مئی 4, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

راجن پور کی خبریں

راجن پورسے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے

حاجی پور شریف

( ملک خلیل الرحمن واسنی )

حکومت پنجاب اور وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کی ہدایت پر کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈاکٹر ارشاد احمد نے ریجنل پولیس آفیسر ڈیرہ غازی خان فیصل رانا ،

ڈپٹی کمشنر راجن پور احمر نائیک اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر راجن پور فیصل گلزار کے ہمراہ راجن پور میں اللہ آباد چوک پر قائم پناہ گاہ میں لنگر خانے کا افتتاح کر تے ہوئے کہا ہے کہ لنگر خانہ کا قیام حکومت پنجاب کا احسن اقدام ہے۔

لنگر خانہ میں غریب اور ضرورت مند لوگ مستفید ہوں گے۔لنگر خانہ کے لئے کھانا حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق تیار کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ

حکومت پنجاب کا مقصد غریب لوگوں کی ہر ممکن امداد کرنا ہے۔لنگر خانہ سے پناہ گاہ کے مقیم افراد ،مسافر اور غریب اور مستحق افراد مستفید ہوں گے۔ لنگر خانہ میں مخیر حضرات کا تعاون قابل تحسین ہے۔

انہوں نے کہا کہ قرآن مجید میں اللہ تعالیٰ نے کہا ہے کہ اے ایمان والو جو تمہیں رزق دیا گیا ہے ان میں سے خرچ کرو۔کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈاکٹر ارشاد احمد،آر پی او ڈیرہ غازی خان فیصل رانا، ڈپٹی کمشنر راجن پور احمر نائیک اور ڈی پی او راجن پور فیصل گلزار نے بھی مستحق افراد کے ساتھ بیٹھ کر لنگر خانہ سے کھانا کھایا۔

افتتاح کے موقع پر اسسٹنٹ کمشنر راجن پور آصف اقبال کے علاوہ ضلعی افسران ،علماءکرام ،وکلاء،معززین شہر،ٹائیگر فورس کے نوجوان،میڈیا نمائندگان

اور دیگر افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔قبل ازیں کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد نے ٹرائبل ایریا

،عربی ٹبہ ،کچھی کینال کا بھی دورہ کیا.

::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::حاجی پورشریف

(ملک خلیل الرحمن واسنی)

ضلع راجن پور میں بین الاقوامی یونیورسٹی کے عملی قیام تک جدوجہد جاری ر ہےگی
تحریک یونیورسٹی اتحاد راجن پور

یونیورسٹی کے قیام کے لئے ہر فورم پرآواز بلند کرنا قرض بھی ہے اور فرض بھی آنیوالی نسلوں کے لئے یونیورسٹی کا قیام وقت کی اشد ضرورت ہے
کارکنان تحریک یونیورسٹی اتحاد راجن پور

گذشتہ دنوں ضلع راجن پور کے عوامی ، سماجی حلقوں طلبہ تنظیموں کی نمائندہ شخصیات اور تحریک یونیورسٹی اتحاد راجن پور کے سینئر راہنمائوں نے کثیر تعداد میں ملک حسنین صدیق بلہوڑا کی قیادت میں ضلع راجن پورکوٹلہ شیر محمد کی

معروف شخصیت شفقت اجمل گوپانگ کی خصوصی دعوت پر یونیورسٹی کے قیام کے لئے ایک مشاورتی میٹنگ میں شرکت کی

اس موقع پرسرگرم اراکین کا کہنا تھا کہ نیورسٹی کے قیام کے لئے ہر فورم پرآواز بلند کرنا ہمارا قرض بھی ہے

اور فرض بھی کیونکہ آنیوالی نسلوں کے لئے یونیورسٹی کا قیام وقت کی اشد ضرورت ہے اور ضلع راجن پور میں بین الاقوامی یونیورسٹی کے عملی قیام تک جدوجہد جاری ر ہےگی

جوکہ مقامی عوامی نمائندوں اور ممبران قومی و صوبائی اسمبلی اور رکن سینیٹ ضلع راجن پور اور ہائیر ایجوکیشن کمیشن اور متعلقہ حکام کے لیئے لمحہ فکریہ ہے کہ

ضلع راجن پور کو خودمختار ضلع بنے ہوئے38 برس بیت چکے مگر اب بھی ہمارا تعلیمی قتل عام کیا جارہا ہے

اور کم وبیش 30 لاکھ کی آبادی دور جدید میں بھی یونیورسٹی سے محروم ہے جبکہ پنجاب کے دیگر اضلاع میں یونیورسٹیاں اور سب کیمپس موجود ہیں نامعلوم ، ضلع راجن پور کو کس جرم کی سزا دیجارہی ہے

اور ہر دور میں نظر انداز کرنے کیساتھ ساتھ محرومیوں کے میگا پراجیکٹس سے تونوازا گیا مگر تعمیروترقی کےمیگا پراجیکٹس کے صرف اعلان سے محروم رکھا گیا

اس فورم کے توسط سے وزیر اعظم پاکستان عمران خان اور وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار سے فوری طور پر یونیورسٹی کے قیام کے اعلان کا مطالبہ کرتے ہیں اوراگرفوری طور پر ضلع راجن پور میں بین الاقوامی یونیورسٹی کے قیام کےلئے عملی اقدامات نہیں اٹھائے گئے

تو اسکے لیئے لانگ مارچ کیاجائےگا جسکا بہت جلد لائحہ عمل بھی ترتیب دیا جائے گا اور اعلان بھی کیا جائے گا

اس موقع پر شرکاء کےاعزاز میں پرتکلف ظہرانے کابھی اہتمام کیا گیا اور شفقت اجمل گوپانگ کیطرف سے تحریک کی مکمل اور غیر مشروط معاونت کی بھی

ہر ممکن یقین دہانی کرائی گئی اور اس موقع پر تحریک کے لئے شفقت اجمل گوپانگ نے ملک حسنین صدیق بلہوڑا کو 5000 روپے کی مالی معاونت کا بھی اعلان کیا.

اس موقع پر دیگر کارکنان نے بھی خطاب کیا اور شفقت اجمل گوپانگ کی کاوشوں کوبھی سراہا.

::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::::حاجی پور شریف

(ملک خلیل الرحمن واسنی)

ضلع راجن پور کی قاتل خونی انڈس ہائی وے پر موت و خون کا کھیل جاری آئے روز حادثات معمول .

اہل علاقہ اپنے پیاروں کے لاشے اٹھانے پر مجبور،حکومت پنجاب ، متعلقہ ممبران اسمبلی اور حکام کی خاموشی اور بے حسی سمجھ سے بالاتر

ضلع راجن پور میں مین انڈس ہائی وے پر حادثات آئے روز کامعمول ہیں کشمور سے ڈی جی خان کوئی دن خالی نہیں جس دن حادثات نہ ہوں اور اہلعلاقہ ہیں کہ

ہر روز اپنے پیاروں کے لاشے اٹھانے پر مجبور ہیں حالانکہ سوشل میڈیا، پرنٹ میڈیا ، الیکٹرانک میڈیا پر بارہا احتجاج اور کفن پوش احتجاجی مظاہروں کے باوجود بھی متعلقہ حکام ، حکومت پنجاب،

وفاقی وزیر مواصلات ، وزیر اعلی پنجاب اور وزیر اعظم پاکستان کو بھی متعدد بار نشاندہی کے باوجود بھی اسطرف توجہ نہیں دی گئی

اور متعلقہ ممبران قومی وصوبائی اسمبلی جوکہ ہر دور حکومت میں حکومت کا حصہ اور 50 سالوں سے سدا بہار اراکین اسمبلی رہے ہیں

مگر افسوس اس اہم ترین اور فوری توجہ طلب مسئلے کے حل کے لئے انکی خاموشی سمجھ سے بالاترہے

اس سلسلے میں عوامی ، سماجی، سیاسی، مذہبی،صحافتی،کاروباری،تجارتی حلقوں اور اساتذہ برادری نے متعلقہ حکام سے فی الفور قاتل خونی روڈ کو دورویہ ون وے کرنے کا بھر پور مطالبہ کیا ہے

اور آبادی کی جگہوں سے بھاری ٹریفک کو شہر سے باہرگزارنے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ شہریوں https://dailyswail.com/2020/12/28/51215/

کے جان و مال کا تحفظ یقینی ہوسکے

کل یہ دو نوجوان ٹریفک حادثہ میں فاضل پور میں ٹرالے کی زد میں آکر موقع پر ہی لقمہ اجل بن

گئے

%d bloggers like this: