اپریل 25, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ضلع ڈیرہ اسماعیل خان اور ٹانک کی خبریں

سرائیکی وسیب کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان اور ٹانک سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں تجزیے اور تبصرے

 

شہری سردیوں کی آمد کے ساتھ ہی سوئی گیس کی لوڈ شیڈنگ سے پریشان

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)ڈیرہ شہر سے ملحقہ آبادیوں کے مکین سردیوں کی آمد کے ساتھ ہی سوئی گیس کی لوڈ شیڈنگ سے پریشان ،گیس پریشر کی کمی نے شہریوں کی مشکلات میں مزید اضافہ کردیا ،جوں جوں

سردی بڑھ رہی ہے ویسے ہی گیس پریشر میں دن بدن کمی ہورہی ہے جس کے باعث گھروں میں خواتین کا کھانا تیار کرنا محال ہوکر رہ گیا ہے جبکہ مجبوری کے عالم میں غریب ،سفید پوش طبقہ سے تعلق رکھنے والے

شہری مجبوراًبازاری کھانے استعمال کرنے کی وجہ سے پیٹ کے امراض میں مبتلا ہورہے ہیں ،خواتین کا کہنا ہے کہ مہنگائی کے مارے غریب عوام کے گھروں کے چولہے جو پہلے ہی منہ زور مہنگائی کے باعث

ٹھنڈے پڑ چکے ہیں ،اب رہی سہی کسر گیس لوڈ شیڈنگ نے نکال دی ہے ،صبح وشام کے اوقات میں توگیس ہی نہیں ہوتی ،ان حالات میں نان بائی اور تندور والوں نے بھی روٹی کے وزن میں کمی اور قیمت میں

من مانا اضافہ کررکھا ہے ،خواتین کا اس حوالے سے مزید کہنا ہے کہ موجودہ صورتحال میں ضلعی انتظامیہ نرخوں اورغیر اعلانیہ گیس لوڈ شیڈنگ کو کنٹرول کرنے میں بری طرح ناکام نظرآرہی ہے ،کھانے تیار کرنے

کے اوقات کے دوران گیس کی غیر اعلانیہ بندش اور پریشر میں کمی شہریوں کے لئے عذاب بن چکی ہے جس کے باعث شہریوں نے ایل پی جی سلنڈروں کا استعمال شروع کررکھا ہے ،بڑھتی ہ وئی مانگ دیکھ کر ایل

پی جی سلنڈر فروخت کرنے والے دکانداروں اور ایجنسی مالکان نے سلنڈروں کی قیمتوں میں بھی خود ساختہ اضافہ کردیاہے ،یہ ظلم کی انتہا ہے اس صورتحال میں عوام جائیں تو کہا ں جائیں ۔

٭٭٭

کم وزن روٹی کی مہنگے داموں فروخت جاری

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)شہر سمیت ملحقہ آبادیوں میں کم وزن روٹی کی مہنگے داموں فروخت جاری ،غریب محنت کش لٹنے پر مجبور ، ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ ادارے غائب ،تندور مالکان کی موجیں،شہری سراپا

احتجاج ،وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سے نوٹس لینے کا مطالبہ ،تفصیلات کے مطابق شہر سمیت ضلع بھر میں حکومتی رٹ قائم نہ ہونے کی وجہ سے بااثر تندور مالکان نے کم وزن روٹی مہنگے داموں فروخت کرنی شروع کررکھی

ہے ،نان بائیوں نے انتظامیہ کی جانب سے مقررہ کردہ روٹی کا وزن150 گرام دینے کے بجائے 70/80 گرام والی روٹی سرکاری ریٹ10 روپے سے زائد فروخت کرنی شروع کررکھی ہے جبکہ قانون

نافذ کرنے والے اداروں سمیت ڈی اوانڈسٹری نے کم وزن روٹی فروخت کرنے والے نان بائیوں وتندور مالکان کے خلاف کاروائیاں کرنے کی بجائے خاموشی اختیار کررکھی ہے جو کہ سوالیہ نشان بن چکی ہے

،شہریوں کا مزید کہنا تھا کہ جب من مرضی کے نرخوں کی وصولی کی جارہی ہے تو روٹی کا وزن کم کرنے کی بجائے 150 گرام پورا ہونا چاہیے ،تندور مالکان نے 10 روپے میں 150 گرام روٹی کے سرکاری نرخ

وصول کرنے کی بجائے کم وزن روٹی مہنگے داموں فروخت کر کے قانون کامذاق اڑا رہے ہیں ،شہریوں نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا ،کمشنر ڈیرہ اور ڈپٹی کمشنر سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیاہے۔

٭٭٭

خالص دودھ نایاب ،من مانی قیمتوں پر کیمیکل ملے مضر صحت دودھ کی فروخت عروج پرپہنچ گئی

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)شہر اور گردونواح میں خالص دودھ نایاب ،من مانی قیمتوں پر کیمیکل ملے مضر صحت دودھ کی فروخت جاری ،شہری ناقص وغیر معیاری دودھ زائد نرخوں پر خریدنے پر مجبور ،شہری

معدے کے السر ہیپٹاٹائٹس اور پیٹ کے امراض میں مبتلا ہونے لگے ،تفصیلات کے مطابق ڈیرہ شہر وگردونواح میں دودھ فروشوں کی طرف سے جن کی اکثریت مضافات سے دودھ لاکر فروخت کرنے والوں

کی ہے من مانی قیمتوں پر کریم نکال اور کیمیکل ملے دودھ کی فروخت شروع کررکھی ہے ،دودھ فروش مبینہ طور پرکریم نکلا اور ناقص وغیر معیاری دودھ فروخت کرکے شہریوں میں بیماریاں بانٹ رہے ہیں ،شہریوں

نے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخو ا ،چیف سیکرٹری ،ڈی جی خیبر پختونخوا فوڈاتھارٹی، کمشنر ڈیرہ ،ڈپٹی کمشنر سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیاہے

٭٭٭

خشک میوہ جات کے نرخ آسمانوں سے باتیں کرنے لگے

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)سردی کی شدت میں اضافہ کے ساتھ ہی خشک میوہ جات کے نرخ آسمانوں سے باتیں کرنے لگے ،بڑھتے نرخوں کو دیکھ کر لگتا ہے کہ موسم سرما میں ڈرائی فروٹ متوسط طبقے کی پہنچ

سے کوسوں میل دور ہوچکاہے ،تفصیلات کے مطابق سردی میں اضافے کے ساتھ ہی خشک میوہ جات کی جہاں مانگ میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے وہیں ان کے نرخ بھی بے تحاشا بڑھ گئے ہیں جس کے باعث

متوسط طبقہ ڈرائی فروٹ خریدنے کی سکت نہیں رکھتا ،سردیوں میں صرف خشک میوہ جات کو دور سے دیکھا جاتاہے ،اخروٹ ،چلغوزے ،کاجو سمیت دیگر خشک میوہ جات دکانوں کی رونقیں بڑھا رہے ہیں ،سرد

ہوائیں چلتے ہی خشک میوے کھانے کو سب کا جی للچاتا ہے مگر دام پوچھتے ہی جیب ساتھ دینے سے صاف انکار کردیتی ہے ،شہری مہنگائی کی وجہ سے ڈرائی فروٹ تو درکنار فروٹ کا استعمال بھی بیماری کی صورت

میں ڈاکٹر کی ہدایت کے مطابق کرتے ہیں ،شہریوں نے حکومت وقت سے مہنگائی کو کنٹرول کرنے کا مطالبہ کیاہے۔

٭٭٭

پلاسٹک کی بوتلوں کا دوباہ استعمال بڑھ گیا

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)پلاسٹک کی استعمال شدہ بوتلوں کا دوباہ استعمال بڑھ گیا ،شہری بیماریوں میں مبتلا ،بوتلوں میں استعمال ہونے والابی پی اے کیمیکل بار استعمال سے پانی میں شامل ہوجاتاہے ،ڈیرہ

شہر وگردونواح میں منرل واٹر ،کاربونیٹڈ ڈرنکس اور دیگر مشروبات کی پلاسٹک کی بوتلوں کی دوبارہ استعمال کے باعث کینسر اور دل کے امراض بڑھ گئے ہیں اور دیگر مشروبات کی خالی ہونے والی بوتلوں کو دوبارہ

استعمال کرنے کی بجائے ضائع کردیں ،پلاسٹک کی بوتلوں میں استعمال ہونے والا بی پی اے کیمیکل پلاسٹک کی بوتلوں کے بار بار استعمال سے پانی میں شامل ہوجاتاہے جس سے کینسر،دل کے امراض لاحق

ہوسکتے ہیں ،پلاسٹک کی بوتلوں کو زیادہ دھوپ لگنے اور گرمی میں رکھنے سے خطرناک کیمیکل پانی میں حل ہوکر انسانی زندگیوں کو نقصان پہنچا رہے ہیں ،واضح رہے کہ اکثر خواتین ان بوتلوں کو ٹھنڈے پانی کے

استعمال اور دیگر اشیاءکو سٹور کرنے کے لئے استعمال کرتی ہیں جو کہ مضر صحت ہیں ۔

٭٭٭

نامعلوم دہشت گردوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز) نامعلوم دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے پولیس اہلکار قیصر نواز کی نماز جنازہ پولیس لائن ڈیرہ میں سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کر دی گئی،سی ٹی ڈی پولیس نے

نامعلوم ملزمان کے خلاف قتل اور دہشت گردی سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا ، شہید پولیس اہلکار قیصر نواز شاہ کی نماز جنازہ پولیس لائن ڈیرہ میں ادا کی گئی جس میں ریجنل پولیس آفیسر ڈیرہ رینج محمد

یاسین فاروق اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عارف شہباز وزیر سمیت ضلع بھر کے پولیس افسران نے شرکت کی۔اس موقع پر پولیس کے چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی۔ ریجنل پولیس آفیسر محمدیاسین فاروق

نے لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے شہید کے درجات کی بلندی کےلئے دعا کی اور شہید کو خراج تحسین پیش کیا۔اس موقع پر ضلعی پولیس سربراہ نے کہا کہ شہید کا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔انہوں نے ورثاء

کو یقین دلایا کہ واقعہ میں ملوث افراد کو جلد گرفتار کرکے منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔سی ٹی ڈی پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف دہشت گردی اور قتل سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔

٭٭٭

عطائیت کا خاتمہ ویسے ہی ایک چیلنج بن کر رہ گیا ہے

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)ڈیرہ ضلع بھر میں تا حال عطائیت کا خاتمہ ویسے ہی ایک چیلنج بن کر رہ گیا ہے ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ جن عطائیوں کے کلینک کو ہیلتھ کیئر کمیشن سیل کرتا ہے۔ وہی عطائی کسی

کوالیفائیڈ ڈاکٹر کے نام کی چھتری لے کر دوبارہ کام شروع کر دیتے ہیں، جسکی وجہ سے تا حال اتائیت اپنی جگہ برقرار ہے۔شہر کی گنجان آبادیوں کے ساتھ ساتھ گردونواح میں اتائی مافیا سرگرم عمل ہے جو نا صرف

مریضوں کو ادویات دیتا ہے۔بلکہ بڑے آپریشن تک ہو رہے ہیں ،بالخصوص موجودہ موسمی صورتحال کے متاثرین سے اتائیوں کے کلینک بھرے پڑے ہیں یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ بڑے ناموں والے ڈاکٹر زایسے

اتائیوں کی مکمل پشت پناہی کرتے ہیں، جبکہ اتائی انہیں باقاعدہ ماہانہ ادا کر کے اپنی دکان چمکا رہے ہیں، ہیلتھ کیئر کمیشں کی متعدد بار کارروائیاں بھی بے سود ہوکر رہ گئی ہیں، کیونکہ ان کلینکس کی رجسٹریشن بھی

متعلقہ ڈاکٹر ز نے خود کروا کر دی ہوتی ہے، اس تمام تر صورتحال میں سادہ لوح شہری سخت پریشان ہیں،جنہوں نے ارباب اختیار سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے

٭٭٭

اراضی کی حد بندی کا تنازع، مسلح ملزمان نے مخالف کو قتل کردیا

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز) اراضی کی حد بندی کا تنازع، مسلح ملزمان نے مخالف کو قتل کردیا، پولیس نے مقتول کے بھائی کی رپورٹ پر دو بھائیوں کیخلاف قتل کا مقدمہ درج کرلیا ،پولیس ذرائع کے مطابق

تھانہ کلاچی میں اصغر خان ولد نصیب خان سکنہ محلہ ابراہیم زئی نے 302/34ppcکے تحت رپورٹ درج کرائی ہے کہ میرا بھائی راحت خان اپنی اراضیات واقع ڈونگ میں رہائش پذیر تھا جس کو کبیر خان اور

اس کے بھائی توقیر ولد ظہور خان سکنہ ہارون آباد کلاچی نے اسلحہ آتشیں سے فائرنگ کرکے قتل کردیا ہے۔ ہمارا ملزمان سے اراضیات کی حد بندی کا تنازعہ چلا آرہا ہے۔

٭٭٭

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز) اراضی کے تنازعہ پر علاقہ کالاپانی کے علاقہ میں 4 ملزمان کا دو افراد پر تشدد اور ڈرانے کیلئے فائرنگ، پولیس نے متاثرہ افراد کی رپورٹ پر مقدمہ درج کرلیا۔ اراضی کے تنازعہ پر

علاقہ کالاپانی میں رمضان، نواز، شیر دل اور نجیب سکنائے کالا پانی نے صوبہ خان اور ثناءاللہ کو لاتوں، مکوں اور چاقو کے وار کرکے زخمی کردیا اور اسے ڈرانے کیلئے اس پر ہوائی فائرنگ بھی کی۔ کڑی خیسور پولیس

نے اس واقعہ کا مقدمہ 4ملزمان کیخلاف درج کرلیا ہے۔

٭٭٭

سڑک کنارے درختوں میں اچانک آگ بھڑک اٹھی

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)چشمہ روڈ پر ملاخیل اڈہ کے قریب سڑک کنارے درختوں میں اچانک آگ بھڑک اٹھی ، ریسکیو 1122فائر فائیٹنگ ٹیم نے بروقت رسپانس کرتے ہوئے آگ پر قابو پا لیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈیرہ چشمہ روڈ پر ملاخیل اڈہ کے قریب سڑک کنارے درختوں میں نامعلوم وجوہات کی بناءپر اچانک آگ بھڑک اٹھی جس کے شعلے دور دور تک دکھائی دے رہے تھے۔ واقعہ کی اطلاع پر

ریسکیو1122کی فائر فائٹنگ ٹیم نے موقع پر پہنچ کر بروقت کاروائی عمل میں لاتے ہوئے آگ پر قابو پاتے ہوئے اسے مزید پھیلنے سے روک دیا۔ آخری اطلاعات تک آگ لگنے کی وجوہات معلوم نہیں ہوسکی

تھیں۔

٭٭٭

زرعی تحقیقاتی انسٹیٹیوٹ کے ڈسپلے اسٹال کا دورہ

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز) وائس چانسلر گومل یونیورسٹی ڈیرہ پروفیسر ڈاکٹر افتخار احمد،ڈاکٹر محمد اسرار خان، ڈائریکٹرز اور پروفیسرز نے گومل زام ڈیم کمانڈ ایریا ڈیویلپمنٹ پروجیکٹ (جی زیڈ ڈی)کے تحت میگا

ایونٹ میں محکمہ زراعت ریسرچ انسٹیٹیوٹ کے تحت زرعی تحقیقاتی انسٹیٹیوٹ کے ڈسپلے اسٹال کا دورہ کیا۔ ایگریکلچرل ریسرچ انسٹیٹیوٹ ڈیرہ کے سینئر ریسرچ آفس فوڈ ٹیکنالوجی ڈاکٹر شہزادہ ارشد سلیم نے گومل

زام ڈیم کمانڈ ایریا ڈیویلپمنٹ پروجیکٹ کے زیر انتظام علاقوں میں جاری تحقیقی سرگرمیوں کے بارے میں بریفنگ دی اور فوڈٹیکنالوجی کی مختلف منافع بخش مصنوعات بھی دکھائیں۔اس موقع پروائس چانسلر گومل

یونیورسٹی ڈیرہ پروفیسر ڈاکٹر افتخار احمد،ڈاکٹر محمد اسرار خان نے دلچسپی کا مظاہرہ کیا اور زراعت ریسرچ انسٹیٹیوٹ خصوصاً فوڈ ٹیکنالوجی سیکشن اے آر آئی ڈی کے ذریعہ کئے گئے کام کے معیار کی تعریف کی۔

٭٭٭

یخ بستہ ہواﺅں کا راج درجہ حرارت 02یکارڈ کیا گیا

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)شہر اور گردونواح میں یخ بستہ ہواﺅں کا راج درجہ حرارت 02یکارڈ کیا گیا, گیس پریشر کی بندش ،بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ اور ٹو فیزکے باعث متعدد کلیوں کے ٹرانسفارمر جل گئے،

شدید سردی نے معمولات زندگی کو بری طرح متاثر کردیا تفصیلات کے مطابقڈیرہ شہر اور گروونواح میں گزشتہ ایک ماہ سے سائبیرئین ہواﺅں نے ڈھیرے ڈال دیئے ہیں جس کے باعث اکثر و بیشتر درجہ

حرارت نقط اانجماد تک چلاجاتا ہیں محکمہ موسمیات کے ا کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کم از کم درجہ حرارت2ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جس کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا اس خون

جمادینے والی سردی میں بجلی اور گیس بندش نے شہریوں کا جینا دوبھر کردیا ہے شدید سردی کے باعث نالیوں اور پانی کے پائپ لائنوں میں پانی جم گیا شہریوں کو پانی کے حصول میں شدید مشکلات کا سامنا دوسری

جانب پیسکو واپڈا کی جانب سے بجلی کو ٹو فیز کرنے کا ایک سلسلہ شروع کیا گیا جس کے باعث متعدد کلیوں کے ٹرانسفارمر اور الیکڑونک مشینری جل گئے ہیں جس سے صارفین کو لاکھوں روپے کا نقصان اٹھانا پڑرہا

ہے دوسری جانب ٹرانسفارمر مرمت کرنے اور ایل پی جی فروخت کرنے والوں کی چاندی ہو گئی ہیں،ڈیرہ کے عوامی حلقوں نے ارباب اختیار سے نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا ہے۔

٭٭٭

آئندہ برس میں دنیا کے ممالک پر ڈالر کاتسلط ختم ہو جائے گا

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)سال 2020کے اختتام پر اگر کوئی مایوس کن خبرطلوع ہونے جارہی ہے تو وہ امریکی ڈالر کے حوالے سے ہے کیونکہ آئندہ برس میں دنیا کے ممالک پر اس کاتسلط ختم ہو جائے گا۔ اور

اس کی ویلیو میں ستانوے فیصد تک کمی آ جائے گی۔یہ سچ ہے کہ ڈالر کبھی بھی صفر کی سطح پر نہیں جا سکتا مگر اب ایسا ضرور ہونے جا رہا ہے کہ ڈالر کرنسی کی ویلیو نہ ہونے کے برابر ہو جائے گی۔یہ گیم اتنی آسان نہیں ہے

مگر ڈالر کی ویلیو کم ہونے کا پلان قدرتی طور پر بن چکا ہے۔ڈالر کی ویلیو کم ہونے کا واقعہ ایک صدی قبل 1913میں پیش آیا تھااور آج 2021میں بھی ویسے ہی حالات پیدا ہو چکے ہیں کہ ڈالر کی ویلیو کم ہو جائے

گی اور جتنے بھی سرمایہ کار ڈالر کے شعبے میں گھسے ہوئے ہیں انہیں نکلنے کا موقعہ بھی نہیں ملے گااور ان کا سرمایہ ڈوب جائے گا۔معاشی ماہرین مچ فیررسٹین نے انکشاف کیا ہے کہ یہ 2021 کی ایسی بریکنگ نیوز

ہے کہ جس کی طرف ابھی تک کسی کا دھیان ہی نہیں جا رہا۔امریکہ اس وقت کئی ٹریلین ڈالر کا مقروض ہے۔زمبابوے سمیت دنیا کے کئی ممالک اپنے بینکوں سے پیسا نکالنے کے لیے تیار ہی نہیں ہیں۔عالمی

منڈی میں انتہا درجے کی مندی آ چکی ہے اور امریکہ کے قرضوں میں روز افزوں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔جیسے جیسے اس کے قرضے میں اضافہ ہو گاویسے ہی اس کی ویلیو میں کمی آتی چلے جائے گی اور آہستہ آہستہ اس

کی ویلیو میں ستانوے فیصد تک کمی آ جائے گی جس کے نتیجے میں دنیا میں دیگر کرنسیوں پر اس کا راج ہمیشہ کے لیے ختم ہو سکتا ہے۔ماہر معاشیات فیررسٹین کا کہنا تھا کہ معاشی منڈی کی مین اسٹریم یا پھر امریکہ میں

کیا ہونے جا رہا ہے اس سے سارے بے خبر ہیں کیونکہ امریکہ کا فیڈرل ریزر کافی عرصے بعد کم ہونا شروع ہوا ہے اور اس پر قرضے کا بوجھ بڑھتا جا رہا ہے۔دنیا کے کئی ممالک نے تجارت اور دیگر معاملات میں

روایتی انحصار سے ہٹ کر آزاد پالیسیوں پر غور کرنا شروع کر دیا ہے ارو دنیا کے نقشے پر ابھرتی نئی معاشی قوتوں نے بھی آہستہ آہستہ اپنے پنجے گاڑنا شروع کر دیے ہیں جس وجہ سے امریکی ڈالر کو بڑے نقصان کا

سامنا کرنا پڑے گا۔یہ آنے والا وقت بتائے گا کہ امریکہ کی کرنسی کی بادشاہت ختم ہونے میں کتنا وقت لگتا ہے مگر وہ وقت قریب ہے جب دنیا کی سبھی کرسیوں پر سے ڈالر کا تسلط ختم ہو جائے گا۔

٭٭٭

گھر یا جائیداد کی نقد خریداری کو رجسٹر کرانے کے عمل کو لازمی قرار دیدیا گیا

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)فیڈرل بورڈ آف ریو نیو نے گھر یا جائیداد کی نقد خریداری کو رجسٹر کرانے کے عمل کو لازمی قرار دیدیا۔تفصیلات کے مطابق ایف بی آر نے ایک اور اہم فیصلہ کرلیا ہے جس کے مطابق

شہریوں کا گھر یا جائیداد کی نقد خریداری کو رجسٹر کرانے کو لازمی قرار دیا گیا ہے۔ایف بی آر تمام ڈیویلپرز کو کیش کی صورت کرنسی ٹرانزیکشن رپورٹ لازمی کرنی ہوگی، بیس لاکھ سے زائد کیش پر گھر یا جائیداد کی خرید

و فروخت رپورٹ کرنی ہوگا۔اسٹیٹ ایجنٹ بیس لاکھ سے زائد نقد پر جائیداد کی خرید و فروخت بتانے کے پابند ہوں گے۔ایف بی آر کا کہنا ہے کہ خرید و فروخت بینک کرنے پر کرنسی ٹرانزیکشن رپورٹ نہیں کرنی

ہوگی۔

٭٭٭

یکم جنوری 2021 (جمعہ)کو تمام بینک پبلک ڈیلنگ کے لیے بند رہیں گے

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز) اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعلامیے کے مطابق یکم جنوری 2021 (جمعہ)کو تمام بینک پبلک ڈیلنگ کے لیے بند رہیں گے۔نئے سال کے آغاز کے پہلے روز ملک بھر کے

بینکس بند رہتے ہیں اور صارفین کے ششماہی کھاتوں کی رپورٹ مرتب کی جاتی ہے۔ترجمان اسٹیٹ بینک کے مطابق تمام بینک/ ترقیاتی مالی ادارے /مائیکروفنانس بینک مذکورہ تاریخ پر عوام سے لین دین کے

لیے بند رہیں گے البتہ بینکوں کے تمام ملازمین معمول کے مطابق دفتر میں حاضر ہوں گے۔ہفتہ اور اتوار کی تعطیلات کے ساتھ بینک تین روز بند رہنے کے بعد پیر کے روز کھلیں گے۔

٭٭٭

عوام الناس کوجعلی سرمایہ کاری کمپنیوں سے ہوشیار رہنے کا انتباہ

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز) ایس ای سی پی کا عوام الناس کوجعلی سرمایہ کاری کمپنیوں سے ہوشیار رہنے کا انتباہ ،سکیورٹیز اینڈ ایکس چینج کمیشن آف پاکستان کی جانب سے عوام الناس کومتنبہ کیا جاتا ہے کہ وہ سرمایہ

کاری کی جعلی اسکیموں جن میں عوام کو پر کشش اور غیر حقیقی منافع کا لالچ دیا جا تا ہے میں سرمایہ کاری کر کے اپنی بچتوں اور سرمائے کا نقصان نہ کریں۔ سرمایہ کاری صرف ایس ای سی پی کی جانب سے منظور شدہ

اسکیموں اور باقاعدہ لائسنس یافتہ اداروں میں ہی کی جا سکتی ہے۔واضح رہے کہ کسی کمپنی کی ایس ای سی پی سے رجسٹریشن کا قطعاً یہ مطلب نہیں ہوتا کہ یہ کمپنی عوام سے سرمایہ کاری کے نام پر فنڈز اکٹھا کر سکتی ہیں۔

ایس ای سی پی کے علم میں یہ بات آئی ہے کہ چند کمپنیاں جو کہ ایس ای سی پی کے ساتھ رجسٹرڈ ہیں جس میں لاثانی آئل ٹریڈرز (پرائیویٹ) لمیٹڈ اور نیو لاثانی چکس اینڈ چکن (پرائیویٹ) لمیٹڈ شامل ہیں یہ کمپنیاں جعلی سرمایہ کاری سکیموں اور غیر معمولی منافع کا لالچ دے کر عوام کو سرمایہ کاری کرنے پر راغب کرتی ہیں۔یہ کمپنیاں عوام سے ڈیزل اور چکن میں سرمایہ کاری کے لئے غیر قانونی طورپرڈپازٹس اکٹھا کرنے

میں ملوث ہیں۔ عوام الناس کو متنبہ کیا جاتا ہے کہ ان کمپنیوں کو عوام سے ڈپازٹس اکٹھا کرنے کا کسی بھی قسم کا لائسنس نہیں دیا گیا۔ ان کمپنیوں کی جانب سے یہ سرگرمیاں غیر قانونی اور ممنوع ہیں اور ایس ای سی پی

کمپنیز ایکٹ کے مطابق ان دونوں کمپنیوں کو بند کرنے کی قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔اس کے علاوہ ،ایس ای سی پی کو بی فور یو (B4U ) نامی ایک کمپنی کے متعلق بھی متعدد شکایات موصول ہوئیں ہیں۔ یہ

کمپنی بھی مختلف سرمایہ کاری سکیموں کے نام پر عوام سے فنڈز اکٹھا کر رہی ہے۔واضح رہے کہ مذکورہ کمپنی” بی فور یو“ ایس ای سی پی کے ساتھ رجسٹرڈ نہیں ہے جبکہ اس کی کاروباری سرگرمیاں بھی غیر قانونی ہیں۔

ایس ای سی پی نے اس کے ڈائریکٹرز کے خلاف پہلے ہی قانونی کارروائی کا ا?غاز کر دیا ہے۔عوام الناس کو متنبہ کیا جاتا ہے کہ ایسی سکیموں سے گمراہ ہو کر اپنا قیمتی سرمایہ خطرہ سے دوچار نہ کریں۔ایس ای سی پی

کی جانب سے یہ انتباہ ان تمام سٹیک ہولڈرز اور عوام کے مفاد کے تحفظ کے لئے جاری کیا جا رہا ہے جو کہ ان کمپنیوں کے ساتھ کسی بھی قسم کا لین دین کر رہے ہیں

٭٭٭

سال 2021 میں عید الفطر اور عید الاضحیٰ کی ممکنہ تاریخوں کا اعلان کردیا گیا

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)سال 2021 میں عید الفطر اور عید الاضحیٰ کی ممکنہ تاریخوں کا اعلان کردیا گیا، سال 2020 کے ختم اور سال 2021 کے آ غاز ہوگیا ہے۔ نئے سال سے قبل وفاقی حکومت نے

2021 کیلئے تعطیلات کی تفصیلات جاری کر دی ہیں، جن میں عید الفطر اور عید الاضحیٰ کی تاریخیں بھی بتائی گئی ہیں۔جاری تفصیلات کے مطابق عید الفطر یکم شوال1442ھ کے موقع پر 15,14اور 16 مئی

2021 کو اور عید الاضحی 10ذولہجہ1442ھ کے موقع پر22،21 اور 23 جولائی کو ہوگی۔

یہ بھی پڑھیے:

ڈیرہ غازیخان کی خبریں

راجن پور کی خبریں

%d bloggers like this: