مئی 3, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ملتان کی خبریں

ملتان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

ملتان

ملتان میں پروفیسر ڈاکٹر اظہر کا اپنی اکلوتی بیٹی ڈاکٹر علیزہ کے قتل کی اصل وجہ سامنے آگئی

ملتان کے معروف ماہر نفسیات ڈاکٹر اظہر نے گذشتہ روز اپنی اکلوتی بیٹی ڈاکٹر علیزہ کو قتل کرکے خود

کوبھی گولی مارلی تھی جس سے باپ بیٹی دونوں ہی دنیا سے رخصت ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق ڈاکٹر اظہر نے چند ماہ قبل دوسری شادی کرلی تھی۔ دوسری شادی سے قبل ڈاکٹر اظہر

اپنی تمام جائیداد اپنی اکلوتی بیٹی ڈالٹر علیزہ کے نام منتقل کرچکے تھے مگر دوسری بیوی نے شادی سے

کچھ عرصہ بعد جائیداد کا مطالبہ کردیا جس پر ڈاکٹر اظہر اپنی کچھ جائیداد اپنی دوسری بیوی کے نام لگانا

چاہتے تھے مگر ان کی بیٹی ڈاکٹر علیزہ بضد تھیں کہ وہ دوسری بیوی کو طلاق دیدیں جس پر باپ بیٹی

میں جھگڑا شدت اختیار کرگیا اور ڈاکٹر اظہر مشتعل ہوگئے اور اپنی اکلوتی بیٹی ڈاکٹر علیزہ کو گولی مار

کر قتل کردیا جس کے بعد اپنی پہلی بیوی کو بھی جان سے مارنے کی کوشش کی مگر ناکام رہے کیونکہ

انھوں نے خوفزدہ ہوکر خود کو کمرے میں بند کرلیا اور پولیس کو اطلاع کردی جس پر پولیس موقع پر پہنچ

گئی۔ ڈاکٹر اظہر نے کمرے میں بند کرتے ہی خود کو بھی گولی مارلی جس سے وہ موقع پر جاں بحق

ہوگئے۔ باپ بیٹی کا بے مثال پیار بھیانک انجام تک پہنچ گیا مزید متعلقہ پولیس تحقیقات میں مصروف عمل

ہے۔


ملتان

ملتان میں سی ائی اے اور پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے جنوبی پنجاب کا خطرناک نائن گینگ

کے 22 ارکان کو گرفتار کر لیا ملزمان سے لاکھوں روپے نقدی سامان برآمد

ملتان میں سی ائی اے اور پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے جنوبی پنجاب کا خطرناک نائن گینگ

کے 22 ارکان کو گرفتار کر لیا

ملزمان سے لاکھوں روپے نقدی سامان برآمد کی گئی اس موقع پر ایس ایس پی اپریشن نے کہا

ملزمان چوری ڈکیتی اور دیگر وارداتوں میں ملوث تھے

جن سے 12 لاکھ نقدی ایک کیری ڈبہ موبائل اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمد کی گئی اور یہ ملزمان 87 مقدمات میں ملوث تھے


ملتان

ملتان کی ضلع کچہری میں پیشی پر آئے فریقین کے درمیان لڑائی ہو گئی زمین کے تنازعےپر مقدمے کی

پیروی پر آئے لڑکے کو دوسری پارٹی نے تشدد کا نشانہ بنا دیا

ملتان کی ضلع کچہری میں پیشی پر آئے فریقین کے درمیان لڑائی ہو گئی زمین کے تنازعے پر مقدمے کی پیروی پر آئے لڑکے کو دوسری پارٹی نے تشدد کا نشانہ بنا دیا

پولیس اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر جھگڑے کی شروعات کرنے والی پارٹی کو تحویل میں لے لیا

ضلع کچہری میں آئے روز لڑائی کے واقعات سیکورٹی رسک بن چکے

اس موقع پر وکلاء کا کہنا تھا کہ ضلع کچہری میں پولیس سیکورٹی کی نفری کو بڑھایا جائے

عدالتوں کے احاطوں میں جھگڑے ہونا قابل مذمت ہے


ملتان،

چیئرمین رویت ہلال کمیٹی عبدالخبیر آزاد پریس کانفرنس

، 50 سال سے مذہبی ہم آہنگی کے لئے میرا خاندان کام کر رہا ہے، عبدالخبیر آزاد

 پاکستان کو مذہبی ہم آہنگی اور آپسی اتفاق کی ضرورت ہے، عبدالخبیر آزاد

 پاکستان کی احترام انسانیت کی قرار داد یو۔این۔او میں منظور ہو چکی ہے، چیئرمین رویت ہلال کمیٹی

 ﷲ تعالی نے عمران خان جیسا عزیم لیڈر پاکستان کو دیا، چیئرمین رویت ہلال کمیٹی

 عمران خان نے ہر جگہ مسلمانوں کا مقدمہ لڑا، عبدالخبیر آزاد

عمران خان نے پوری دنیا میں امت مسلمہ کی نمائندگی کی، عبدالخبیر آزاد

 فنی معاونت ہر کسی سے لیں گے مگر فیصلے شرعی اور شہادتوں پر ہی ہونگے، عبدالخبیر آزاد

 رویت ہلال کمیٹیوں کو متحرک کریں گے، عبدالخبیر آزاد

 فواد چوہدری کےساتھ بھی ملاقات ہوئی ہے سب کے ساتھ مل کر چلیں گے،چیئرمین رویت ہلال کمیٹی

 مفتی قوی کے بارے علما بات کریں گےمفتی قوی رویت ہلال کمیٹی کےممبر نہیں، چئیرمین رویت ہلال کمیٹی


ملتان،

نشتر اسپتال میں کورونا وائرس میں مبتلا مزید 3 مریض دم توڑ گئے

 کورونا وائرس کے باعث نشتر اسپتال میں مجموعی اموات کی تعداد 408 ہو گئی، ترجمان نشتر اسپتال

 اسپتال میں کورونا کے 33 پازیٹو جبکہ 32 مشتبہ مریض زیر علاج ہیں ، ترجمان نشتر اسپتال


ملتان،

آن لائن کلاسز اور فیزیکل امتحانات ،ایمرسن کالج کے طلباء کا احتجاج

 طلباء کا بینرز اور پینا فلیکس اٹھا کر کالج انتظامیہ کے خلاف نعرے بازی

 طلبہ نے بوسن روڈ کو بلاک کردیا

 پورا سمیسٹر آن لائن کلاسز لی گئی اب فیزیکل امتحانات کیسے دیں، طلباء

 ہمیں انصاف چاہیئے، امتحانات بھی آن لائن ہوں ، طلباء


 محکمہ واسا کا نادہندگان کے خلاف کریک ڈاؤن جاری

 پرائیویٹ ہاؤسنگ کالونیوں سے واجبات کی وصولی کیلئے سپیشل ڈسکنکشن ٹیم بھی متحرک

 ٹیم کانواب پور روڈ، موضع لنگڑیال ، ناگ شاہ, بہاولپور روڈ کے قریب نادہندگان کیخلاف گرینڈ آپریشن


ملتان،

نواب پور روڈ پر سیٹلائٹ ٹاؤن ہاؤسنگ سکیم کا سیوریج کنکشن منقطع

 موضع لنگڑیال میں ریحان بلال سٹی،قاسم ولاز کے کنکشن منقطع کر دئیے گئے

ہاوسنگ سکیموں کے ذمہ 60 لاکھ روپے سے زائد بقایاجات واجب الادا تھے, واسا حکام

واسا نادہندگان اپنے ذمہ واجبات کی ادائیگی کو ہر صورت یقینی بنائیں، ایم ڈی واسا

 ڈیفالٹرز سے کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی، ناصر اقبال

 لکڑ منڈی فرنیچر کی دکان میں میں ملازم پراسرار طور پر مردہ حالت میں پایا گیا، پولیس ذرائع

 25 سالہ بلال چنیوٹ کا رہائشی تھا، پولیس ذرائع

 پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو تحویل میں لے لیا


ترجمان پنجاب حکومت و پارلیمانی سیکرٹری انفارمیشن و کلچر پنجاب ندیم قریشی کا معاشی ترقی کے حوالے سے اہم بیان

ملکی معیشت درست سمت پر گامزن ہوچکی ہے ,ندیم قریشی

معاشی عشاریے پی ٹی آئی حکومت کی شاندار کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہیں ,ندیم قریشی

سٹیٹ بنک نے حکومت کے معاشی اقدامات پر مہر تصدیق ثبت کردی ہے ,ندیم قریشی

زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ وزیراعظم عمران خان کے وژن کی عکاسی کرتا ہے ,ندیم قریشی

ن لیگ اور پیپلزپارٹی نے ملکی معیشت کا دیوالیہ نکال دیا تھا ,ندیم قریشی

پی ٹی آئی حکومت نے دن رات ایک کرکے ملکی معیشت کو ٹریک پر لاکھڑا کیا ,ندیم قریشی

ملک اس سمت رواں دواں ہے جس کا خواب قائد اور علامہ اقبال نے دیکھا تھا ,ندیم قریشی

انشاءاللہ جلد پاکستان عمران خان کی وژنری قیادت میں ترقی یافتہ ممالک کی صف میں شامل ہوگا ,ندیم قریشی

جلد مہنگائی کا جن ہمیشہ کیلئے بوتل میں بند کرنے والے ہیں ,ندیم قریشی

پی ڈی ایم روتی دھوتی رہے گی اور ہم ملک و قوم کی ترقی کے مشن پر گامزن رہیں گے ,ندیم قریشی


ملتان

ایم ڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی فخرالاسلام ڈوگر نے گزشتہ روز ورکرز یونین کے آفس کا افتتاح کیا،اس موقع پر میونسپل ایمپلائز ویلفیئر یونین ایم ڈبلیو ایم سی کے صدر منظور حسین،

سیکرٹری سمیع اللہ اور سرپرست منیر ہانس بھی ہمراہ تھے جب کہ کمپنی انتظامیہ کے افسران علیم خان،فہیم خان لودھی، عمران خان،انوارالحق، عثمان خورشید،حبیب اللہ ظفراورعمر فاروق بھی موجود تھے۔ایم ڈی نے ورکرز سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ

کمپنی انتظامیہ اور ورکرز گاڑی دو پہیوں کی حیثیت رکھتے ہیں،انتظامیہ اور ورکرز کے مابین تنظیم اور اتحاد کے بغیر کمپنی کامیاب نہیں ہو سکتی،

ورکرز کمپنی کا اثاثہ ہیں،ان کی عزت مقدم ہے۔ایم ڈی نے کہا کہ بہترین صفائی کے ذریعے شہریوں کے دل جیتنا کمپنی کا ٹارگٹ ہے،

کتنے افسوس کی بات ہے کہ ایم ڈبلیو ایم سی کے ہوتے ہوئے میٹرو بس سسٹم کی صفائی کا ٹھیکہ کسی اور کمپنی کے پاس ہے،

کمپنی ویکیوم سوئیپنگ گاڑیاں خریدے گی اور میٹرو کا کنٹریکٹ حاصل کرے گی، فخرالاسلام ڈوگر نے کہا کہ نئی مشینری کی خریداری اور نئے ورکرز کی بھرتی کی خوشخبری بہت جلد دی جائے گی،

کمپنی ہسپتالوں، مالز،بنکوں، پٹرول پمپس اور کمرشل اداروں کے ساتھ صفائی کے کنڑیکٹ کا لائحہ عمل تیار کررہی ہے،نشتر ہسپتال نے کمپنی کو ویسٹ کے سیکنڈری کلیکشن کے

کنٹریکٹ کی آفر کردی ہے،ویسٹ کی پرائمری کلکشن کا کام نشتر ہسپتال کے ورکرز کریں گے،میڈیکل ویسٹ کو ٹھکانے لگانے کے لئے ہسپتالوں کے پاس انسنی ریٹرز نہیں ہیں،کمپنی میڈیکل ویسٹ ٹھکانے لگانے کے لئے انسنی ریٹر بارے سٹڈی کررہی ہے،

شہر کو آلودگی سے پاک کرنے کے لئے کمپنی ہر قدم اٹھائے گی،فخرالاسلام ڈوگر نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر عامر خٹک کی اولین ترجیح ہے کہ خراب گاڑیوں کو آن روڈ کیا جائے،

کمپنی کی تمام گاڑیوں کی مونوگرام کے ساتھ برینڈنگ کی جائے گی،کمپنی بہترین کوالٹی کے وائپر،جھاڑو،ویسٹ بِن اور سکریپر خود تیار کرے گی

جبکہ کمپنی یہ آئٹم شہریوں کو فروخت کرنے کے لئے آوٹ لٹ بھی قائم کرے گی،کمپنی کے پارکنگ یارڈ میں سروس اسٹیشن کا تعمیر کا کام جلد شروع کردیا جائے گا۔


ملتان

ڈپٹی کمشنر عامر خٹک نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی ورکرز شہر کی ترقیاتی اور سماجی خدمت میں اپنا کردار ادا کرنے کے لیے انتظامیہ کا ہاتھ بٹائیں،

ان کی نشاندہی پر شروع کئے جانے والے ترقیاتی منصوبوں کے بہترین ثمرات جلد عوام کے سامنے آئیں گے،شہر میں جاری تجاوزات کے خلاف مہم میں اگر کارپوریشن کا اہلکار ملوث ہے

تو نشاندہی کریں،ذمہ دار اہلکار کی خلاف کارروائی ہوگی۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز پی ٹی آئی کے عہدیداران کے وفد کی ملاقات میں کیا۔

وفد کی قیادت پی ٹی آئی کے ضلعی صدر خالدجاوید وڑائچ نے کی۔ڈپٹی کمشنرعامر خٹک نے کہا کہ ورکرز اپنے علاقے کے مسائل بہتر طور پر جانتے ہیں،

عامرخٹک نے کہا کہ انتظامیہ کی خواہش ہے کہ ریڑھی والوں کو اپنا روزگار کمانے کے لئے جگہ فراہم کی جائے،کارکن اس حوالے سے مناسب جگہ کی نشاہدہی کریں۔

انہوں نے کہا کہ ضلع میں وزیراعظم ٹائیگر فورس کے 35 ہزار رضاکار رجسٹر کئے گئے ہیں،ٹائیگر فورس کے ممبرز پرائس کنٹرول کے حوالے سے کردار ادا کریں،

ٹائیگر فورس اراکین ذخیرہ اندوزوں اور ناجائز منافع خوری کی نشان دہی کریں،کارروائی انتظامیہ کرے گی،ورکرز شہر کے مختلف علاقوں میں نصب واٹر فلٹریشن پلانٹس کو چالو کرائیں،

واٹر فلٹریشن پلانٹس کو مسلسل بحال رکھنے کے لئے کمیٹیاں تشکیل دی جائیں۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ واسا فارن فنڈڈ پروگرام کے تحت سیوریج کے منصوبوں پر کام کا آغاز کررہا ہے،

شہر کے سیوریج مسائل مرحلہ وار حل کئے جائیں گے،ضلعی انتظامیہ محکمہ صحت اور مختار اے شیخ ہسپتال کے اشتراک سے دیہی علاقوں میں فری میڈیکل کیمپ لگائے گی

جب کہ مخیر حضرات کے تعاون سے ادویات بھی مفت فراہم کی جائیں گی، ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ضلع میں کھیلوں کی سرگرمیاں جلد شروع کی جائیں گی۔

اس موقع پر پی ٹی آئی کی طرف ڈپٹی کمشنر عامر خٹک کو بہترین پرفارمنس پر شیلڈ بھی پیش کی گئی جب کہ عہدیداران نے ملتان کی تعمیر و ترقی اور مختلف مسائل کے حل کے لئے متحرک کردار ادا کرنے ڈپٹی کمشنر کو خراج تحسین بھی پیش کیا ہے۔


ملتان

ڈپٹی کمشنر عامر خٹک کی پرائس مجسٹریٹس کو متحرک کرنے کی کوششیں رنگ لے آئیں ہیں اور پرائس مجسٹریٹس کی کارکردگی کے حوالے سے سے ملتان صوبہ بھر میں دوسرے نمبر پر آگیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر نے پرائس مجسٹریٹس کی آج اتوار کی چھٹی منسوخ کرنے کا اعلان کیا ہے اور انہیں گرانفروشوں کے خلاف کریک ڈاون کا ٹارگٹ دیا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ اشیائے ضروریہ کی شہریوں تک مقررہ نرخوں پر فراہمی ہماراٹارگٹ ہے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز اپنی زیرصدارت پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی بارے

جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں40 سے زائد پرائس مجسٹریٹس،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد طیب خان،اسسٹنٹ کمشنرز عابدہ فرید،

آبگینے خان،محمد زبیر، مدثر ممتاز اورسب رجسٹرار احمد نوید بلوچ بھی موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر عامر خٹک نے ہدایت کی کہ شہر میں کوئی مارکیٹ اور دکان ایسی

نہ رہ جائے جس پرائس چیکنگ نہ کی گئی ہو،اے سی سٹی تمام پرائس مجسٹریٹس کی مارکیٹ لوکیشن کو مانیٹر کریں گی،

انہوں نے کہا کہ نرخ نامے آویزاں نہ کرنیوالوں کو جیل بھیجا جائے،شہر کی حدود میں ہفتے میں تین دن گرانفروشوں کےخلاف خصوصی مہم چلائی جائے،آٹا،گھی اور چینی کی مقررہ قیمتوں پردستیابی پر خصوصی فو کس کیا جائے۔


ملتان

ٹائیفائیڈ سے بچاو¿ کے لئے ویکسی نیشن مہم کا آغاز یکم فروری سے ہو گا،15 روزہ مہم کے دوران 9 ماہ سے 15 سال تک کے بچوں کو ٹائیفائیڈ ویکسین کے ٹیکے لگائے جائیں گے

جب کہ ضلع ملتان میں10 لاکھ بچوں کی ٹائیفائیڈ ویکسی نیشن کا ٹارگٹ مقرر کیا گیا ہے۔اس بارے میں ڈپٹی کمشنر ملتان عامر خٹک کی زیر صدارت ٹائیفائیڈ کے خلاف مہم کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ایم پی اے قاسم خان لنگاہ نے اجلاس میں خصوصی طور پر شرکت کی جب کہ سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر ارشد ملک،

ڈی ایچ او ڈاکٹر محمد علی مہدی،ڈبلیو ایچ او اور یونیسف کے نمائندے بھی اجلاس میں موجود تھے۔ڈپٹی کمشنرعامر خٹک نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضلعی انتظامیہ ٹائیفائیڈ کے خلاف مہم کامیاب بنانے کے لئے مکمل سپورٹ فراہم کرے گی۔

ٹائیفائیڈ جیسے موذی مرض کے خاتمہ کے لئے بچوں کے والدین اپنا کردار ادا کریں۔عامر خٹک نے کہا کہ ملتان صوبہ کے ان 12 اضلاع میں شامل ہے جن میں ٹائیفائیڈ کے خلاف مہم شروع کی جارہی ہے،مہم کی کامیابی کے لئے شہریوں میں آگاہی مہم جاری رکھی جائے

اس سلسلہ میں 29 جنوری کو گھنٹہ گھر میں ہونیوالے آگاہی سیمنار میں خود شرکت کروں گا۔انہوں نے کہا کہ تمام اسسٹنٹ کمشنرز کو مہم کی کامیابی کے لئے ہدایات جاری کر دی گئی ہیں،

میں خود فیلڈ میں مہم کو مانیٹر کرونگا اور ٹائیفائیڈ مہم کا روزانہ کی بنیاد پر جائزہ لیا جائے گا۔اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ

پہلے مرحلے میں ملتان شہر کی 65 یونین کونسلوں میں مہم شروع کی جا رہی ہے،تمام ورکرز کی ٹریننگ مکمل کر لی گئی ہے۔

ٹائیفائیڈ کے خلاف مہم یونیسف کے تعاون سے شروع کی جارہی ہے،تمام سرکاری اور نجی سکولوں کے سربراہان کے ساتھ میٹنگز مکمل کر لی گئی ہیں،مہم کی کامیابی کے لئے14 سو سے زائد ڈا


ملتان

ڈپٹی کمشنر عامر خٹک کی ائر انڈیکس بہتر بنانے کے لئے ہدایت کے بعد سیکرٹری

آر ٹی اے رانا محسن نے گزشتہ روز دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف کارروائی کی اور

11گاڑیوں کا چالان کیا اور

4 گاڑیوں کو بند کر دیا جب کہ
دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے مالکان کو 47 ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔


ملتان:

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نو ڈسٹرکٹ بار کے منتخب عہدیداران سے حلف لے رہے ہیں

حلف برداری میں صدر ڈسٹرکٹ بار،جنرل سیکریٹری اور دیگر عہدیداران شریک

 نو منتخب صدر ہائیکورٹ بار یوسف اکبر نقوی کا تقریب سے خطاب

 خدا کا شکر ادا کرتا ہوں کہ اس نے مجھے وکلاء کی خدمت کا موقع دیا

 صدر ہائیکورٹ بار نے مہمان خصوصی اور شرکاء کا شکریہ ادا کیا

 میں یقین رکھتا ہوں اپنی ٹیم کے ساتھ وکلاء اور عدلیہ کے وکار کے لیے کام کروں گا، یوسف اکبر

 مسٹر جسٹس سردار سرفراز ڈوگر کا تقریب سے خطاب

 میری زندگی کا یہ حسین لمحہ ہے کہ ان لوگوں کو آپ نے منتخب کیا جو بار اور بینچ کا فاصلہ ختم کریں گے

 تمام عہدیداران بار اور بینچ کے تمام مسائل کو مل بیٹھ کر حل کریں گے،مسٹر جسٹس سرفراز ڈوگر

  مسٹر جسٹس سینئیر جج لاہورہائیکورٹ امیر بھٹی کا تقریب سے خطاب

 یہ لمحہ بہت اہمیت کا حامل ہے آج سے آٹھ ماہ پہلے ایک تقریب سجائی گئی تھی،جسٹس امیر بھٹی

 ہم نے ضلع کچہری کی توسیع کاوعدہ کیا تھا جو پورا کر دیا

 ضلعی انتظامیہ کے تعاون پر ڈپٹی کمشنر کی کاوشوں کو سراہتا ہوں

 بارہ منزلہ جوڈیشل کمپلیکس ایشیا کا سب سے خوبصورت ماڈل ہو گا
وکلاء مقدمات کی تیاری کر کے عدالتوں میں پیش ہوا کریں

 اگر وکلاء عدالتوں کا احترام کریں تو کوئی ایسا باشندہ نہیں کو عدالتوں کا احترام نا کرے،

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس قاسم خان کا ڈسٹرکٹ بار کی نومنتخب باڈی کی تقریب حل برداری  سے خطاب

 ہر سال مقررہ وقت پر انتخاب ہونا جمہوری روایت ہے ، مسٹرجسٹس محمد قاسم خان

 میں یہ سمجھتا ہوں وکلا کا اجتماعی فیصلہ مظبوط ہوتا ہے

 ہر جگہ جمہوریت کو پروان چڑھنا چاہیے

 اس معاشرہ میں اپنے حقوق کی تلاش میں پسے ہوئے لوگوں کی بہت بڑی تعداد موجود ہے

ملتان اسلحہ اس وقت اٹھایا جاتا ہے جب دلیل کی طاقت ختم ہو جائے

 اسلحہ کلچر پر کسی ادارے کو رعایت نہیں دینی چاہیے

 ہمیں اچھی روایات کو آگے بڑھانا چاہیے
ہمارا پروفیشن علمی پروفیشن ہے

ملتان ہمیں کتابوں سے محبت کرنی چاہیے

 میں اپنی وکالت کے دوران سینئیرز سے سیکھتا تھا

 میں تمام ججز جا مشکور ہوں جو میرے دست بازو بنے

 ضلعی اور پولیس انتظامیہ کا مشکور ہوں کہ انہوں نے جوڈیشل کمپلیکس کے لیے جگہ دی

 ایشا کا سب سے بڑا جوڈیشل کمپلیکس ملتان میں ہو گا،جسٹس قاسم خان

 اس سال کرونا کے باوجود جوڈیشری نے بیس لاکھ مقدمات کا فیصلہ کیا

  ہمارا پروفیشن علمی پروفیشن ہے

 ہمیں کتابوں سے محبت کرنی چاہیے

میں اپنی وکالت کے دوران سینئیرز سے سیکھتا تھا،

 میں تمام ججز جا مشکور ہوں جو میرے دست بازو بنے ،

ضلعی اور پولیس انتظامیہ کا مشکور ہوں کہ انہوں نے جوڈیشل کمپلیکس کے لیے جگہ دی

 ایشا کا سب سے بڑا جوڈیشل کمپلیکس ملتان میں ہو گا

 اس سال کرونا کے باوجود جوڈیشری نے بیس لاکھ مقدمات کا فیصلہ کیا ،جسٹس قاسم خان


ملتان

ملتان میں چیف جسٹس لاھور ہائی کورٹ جسٹس قاسم خان نے کہا کہ

کورونا کے دنوں میں ضلعی عدلیہ نے 20 لاکھ سے زائد کیسز کے فیصلے کیئے ججز اور وکلاء کا مشکور ہوں کہ انہوں نے کرونا کے باوجود کیسز نمٹائے وکلاء بار میں ہر سال مقررہ وقت پر

انتخاب ہونا جمہوری روایت ہے میں یہ سمجھتا ہوں وکلا کا اجتماعی فیصلہ مظبوط ہوتا ہےہر جگہ جمہوریت کو پروان چڑھنا چاہیے

ملتان میں چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس قاسم خان کا ڈسٹرکٹ بار کی نومنتخب باڈی کی تقریب حلف برداری سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وکلاء بار میں ہر سال مقررہ وقت پر انتخاب ہونا

جمہوری روایت ہے میں یہ سمجھتا ہوں وکلا کا اجتماعی فیصلہ مظبوط ہوتا ہے ہر جگہ جمہوریت کو پروان چڑھنا چاہیے

اس معاشرہ میں اپنے حقوق کی تلاش میں پسے ہوئے لوگوں کی بہت بڑی تعداد موجود ہے اسلحہ اس وقت اٹھایا جاتا ہے جب دلیل کی طاقت ختم ہو جائے اسلحہ کلچر پر کسی ادارے کو رعایت نہیں دینی

چائیے جسٹس قاسم خان نے مزید کہا کہ ہمیں اچھی روایات کو آگے بڑھانا چاہیے ہمارا پروفیشن علمی پروفیشن ہے ہمیں کتابوں سے محبت کرنی چاہیے میں اپنی وکالت کے دوران

سینئیرز سے سیکھتا تھا میں تمام ججز جا مشکور ہوں جو میرے دست بازو بنے ضلعی اور پولیس انتظامیہ کا مشکور ہوں کہ انہوں نے جوڈیشل کمپلیکس کے لیے جگہ دی

ایشا کا سب سے بڑا جوڈیشل کمپلیکس ملتان میں ہو گا اس سال کرونا کے باوجود جوڈیشری نے بیس لاکھ مقدمات کا فیصلہ کیا


 ملتان

سینئر جج لاہور ہائیکورٹ مسٹر جسٹس محمد امیر بھٹی نے وکلاء تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چھ ماہ پہلے تقریب میں ہم نے اسی جگہ پر کچہری توسیع کا وعدہ کیا تھا،

پولیس لائن میں ہمیں جگہ مل گئی ہے، کوشش کر رہے ہیں پولیس لائن میں ایشیاء کا سب سے خوبصورت جوڈیشل کمپلیکس تیار ہو، وکلاء کتابوں کے ساتھ عدالتوں میں آئیں انشاء اللّٰہ انصاف ملے گا، سائل کے کیس کی اچھی تیاری کریں،

انصاف کے تقاضے ہم پورے کریں گے، جوڈیشری اللہ تعالیٰ کی ذات کو جواب دہ ہے ، روز آخرت حساب ضرور ہوگا، وکلاء ہمیشہ کیسز محنت سے تیار کریں، آئین میں سب سے اہم بات عدالتوں کا احترام کرنا بھی ہے،

وکلاء عدالتوں کا احترام کریں گے تو دنیا پر کوئی ایسا باشندہ نہیں جو عدالتوں کا احترام نہ کرے۔مسٹر جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر نے کہا کہ امید کرتے ہیں بار اور بینچ کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے۔نو منتخب صدر ڈسٹرکٹ بار سید یوسف اکبر نقوی نے کہا کہ

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ مسٹر جسٹس محمد قاسم خان سمیت تمام معزز ججز کا تہہ دل سے شکر گزار ہوں۔میں خوش قسمت ہوں مجھے ایماندار اور محنتی وکلاء کی رفاقت حاصل ہے، ہم وکلاء کی فلاح وبہبود پر کام کریں گے، ہم ایسا نظام لائیں گے

بار میں کرپشن کا راستہ رک جائے،جنرل سیکرٹری ڈسٹرکٹ بار اسامہ بہادر خان نے کہا کہ میں اللہ تعالیٰ کا، اپنے والدین ، سینئرز ، اساتذہ ، دوستوں اور تمام وکلاء کا شکریہ ادا کرتا ہوں، مجھے پاکستان کی تیسری بڑی بار کا جنرل سیکرٹری منتخب کر کے مجھ پر اعتماد کیا۔سابق صدر ڈسٹرکٹ بار عمران رشید سلہری نے وکلاء تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ

جو زمہ داری ہم پر سونپی گئی تھی کوشش کی پوری کریں۔ وکلاء کی حلف برداری تقریب میں سیشن جج صفدر سلیم، ٹیکس بار کے صدر محمد بشیر، ممبران پنجاب بار خواجہ قیصر بٹ، چوہدری داؤد احمد وینس ،سید جعفر طیار بخاری ،

رانا طفیل نون، راؤ شیراز رضا، طارق نوناری، سجاد حسین ٹانگرہ، سینئر وکلاء شیخ جمشید حیات، عرفان وائیں، حبیب اللہ شاکر، سید اطہر شاہ بخاری، سید تجمل شاہ، ملک حیدر عثمان اعوان، سید اظہر حیدر سمیت وکلاء کی کثیر تعداد موجود تھی۔ حلف لینے والوں میں صدر یوسف اکبر نقوی،

جنرل سیکرٹری اسامہ بہادر خان، نائب صدر سید اشتیاق احمد، لائبریری سیکرٹری بلال شہباز خان بلوچ، جوائنٹ سیکرٹری ریحانہ ناز ، فنانس سیکرٹری عرفان نقوی سمیت مجلس عاملہ کے

ممبران شریک تھے۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ مسٹر جسٹس محمد قاسم خان نے نومںتخب عہدیداروں سے حلف لیا۔


: ملتان

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ مسٹر جسٹس محمد قاسم خان نے کہا کہ کورونا کے دنوں میں ضلعی عدلیہ نے 20 لاکھ سے زائد کیسز کے فیصلے کیئے ججز اور وکلاء کا مشکور ہوں جنہوں نے

کورونا کے باوجود کیسز نمٹائے وکلاء بار میں ہر سال مقررہ وقت پر انتخاب ہونا جمہوری روایت ہے میں یہ سمجھتا ہوں وکلا کا اجتماعی فیصلہ مظبوط ہوتا ہےہر جگہ جمہوریت کو پروان چڑھنا چاہیے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلع کچہری ملتان میں

منعقدہ ڈسٹرکٹ بار کی نو منتخب باڈی کی تقریب حلف برداری سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ان کا کہنا تھا کہ اس معاشرہ میں اپنے حقوق کی تلاش میں پسے ہوئے لوگوں کی بہت بڑی تعداد موجود ہے اسلحہ اس وقت

اٹھایا جاتا ہے جب دلیل کی طاقت ختم ہو جائے اسلحہ کلچر پر کسی ادارے کو رعایت نہیں دینی چائیے چیف جسٹس محمد قاسم خان نے مزید کہا کہ ہمیں اچھی روایات کو آگے بڑھانا چاہیے

ہمارا پروفیشن علمی ہے ہمیں کتابوں سے محبت کرنی چاہیے میں اپنی وکالت کے دوران سینئیرز سے سیکھتا تھا

میں تمام ججز کا مشکور ہوں جو میرے دست بازو بنے ضلعی اور پولیس انتظامیہ کا مشکور ہوں کہ انہوں نے جوڈیشل کمپلیکس کے لیے جگہ دی ایشیاء کا سب سے بڑا جوڈیشل کمپلیکس ملتان ضلع کچہری میں ہو گا اس سال :


ملتان

چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ مسٹر جسٹس محمد قاسم خان نے سینئر جج ہائیکورٹ مسٹر جسٹس محمد امیر بھٹی کے ہمراہ ججز صاحبان کیلئے نئی رہائش گاہوں کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔

اس موقع پر مسٹر جسٹس چوہدری مشتاق احمد، مسٹر جسٹس چوہدری محمد اقبال ، مسٹر راجہ شاہد محمود عباسی،

مسٹر جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر ،مسٹرجسٹس فاروق حیدر بھی موجود تھے۔آٹھ رہائش گاہوں کی تعمیر سے ججز صاحبان کی رہائش گاہ کامسئلہ حل ہوگا۔

جج ریسٹ ہاوس میں جامعہ مسجد بھی تعمیر ہوگی۔ رہائش گاہوں کی تعمیر پر پانچ کروڑ لاگت آئے گی۔ 6ماہ کے عرصہ میں ان کی تعمیر مکمل ہوگی۔


 ملتان

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ مسٹرجسٹس محمد قاسم خان نے سپریم کورٹ کے جج مسٹر جسٹس محمد امین الدین خان کے بھائی کے نماز جنازہ میں شرکت کی

۔چیف جسٹس محمد قاسم خان نے بھائی کی وفات پر جسٹس امین الدین خان سے تعزیت کی۔

نمازجنازہ میں جج صاحبان اور وکلاء سمیت سیاسی و سماجی شخصیات نے بھرپور تعداد میں شرکت کی۔
نمازجنازہ جلال باقری جنازہ گاہ قدیرآباد میں ادا کی گئی۔


: ملتان

جعلسازی سے سرکاری اراضی اپنے نام کرانے پر نیب حکام نے کاروائی کرتے ہوئے

تین ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
گرفتار ملزمان میں محمد شفیق ،محمد رفیق اور محبوب اقبال شامل ہیں۔

تینوں ملزمان نے کوٹ ادو میں 693 ملین کی اراضی جعلسازی سے نام کرائی تھی ،

نیب ٹیم نے مزید تفتیش کے لئے نیب عدالت سے ملزمان کا ایک

روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کر لیا ہے۔


: ملتان

جعلسازی سے سرکاری اراضی اپنے نام کرانے پر نیب حکام نے کاروائی کرتے ہوئے

تین ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
گرفتار ملزمان میں محمد شفیق ،محمد رفیق اور محبوب اقبال شامل ہیں۔

تینوں ملزمان نے کوٹ ادو میں 693 ملین کی اراضی جعلسازی سے نام کرائی تھی ،

نیب ٹیم نے مزید تفتیش کے لئے نیب عدالت سے ملزمان کا دس روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کر لیا ہے۔


: ملتان

جسٹس حمید کالونی میں ڈاکٹر بیٹی کے قتل کے بعد ڈاکٹر اظہر کی خودکشی کا واقعہ

 چہلیک پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا، ایس ایچ او بشیر ہراج

 مقدمہ نمبر 42/2021 بیوہ بشری بی بی کی مدعیت میں درج کیا گیا

 مقدمہ قتل اور اقدام خودکشی کی دفعات کے تحت درج کیا گیا

 ڈاکٹرز باپ بیٹی کا پوسٹ مارٹم نشترہسپتال میں کیا جا رہا ہے۔ ایس ایچ او

 ڈاکٹر اظہر حسین کا چار ماہ سے نفسیاتی علاج بھی چل رہا تھا، ایس ایچ او
لکڑ منڈی فرنیچر کی دکان میں میں ملازم پراسرار طور پر مردہ حالت میں پایا گیا، پولیس ذرائع

 25 سالہ بلال چنیوٹ کا رہائشی تھا، پولیس ذرائع

 پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو تحویل میں لے لیا
جنوبی پنجاب کا خطرناک نائن گینگ کے 22 ارکان گرفتار

 ملزمان چوری ڈکیتی اور دیگر وارداتوں میں ملوث تھے، ایس ایس پی آپریشن

 12 لاکھ نقدی ایک کیری ڈبہ موبائل اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمد، ایس ایس پی اپریشن

ملزمان 87 مقدمات میں ملوث تھے


ملتان

ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوی ایشن کی جانب سے ایسوی ایشن آف ٹی وی جرنلسٹ ملتان کے

نو منتخب عہدارواں کے اعزار میں تقریب کا انعقاد کیا گیا.

تقریب میں صدر فٹ بال ایسوی ایشن میاں جاوید قریشی کی جانب سے نومنتخب عہداروان کو مبارکباد دی گیی اور اے ٹی جے ایم کی کامیابی پر کیک بھی کاٹا گیا.تقریب سے خطاب کرتے ہویے

صدر فٹ بال ایسوی ایشن میاں جاوید قریشی کا کہنا تھا کے اے ٹی جے کے تمام نومنتخب عہداران کے مشکور ہیں کے وہ تقریب میں شامل ہویے،

انکا مزید کہنا تھا کے اے ٹی جے ایم کھیلوں کے فروغ کے حوالے سے کام کرتی رہے گی.اے ٹی جے ایم کے صدر احمد بزدار کا کہنا تھا ک

ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوی ایشن کے مشکور ہیں جنھوں نے تقریب کا اہتمام کیا انکا مزید کہنا تھا کے وہ فٹ بال کے کھلاڑی ہیں اور فٹ بال فیڈریشن کے ساتھ کے ساتھ سپورٹس کو فروغ دینے کے لیے

کام کیا جایے گا..جنرل سیکرٹری اے ٹی جے ایم بلال نیازی کا کہنا تھا کے فٹ بال ایسوی ایشن کے ساتھ ملکر سپورٹس کی بہتری کے لیے کام.ہو.گا

اور جلد فٹ بال ایسوی ایشن اور ٹی وی جرنلسٹ کے درمیان فٹ بال کے میچز کا انعقاد کرایا جایے گا.اس موقع پر صدر اے ٹی جے ایم احمد بزدار،جنرل سیکرٹری بلال نیازی،فنانس سیکریٹری خواجہ کلیم نایب صدر جام بابر،حامد چوہدری،جواینٹ سیکرٹری عدنان یعقوب،مجلس عاملہ کے ممبر امجد ملک،گوہر رحمان،جان شیر خان،حسان شیخ موجود تھے.

تقریب مین سنیر اینکر پرسن علی خان،سنیر کورٹ رپورٹر مہر عمران نواز،وسیم شہزاد موجود تھے.تقریب کے اختیام پر ڈھول کی تھاپ پر نومنتخب عہداروں اور فٹ بال ایسوی ایشن کے ممبران نے رقص بھی ڈالا

دوسرا اعجاز انصاری میموریل ٹی ٹونٹی لیگ کرکٹ ٹورنامنٹ میں بولان کرکٹ کلب ملتان نے زکریا کرکٹ کلب ملتان کو چھ وکٹوں سے ہرا دیا.
اولین ینگسٹر کرکٹ کلب رجسٹرڈ ملتان کے زیرِ اہتمام جاری دوسرا اعجاز انصاری میموریل ٹی ٹونٹی لیگ کرکٹ ٹورنامنٹ کے ایک میچ میں بولان کرکٹ کلب نے

زکریا کرکٹ کلب ملتان کو چھ وکٹوں سے ہرا دیا. مہمان خصوصی محمد ارشاد سونی صدر خداداد جمخانہ کرکٹ کلب ملتان تھے جن کا کھلاڑیوں کے ساتھ تعارف کرایا گیا

اور گروپ فوٹو ہوا. زکریا کلب نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوور میں تمام کھلاڑیوں کے نقصان پر 139رنز بنائے. عبدالرحیم. 54.نبیل اسلم. 32رنز بنائے. بولان کلب کی طرف سے زاہد سلیم. 3.فخر شاہ. ریاض احمد. 2.2.جبکہ واجد شاہ. ایک وکٹ حاصل کی.

بعد میں کھیلتے ہوئے بولان کرکٹ کلب نے مطلوبہ ہدف چار کھلاڑیوں کے نقصان پر حاصل کر لیا. زاہد سلیم.58.الماس حیدر. 37ناٹ آؤٹ. شیخ سہیل23رنز بناکر نمایاں رہے.

زکریا کلب کی طرف سے سہیل. 2.مزمل اور محراب نے ایک ایک وکٹ حاصل کی. محمد جمیل کامران. نورالدین قمر ایمپائرز تھے.


ملتان

سپورٹس بورڈ پنجاب کے زیراہتمام 23جنوری کو شیڈول فرسٹ قائداعظم انٹر ڈویژن پنجاب ہاکی چیمپئن شپ جوکہ اب 25 جنوری کو لا ہور میں شروع ہوگی ,

کے سلسلے میں ملتان ڈویژن کی ہاکی ٹیم آج لاہور کے لئے روانہ ہو گی. ڈویژنل سپورٹس آفیسر رانا ندیم انجم کے مطابق ملتان ڈویژن سے منتخب 14 کھلاڑی اور پنجاب ہاکی ایسوسی ایشن کے

منتخب کردہ 4 کھلاڑی ٹیم کاحصہ ہونگے. ملتان ڈویژن کی ٹیم مذکورہ چیمپئن شپ میں سنگل لیگ

کےانٹر ڈویژن مقابلوں میں حصہ لے گی. مزید براں سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے تمام ضلعی وتحصیل سپورٹس افسران وڈویژنل کوچز کو چیمپئین شپ کی

افتتاحی تقریب میں شرکت کی ہدایت کی گئی ہے


ایم ڈی اے ملتان

ایم ڈی اے کی 85ویں گورننگ باڈی کا اجلاس چیئرمین ایم ڈی اے رانا عبدالجبارکی صدارت میں ہوا۔اجلاس میں وائس چیرمین ایم ڈی اے فرخ نسیم راں،اشرف ناصر خان،

ترجمان وزیر اعلی پنجاب /ممبر صوبائی اسمبلی و ممبر گورننگ باڈی ایم ڈی اے میڈم سبین گل خان،، ممبر صوبائی اسمبلی ملک محمد سلیم اخترلابر، ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے آغا محمد علی عباس،

ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے /مینیجنگ ڈائریکٹر واسا ناصر اقبال،نمائندہ کمشنر ملتان محمد وقاص خان خاکوانی،نمائندہ ڈپٹی کمشنر ملتان ہدایت اللہ خان (اے ڈی سی)،ایڈمنسٹریٹر میٹروپولیٹن کارپویشن عمر اویس،نمائندہ فنانس ڈیپارٹمنٹ لاہورمہر

ریاض حسین ہراج،نمائندہ (LG&CD)ڈیپارٹمنٹ لاہوراشفاق احمد، ٹیکنیکل ایکسپرٹ عبدالقادر،ٹیکنیکل ایکسپرٹ مسٹرآفتاب احمد،نمائندہ HUD&PHEاشرف علی گل شریک تھے۔ اجلاس میں ایم ڈی اے کے 10اور واسا کے 04ایجنڈا آئٹم منظوری کے لئے پیش کئے گئے۔ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے آغا محمد علی عباس نے ہاؤس کو ایجنڈے کے بارے میں بریفنگ پیش کی۔

ایم ڈی اے میں ملازمین کی مختلف پوسٹوں کی ترقی کیلئے پروموشن چینل بنانے کی اجازت لی گئی۔نیو شاہ شمس ہاؤسنگ سکیم میں ایم ڈی اے کے ایکوائر شدہ رقبہ پر عدالت عالیہ ڈبل بینچ کے

آرڈر کے تحت حقوق یافتہ افراد سے ریکوری کرنے کیلئے کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔کمیٹی کے ممبران میں وائس چیئرمین ایم ڈی اے فرخ نسیم راں،لیگل ایڈوائزر ایم ڈی اے ملک محمد امین اور ڈائریکٹر اسٹیٹ مینجمنٹ طاہر شاہ شامل ہیں۔

ایم ڈی اے میں موٹر ٹرانسپورٹ آفس والی جگہ پر جوائنٹ وینچر کی بنیا د پر نئی بلڈنگ تعمیر کرنے کی اجازت لی گئی جس کے بارے میں قومی اخبارات میں اشتہار شائع کرایا جائے گا۔ایم ڈی اے کے عدالتی معاملات کو بر وقت نمٹانے کیلئے

جز وقتی ایک لیگل ایڈوائز ر اضافی کی اجازت لی گئی۔فاطمہ جناح ہاؤسنگ سکیم میں گرڈ اسٹیشن کی انسٹالیشن اور آپریشن نگرانی کیلئے عارضی بنیاد پر ایک انجینئر بھرتی کرنے کی اجازت دے دی گئی۔ملتان ماسٹر پلان کو ریوائز کرنے کیلئے پہلے سے تشکیل دی گئی

کمیٹی میں ممبر صوبائی اسمبلی ملک سلیم لابر کو شامل کرنے کی اجازت لی گئی۔واسا میں لیز پر دی جانے والی جگہوں کے بارے میں قومی اخبارات میں اشتہار دینے کی اجازت دے دی گئی۔

ایم ڈی اے اور واسا ملازمین اور آفیسرز کی سنیارٹی علیحدہ علیحدہ کرنے کی اجازت لی گئی۔واسا میں درجہ چہارم کے ملازمین کی کمی کو دور کرنے کیلئے سیورمین بھرتی کرنے کی اجازت دے دی گئی۔


ملتان

وزیر مملکت برائے سیاسی امور وزیراعظم پاکستان ملک عامر ڈوگر نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے نے ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کر دیا ہے

قومی حلقہ 155کے درینہ مسائل کا حل اولین ترجیح ہے شہریوں کو بنیادی سہولیات کی ان کی دہلیز پر فراہم کرنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں ملتان شہر میں فراہمی و نکاسی آب کے منصوبوں کو جلد از جلد پایہ تکمیل تک پہنچا کر عوام کو بنیادی سہولیات کے منصوبوں سے بروقت مستفید کرینگے انہوں نے کہا کہ ملتان شہر کا سب سے بڑا مسئلہ سیوریج کا ہے

جو کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان اور وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کی خصوصی توجہ سے حل ہونے جا رہا ہے حکومت پنجاب نے ملتان شہر میں سیوریج مسائل کے حل کے لئے اربوں روپے کے فنڈز دے دیے ہیں اور شہر کے مختلف علاقوں میں بوسیدہ سیوریج لائنوں کی تبدیلی کے

منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے ملتان شہر میں سیوریج منصوبوں کے ساتھ ساتھ پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے منصوبوں پر بھی تیزی سے کام جاری ہے قومی انتخابات میں عوام سے جو وعدے کیے گئے تھے

ان کو پورا کر رہے انہوں نے ان خیالات کا اظہار قومی حلقہ 155 اور پی پی 214 میں یونین کونسل نمبر 10 میں سیوریج لائن کی تبدیلی کے منصوبے کے افتتاح کے موقع پر جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا منیجنگ ڈائریکٹر واساناصر اقبال،وائس چیئرمین ایم ڈی اے اشرف ناصر خان،

ڈائریکٹر ورکس شہزاد منیر سمیت واسا کے افسران، پی ٹی آئی کے رہنما اور بڑی تعداد میں اہل علاقہ بھی موقع پر موجود تھے منیجنگ ڈائریکٹر واساناصراقبال نے محمود آباد،

رحمان آباد اور منیر آباد میں سیوریج لائن تبدیلی کے منصوبے کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے بتایاکہ اس علاقے میں 24 انچ کی2 ہزار فٹ نئی لائنیں ڈالی جائے گی اور اہل علاقہ کو نکاسی آب کے درینہ مسائل سے ریلیف ملے گا


: ملتان

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم بغیر منزل کا کا رواں ہے۔ جس کوااپنی منزل کا نہیں پتہ کہ اسے کس طرف جانا ہے۔پہلے استعفے دے رہے تھے ‘ پھر لانگ مارچ اور اب تحریک عدم اعتماد۔ پی ڈی ایم کا اتحادکبھی

اپنی منزل کو نہیں پہنچے گا ۔ مفادات کی بنیاد پر بننے والا اتحاد کبھی کامیابی سے ہم کنار نہیں ہو سکتا۔لیگی رہنما جھوٹ بول کر عوام کو گمراہ نہیں کر سکتے۔ عوام کے سامنے ان کی اصلیت عیاں ہو چکی ہے۔ عوام کا بھاری منڈیٹ رکھنے والی حکومت کو گرانے کی خواہش کبھی پوری نہیں ہو سکتی۔

اپوزیشن کو یہاں پر بھی مایوسی ہوگی۔ آئینی مدت پوری کریں گے۔ قومی دولت لوٹنے والوں کو کبھی این آر او نہیں ملے گا۔ بلکہ لٹیروں کا کڑا احتساب ہوگا۔

ان خیالات کا اظہار انہو ںنے گزشتہ روز ملتان کے قومی حلقہ این اے 156 کی مختلف یونین کونسلوں 37‘39‘43‘20 میں عوامی رابطہ مہم کے سلسلے میں مختلف تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا سفارتی محاذ پر پاکستان کو بہت سے چیلنجز کا سامنا ہے۔دوسرے چیلنجز کی طرح سفارتی محاذ پر بھیکامیابی حاصل کریں گے۔

سابقہ دور حکومت میں وزیر خارجہ کا تقرر نہ کرکے پاکستان کو سفارتی محاذ پر کمزور کیا گیا۔ دنیا کے ہر کونے میں پاکستان کا بھر پور مقدمہ لڑ رہے ہیں۔ ملکی پرچم کو کبھی سرنگو ںنہیں ہونے دینگے۔ پاکستان کا وقار بلند کریں گے۔

ایک طویل عرصہ بعد عوامی امنگو ںکے مطابق خارجہ پالیسی تشکیل دی ہے ۔ طویل عرصے بعد ہم درست سمت میں آگے بڑھ رہے ہیں۔انہوں نے کہا ہماری حکومت کی خواہش ہے عوام کو پینے کا صاف پانی ‘ سڑکیں ‘ سیوریج کا جدید نظام ‘ صحت کی سہولیات ‘ معیاری تعلیم کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔ حکومت پائیدار ترقی پر یقین رکھتی ہے۔

ایک طویل عرصہ بعد کوئی حکومت عوام دوست پالیسیاں تشکیل دے رہی ہے۔ جس کے مثبت نتائج سامنے آئیں گے۔ انہوں نے کہا پاکستان امریکہ کی نومنتخب جوبائیڈن انتظامیہ کے ساتھ تعلقات میں خاطرخواہ اضافے کے لئے پرامید ہے،

نومنتخب امریکی قیادت سے قریبی راوبط استوار کرنے کے خواہاں ہیں۔افغانستان میں امن کے لئے پاکستان نے سر توڑ کوششیں کیں۔افغان امن عمل کے لئے سازگار ماحول کی تشکیل میں ہم نے بہت کٹھن مراحل طے کئے ہیں۔افغان امن عمل کے حوالے سے نئی امریکی قیادت کے ساتھ مل کر کام کرنے کے خواہشمند ہیں، میں سمجھتا ہوں کہ افغانستان میں جو موقع میسرآیا ہے،

اسے محفوظ بنانا چاہئے۔انہوں نے کہا کہ نومنتخب امریکی انتظامیہ کو افغانستان میں جاری عمل مزید آگے لے کر جانا چاہئے ۔انہوں نے کہا کرونا عالمی وبائی چیلنج ہے جس کا مقابلہ پوری قوم نے مل کر کیا ۔ہماری حکومت نے عوام الناس کی جانوں کو وائرس سے بچانے اور ساتھ ہی ساتھ معیشت کو بچانے کے لیے جو کردار ادا کیا

اسے عالمی سطح پر سراہا جا رہا ہے۔ہمارا اگلا چیلنج اس وبا سے نبرد آزما ڈاکٹروں، پیرا میڈیکل اسٹاف اور عمررسیدہ شہریوں کو وبا سے تحفظ فراہم کرنے کے لیے ویکسین کی دستیابیہے۔

ہماری کوشش ہوگی کرونا وبا سے بچاو¿ کی ویکسین کی دستیابی سب کیلئے ممکن بنائی جائے۔انہوں نے کہا چین 5 لاکھ ویکسین ڈوزز 31 جنوری تک پاکستان کو تحفتاً مہیا کردے گا۔ہم نے چینی حکومت سے درخواست کی کہ مستقبل قریب میں ہماری ضرورت 1.1 ملین ڈوزز کی ہے

جس پر انہوں نے یقین دلایا کہ مطلوبہ مقدار میں ویکسین فروری کے آخر تک مہیا کر دی جائیں گی۔جس پر ہم چینی قیادت کے شکر گزار ہیں۔

اور اس عزم کی توثیق کرتے ہیں کہ چین اور پاکستان کی دوستی لازوال ہے۔ انہوں نے کہا ہمارے ہاں کین سائینو ویکسین کے ٹرائلز کامیابی سے جاری ہیں ۔

ہم ٹرائل کی تکمیل کے بعد چین کے تعاون سے پاکستان میں اس ویکسین کی تیاری کا ارادہ رکھتے ہیں ۔ انہو ںنے کہا عوام کو وعدے کے مطابق ڈلیور کرنے کا وقت آن پہنچا ہے۔

لقے میں ریکارڈ ترقیاتی کام کروا رہے ہیں۔جن کی ماض میں مثال نہیں ملتی۔ قبل ازیں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے این اے 156 کی مختلف یونین کونسلوں میںکروڑوں روپے کے ترقیاتی منصوبوں کا اعلان کیا۔ جن میں سیوریج ‘ سڑکوں ‘ صحت ‘ پینے کا صاف پانی ‘یونین کونسلوں میں پینے کا صاف پانی ‘ سوئی گیس اور بجلی فراہمی کی سکیمیں شامل ہیں۔جس پر حلقے کی عوام نے

وزیر خارجہ کا شکریہ ادا کیا۔اس موقع پر خالد جاوید وڑائچ ‘ منور قریشی‘ سیدبابر شاہ ‘ شیخ طاہر ‘ رانا عبدالجبار‘ شیخ ساجد سہیل ‘ سید بلال راضی ‘

سیف بھٹہ ‘رانا فرخ ودیگر معززین ان کے ہمراہ تھے۔ قبل ازیں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے این اے 156 میں معاون خصوصی حاجی جاوید اختر انصاری کی خواہرنسبتی کی

نماز جنازہ میں شرکت کی۔ انہو ںنے یوسی 20 میں رانا افضل کے بھائی کی نمازجنازہ میں شرکت کی#


: ملتان

خطیب و امام بادشاہی مسجد چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان مولانا سید محمد عبد الخبیر آزاد نے کہا ہے کہ پاکستان کو اس وقت اتحادوحدت و یکجہتی کی اشد ضرورت ہے

علماء کرام و مشائخ عظام مذہبی ہم آہنگی میں اپنا عظیم کردار ادا کریں اقوام متحدہ میں پاکستان کی طرف سے مذاہب عالم کے احترام کی قرار داد کا منظور ہونا

پاکستان کی ایک عظیم کامیابی ہے پیغام پاکستان ایک عظیم بیانیہ ہے جس کو ہر گھر میں پہنچایا جارہا ہے مدینتہ الاولیا ء ملتان نے ہمیشہ اتحاد بین المسلمین او ر رواداری کا پیغام دیا ہے الحاج ملک شفقت حسنین بھٹہ کی امن، رواداری کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا

ان خیالات کا اظہار انہوں نے سرکٹ ہاؤس میں پریس کانفرنس سے خطاب میں کیا اس موقع پر ڈپٹی کمشنر محمد عامر خٹک،تحفظ عزاداری امام حسین ؓ کونسل پاکستان کے مرکزی صدر خاور شفقت بھٹہ،

اراکین صوبائی اسمبلی ملک سلیم لابر، قاسم خان لنگاہ، تحفظ عزاداری کونسل امام حسین ؓ کے مرکزی سیکریٹری جنرل سید طالب حسین پرواز، سینئر نائب صدر مخدوم سید صدر الدین گیلانی بھی موجود تھے مولانا سید عبد الخبیر آزاد نے مزید کہا کہ

وطن عزیز پاکستان اللہ تعالیٰ کی نعمت عظمہ ہے اور ہم آزادی کے ساتھ ملک میں زندگیاں بسر کر رہے ہیں اور امن و امان کے ساتھ رہ رہے ہیں نبی کریم ؐ نے فرما یا کہ وطن سے محبت ایمان کا حصہ ہوا کرتی ہے اور آج جتنی ضرورت اتفاق و اتحاد کی ہے شائد اس سے پہلے نہیں تھی

ہمیں چاہیئے کہ ہم اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کریں حکومت پاکستان کی جانب سے جو ذمہ داری مجھے چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان ملی ہے اس کو انشاء اللہ احسن طریقے سے نبھائیں گے اور شرعی اصولوں اور شہادتوں کے مطابق فیصلے کئے جائیں گے

فنی معاونت سمیت تمام اداروں اور وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی سے لی جائے گی مولانا سید عبد الخبیر آزاد نے کہا کہ اقوام متحدہ میں پاکستان کی طرف سے جو قرار داد احترام انسانیت اور مذاہب عالم کی پاس کی گئی ہے وہ پاکستان کی عظیم فتح ہے

وزیراعظم پاکستان نے اسلامی امہ کی صیح معنوں میں ترجمانی کی ہے اور حق ادا کیا ہے وزیر اعظم نے پاکستان کو مدینہ کی ریاست کاماڈل بنانے کی جو بات کی ہے وہ پورے پاکستان کے ہر گھر کی آواز ہے افواج پاکستان اور سیکو رٹی اداروں نے دہشت گردی کے

خاتمے میں جو کردار ادا کیا ہے اس پر پوری قوم انہیں سلام پیش کرتی ہے پیغام پاکستان جو کہ پاکستان کا ایک عظیم بیانیہ ہے جس کو ہر گھر میں پہنچایا جارہا ہے مولانا سید عبد الخبیر نے کہا کہ مدینتہ الاولیاء ملتان نے ہمیشہ اتحاد بین المسلمین اور رواداری کو پیغام دیا ہے اس دھرتی سے

سابق ممبر صوبائی اتحاد بین المسلمین کمیٹی پنجاب الحاج شفقت حسنین بھٹہ نے ملک وقوم کی سلامتی، ترقی و خوشحالی کے لئے امن و امان، اتحاد، اخوت اور بھائی چارے کی جو خدمات سرانجام دی ہیں انہیں ہمیشہ یاد رکھاجائے گا انہوں نے ہمیشہ اتحاد،

رواداری کے لئے مدینتہ الاولیاء کے ساتھ ساتھ پورے پاکستان سے اپنی محبت کی آواز کو بلند کیاجبکہ اس موقع پر تحفظ عزاداری کونسل امام حسین ؓ کے صدر خاور شفقت بھٹہ، سیکریٹری جنرل سید طالب حسین پرواز ودیگر عہدیداران نے مولانا سید عبد الخبیر آزاد کو اپنی تنظیمی عہدیداران کی

جانب سے مکمل تعاون کا یقین دلایا اور کہا کہ ان کی تنظیم ان کی رویت ہلال کمیٹی سے بھرپور تعاون کرے گی اور ہم حکومت کے ان کی بطور چیئرمین رویت ہلال کمیٹی تعیناتی کے فیصلے پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہیں جس پر مولانا سید عبد الخبیر آزاد نے ان کا شکریہ ادا کیا۔


ملتان۔

خطیب و امام بادشاہی مسجد چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان مولانا سید محمد عبد الخبیر آزاد سرکٹ ہاؤس میں پریس کانفرنس سے خطاب کررہے ہیں

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر محمد عامر خٹک،تحفظ عزاداری امام حسین ؓ کونسل پاکستان کے مرکزی صدر خاور شفقت بھٹہ، اراکین صوبائی اسمبلی ملک سلیم لابر،

قاسم خان لنگاہ، تحفظ عزاداری کونسل امام حسین ؓ کے مرکزی سیکریٹری جنرل سید طالب حسین پرواز، سینئر نائب صدر مخدوم سید صدر الدین گیلانی بھی موجود ہیں


: ملتان

وزیر خارجہ شاہ محود قریشی کا اپنے حلقہ انتخاب کے دورے دوران خطاب
پی ڈی ایم بغیر منزل کا کارواں ہے،جو کبھی اپنی منزل کو نہیں پہنچے گا ،وزیر خارجہ شاہ محود قریشی

 مفادات کی بنیاد پر بننے والا اتحاد کبھی کامیابی سے ہم کنار نہیں ہو سکتا، شاہ محمود قریشی لیگی رہنما

جھوٹ بول کر عوام کو گمراہ نہیں کر سکتے،عوام کے سامنے ان کی اصلیت عیاں ہو چکی ہے

 عوام کا بھاری مینڈیٹ رکھنے والی حکومت کو گرانے کی خواہش کبھی پوری نہیں ہو سکتی

 قومی دولت لوٹنے والوں کو کبھی این آر او نہیں ملے گا۔ بلکہ لٹیروں کا کڑا احتساب ہوگا

 سابقہ دور حکومت میں وزیر خارجہ کا تقرر نہ کرکے پاکستان کو سفارتی محاذ پر کمزور کیا گیا

 دنیا کے ہر کونے میں پاکستان کا بھر پور مقدمہ لڑ رہے ہیں،

 طویل عرصے بعد ہم درست سمت میں آگے بڑھ رہے ہیں،

 امریکہ کی نومنتخب جوبائیڈن انتظامیہ کے ساتھ تعلقات میں خاطرخواہ اضافے کے لیے پرامید ہے،

 نومنتخب امریکی قیادت سے قریبی راوبط استوار کرنے کے خواہاں ہیں،

 افغانستان میں امن کے لئے پاکستان نے سر توڑ کوششیں کیں،

 چین 5 لاکھ ویکسین ڈوزز 31 جنوری تک پاکستان کو تحفتاً مہیا کردے گا،

ہم نے چینی حکومت سے درخواست کی کہ مستقبل قریب میں ہماری ضرورت 1.1 ملین ڈوزز کی ہے، جو فروری کےآخر تک مل جائے گی


ملتان

وزیر خارجہ شاہ محود قریشی نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم ایسا کارواں ہے جو کبھی اپنی منزل کو نہیں پہنچے گا

عوام کا بھاری مینڈیٹ رکھنے والی حکومت کو گرانے کی خواہش کبھی پوری نہیں ہو سکتی،،،امریکہ کی نومنتخب جوبائیڈن انتظامیہ کے ساتھ تعلقات میں خاطرخواہ اضافے کے لئے پرامید ہے

اپنے حلقہ انتخاب کے دورے کے دوران خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ نے کہا کہ چین 5 لاکھ کوورنا ویکسین ڈوزز 31 جنوری تک پاکستان کو تحفتاً مہیا کردے گا

چینی حکومت سے درخواست کی ہے کہ مستقبل قریب میں ہماری ضرورت 1.1 ملین ڈوزز کی ہے، جو فروری کےآخر تک مل جائے گی،،،نومنتخب امریکی قیادت سے قریبی راوبط استوار کرنے کے خواہاں ہیں ،،افغانستان میں امن کے لئے پاکستان نے سر توڑ کوششیں کیں ان کا مزید کہنا تھا کہ

قومی دولت لوٹنے والوں کو کبھی این آر او نہیں ملے گا، بلکہ لٹیروں کا کڑا احتساب ہوگا،،،

لیگی رہنما جھوٹ بول کر عوام کو گمراہ نہیں کر سکتے،عوام کے سامنے ان کی اصلیت عیاں ہو چکی ہے

عوام کا بھاری مینڈیٹ رکھنے والی حکومت کو گرانے کی خواہش کبھی پوری نہیں ہو سکتی

شاہ محمود نے کہا کہ سابقہ دور حکومت میں وزیر خارجہ کا تقرر نہ کرکے پاکستان کو سفارتی محاذ پر کمزور کیا گیا،،،طویل عرصے بعد ہم درست سمت میں آگے بڑھ رہے ہیں

دنیا کے ہر کونے میں پاکستان کا بھر پور مقدمہ لڑ رہے ہیں

%d bloggers like this: