اپریل 29, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

میانوالی کی خبریں

میانوالی سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

میانوالی:

ڈی ایچ کیو ہسپتال سے بغیر کسی نیلامی کے لاکھوں کے درخت کاٹ لئے گئے
میانوالی (سویل نیوز رپورٹ ) نہ کوئی نیلامی کا اشتہار اور

نہ کسی قواعد ضوابط کا خیال ، ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال اور رہائشی کالونی میں لاکھوں روپے مالیت کے درخت کاٹ لئے گئے

ہسپتال انتظامیہ کا معاملہ سے پہلے لاعلمی کا اظہار بعد میں پرانی لکڑی کو سٹور میں رکھنے کا کہہ کر معاملہ سے جان چھڑانے کی کوشش ، سوشل میڈیا پر آنے والی اطلاعات کے مطابق

ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال اور اسکی رہائشی کالونی میں موجود سفیدے اور دیگر اقسام کے درخت جن کی مالیت لاکھوں روپے بتائی جاتی ہے کو

دن کی روشنی میں کھلے عام کچھ "نامعلوم افراد” کاٹ کر ٹریکٹر ٹرالیوں پر۔لوڈ کرلے گئے ۔ ذرائع کے مطابق اس حوالے سے جب بات سوشل میڈیا پر آئی تو

ہسپتال انتظامیہ نے پہلے درختوں کی چھنڈائی کی بات کرکے معاملہ پر پردہ ڈالنے کی کوشش کی اور جب بات نہ بنی تو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے میڈیکل سپرنٹینڈنٹ ڈاکٹر رفیق خان نیازی نے

سوشل میڈیا پر اپنے وائس نوٹ کے ذریعہ سارے معاملہ کو نیا رنگ دیتے ہوئے کہا کہ نہ تو درختوں کی چھنڈائی اور نہ ہی درخت کاٹے گئے بلکہ

انہوں نے ہسپتال اور رہائشی کالونی میں پڑی پرانی لکڑی اور لوہے کے سریے کو اٹھا کر سٹور میں رکھنے کے احکامات جاری کئے تھے

اور تمام تر الزامات جو سوشل میڈیا پر۔لگائے جارہے ہیں بے بنیاد ہیں جبکہ زمینی حقائق واضح طور بتاتے ہیں کہ

ہسپتال اور اسکی رہائشی کالونی میں موجود سفیدے اور دیگر اقسام کے درختوں کا ہسپتال انتظامیہ کی ملی بھگت سے کاٹا گیا ہے اور لاکھوں روپے ہڑپ کرلئے گئے ہیں

اس حوالے سے میڈیا کی طرف ڈپٹی کمشنر عمر شیر چٹھہ کی طرف بھی توجہ دلائی گئی ہے

لیکن ان کی طرف سے اس معاملہ پر ابھی تک مکمل خاموشی ہے اور انہوں نے کسی قسم کا کوئی اقدام نہیں اٹھایا

%d bloggers like this: