نومبر 6, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

پاکستان کرکٹ بورڈ کا سال دوہزار بیس میں بڑے بڑے مقابلوں کا انعقاد

سال بھر اور کیا کیا کچھ ہوا لاہور سے رپورٹ کرینگے عثمان خان

پاکستان کرکٹ بورڈ نے سال دوہزار بیس میں بڑے بڑے مقابلوں کا انعقاد کروایا

کورونا وباء کے دوران پاکستان سپر لیگ، زمبابوے سیریز اور ڈومیسٹک سیزن کے کامیاب انعقاد کے علاوہ کرکٹرز کی مراعات میں بھی اضافہ کیا گیا

سال بھر اور کیا کیا کچھ ہوا لاہور سے رپورٹ کرینگے عثمان خان

سال دوہزار بیس دنیا بھر کے کرکٹ بورڈز کے لیے مشکل ترین سال رہا،،، کورونا وباء کے باعث سال بھر کرکٹ سرگرمیوں کو بریک لگی رہی

مارچ سے جون تک گراونڈ ویران رہے لیکن پاکستان کرکٹ بورڈ نے ہمت نہ ہاری۔

کھلاڑیوں کو فٹ رکھنے کے لیے پی سی بی نے آن لائن ٹریننگ سیشن کرائے

ماہ ستمبر میں بند دروازوں میں ڈومیسٹک سیزن کا آغاز نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ سے ہوا

رواں سال نیشنل انڈر نائنٹین ٹورنامنٹ منعقد ہوئی

اکتوبر میں قائداعظم ٹرافی فرسٹ الیون کا پہلا راونڈ بھی مکمل ہوا

قومی کرکٹ بورڈ نے زمبابوے ٹیم کی میزبانی بھی کی
نے اب تک دو سو چالیس میں سے ایک سو اسی میچز کا کامیاب انعقاد کرایا،،، ہمسایہ بورڈ ایک بھی میچ نہیں کرواسکا”

نومبر کے تیسرے ہفتے میں پی ایس ایل سیزن فائیو کراچی کنگز کی فتھ کے ساتھ تکمیل کو پہنچا

پی سی بی نے مشکل حالات کے باوجود بین الاقوامی کرکٹ جاری رکھنے کے لیے قومی ٹیم انگلینڈ اور نیوزی لینڈ بھیجی
کرکٹرز،،، "مشکل صورتحال میں کرکٹ میچز کا انعقاد خوش آئند ہے”

انتظامی طور پر مینزاور ویمن ٹیم کو سنٹرل کنٹریکٹ ملے

محمد یوسف، محمد زاہد، ثقلین مشتاق کو این ایچ پی سی میں کوچنگ کی زمہ داریاں سونپی ،،، بورڈ کو کرکٹرسلیم ملک، عمر اکمل اور کرکٹ کمیٹی کے معاملے پر تنقید کا بھی سامنا کرنا پڑا

سال دوہزر بیس نہ صرف کرکٹ بلکہ دیگر کھیلوں کے لیے مشکل سال ثابت ہوا

پی سی بی انتظامیہ پرامید ہے کہ وہ سال دوہزار بیس کی طرح سال دوہزار کیس میں بھی کرکٹ کی ۔سرگرمیاں جاری رکھے گی

About The Author