دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

کراچی میں فائرنگ کے واقعات، 2ٹک ٹاکرز سمیت 6افراد ہلاک

پولیس نے شواہد جمع کرکے مزید تفتیش شروع کردی

کراچی میں بوٹ بیسن اور گارڈن میں فائرنگ کےدو واقعات میں دوخواتین سمیت6افراد جاں بحق ہوگئے ۔ پولیس کےمطابق جاں بحق ہونے والوں میں ڈو ٹک ٹاکرز بھی شامل ہیں ۔

پولیس نے شواہد جمع کرکے مزید تفتیش شروع کردی ۔

کراچی میں پیر کی شب بوٹ بیسن فوڈ اسٹریٹ کے قریب فائرنگ سے خاتون سمیت دوافراد جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق جاں بحق افراد کی شناخت عدنان اور عینی کے نام سے ہوئی ہے ۔پولیس کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ سے تیس بور پستول کے چھ خول ملے ہیں۔

فائرنگ کے واقعے کی ابتدائی سی سی ٹی وی ہم نیوزکو موصول ہوگئی۔سی سی ٹی وی میں مقتولین کوموٹرسائیکل پردیکھاجاسکتاہے۔

جیپ کوگلی میں داخل ہو کر رکتے اورٹرن لیتے دیکھا جاسکتاہے۔ مقتولہ عینی کے شوہر طوفان خان کا نمبرحاصل کرلیاگیا۔

گارڈن انکل سریااسپتال کےقریب صبح پونے پانچ بجے کارپرفائرنگ سے خاتون سمیت چارافرادجاں بحق ہوگئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں میں ڈو ٹک ٹاکرز بھی شامل ہیں۔

ڈی ائی جی ساوتھ جاوید اکبرریاض کے مطابق جائے وقوعہ سےنائن ایم ایم پستول کے 9 خول پولیس کو ملے ہیں۔

جاں بحق ہونے والوں میں خاتون مسکان،صدام ، عامر اور ریحان شامل ہیں۔

نارنگ۔۔۔عینی شاہد
ایس ایس پی سٹی سرفراز نوازکے مطابق ملزمان نے پہلے گاڑی پردو فائر کئےجس کے باعث گاڑی میں سوارخاتون موقع پر جاں بحق ہوگئی۔

فائرنگ کےبعددیگرسوار3افراداترکربھاگےتو ملزمان نےفائرنگ کی۔فائرنگ سے تینوں افراد شدید زخمی ہوگئےجنہیں اسپتال منتقل کیا گیا۔ جہاں وہ دوران علاج دم توڑ گئے

سرفراز نواز۔۔۔ ایس ایس پی
کچھ سی سی ٹی وی کیمروں کی نشاندہی کی گئی ہے۔جن کی فوٹیج حاصل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے

About The Author