اپریل 29, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ضلع ڈیرہ اسماعیل خان اور ٹانک کی خبریں

سرائیکی وسیب کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان اور ٹانک سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں تجزیے اور تبصرے

بااثر ہوٹل مالکان نے سرکاری مقررہ کردہ ریٹوں کی دھجیاں اڑا کررکھ دیں ،حکومتی رٹ کو چیلنج کردیاگیا

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز) ڈیرہ میں بااثر ہوٹل مالکان نے سرکاری مقررہ کردہ ریٹوں کی دھجیاں اڑا کررکھ دیں ،حکومتی رٹ کو چیلنج کردیاگیا ، مٹن گراہی کے نام پر عوام کو بے وقوف بنا کر لوٹا جانے لگا ، مٹن

کڑاہی کے مقررہ سرکاری ریٹ1100 کے بجائے 1400 روپے فی کلو وصول کرکے شہریوںکی جیبوں پر ڈاکہ ،شہریوں کا شدید احتجاجج ،وزیر اعلی خیبر پختوخوا ،کمشنر ڈیرہ ،ڈپٹی کمشنر ڈیرہ اور محکمہ فوڈ ڈیرہ کے

احکام سے فوری نوٹس اورخلاف ورزی کے مرتکب بااثر ہوٹل مالکان کے خلاف سخت قانونی کاروائی کا مطالبہ ۔تفصیلات کے مطابق ضلعی انتظامیہ اور محکمہ فوڈ ڈیرہ کی جانب سے ڈیرہ اسماعیل خان میںمٹن اور چکن

کڑاہی سمیت ہوٹل کے دیگر کھانوں کو سرکاری نرخ نامہ میں شامل کرکے ان کے ریٹ مقرر کیے گئے جس کے تحت مٹن کڑاہی کا نرخ 1100 روپے جبکہ چکن کڑاہی کا ریٹ 500 روپے مقررکیاگیا جس پر

شہریوں کی جانب سے ضلعی انتظامیہ کے فیصلہ کا انتہائی خیر مقدم کرتے ہوئے اسے قابل ستائش قرار دیا ۔تاہم دوسری جانب ڈیرہ کی بااثر ہوٹل مافیا نے حکومتی رٹ کو چیلج کرتے ہوئے سرکاری نرخ نامہ کو یکسر

مسترد کردیااور سرکاری ریٹوں پر مٹن وچکن کڑاہی سمیت دیگر کھانے فروخت کرنے سے انکار کرتے بدستور لوٹ مار کا بازار گرم کررکھا ہے ،ہوٹل مافیا نے سرکای نرخ نامہ سے بچنے کے لئے نیا حربہ استعمال

کرتے ہوئے مختلف ناموں سے مٹن وچکن کڑاہی کے نام پر عوام کو بے وقوف بنانا شروع کررکھا ہے اور شہریوں نے من مانے ریٹ وصول کیے جارہے ہیں ۔شہریوں نے ہوٹل مالکان کے خلاف شدید

احتجاج کرتے ہوئے وزیر اعلی خیبر پختونخو ،کمشنر ڈیرہ ،ڈپٹی کمشنر ڈیرہ اور محکمہ فوڈ کے حکام سے فوری نوٹس لینے اور ہوٹل مافیا کے خلاف فوجداری مقدمات درج کرنے کا پرزور مطالبہ کیا ہے
٭٭٭
گنے سے لوڈ ٹرالیوں کی اوورلوڈنگ جاری

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز) سابقہ ادوار کی طرح حالیہ کریشنگ سیزن میں بھی جہاں مختلف قوائد و ضوابط کی دھجیاں بکھیری جا رہی ہیں وہاں گنے سے لوڈ ٹرالیوں کی اوورلوڈنگ کے خلاف دیئے گئے احکامات پر

بھی انتظامیہ کی طرف سے عملدرآمد ممکن نہ ہو سکاگنے سے لو ڈ ٹر الیوں اور ٹرالوں پراوور لو ڈنگ کے باعث ایک طرف تو شاہراﺅں کی ٹوٹ پھوٹ جاری ہے ،تو دوسری طرف ٹریفک حادثات میں قیمتی جانوں کا

ضیاع ہو رہا ہے ، گنے کی فصل کے سیزن میں بڑ ے ہیو ی ٹرا لی اور ٹریکٹر ٹرا لیو ں میں کئی کئی فٹ او نچی لو ڈنگ کی جا تی ہے جس سے ٹریکٹر بے قا بو ہو جا تے ہیں اوور لو ڈنگ کی وجہ سے گنے دو نو ں اطرا ف سے نکلے

ہو ئے ہو تے ہیں خا ص کر را ت کے وقت ان ٹریکٹر ٹرا لیوں سے حادثا ت میں اضافہ ہو رہا ہے ، شہریوں نے ارباب اختیار سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
٭٭٭
الیکٹرانکس مصنوعات اقساط پر دینے کی آر میں سود کا کاروبارعروج پرپہنچ گیا

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز) ڈیرہ میں الیکٹرانکس مصنوعات اقساط پر دینے کی آڑ میں سود کا کاروبار جاری ،،الیکٹرانکس مصنوعات ،موٹرسائیکل ،جنریٹرز ،موبائل فونز وغیر ہ اقساط پر دینے کی آڑ میں سود کا

کاروبار عروج پر ،چالیس ہزار روپے کا موٹرسائیکل قسطوں میں 65 ہزار روپے میں فروخت کرکے 25 ہزار روپے اضافی سود وصول کیا جارہا ہے ،ضلعی انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے ادارے خاموش

،تفصیلات کے مطابق ڈیرہ شہر وگردونواح میں الیکٹرانکس مصنوعات ایل سی ڈیز ،ایل ای ڈیز ،فریج ،اے سی ،پنکھے ،موٹرسائیکلیں ،جنریٹرز ،موبائل فونز وغیرہ قسطوں پر فروخت کے رجحان میں اضافہ ہورہا ہے

جبکہ اس طرح موٹرسائیکلوں کی خریدوفروخت کا کاروبار کرنے والے سینکڑوں بااثر افراد سود کی آڑ میں شہریوں کو کنگال کرکے جمع پونجی لوٹ رہے ہیں ،ڈیرہ کے شہریوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا

کہ سود کا دھندہ کرنے پر پابندی عائد ہونے کے باوجود بااثر افراد قانون نافذ کرنے والے اداروں کی آنکھوں میں دھول جھونک کر دیدہ دلیری کے ساتھ سودی کاروبار کو فروغ دے رہے ہیں جبکہ قانون نافذ

کرنے والے اداروں نے کاروائی کرنے کی بجائے خاموشی اختیار کررکھی ہے جس کی وجہ سے روزانہ بااثرسود کادھندہ کرنے والے افراد شہریوں کی جیبوں کا صفایا کررہے ہیں ۔شہریوں نے ڈپٹی کمشنر ڈیرہ

،ڈی پی او ڈیرہ سے مطالبہ کیا ہے کہ شہر میں سود کا کاروبار کرنے والوں کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے تاکہ سادہ لوح شہری لٹنے سے محفوظ رہیں ۔
٭٭٭
گیس غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ نے نظام زندگی مفلوج کرکے رکھ دیا

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز) ڈیرہ میں گیس کی بندش جاری ،گیس غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ نے نظام زندگی مفلوج کرکے رکھ دیا ۔ڈیرہ شہر سمیت ملحقہ علاقوں میں گیس کی بندش جاری ہے ،غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ

نے نظام زندگی مفلوج کرکے رکھ دیا ،عوام سراپا احتجاج،تفصیلات کے مطابق شہر سمیت ملحقہ آبادیوں میں غیر اعلانیہ سوئی گیس کی لوڈشیڈنگ نے شہریوں کے دن رات کا سکون غارت کرکے رکھ دیا ،کاروباری

زندگی مفلوج ہوکر رہ گئی ،گھریلوخواتین کی جانب سے شام ہوتے ہی سوئی گیس کی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ شروع ہوجاتاہے جوکہ دن کو بھی برقرار رہتاہے جس کی وجہ سے خواتین کو گھروں کے اندر کھانے تیار کرنے

میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔گیس کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے غریب سفید پوش طبقہ سے تعلق رکھنے والے افراد کے مسائل میں تیزی کے ساتھ اضافہ ہورہا ہے ،محنت کش دن بھر محنت

مزدوری کرنے کے بعد حاصل ہونے والی اجرت تندور اور ہوٹل مالکان کے حوالے کرکے بیوی بچوں کے لئے ناقص وغیر معیاری مضر صحت کھانے گھروں میں لے کر جاتے ہیں جس کے استعمال سے چھوٹے

چھوٹے بچے اور بزرگ بیماریوں کا شکار ہورہے ہیں ،شہریوں نے وزیر اعظم پاکستان ،چیف جسٹس آف پاکستان ،وفاقی وزیر پٹرولیم سے مطالبہ کیا ہے کہ سوئی گیس کی غیر اعلانیہ بندش کو فوری ختم کیاجائے اور کم

پریشر کے خاتمے کے لئے عملی اقدامات اٹھائیں جائیں تاکہ شہری اپنے بچوں کو گھروں میں کھانے تیار کرکے فراہم کرسکیں ۔
٭٭٭

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز) حکومت کی طرف سے مقرر کیے گئے نرخوں کی دھجیاں اڑا دی گئیں ،بااثر دکانداروں نے تمام ضابطے پامال کردیئے ،ذخیرہ اندوزوں نے اشیائے خوردونوش چینی گھی سمیت اشیائے

ضروریہ کا بڑے پیمانے پر ذخیرہ کرلیا ،شہری مہنگی اشیاءخریدنے پر مجبور ہوگئے ۔تفصیلات کے مطابق ڈیرہ ضلع بھر میں بااثر دکانداروں نے حکومت کے مقررہ کردہ نرخوں کی دھجیاں بکھیرنا شروع کررکھی ہیں

۔بااثر دکانداروںنے اشیاءخوردونوش مہنگے داموں فروخت کرنے کےلئے شہر کے گنجان آباد علاقوں میں بڑے بڑے گودام کرائے پر حاصل کرکے اشیاءضروریہ کا سٹاک کررکھا ہے ۔اس حوالے سے صارفین کا کہنا

ہے کہ ضلعی انتظامیہ گرانفروشوںکے خلاف کاروائیاں کرنے کے بڑے بڑے دعوے کرتی دکھائی دیتی ہے لیکن گرانفروشوں نے حکومتی احکامات کی دھجیاں اڑاتے ہوئے من مرضی کے نرخوں پر اشیاءخوردنوش

فروخت کرنا شروع کررکھی ہے جس سے غریب صارفین کے مسائل میں تیزی کے ساتھ اضافہ ہورہا ہے ۔شہریوں نے گرانفروشوں اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان ،کمشنر ڈیرہ ،ڈپٹی

کمشنر ڈیرہ سے فوجداری مقدمات درج کرکے اور گوداموں میں اسٹاک کی گئی اجناس کو مقررہ نرخوں پر فروخت کرنے کا مطالبہ کیاہے۔
٭٭٭
سال2020کے دوران کروڑوں روپے مالیت کی منشیات، 1بم، 2راکٹ لانچرز، 16دستی بموں سمیت بھاری اسلحہ برآمد کیاگیا

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز) ریجنل پولیس آفیسر ڈیرہ محمد یاسین فاروق اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈیرہ عارف شہباز وزیر کی نگرانی میں ڈیرہ اسماعیل خان پولیس نے سال2020کے دوران کروڑوں

روپے مالیت کی منشیات، 1بم، 2راکٹ لانچرز، 16دستی بموں سمیت بھاری اسلحہ برآمد کیا جبکہ 783مطلوب اشتہاری ملزمان کو گرفتار کیا،3خطرناک اشتہاری ملزمان پولیس اور سیکورٹی فورسز سے مقابلوں

میں ہلاک بھی ہوئے۔ تفصیلات کے مطابق ریجنل پولیس آفیسر ڈیرہ محمد یاسین فاروق اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈیرہ عارف شہباز وزیر کی نگرانی میں ڈیرہ اسماعیل خان نے پولیس سال2020کے دوران

مطلوب خطرناک اشتہاری ملزمان کی گرفتاری، سماج دشمن عناصر، منشیات فروشوں اور ناجائز اسلحہ کیخلاف جاری کاروائیوںکے دوران 1بم، 2راکٹ لانچرز، 16دستی بم، 17کلاکوف،107 کلاشنکوف،

1058پستول، 609بندوق،199 رائفل، 52چاقو/پیش قبض اور 29ہزار955مختلف بور کے کارتوس برآمد کئے، منشیات کیخلاف کاروائیوں کے دوران6.572کلو گرام آئس، 38.519 کلو گرام

ہیروئن، 714.343کلو گرام چرس، 18.371کلو گرام افیون، 178.080کلو گرام بھنگ اور240بوتل شراب کے علاوہ 783مطلوب اشتہاری ملزمان کو گرفتار کیا جبکہ پولیس اور سیکورٹی فورسز سے

مقابلوں میں 3خطرناک اشتہاری ملزمان ہلاک بھی ہوئے۔
٭٭٭
موٹر سائیکل چوری ہونا روز کا معمول بن گیا ، شہری و سماجی حلقوں میں تشویش کی لہر

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز) شہر میں موٹر سائیکل چوری کی بڑھتی ہوئی وارداتو ں میں اضافہ ، ڈیرہ سمیت دیگر علاقوں سے موٹر سائیکل چوری ہونا روز کا معمول بن گیا ، شہری و سماجی حلقوں میں تشویش کی لہر ،

ڈی پی او ڈیرہ سے نوٹس لینے کا مطالبہ ، تفصیلات کے مطابق ڈیرہ شہر میں پولیس کی عدم توجہی اور غفلت کے باعث نامعلوم چوروں نے ڈیرے ڈال رکھے ہیں ، شہر میں موٹر سائیکل چوری کی بڑھتی ہوئی

وارادتیں بھی ڈیرہ پولیس کا جگا نہیں سکی ہے ، پولیس کی مسلسل لاپرواہی کے باعث شہر میں موٹر سائیکل چوری ہونا روز کا معمول بنتا جا رہا ہے ڈیرہ شہر کے مختلف علاقوںسمیت دیگر علاقوں میں موٹر سائیکل چوروں

نے کئی شہریوں کو موٹر سائیکل سے محروم کر دیا ہے ، چوری کی بڑھتی ہوئی وارادتوں میں اضافہ پر شہریوںسمیت ڈیرہ کے سماجی حلقوں نے گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ ڈیرہ پولیس شہریوں کو تحفظ

فراہم کرنے میں ناکام دیکھائی دیتی ہے شہریوں نے بالاحکام سمیت ڈی پی او ڈیرہ سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
٭٭٭
دھوکہ دہی سے شہریوں کے نام سے موبائل سمیں نکال کر فروخت کرنے میں ملوث گروہ بے نقاب

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز) دھوکہ دہی سے شہریوں کے نام سے موبائل سمیں نکال کر فروخت کرنے میں ملوث گروہ بے نقاب ، سٹی پولیس نے دھوکہ دہی سے شہریوں کے ناموں سے موبائل سمیں نکال کر

انہیں مذموم مقاصد کیلئے استعمال میں لانے والے گروہ کے اہم رکن کو گرفتار کرکے پلاسٹک شیٹ پر ثبت شدہ جعلی نشان انگوٹھا جات، نجی موبائل کمپنی کی 350سم معہ سم جیکٹ برآمد کرلیں، سٹی پولیس نے ملزم کو

میڈیا کے سامنے پیش کردیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈی ایس پی سٹی سرکل عبدالرحیم خان گنڈہ پور اور ایس ایچ او تھانہ سٹی پرویز شاہ نے تھانہ سٹی میںپریس کانفرنس کے دوران میڈیا کو بتایا کہ پولیس کو مخبر کے ذریعے

اطلاع ملی کہ صارفین کے علم میں لائے بغیر دھوکہ دہی سے ان کے ناموں سے موبائل سمیں نکال کر انہیں مذموم مقاصد کیلئے استعمال میں لایا جا رہا ہے، جس پر پولیس نے کاروائی کا آغاز کیا۔ پولیس نے سرکلر روڈ

پر لیاقت پارک کے قریب بیگ اٹھائے ایک مشکوک شخص کو رکنے کا اشارہ کیا جس نے پولیس کو دیکھ کر قریبی گلیوں میں روپوش ہونے کی کوشش کی تاہم پولیس نے ملزم کو قابو کرکے اس کی تلاشی لی تو ملزم نے اپنا نام

ساجد علی ولد ریاض الدین مروت سکنہ ٹکواڑہ حال چشمہ روڈ ہمت بتایا۔ ملزم کے بیگ کی تلاشی پر پولیس نے بیگ سے پلاسٹک شیٹ پر ثبت شدہ 111جعلی نشان انگوٹھا جات، نجی موبائل کمپنی کی 350سم معہ سم

جیکٹ برآمد ہوئیں جن میں سے ملزم اکثر سمیں 40سال سے زائد عمر کی ڈیرہ شہر کے مضافاتی دیہی علاقوں کی خواتین کے ناموں پر ایکٹیویٹ کرچکا تھا۔ ابتدائی تفتیش کے دوران گرفتار ملزم ساجد علی نے اپنے دیگر

ساتھیوں میں جواد حیدر اعوان ولد فاروق سکنہ تحصیل نوشہرہ ضلع خوشاب کی نشاندہی کی کہ جس کے ساتھ ملکر ملزم یہ جرم کررہا تھا۔
٭٭٭
جنوبی وزیرستان کے علاقے سپینکئی راغزائی میں ہیڈکوارٹر کی تعمیر پر بہت جلد کام شروع کیا جائے گا ،میجر جنرل عمر بشیر

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز) آئی جی ایف سی (ساو¿تھ) میجر جنرل عمر بشیر نے کہا ہے کہ جنوبی وزیرستان کے علاقے سپینکئی راغزائی میں ہیڈکوارٹر کی تعمیر پر بہت جلد کام شروع کیا جائے گا اور اسکے ساتھ

ساتھ محسود قوم کے متا ثرہ علاقوں میں ترقیاتی کام اور مسمار گھروں کے سروے پر تیزی سے کام جاری ہے اور موبائل نیٹ ورک کی بحالی پر کام ہورہا ہے،آنے والے چھ مہینوں میں محسود علاقوں میں موبائل نیٹ

ورک کے پینتیس ٹاور لگائیں جائیں گے۔ جنوبی وزیرستان ایف سی ہیڈکواٹر وانا میں آئی جی ایف سی ساوتھ میجر جنرل عمر بشیر کے ساتھ (ر)کرنل یعقوب محسود کی قیادت میں محسود قوم کے قبائلی عمائدین ،ریٹائرڈ

بیوروکریٹس کے ساتھ گزشتہ جاری جرگوں کے تسلسل میں قوم کو درپیش مسائل اور انکے حل کیلئے تفصیلی ملاقات ہوئی،ملاقات کے دوران آئی جی ایف سی (ساو¿تھ)میجر جنرل عمر بشیر نے کہا ہے کہ یہ بات میرے

لیے خوش آئند ہے کہ محسود قو م جنوبی وزیرستان کے ضلعی ہیڈکوارٹر کی تعمیر کیلئے سپینکئی راغزائی پر متفق ہوگئی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہیڈ کوارٹر کی تعمیر کیلئے جگہ کے تعین سے حکومت کیلئے مزید آسانی پیدا ہوگئی ہے، انشا

اللہ حکومت بہت جلد سپینکئی راغزائی میں ضلعی ہیڈکوارٹر کی قیام کے بارے میں فیصلہ کرے گی اور اس فیصلے کے بعد ہی اسکی تعمیر پر جلد از جلد کام شروع کر دیا جائیگا۔آئی جی ایف سی نے وفد سے کہا کہ حکومت محسود

قوم کو درپیش مسائل کو تر جیحی بنیادوں پر حل کررہی ہے۔علاقے کی دوبارہ آباد کاری کیلئے ترقیاتی منصوبوں پر تیزی سے کام ہورہاہے مسمار گھروں کے سروے کیلئے ضلعی انتظامیہ کی طرف سے بارہ ٹیمیں مختلف

علاقوں میں کام کر رہی ہیں اور جن مسمار گھروں کے سروے ہوئے ہیں ان کیلئے چیک آ چکے ہیںجو جلد ہی متعلقہ افراد کو دیئے جائیں گے۔محسود قوم کے وفد کے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ محسود

علاقے میں موبائل نیٹ ورک کی بحالی کیلئے ٹیمیں آئی ہیں اور آئندہ چھ مہینوں میں 35 ٹاور لگائے جائیں گے امید ہے کہ یہ محسودایریا کے زیادہ ترعلاقوں کو سروس فراہم کرینگے ۔ آئی جی ایف سی (ساو¿تھ)میجر

جنرل عمر بشیر نے مزید بتایا کہ جو علاقے زیادہ پسماندہ ہیں انکی ترقی پر خصوصی توجہ دی جائیگی۔ علاقے کی آباد کاری کیلئے مین شاہراہوں، لنک روڈز،چھو ٹے ڈیموں کی تعمیر اور زراعت پر بھی خصوصی توجہ دی

جائیگی۔ محسود قوم کے وفد نے آئی جی ایف سی (ساو¿تھ)میجر جنرل عمر بشیر کا قوم کے مسائل کے حل پر گہری توجہ دینے پر انکا شکریہ ادا کیا اور علاقے میں امن کی بحالی کے سلسلے میں حکومت کیساتھ تعاون کی یقین

دہانی کرائی۔
٭٭٭
مختلف علاقوں میں سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز) کینٹ پولیس کا ایس ایچ او عبدالغفار کی نگرانی میں مختلف علاقوں میں سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن، 150گرام ہیروئن، 1کلو گرام سے زائد چرس،2پستول اور27کارتوس برآمد

کرکے 8میں سے 5ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق کینٹ پولیس نے ایس ایچ او عبدالغفار کی نگرانی میں کینٹ پولیس کے نیشنل کلب، زکریا مسجد، مریالی موڑ اور زکوڑی قبرستان کے قریب سرچ اینڈ

سٹرائیک آپریشن کے دوران پولیس نے 150گرام ہیروئن، 1010گرام چرس،2پستول اور27کارتوس برآمد کرکے8ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے خلاف مقدمات درج کرلئے، پولیس نے ان

کاروائیوں کے دوران 5ملزمان کو گرفتار بھی کیا۔
٭٭٭
مسلح ڈاکووں نے ڈمپر ڈرائیوروں سے نقدی اور موبائل فون چھین لئے

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز) تھانہ ڈیرہ ٹاﺅن کی حدود ظفر آباد لنک روڈپر ڈاکو ناکے، مسلح ڈاکووں نے ڈمپر ڈرائیوروں سے نقدی اور موبائل فون چھین لئے، ڈمپر ڈرائیور وںکا پولیس سے تحفظ فراہمی کا

مطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان کے مضافاتی علاقوں میں رات کی تاریکی میں مسلح راہزنوں کی جانب سے شہریوں کو لوٹنے کا سلسلہ جاری ہے۔ مسلح راہزنوں نے گزشتہ شب تھانہ ڈیرہ ٹاﺅن کی

حدود ظفر آباد لنک روڈپرڈمپر ڈرائیور وں کو اسلحہ کی نوک پر روک کر ان سے 8ہزارروپے کی نقدی اور دو موبائل فون چھین لئے۔ڈمپر ڈرائیور وںنے پولیس سے تحفظ فراہمی کا مطالبہ کیا ہے۔
٭٭٭
ڈاکخانوں میں عام سیونگ اور سپیشل اکاﺅنٹس بند کرنا شروع

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز) ڈاکخانوں میں عام سیونگ اور سپیشل اکاﺅنٹس بند کرنا شروع ،فیٹف کے بڑے مطالبہ پر عمل درآمد کے لئے پاکستان پوسٹ نے ڈیرہ سمیت صوبے بھر میں ڈاکخانوں میں عام

سیونگ اکاﺅنٹس اور سپیشل سیونگ اکاﺅنٹس بند کرنا شروع کردیاہے اور درجنوں اکاﺅنٹس کو بند کردیاہے ،ڈیرہ سمیت صوبے بھر میں درجنوں عام سیونگ اکاﺅنٹس اور سپشل سیونگ اکاﺅنٹس15 جنوری کو یہ دونوں

سیونگ اکاﺅنٹس مکمل بند کردیئے جائیں گے ،وزارت مواصلات نے پہلے مرحلے میں ایسے اکاﺅنٹس جن میں رقم 100 روپے سے 500 روپے تک ہیں اور ان جن میں گزشتہ ایک سال سے کوئی لین دین نہیں

ہوا پندرہ جنوری سے ختم کردیا جائے گا ،ملک بھر میں اس فیصلہ سے پچاس ہزار سیونگ اکاﺅنٹس بند ہوں گے ،ایسے تمام سیونگ اکاﺅنٹس ہولڈرز کو جی پی اوز کی طرف سے پیغامات جاری کردیئے گئے ہیں

،ڈاکخانوں کا پنشن سسٹم بھی مرحلہ وار بینکس میں شفٹ کرنے کا کام شروع کردیاگیاہے۔
٭٭٭
کورونا وائرس کے سبب تعلیمی اداروں کی بندش اور گھروں سے آن لائن پڑھنے والے طلبا اب پریشان ہو گئے

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز) کورونا وائرس کے سبب تعلیمی اداروں کی بندش اور گھروں سے آن لائن پڑھنے والے طلبا اب پریشان ہو گئے اور جلد تعلیمی سلسلے کی بحالی کے خواہاں ہیں۔کورونا وائرس سے بچاﺅ

کے لیے جہاں ایک طرف تعلیمی اداروں کی بندش طلبا کے تعلیمی حرج کا سبب بن رہی ہے وہیں دوسری طرف اب طلبا بھی گھروں میں رہ کر بور ہو چکے ہیں۔ہائر ایجوکیشن کے طلبا ہوں یا پرائمری و سیکنڈری اسکولوں

کے بچے وہ اب تعلیمی سلسلے کی جلد بحالی کے خواہاں ہیں۔تعلیمی اداروں کے طلبا اب اپنے اسکول کی روزمرہ کی مصروفیات کو یاد کرنے لگے ہیں۔ صبح اٹھنا، کھیلنا اور آن لائن کلاسز میں مصروف بچوں کو اب کلاس رومز

کی یاد شدت سے ستا رہی ہے۔بچے کہتے ہیں کہ اب اسکول کھلیں گے تو وہ ضرور جائیں گے۔جہاں وہ نہ صرف پڑھیں گے بلکہ اپنے دوستوں سے بھی ملاقات کریں گے۔یونیورسٹیز اور کالجز میں تعلیم حاصل

کرنے والے طلبا کہتے ہیں کہ سب کچھ جیسے رک سا گیا ہے۔ آن لائن پڑھائی، کمرہ کلاس میں پڑھنے کا نعم البدل نہیں ہو سکتا۔ جو کچھ آپ کلاس میں بیٹھ کر سیکھ رہے ہوتے ہیں وہ آن لائن کلاسوں میں نہیں سیکھ

سکتے۔ حکومت کو اب جلد تعلیمی ادارے کھول دینے چاہئیں۔دوسری جانب والدین کہتے ہیں کہ کورونا وائرس سے حفاظت ضروری ہے اور تعلیمی اداروں کی بندش سے بچوں کا ناقابل تلافی نقصان بھی ہو رہا ہے۔

بچے گھروں میں شرارتیں کرتے ہیں لیکن ضروری ہے کہ پہلے ہم اس بیماری سے بچ جائیں پھر بچے اسکول بھی چلے جائیں گے۔تعلیمی اداروں کی بندش سے نہ صرف بچوں کی پڑھائی متاثر ہو رہی ہے بلکہ یہ نفسیاتی

دباﺅ کا بھی شکار ہو رہے ہیں تاہم تعلیمی ادارے کھولنے جانے کا فیصلہ صوبائی وزرائے تعلیم کے اجلاس میں ہی ہو گا۔
٭٭٭
جنسی زیادتی کی تصدیق کے لیے مروجہ میڈیکل ٹیسٹ کو غیر قانونی قرار

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے زیادتی کی تصدیق کے لیے مروجہ میڈیکل ٹیسٹ کو غیر قانونی قرار دے کر پنجاب حکومت کو متبادل انتظامات کرنے کی ہدایت جاری کر دی۔ تفصیلات کے

مطابق لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس فیصل زمان نے ایم این اے شائستہ پرویز کی زیادتی کا شکار خواتین کے ساتھ جنسی زیادتی کی تصدیق سے متعلق درخواست پر محفوظ فیصلہ سنا دیا۔عدالتی فیصلے میں زیادتی کا شکار

خواتین کے ساتھ ریپ کی تصدیق کے لیے دو فنگر ٹیسٹ کو غیر قانونی قرار دے دیا اور حکومت پنجاب کو متبادل انتظامات کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے قرار دیا کہ اب جدید ٹیکنالوجی آچکی ہے ، ایسے میں فنگر

ٹیسٹ کا جواز نہیں رہتا۔ عدالت نے متبادل انتظامات تک خواتین سے زیادتی کے فنگر ٹیسٹ سے روک دیا۔فاضل جج کی رخصت کی بنا پر جسٹس فیصل زمان خان نے فیصلہ سنایا۔کیس کا فیصلہ جسٹس عائشہ اے

ملک نے محفوظ کیا تھا۔ یاد رہے کہ لاہور ہائیکورٹ میں جنسی زیادتی کی تصدیق کے لیے مروجہ میڈیکل ٹیسٹ کے خلاف درخواست دائر کی تھی۔ پاکستان مسلم لیگ ن کی رکن قومی اسمبلی شائستہ پرویز ملک نے اس

ٹیسٹ کے خلاف عدالت سے رجوع کیا تھا۔ درخواست گزار نے موقف اختیار کیا ہے کہ ریپ کے کیسز میں میڈیکل ٹیسٹ کا مروجہ طریقہ کار توہین آمیز ہے اور ملک کی اعلیٰ عدالتیں بھی اس ٹیسٹ کے نتائج پر

انحصار نہیں کرتیں۔لہٰذا اس ٹیسٹ کا طریقہ کار تبدیل کیا جائے۔ شائستہ پرویز نے اپنی درخواست میں موقف اختیار کیا تھا کہ آئین کا آرٹیکل 14، تمام شہریوں کے ذہنی و جسمانی تحفظ کی ضمانت دیتا ہے۔ لیکن

جنسی زیادتی کے کیسز میں مروجہ میڈیکو لیگل طریقہ کار زیادتی کی شکار خواتین اور بچیوں کے ساتھ دوبارہ وہی مکروہ عمل دہرانے کے مترادف ہے۔ موجودہ جدید دور میں ان دو فنگر ٹیسٹ کی کوئی گنجائش نہیں ہے،

عدالت دو فنگر ٹیسٹ کے وجود کو کالعدم قرار دے اور جدید نظام کے تحت ریپ کی تصدیق کے لیے ٹیسٹ لینے کا حکم دے۔
٭٭٭
صوبے بھر میں ملاوٹ شدہ دودھ کیخلاف آپریشن کا آغاز کردیاگیا

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز) محکمہ خوراک نے کل سے صوبے بھر میں ملاوٹ شدہ دودھ کیخلاف آپریشن کا آغاز کردیا۔ سیکرٹری فوڈ فلائیٹ لیفٹیننٹ (ر) خوشحال خان کی ہدایت پر آج صوبے بھر میں ڈسٹرکٹ

فوڈ کنٹرولرز کی نگرانی میں ملاوٹ شدہ دودھ کے خلاف میگا آپریشنز کا انعقاد کیا جائیگا جس کے پی فوڈ اتھارٹی‘ ضلعی انتظامیہ اور محکمہ خوراک مشترکہ طور پر کارروائیاں کریں گی۔کاررائیوں کے دوران افسران دودھ

فروشوں سے نمونے حاصل کر کے موقع پر موبائل لیبارٹری میں تجزیہ کریں گے ملاوٹ ثابت ہونے پر دودھ فروشوں کی دکانوں کو سیل کیا جائیگا جبکہ دودھ کو موقع پر تلف کردیا جائیگا۔ سیکرٹری خوراک فلائیٹ

لیفٹیننٹ خوشحال خان نے اپنے دفتر سے جاری کردہ پریس ریلیز میں کہا ہے کہ ملاوٹ شدہ دودھ کے خاتمے کو ہر صورت میں یقینی بنایا جائیگا اور اس سلسلے میں کسی کے ساتھ کوئی نرمی نہیں برتی جائیگی۔انہوں نے کہا

کہ شہریوں کو ملاوٹ سے پاک دودھ کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے اس سلسلے میں کوئی غفلت برداشت نہیں کی جائیگی۔ انہوں نے کہا کہ ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولرز ملاوٹی دودھ فروخت کرنے کے مرتکب افراد کے

دکانوں کو سیل کر کے دودھ کو موقع پر تلف کریں۔ انہوں نے کہا کہ کسی کو شہریوں کی صحت کیساتھ کھیلنے نہیں دیا جائیگا خوراک کی شکل میں زہر بیچنے والوں کیساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔
٭٭٭
خواتین کے تحفظ کے لئے بولو ہیلپ لائن ٹول فری نمبر کا اجراءکر دیاگیا

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز) حکومت خیبر پختونخوا نے خواتین کے تحفظ کے لئے بولو ہیلپ لائن ٹول فری نمبر کا اجراءکر دیا ہے جس پر مشکل صورتحال کا سامنا کرنے والی خواتین متعلقہ حکام کو اپنی بات بغیر کسی

ڈر اور خوف کے بتا سکیں گی۔ جس پر فوری طور پر حکام کی طرف سے ضروری اقدامات کیے جائیں گے۔ اور اس طرح خوا تین کو بھر پور تحفظ ملنا شروع ہوگا۔حکو مت خیبر پختو نخوا نے ضلعی انتظا میہ اور محکمہ سوشل

ویلفیئر کے زیراہتمام خواتین کے حقوق کے تحفظ کے لیے یہ عملی اقدام اٹھایا ہے جس سے خوا تین کو قانونی تحفظ کی فرا ہمی کے لئے بو لو ہیلپ لائن ٹو ل فری نمبر0800-22227 اجرا ئکر دیا ہے جس کی بدولت

خواتین کو قانونی اور دوسری ہر طرح کا تحفظ ملے گا۔ خوا تین اپنے حقوق کے تحفظ کے لئے حکام تک اپنی آواز آسانی سے پہنچا سکیں گی۔ جس پر خواتین اپنے حقو ق کے تحفظ، مشکلات اور مسائل حکومت تک پہنچا

سکتی ہیں۔ جس میں خاص طور پر خواتین پر صنفی تشدد، قانونی تحفظ، قانون سپورٹس، پولیس شیلٹر اور پولیس پروٹیکشن اور دیگر مسائل سے آگاہ کر سکتی ہیں۔
٭٭٭
سکول کھلنے کے بعد ایس او پیز پرسختی سے عمل درآمدکیاجائیگا،صوبائی وزیر تعلیم

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز) خیبر پختونخوا وزیرتعلیم شہرام خان ترکئی نے کہاہے کہ وزرائے تعلیم کانفرنس میں ہونیوالے فیصلے کے مطابق جماعت نہم سے لیکر بارہویں جماعت تک کے کلاسز 18 جنوری جبکہ پہلے

کلاس سے لیکر آٹھویں تک کے کلاسز 25 جنوری تک کھولے جائیں گے تاکہ طلباء کاقیمتی وقت ضائع نہ ہو اور بورڈ امتحانات دینے والے کلاسز کو پڑھائی کا زیادہ وقت مل سکیں۔انہوں نے کہاکہ سکول کھلنے کے

بعد ایس او پیز پرسختی سے عمل درآمدکیاجائیگا۔ شہرام خان ترکئی نے کہاکہ یہ فیصلہ صرف ان علاقوں کیلئے ہیں جہاں پرسردیوں کی چھٹیاں 11 جنوری سے ختم ہورہی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ بورڈ امتحانات کیلئے بھی

پالیسی زیرغور ہے اور امتحانات مئی، جون میں منعقد کرنے کی تیاری کی جارہی ہیں۔وزیرتعلیم نے مزیدکہاکہ طلباءاور اساتذہ ہمارا قیمتی سرمایہ ہے، ان کے بہترصحت کومدنظر رکھ کرفیصلے کررہے ہیں، تاکہ تعلیمی

سلسلہ بھی جاری رہے اور ان کی صحت بھی متاثر نہ ہو۔انہوں نے کہاکہ محکمہ تعلیم خیبرپختونخوانے کرونا کے دوران تعلیمی سلسلہ جاری رکھنے کیلئے ہفتہ میں ایک دن ایک کلاس پالیسی متعارف کروائی تھی جوکہ کامیابی

سے جاری رہی اور اس کے بہترین نتائج سامنے آئے۔ انہوں نے کہاکہ سرکاری اور پرائیویٹ تمام سکولوں کے طلباء، اساتذہ اور والدین نے ایس اوپیز پر سختی سے عملدرآمد کیا۔ شہرام خان ترکئی نے کہاکہ اس

سال بورڈ کے امتحانات ضرور ہوں گے اور حکومت نے پہلے سے لائحہ عمل تیارکر رکھاہے۔
٭٭٭
انکم ٹیکس گوشوارے داخل کرنے والوں کی تعداد 23 لاکھ 16 ہزار تک پہنچ گئی

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز) فیڈرل بورڈآف ریونیو(ایف بی آر)نے کہاہے کہ انکم ٹیکس گوشوارے داخل کرنے والوں کی تعداد 23 لاکھ 16 ہزار تک پہنچ چکی ہے۔ایف بی آر نے ٹیکس پیئرز سے گوشوارے

داخل کرنے اور اے ٹی ایل میں شامل ہونے کی ہدایت کردی۔ ایف بی آر کے مطابق 8 دسمبر 2020 تک 17 لاکھ 68 ہزار ٹیکس گزاروں نے انکم ٹیکس گوشوارے داخل کئے۔جس سے 22 ارب روپے کا ٹیکس

جمع ہوا۔4 جنوری تک انکم ٹیکس گوشوارے داخل کرنے والوں کی تعداد 23 لاکھ 16 ہزار تک پہنچ چکی ہے۔ گوشواروں کے ساتھ ادا شدہ ٹیکس 43.6 ارب روپے اکھٹا ہوا۔پچھلے سال اس عرصہ میں 21 لاکھ 81

ہزار گوشوارے جمع ہوئے اور 28 ارب روپے ٹیکس اکٹھا ہوا تھا، 8 دسمبر کے بعد 5 لاکھ 47 ہزار گوشوارے جمع ہوئے۔ایف بی آر کے مطابق سہولتی اقدامات کی بدولت انکم ٹیکس گوشوارے داخل کرنے والوں کی

تعداد میں خاطر خواہ اضافہ ہواہے۔
٭٭٭
یاماہا نے بھی تمام موٹرسائیکلوں کی قیمتوں میں 6000 روپے کا اضافہ کردیا

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)موٹر سائیکل بنانے والی کمپنی یاماہا نے بھی تمام موٹرسائیکلوں کی قیمتوں میں 6000 روپے کا اضافہ کردیا ہے جس کے باعث وائی بی آر 125 جی کی قیمت ایک لاکھ 90 ہزار روپے

ہوگی،نئی قیمتوںکااطلاق 7جنوری سے ہوگا۔ نئی قیمتوں کے اطلاق کے بعد یاماہا YB125Z کی قیمت ایک لاکھ 63 ہزار روپے، YB125Z DXکی قیمت ایک لاکھ 75 ہزار 500 جبکہ وائی بی آر 125

کی قیمت 181000 روپے ہوگی۔یاماہا نے پچھلی مرتبہ اکتوبر 2020 میں اپنی قیمتوں میں اضافہ کیا تھا۔موٹرسائیکل ڈیلر اور آل پاکستان موٹرسائیکل اسمبلرز کے چیئرمین کا کہنا ہے کہ دیگر برانڈز بھی اپنی

موٹرسائیکل کی قیمتوں میں اضافہ کریں گے۔جب سے لاک ڈاﺅن کے بعد معیشت کھل گئی ہے پاکستان میں موٹرسائیکلوں کی مانگ بڑھ گئی ہے۔کرونا وائرس کے آغاز سے ہی اسپیئر پارٹس اور خام مال کی سپلائی

متاثر ہوچکی ہے۔انہوں نے کہا کہ پہلے نومبر 2019 میں چین میں موٹر سائیکل کی پیداوار بند ہوگئی اور پھر مارچ، اپریل اور مئی کے دوران پاکستان میں صنعت بند ہوگئی۔ جون کے بعد سے موٹرسائیکل کی

فروخت میں غیر معمولی اور غیر متوقع اضافہ ہوا۔چین پاکستان میں خام مال اور موٹرسائیکلوں کے بنیادی پارٹس سپلائی کرتا ہے۔ ان کے مطابق یہاں تک کہ وہ لوگ جن کے پاس تین ماہ کا اضافی اسٹاک ہوتا تھا

اب وہ بھی خالی ہاتھ بیٹھے ہیں۔
٭٭٭
سرکاری ملازمین کی تنخواہوں سے بینکوں میں بھی اضافی ودہولڈنگ دولت ٹیکس کے نام پر کٹوتی کا سلسلہ شروع کردیا

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)سرکاری ملازمین کی تنخواہوں سے بینکوں میں بھی اضافی ودہولڈنگ دولت ٹیکس کے نام پر کٹوتی کا سلسلہ شروع کردیاگیاہے۔ انکشاف ہوا ہے کہ سرکاری ملازمین کی تنخواہ میں

دولت ٹیکس کے نام پر بینک سے خودساختہ کٹوتی کے پیسے کاٹ لیے جارہے ہیں ، جس پر ملازمین میں بے چینی پیداہوگئی ہے ،سرکاری ملازمین کاکہناہے کہ محکمہ خزانہ کی جانب سے جاری شدہ تنخواہ کی سلپ میں

ہرماہ ودھولڈنگ ٹیکس کی کٹوتی کرکے باقی تنخواہ ان کے اکاﺅنٹ میں شفٹ ہوتی ہے لیکن اب بینکوں میں بھی ان کوبتائے بغیرتنخواہ کی رقم سے ودھولڈنگ ٹیکس کی کٹوتی کی جارہی ہے ،ان کے پیسے بینک میں رکھے

جانے پر کوئی انٹریسٹ یامنافع دینے کے بجائے اکاﺅنٹ سے ٹیکس کے زمرے میں چوری کرنا بددیانتی ہے جس کیخلاف اعلی سطحی شکایات کی جارہی ہیں ، انہوں نے مطالبہ کیاہے کہ بینک میں ان کی تنخواہ کی رقم

سے ٹیکس کے نام پر کٹوتی کی گئی رقم واپس کرائی جائے۔
٭٭٭٭٭٭٭٭٭

اور چوبیس گھنٹے کیش ان اے ٹی ایم مشینوں میں ڈالی جائیں تاکہ کسی کو بھی زحمت اور مشکل پیس نہ آئے۔

یہ بھی پڑھیے:

ڈیرہ غازیخان کی خبریں

راجن پور کی خبریں

%d bloggers like this: