مئی 2, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

راجن پور کی خبریں

راجن پورسے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

جام پور

(وقائع نگار )

پناہ گاہوں کا قیام حکومت پنجاب کا احسن اقدام ہے ۔جہاں پرغریب افراد اور مسافر عارضی قیام کرتے ہیں۔یہاں پر ان کومفت بستر اور کھانا مہیا کیا جاتا ہے ۔

ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر راجن پور احمر نائیک نے الہ آباد چوک پر قائم پناہ گاہ کا دورہ کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل زبیر اعجاز بھی ہمراہ تھے۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ پناہ گاہ میں بہترین انتظامات ہونے چاہئیں تاکہ قیام کے دوران لوگوں کو کسی بھی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔

ہمارا مقصد عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ پناہ گاہ میں روزانہ کی بنیاد پر لنگر کا انتظام بھی کیا گیا ہے ۔جہاں پر مستحق افراد کو مفت میں کھانا تقسیم کیا جاتا

ہے ۔


جام پور

(وقائع نگار )

وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایات پر لوگوں کے مسائل سننے اور ان کے فوری حل کے لئے میرے دروازے کھلے ہیں۔

دکھی انسانیت کی خدمت میرا شعار ہے۔ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر راجن پور ا حمر نائیک نے اپنے آفس میں دور دراز سے آئے سائلین کے مسائل سنتے ہوئے کیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر کا مزید کہنا تھا کہ ضلع بھر کے تمام محکموں کے سربراہان لوگوں کے مسائل کے فوری حل کو ترجیح دیں۔

اس سلسلے میں کوتاہی نہ برتی جائے۔اپنے دروازے سائلین کے لئے کھلے رکھیں۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے شکایات کے ازالے اور حل کے لئے فوری احکامات جاری کئے۔


جام پور

(وقائع نگار )

حکومت پنجاب کی ہدایت پر عوام کو ان کی دہلیز پر فرد کے اجراء،انتقال اراضی اور اراضی سے متعلقہ معلومات کی فراہمی کے لئے ”موبائل اراضی ریکارڈ سنٹر“ کا قیام عمل میں لایا گیا ہے ۔

جو درج ذیل شیڈول کے مطابق متعلقہ قانونگوئی میں موجود تمام مواضعات کی سروس عوام کو ان کی دہلیز پر فراہم کرے گا۔

ہر ماہ کا پہلا اور تیسرا ہفتہ تحصیل راجن پور میں شیڈول کے مطابق سوموار فاضل پور نزد مین روڈ نادرا آفس،منگل کو ٹلہ نصیر مین روڈ دفتر یونین کونسل،

بدھ کوٹلہ عیسن مین روڈ دفتر یونین کونسل،جمعرات کوٹ مٹھن دفتر ٹاﺅن کمیٹی ،جمعہ پولیٹیکل ایریا مین روڈ روجھان چوک ،

ہفتہ ٹاﺅن کمیٹی داجل میں وین موجود ہو گی۔جبکہ ہر ماہ کا دوسرا اور چوتھا ہفتہ تحصیل جام پور میں شیڈول کے مطابق کوٹ جانوں یونین کونسل،

منگل محمد پور دیوان ٹاﺅن کمیٹی ،بدھ ایسراں بستی تفکی،جمعرات حاجی پور یونین کونسل،جمعہ عمر کوٹ یونین کونسل ،ہفتہ میراں پور مین روڈ بنگلہ ہدایت وین موجود ہوگی۔

%d bloggers like this: