نومبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

لاہور میں گندگی کے ڈھیر اور تعفن سے شہریوں کی جان چھوٹنے لگی

ترک کمپنیز سے دسمبر میں معاہدہ ختم ہونے پر شہر کوڑے کے ڈھیر میں بدل گیا

لاہور میں گندگی کے ڈھیر اور تعفن سے شہریوں کی جان چھوٹنے لگی، شہر میں اکثر مقامات سے کچرا

اٹھا لیا گیا،، شہری کہتے ہیں صفائی کا کام مستقل ہونا چاہیے، تاکہ وبائی بیماریوں سے محفوظ رہا جا سکے

باغوں کے شہر کو کچرے سے پاک کرنے کا مشن،، لاہور ویسٹ مینیجمنٹ کمپنی کے ملازمین اتوار کے

روز بھی ان ایکشن رہے،، انتظامیہ کے مطابق ہزاروں ٹن کچرہ ٹھکانے لگایا گیا

ترک کمپنیز سے دسمبر میں معاہدہ ختم ہونے پر شہر کوڑے کے ڈھیر میں بدل گیا،، کئی ڈیڈ لائنز گزرنے

کے بعد اب زیادہ تر علاقوں میں صفائی کی صورتحال بہتر ہے، تاہم کچھ مقامات پر اب بھی کوڑا بکھڑا نظر آتا ہے

شہریوں کا کہنا ہے کہ، ایل ڈبلیو ایم سی روزانہ کی بنیاد پر صفائی آپریشن کو یقینی بنائے تو ہی شہر کو

صاف ستھرا رکھنا ممکن ہو گا

، دو ماہ اذیت میں گزارے، تعفن بدبو نے جینا محال کیا ہوا تھا

شہر میں روزانہ کی بنیاد پر ساڑھے پانچ ہزار ٹن کوڑا اکٹھا ہوتا ہے، لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے

مطابق شہر میں مکمل صفائی تک ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کی گئی ہیں،

About The Author