اپریل 25, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

تحریک انصاف کے ناراض اراکین کے وزیراعلی ٰپنجاب سے اختلافات شدید

پی ٹی آئی کے ناراض اراکین کا کہناہے کہ مطالبات پورے نہیں کیے جا رہے، سینیٹ الیکشن میں حصہ نہیں لیں گے،انہوں نے شکوہ کیا کہ وزیراعلیٰ پنجاب نے ابھی تک وعدوں پر عمل نہیں کیا

تحریک انصاف کے ناراض اراکین کے وزیراعلی ٰپنجاب سے اختلافات شدید ہوگئی، ناراض اراکین نے سینیٹ الیکشن میں حصہ نہ لینے اور پنجاب اسمبلی سے مستعفی ہونے کی دھمکی دیدی ہے ۔

پی ٹی آئی کے ناراض اراکین کا کہناہے کہ مطالبات پورے نہیں کیے جا رہے، سینیٹ الیکشن میں حصہ نہیں لیں گے،انہوں نے شکوہ کیا کہ وزیراعلیٰ پنجاب نے ابھی تک وعدوں پر عمل نہیں کیا

اس ضمن میں رکن پنجاب اسمبلی خواجہ داؤد سلیمانی نے کہا کہ وزیراعلی ٰ اپنوں کے مسائل کی طرف توجہ نہیں دے رہے،سینیٹ الیکشن میں کسی کو ووٹ نہیں دیں گے

انہوں نے کہا کہ مطالبات نہ مانے گئے تو گروپ پنجاب اسمبلی نشست سے مستعفی ہوجائے گا۔ ناراض اراکین کا کہناہے کہ جلد اپنی میٹنگ بلا کر اگلا لائحہ عمل طے کریں گے۔

خیال رہے کہ خواجہ داوَد سلیمانی وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کے آبائی ضلع سے تعلق رکھتےہیں ۔ وہ  پی پی 285 تونسہ شریف  سے رکن پنجاب اسمبلی ہیں

ناراض اراکین میں شہاب الدین، ملک غضنفر چھینہ ، تیمور لالی ، مامون تارڑ، فیصل فاروق چیمہ، اعجاز خان ،گلریز افضل چن ،کرنل ریٹائرڈ غضنفر عباس، خواجہ داؤد سلیمانی ، محی الدین کھوسہ اور عامر عنایت شہانی سمیت دیگرشامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

کرپشن پاکستان کا سب سے بڑا المیہ ہے،وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار

%d bloggers like this: