اپریل 29, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

راجن پور کی خبریں

راجن پورسے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

حاجی پور شریف

(ملک خلیل الرحمن واسنی)

ڈپٹی کمشنر راجن پور احمر نائیک نے ٹائیفائیڈ سے بچاﺅکے حفاظتی ٹیکے لگانے کی خصوصی مہم کا افتتاح کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال راجن پور میں بچوں کو ٹائیفائیڈ سے بچاﺅکے حفاظتی ٹیکے لگاکر مہم کا ضلع بھر میں آغاز کر دیا گیا ہے۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر راجن پور احمر نائیک کا کہنا تھا کہ حکومت پنجاب بچوں کو مہلک بیماری سے تحفظ فراہم کرنے کے لئے عملی اقدامات کر رہی ہے ۔

محکمہ صحت کی جانب سے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں جومہم کے دوران 9ماہ سے 15برس تک کے بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگائیں گی

اس موقع پر چیف آفیسر ہیلتھ نے بتایا کہ پاکستان ٹائیفائیڈ کانجو گیٹ ویکسین کو حفاظتی ٹیکوں میں شامل کرنے والاپہلا ملک ہوگا۔

مہم کے دوران 1لاکھ 66ہزار 5سو67بچوں کو ٹیکے لگائے جائیں گے۔اس مہم میں 524ٹیمیں کام کریں گی۔

ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ مہم کے دوران کسی بھی قسم کا کوئی مسئلہ درپیش ہو تو فوری طور پر ضلعی انتظامیہ کے نوٹس میں لایا جائے۔


حاجی پور شریف

(ملک خلیل الرحمن واسنی)

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر ریونیو مسائل ون ونڈو آپریشن کے تحت ایک ہی چھت کے نیچے حل کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔

ڈپٹی کمشنرآفس راجن پورکے لان میں” ریونیو عوامی خدمت کچہری“ کا انعقاد کیا گیا۔”ریونیو عوامی خدمت کچہری“ میں ریونیور ریکارڈ کی درستگی،

فرد اور انتقالات،رجسٹری،ڈومیسائل اور دیگر ریونیو معاملات کے مسائل موقع پر حل کئے گئے۔ڈپٹی کمشنر راجن پور احمر نائیک نے کہا کہ” ریونیو عوامی خدمت کچہری“ وزیراعلیٰ پنجاب کا

عوام دوست اقدام ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں کو ریونیو سے متعلقہ مسائل کے حل کے حوالے سے یہ خدمات ہر ماہ کے پہلے دفتری دن کو صبح 10بجے سے سہ پہر 3بجے تک میسر ہوں گی

انہوں نے مزید کہا کہ ضلع کی ہر تحصیل ہیڈکوارٹرز پر ریونیو خدمت کچہری منعقد کرنے کا مقصد عوام اور ضلعی انتظامیہ کے مابین روابط کو مستحکم بنانے اور درپیش مسائل کو حل کرنا ہے۔

اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ظہور حسین بھٹہ، اسسٹنٹ کمشنرآصف اقبال سمیت تحصیلداران، نائب تحصیلداران،انچارج لینڈ ریکارڈ سنٹر سمیت دیگر ریونیو افسران و عملہ موجود تھے۔


: حاجی پور شریف

(ملک خلیل الرحمن واسنی)

ڈی جی خان ڈویژن ضلع راجن پور میں ریلوے حکام کی بے توجہی ٹرینیں بند ،ریلوے اسٹیشن سنسان،غریب عوام سستی سفری سہولیات سےمحروم ،محکمہ خسارے کا شکار
تفصیلات کیمطابق

ڈی جی خان ڈویژن بالخصوص ضلع راجن پور محمکہ پاکستان ریلوے کے اعلی حکام و افسران کی بے توجہی کےباعث پورے ڈویژن بھر کے ریلوے اسٹیشن سنسان ہیں

اور ضلع راجن پور میں چلتن ایکسپریس،خوشحال خان خٹک ایکسپریس کے اسٹاپ ختم کر دیئے گئے ہیں جس سے جہاں محکمے کو مالی خسارہ اور نقصان ہورہا ہے وہیں غریب عوام سستی سفری سہولیات سے بھی محروم ہیں

اگر مال برداری کے لئے بھی پاکستان بھر میں ڈی جی خان ڈویژن اور ضلع راجن پورسے گارگو سروس بھی شروع کردی جائے

تو یہاں کےکاروباری حلقوں کو سہولت فراہم ہوسکتی ہے اور محکمہ پاکستان ریلوے خسارےکی بجائے منافع میں جاسکتا ہے.

اور خاص طور پر راجن پور تا ڈی جی خان اور ملتان لوکل ٹرین سروس شروع کیجائے توراجن پور تا ڈی جی خان آئے روز قاتل خونی سنگل روڈ جوکہ جگہ جگہ پرٹوٹ پھوٹ کاشکار اور بے انتہاء رش

کیوجہ سے حادثات کابھی موجب ہے اس پر بھی دبائو کم ہوسکتا ہے اور حادثات میں کمی واقع ہوسکتی ہے جس سے غریب و کاروباری حلقوں کو تیز ترین اور سستی سفری سہولیات بھی میسر آسکتی ہیں

اس سلسلے میں ضلع بھر کےعوامی سماجی و کاروباری حلقوں نے وفاقی وزیر ریلوے،وزیر اعلی پنجاب ،وزیر اعظم پاکستان عمران خان اور محکمہ ریلوے کےمتعلقہ حکام سے

اسٹاپس کی بحالی کیساتھ ساتھ لوکل ٹرین سروس کے اجراء کا بھی مطالبہ کیا ہے.


: حاجی پورشریف

(ملک خلیل الرحمن واسنی)

داجل کینال کی بندش جاری،انسان اورجاندار پانی کو ترس گئے،گندم کی فصل شدید متاثر،خشک سالی کاخطرہ،

آئے روزڈیزل،پٹرول کی بڑھتی قیمتیں غریب کسان کو معاشی طور پربدحال کرنے کے مترادف،کسان بورڈ متحرک،شہر شہر احتجاجی پروگرام جاری،ضلع راجن پور کے کسان سراپا احتجاج داجل کینال میں فی الفور پانی کی فراہمی اور داجل کینال کوسالانہ کرنے کامطالبہ

تونسہ بیراج سے نکلنے والی ڈی جی کینال کی لنک کینال داجل کینال جوکہ لاکھوں انسانوں اور جانداروں کو جہاں پینے کاپانی فراہم کرتی ہے وہاں ٹیل تک کے کسانوں کی لاکھوں ایکڑ اراضی کی فصلوں کو سیراب بھی کرتی ہے جوکہ کئی ماہ سے بندہے

جس کے سبب یہاں کے انسان اور جاندار شدید مشکلات اور پریشانی کا شکار ہیں اور گندم کی فصل بھی متاثر ہونیکا جہاں خدشہ ہے وہیں چارے کی فصلات بھی پانی کی کمی کے باعث سوکھ رہی ہیں اور انسانوں کیساتھ ساتھ جانور،چرند پرند بھی شدید مشکلات اور غذائی قلت کا شکار ہیں

.جس کی وجہ سے انسان اور جاندار پانی کو ترس گئے ہیں اور خشک سالی کے خطرات بڑھتے جارہے ہیں.اور آئے روزڈیزل،پٹرول کی بڑھتی قیمتیں غریب کسان کو معاشی طور بدحال اورغریب کسان کاشتکار کا معاشی قتل کرنے کے مترادف ہیں.

اس لیئے حکومت وقت کو چاہیئے آئے روز پٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی قیمتوں کے فیصلے کو واپس لےاور انہی خطرات کے پیش نظر کسان بورڈ ضلع راجن پور اور متاثرہ کسان پورے ضلع بھر میں سراپا احتجاج ہیں

اورشہر شہر احتجاج ریکارڈ کرانے کیساتھ پیدل لانگ مارچ اور بہت بڑے احتجاج کی حکمت عملی بھی طے کیجارہی ہے

جس کےلیئے مختلف شہروں میں مشاورتی اجلاس بھی منعقد کیئے جارہے ہیں اس حوالے سےمتاثرہ کسانوں،کاشتکاروں اور ذمینداروں نے صوبائی وزیر آبپاشی،

سیکریٹری انہار،چیف انجینئر انہارڈی جی خان،کمشنر ڈی جی خان،ایکسیئن انہار راجن پور،

ڈپٹی کمشنر راجن پور احمر نائیک و متعلقہ حکام سے داجل کینال میں پانی کی فی الفور فراہمی اور داجل کینال میں سالانہ بنیادوں پرپانی جاری کرنے کا بھر پور مطالبہ کیا ہے.

%d bloggers like this: