بچوں کو جنسی استحصال سے متعلق تربیت دینا لازمی ہو گا،، پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن
نےپارٹنر اسکولوں میں اینٹی ہراسمنٹ پالیسی نافذ کر دی۔۔۔
پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے نوٹیفکیشن کے مطابق اسکولوں میں جنسی لگاو کے برتاؤ کا
اظہار کرنا بھی ہراسگی تصور ہو گا، اسکولز انتظامیہ کے عملے پر اکیلے میں بچوں کے
ساتھ ملاقات پر بھی پابندی ہو گی، زیر تعلیم بچوں کو جنسی استحصال سے متعلق تربیت دینا
ہو گی، پارٹنر سکولوں کو ترجیحی بنیادوں پر مڈل کلاس میں لڑکے اور لڑکیوں کیلئے الگ
کلاس روم بنانے کی ہدایت بھی کی گئی ہے، پنجاب ایجوکیشن فاونڈیشن نے مراسلے میں
پارٹنر سکولوں کو اینٹی ہراسمنٹ پالیسی پر مکمل عمل درآمد کا کہا ہے۔۔۔
مزید سٹوریز
کشمور،زبردستی نکاح کرانے پر، لڑکی تھانے پہنچ گئی
حلیم عادل شیخ کی دو مقدمات میں درخواست ضمانت مسترد
پاکستان فلم انڈسٹری کے سینئر اداکار اعجاز درانی انتقال کر گئے