اپریل 27, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ڈیرہ غازی خان کی خبریں

ڈیرہ غازی خان سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

.

ڈیرہ غازیخان ( ): کمشنر ڈیرہ غازیخان ڈاکٹرارشاد احمدنے بارشوں کی پیشگوئی اور سیلاب کے خدشے کے پیش نظر رودکوہیوں میں تیاریوں کو جانچنے کا آغاز کر دیا. وڈور رودکوہی کے راستوں سے مٹیریل اٹھانے کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ محکموں کے افسران کو موقع پر طلب کرکے رپورٹ تیار کرنے کے احکامات جاری کر دیئے. انہوں نے اہل علاقہ کی نشاندہی پر وڈور رودکوہی سے ریت، مٹی اٹھانے والوں کے خلاف قانون کے تحت کارروائی کرنے کے احکامات جاری کیے. اہل علاقہ سے گفتگو کرتے ہوئے کمشنر نے کہاکہ آبادیوں کو سیلاب کے پانی سے بچانا حکومت اور محکموں کی اولین ذمہ داری ہو گی. اہل علاقہ غیر قانونی طو رپر مٹیریل اٹھانے والوں کی نشاندہی کریں. کمشنرنے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ وہ وڈور سمیت تمام رودکوہیوں سے حفاظتی بندوں کو کٹ لگانے سمیت تجاوزات کے خلاف آپریشن کریں. سیلابی پانی کے قدرتی راستوں پر رکاوٹ ڈالنے والوں کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی. اس موقع پر انہار، تحفظ ماحولیات، معدنیات، ریونیو اوردیگر محکموں کے افسران موجود تھے.


ڈیرہ غازیخان ( ): ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازیخان کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز آفیسرز کلب اور لیڈیز کلب کو فنکشنل کرنے کیلئے متحرک ہو گئے. انہوں نے متعلقہ محکموں اور افراد کا موقع پر اجلاس منعقد کرتے ہوئے ٹینس کورٹ، جوگنگ ٹریک، کافی ٹک شاپ اور دیگر شعبوں کو فوری طور پر فنکشنل کرنے کے احکامات جاری کیے. ڈپٹی کمشنرنے کہاکہ ان کی اولین ترجیح ہو گی کہ ڈی جی خان کے آفیسرز کلب میں دیگر شہروں کے کلب کے مساوی تمام معیاری سہولیات فراہم کی جائیں. انہو ں نے کہاکہ کلب کی رکنیت سازی کا آغاز کر دیاگیاہے متحرک اور فعال شخصیات کو خوش آمدید کہا جائے گا. انہوں نے کہاکہ ڈی جی خان آفیسرز کلب میں فیمیلیز کیلئے علیحدہ انتظام ہو گا. ڈپٹی کمشنر نے افسران سے کہا کہ وہ آفیسرز کلب میں تمام ضروری انتظامات کو جلد حتمی شکل دیں لیڈیز کلب کی عمارت کو بحال کرنے کے ساتھ دیگر اقدامات کیے جائیں گے. اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ وسیم اختر جتوئی، ڈویژنل سپورٹس آفیسر عطا الرحمن، ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ ملک محمد رمضان سمیت دیگر موجودتھے.


ڈیرہ غازیخان ( ): ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازیخان کیپٹن (ر) محمد علی اعجازنے غازی یونیورسٹی، بھٹہ کالونی او ر شاہ سکندر روڈ کا دورہ کیا. انہوں نے شہر کے مختلف مقامات پر صفائی، سیوریج، میونسپل سروسز کے معاملات کا جائزہ لیا. ڈپٹی کمشنر کو غازی یونیورسٹی کے ترقیاتی پراجیکٹس کے حوالے سے بریفنگ دی گئی. ڈپٹی کمشنر نے اہل علاقہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خ ان بزدار کی ہدایت پر ان کی اولین ترجیح ہو گی کہ ممکنہ وسائل کا بہتر استعمال کرتے ہوئے عوامی مسائل حل کیے جائیں. کارپوریشن، سالڈ ویسٹ منیجمنٹ کمپنی اور دیگر محکموں کو واضح ہدایات جاری کر دی ہیں. انہوں نے کہا کہ ان کے دورہ کا مقصد مضافاتی علاقوں میں صفائی اور سیوریج معاملات کا جائزہ لینا ہے انہوں نے کہاکہ وہ عوامی مسائل کے حل کیلئے معاملات کی خود نگرانی کریں گے اور مسائل کے حل کیلئے متعلقہ محکموں کو دی گئی ٹائم لائنز پر عملدرآمد کرنا ہو گا.


ڈیرہ غازیخان ( ):مشیر وزیر اعلی پنجاب محمد حنیف پتافی نے کہاہے کہ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر ڈیرہ غازیخان میں مزید دس روڈز کو اسفالٹ اور ٹی ایس ٹی کیاجائے گا. متعلقہ محکموں نے سروے کر کے تخمینہ کاکام مکمل کر لیا ہے. انہوں نے کہاکہ وزیر اعلی کی ذاتی دلچسپی سے ان روڈز کی مرمت و توسیع جلد شروع کر دی جائے گی. مشیر وزیر اعلی محمد حنیف پتافی نے بتایاکہ پی آئی اے آفس روڈ، پولیس سٹیشن بی ڈویژن تا ہسپتال چوک روڈ کی سپیشل مرمت و بحالی پر دو کروڑ 44لاکھ 72ہزار روپے کا تخمینہ لگایاگیا ہے اسی طرح سمینہ چوک تا بائی پاس، پیٹر مارکیٹ روڈ تا کامرس کالج، کلمہ چوک تا لیاقت ہوٹل چوک، خیابان سرور ذوالفقار بھٹی رہائش گاہ تا کاشف شہید چوک، ووکیشنل کالج ریلوے روڈ تا کنگن روڈ اور پل چوک چورہٹہ تا پل اندھے والی روڈ کو سپیشل مرمت کے تحت اسفالٹ کیاجائے گا اسی طرح ماڈل ٹاون سکول تا بھٹہ کالونی روڈ، گجر والا روڈ اور بستی پنوار روڈ کو ٹی ایس ٹی کیا جائے گا جن پر کروڑ وں روپے خرچ ہوں گے. مشیر وزیر اعلی نے کہاکہ حکومت پنجاب ڈیرہ غازیخان شہر کی ترقی اور اسے دیگر شہروں کے مساوی ترقی کے مواقع فراہم کرنے کیلئے اقدامات کر رہی ہے. انہوں نے کہاکہ انتخابات کے دوران عوام سے کیے گئے وعدے مرحلہ وارمکمل کیے جار ہے ہیں.


ڈیرہ غازیخان ( ):بچوں سے بھیک منگوانے پر تین سال قید اور پچاس ہزا ر روپے جرمانہ کیا جائے گا. وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پرڈیرہ غازیخان میں گداگری کی لعنت سے چھٹکارہ حاصل کرنے کیلئے ٹریفک پولیس کے موبائل ایجوکیشن یونٹ نے آگاہی مہم کا آغاز کر دیا. انہوں نے کہاکہ عوام گداگری میں ملوث افراد کی محکمہ ساتھ ساتھ چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو کو اطلاع دیں اس سلسلے میں ہیلپ لائن 1121پر رابطہ کیاجاسکتاہے. انچارج یونٹ ذیشان احمد نے ڈی ایس پی ٹریفک عمران رشید کی ہدایت پر ٹریفک چوک سے ریلی کی قیادت کرتے ہوئے شرکاء سے کہاکہ عوام بے سہارا بچوں کی تعلیم و تربیت کیلئے کردارادا کریں او رایسے بچوں کی چائلڈ پروٹیکشن کو اطلاع دی جائے. اس موقع پر لوگوں میں معلوماتی پمفلٹس بھی تقسیم کیے گئے.


ڈیرہ غازیخان ( ):کمانڈنٹ قبائلی فورس ڈیرہ غازیخان حمزہ سالک کی ہدایت پر تھانہ راکھی گاج کی ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے پنجاب سے چوری شدہ موٹر سائیکل بلوچستان لے جانے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا. محکمہ کے مراسلہ کے مطابق ملزمان چوری شدہ موٹر سائیکلیں بلوچستان میں فروخت کیلئے لے جا رہے تھے ایس ایچ او تھانہ اقبال خان لغاری نے چوری شدہ مالکان کی تلاش کیلئے احکامات جاری کر دیئے ہیں.


ڈیرہ غازیخان ( ):ڈیرہ غازیخان کے اینٹوں کے بھٹہ پر چائلڈ لیبر کرنے والے مالک کے خلاف تھانہ کوٹ چھٹہ میں مقدمہ کے اندراج کیلئے استغاثہ جمع کرا دیاگیا. اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیبر ویلفیئر شاہدحمید لغاری او رلیبر آفیسر نے حکومت پنجاب کی ہدایت پر بھٹوں اور کاروباری مراکز کے معائنہ کے دوران چائلڈ لیبر، کم سے کم اجرت اوردیگر لیبر قوانین کی چیکنگ کیلئےمعائنے کیے. شاہد حمید لغاری نے کہاکہ سیکرٹری و ڈائریکٹرجنرل لیبر پنجاب کی ہدایت پر کاروباری مراکز کی انسپکشن اورآن لائن ریکارڈ کے تحت کارروائی کا سلسلہ جاری رکھا ج.
..ڈیرہ غازیخان ( ):اسسٹنٹ کمشنر کوٹ چھٹہ محمد اسد چانڈیہ نے کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر مزید چار دکانیں سربمہر کرنے کے ساتھ پانچ ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کر دیا. انہوں نے بنیادی مرکز صحت آڑا جعفر کا بھی دورہ کیا. ڈیوٹی روسٹر کے مطابق حاضری چیک کرنے کے ساتھ مریضوں کو فراہم سہولیات کو چیک کیا. انہوں نے ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر کوٹ چھٹہ میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے پختہ تعمیرات مسمار کر دیں اور تجاوزات کا سامان ضبط کر لیا.اسسٹنٹ کمشنر نے کہاکہ حکومت کی ہدایت پر کورونا ایس او پیز، پرائس کنٹرول ایکٹ اور دیگر قوانین پر بلاامتیاز عملدرآمد کرایا جائے گا. شہری انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں


ڈیرہ غازیخان ( ):رکن صوبائی اسمبلی پنجاب ڈاکٹر شاہینہ نجیب کھوسہ نے ڈیرہ غازیخان میں سوئی گیس کی لوڈ شیڈنگ اور کم پریشر کانوٹس لیتے ہوئے سوئی گیس آفس میں ایکسیئن سے ملاقات کی اورعوام کے اجتماعی مسائل کے فوری حل کیلئے اقدامات بارے گفتگو کی. انہوں نے کہاکہ ڈیرہ غازیخان، تونسہ اور دیگر علاقوں میں سوئی گیس نہ ہونے کی وجہ سے عوام پریشان ہیں. محکمہ کے افسران عوامی مسائل کے حل کیلئے ذاتی دلچسپی لیں. ایکسیئن نے بتایاکہ ملتان اور ڈیرہ غازیخان ڈویژن میں گیس لوڈ شیڈنگ کا مسئلہ ہے محکمہ اقدامات کر رہاہے انشاء اللہ لوڈ شیڈنگ اور کم پریشر کے مسئلہ کو حل کر لیا جائے گا.


ڈیرہ غازیخان ( ):ڈیرہ غازیخان میں کتب بینی کے حوالے سے اچھی خبر سامنے آئی ہے. محکمہ سپورٹس کے زیر انتظام ای لائبریری کو کورونا وائرس کی ایس او پیز کا خیال رکھتے ہوئے عوام کیلئے کھول دیاگیاہے. ڈویژنل سپورٹس آفیسر عطا الرحمن نے بتایاکہ روزانہ صبح نوسے رات آٹھ بجے تک ای لائبریری کھلی رہے گی. تمام سٹاف کو پابند کر دیاگیاہے کہ وہ لائبریری میں صفائی کے ساتھ کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنائیں. انہوں نے بتایاکہ ای لائبریری میں کتابوں کے ساتھ مختلف موضوعات پر آن لائن مواد موجود ہے. ڈویژنل سپورٹس آفیسر نے ای لائبریری کا معائنہ کرتے ہوئے ریکارڈ کی جانچ پڑتال کے ساتھ سٹاف کی حاضری چیک کی. انہو ں نے عملہ سے کہاکہ وہ لائبریری میں آنے والوں کو بہتر سہولیات فراہم کریں.


ڈیرہ غازیخان ( ): ضلع ڈیرہ غازیخان میں خوش نصیب 35کاشتکاروں کو ساڑھے ستاسی لاکھ روپے کی سبسڈی سے لیزرلینڈلیولر فراہم کرنے کیلئے قرعہ اندازی کی گئی. اس سلسلے میں ضلعی آفیسر اصلاح کھالہ جات کے آفس میں ڈسٹرکٹ الاٹمنٹ کمیٹی کی زیر نگرانی کاشتکاروں کے ہاتھوں قرعہ اندازی کی گئی. ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز نے خوش نصیب کاشتکاروں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہاکہ وزیر اعلی پنجاب سردارعثمان احمد خان بزدار کی زیر قیادت حکومت پنجاب کاشتکاروں کی فلاح کیلئے اقدامات کر رہی ہے او رضلع میں نو کروڑ روپے کی سبسڈی سے زرعی آلات دیئے گئے ہیں. انہوں نے کہاکہ یہ خوش آئند بات ہے کہ کاشتکار جدید ٹیکنالوجی کی طرف راغب ہو رہے ہیں لیزر لینڈ لیولرسے زمین کی ہمواری کے ساتھ پانی، کھاد اور دیگر اخراجات کم ہوں گے اور فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ ہو گا انہو ں نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان کے ویژن کے ساتھ ہر کاشتکار کو فی لیزر لینڈ لیولر کیلئے اڑھائی لاکھ روپے کے اخراجات حکومت برداشت کرے گی. الاٹمنٹ لیٹر کے ذریعے کاشتکار مقررہ کمپنی کے ذریعے زرعی آلات خریدے گا جس کیلئے ٹائم لائن پر عملدرآمد کرایاجائے گا. سیکرٹری کمیٹی و ڈپٹی ڈائریکٹر اصلاح کھالہ جات ملک خادم حسین اوردیگر نے بتایاکہ قومی منصوبہ برائے اصلاح کھالہ جات فیز 2کے تحت ضلع سے 202درخواستیں موصول
ہوئیں جانچ پڑتال کے بعد187درخواستوں کو قرعہ اندازی کیلئے اہل قرار دیاگیا. کاشتکاروں کے ہاتھوں شفاف قرعہ اندازی سے کوٹہ کے تحت تحصیل تونسہ کیلئے بارہ، ڈیرہ کیلئے گیارہ اور کوٹ چھٹہ اور کوہ سلیمان تحصیلوں کیلئے چھ، چھ زرعی آلات کیلئے اہل قرار دیاگیا. تقریب میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ر یونیو احمد حسن رانجھا، ڈائریکٹر واٹر منیجمنٹ انوار الحق شہزاد، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ وسیم اختر جتوئی، اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت ملک کلیم کوریہ،سمیت دیگراراکین او رکاشتکاروں کی کثیر تعداد موجود تھی.


ڈیرہ غازیخان ( ): ایس ایس پی پنجاب ہائی وے پٹرول ڈیرہ غازیخان ریجن سید بہار احمد شاہ کی ہدایت پر موبائل ایجوکیشن یونٹ نے مقررہ ایام کے دوران ڈویژن کے مختلف 90مقامات پر روڈ سیفٹی، ٹریفک قوانین، سڑک حادثات، فوگ اور سموگ سے بچاؤ اور ہیلمٹ کے استعمال کیلئے آگاہی لیکچرز دیئے. اس موقع پر آہستہ چلنے والی گاڑیوں پر ریفلیکٹرز لگانے کے ساتھ معلوماتی پمفلٹس بھی تقسیم کیے گئے. مراسلہ کے مطابق موبائل ایجوکیشن یونٹ نے ڈویژن کے اہم مقامات کو فوکس کیا اور عوام میں شعور و آگاہی کیلئے لیکچرز دیئے.


ڈیرہ غازیخان ( ): ضلع ڈیرہ غازیخان میں غیر قانونی میڈیکل پریکٹس، ہسپتال، کلینک، میڈیکل سٹور کے قیام ممنوعہ او رزائد المعیاد ادویات رکھنے والوں کے خلاف گھیرا تنگ کر دیاگیاہے. ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازیخان کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز نے ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ کے اجلاس کے دوران کیسز کی سماعت کرتے ہوئے چھ کیسز کے چالان کرتے ہوئے مزید قانونی کارروائی کیلئے ڈرگ کورٹ بھجوانے کے احکامات جاری کر دیئے. تین کیسز پر ڈرگ انسپکٹر ز کو دوبارہ موقع ملاحظہ کرکے رپورٹ پیش کرنے اور16کیسز پر وارننگ جاری کی گئی. ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ انسانی جان کے ساتھ کھیلنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں. طب کے نام پر موت بانٹنے والے کاروباری مراکز سربمہر کر دیئے جائیں اور اس سلسلے میں بلاامتیازکارروائی کی جائے. ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ ڈرگ انسپکٹرز کی کارکردگی پر بھی نظر رکھی جائے گی اور ذاتی پسند ناپسند ثابت ہونے پر قانون کے تحت کارروائی کی جائے گی.

اجلاس میں سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر خلیل احمد، سیکرٹری بورڈ عامر شکیل او رکمیٹی کے دیگر اراکین موجود تھے.


ڈیرہ غازیخان ( ):سیکرٹری لائیوسٹاک جنوبی پنجاب آفتاب احمد پیرزادہ نے وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر تحصیل کوہ سلمان کے علاقے بارتھی اور دیگر مقامات کا دورہ کیا۔ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر توصیف اور دیگر افسران ہمراہ تھے۔سیکرٹری لائیو سٹاک نے ویٹرنری ڈسپنسریوں کا معائنہ کرتے ہوئے ریکارڈ کی جانچ پڑتال کی ڈاکٹرز اور سٹاف کی حاضری کو بھی چیک کرنے کے ساتھ علاقہ میں مویشیوں کی ویکسی نیشن کا بھی جائزہ لیا قبائلیوں سے ملاقات کرتے ہوئے سیکرٹری لائیو سٹاک نے کہا کہ محکمہ لائیو سٹاک مویشی پال حضرات کو ان کے گھر کی دہلیز پر ویٹرنری سہولیات فراہم کرنے کے مشن کے تحت کام کررہا ہے قبائلی لائیو سٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ کی پیداوار میں اضافہ کے لیے محکمہ لائیوسٹاک کی سفارشات پر عمل کریں.

%d bloggers like this: