف بزدار،

فاروق احمد غوری، اختر پتافی، حذیفہ رحمان سمیت شہر کے تاجروں، وکلا، سرکاری، نیم سرکاری اداروں کے آفیسران کی بڑی تعداد نے شرکت کی

اوران کے لواحقین اور پسماندگان سے دلی تعزیت اور افسوس کا اظہارکرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت اور درجات کی بلندی کیلئے دعا کی.

مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی بدھ 10فروری کو ساڑھے آٹھ بجے صبح ماڈل ٹاؤن کمیونٹی سنٹر ڈیرہ غازیخان میں اداکی جائے گی

مرحوم چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری ڈی جی خان کے سابق صدر سردار ذوالفقار علی خان نصوحہ کے سسر،

چیمبر آف کامرس کے سابق ممبران ایگزیکٹو کمیٹی شیخ محمد نوید حسین، انجینئر شیخ شاہد حسین،ڈپٹی کنٹرولرتعلیمی بورڈ ڈی جی خان شیخ امجد حسین کے والد

اور سابق گورنر پنجاب سردار ذوالفقار علی خان کھوسہ کے دیرینہ ساتھی تھے۔

دریں اثناء شیخ محمد حسین کے اچانک انتقال پر وائس چانسلر غازی یونیورسٹی ڈاکٹر محمد طفیل،چیئر پر سن تعلیمی بورڈ ڈاکٹر کشور ناہید

سابق چیئر مین سردار محمد اسد لغاری،ڈی او پاپولیشن ہما مہدی لغاری،ڈی او سو ئی سدرن گیس سجاد بھٹی،

خورشید رند نے انکی رہائشگاہ پر مرحوم کے بیٹوں سے اظہار تعزیت کیا.


ڈیرہ غازیخان

چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری ڈیرہ غازی خان کے سیکرٹری جنرل محمد مجا ہد ملک کے والد ملک علی محمد جڑھ بارضائے الٰہی وفات پاگئے مرحوم کا نماز جنازہ جنازہ گاہ

پیر ملا قائد شاہ میں ادا کیا گیا نماز جنازہ میں چیمبر آف کامرس کے سینئر نائب صدر لطیف خان پتافی، نائب صدر شیخ زاہد نظام قریشی،

سابق صدور چیمبر آف کامرس خواجہ محمد یونس، سردار ذوالفقارعلی خان نصوحہ، سابق نائب صدور سردار شہباز علی خان نصوحہ، مرزا ظفر اقبال،

سابق سینئر نائب صدر طارق اسماعیل قریشی، ایگزیکٹو ممبران مرزا محمد اقبال،فردوس حمید خان، حاجی شیخ محمد علی،

عبد العزیز پتافی، انور جان لغاری، ہیئر ڈریسر پنجاب کے صدر حاجی لطیف سپل،محکمہ اوقاف کے مولانا ارشاد فرید،

انجمن تاجران صرافہ ایسوسی ایشن کے چیئرمین حاجی محمد زبیر نظامی، انجمن تاجران سٹی چیئرمین حاجی رانا نذیر احمد، حمید لغاری ڈی او لیبر، ٹیوٹا کے جمیل طیب،ظہور بلوچ،کر نل (ر) محمد قطب،

محکمہ انہار کے ریاض خان بابر،حافظ محمد اسلم،حافظ اعجاز،خادم حسین سانگھی،

حاجی محمد افضل، سید ساجد شاہ سمیت ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی ملک علی محمد جڑھ کے اچانک انتقال پر ایوان تجارت وصنعت ڈیرہ غازیخان کے صدرخواجہ جلال الدین رومی،

سینئر نائب صدر محمد لطیف خان پتافی، نائب صدر شیخ زاہد نظام قریشی، سابق صدورخواجہ محمد یونس،

بیرسٹر عباس علی خان نصوحہ، سابق سینئر نائب صدور شیخ محمدطارق اسماعیل قریشی، خواجہ محمد محسن مسعود،سردار شہباز علی خان نصوحہ،

سابق نائب صدور مرزا محمد ظفراقبال، مرزا محمد آصف اقبال، ممبران ایگزیکٹو کمیٹی نے لواحقین اور پسماندگان سے دلی تعزیت اور افسوس کا اظہارکرتے ہوئے

مرحوم کی مغفرت اور درجات کی بلندی کیلئے دعا کی ہے اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے

اور ان کے ورثا کو صبر جمیل عطا فرمائے (آمین) مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کے لئے

قرآن خوانی بروز جمعتہ المبار ک 12فروری کو صبح 9 بجے جیٹھا خان

وڈانی ہاؤس مین روڈ نیو ماڈل ٹاؤن نزد پرائم سکول میں منعقد ہو گی۔

%d bloggers like this: