اپریل 29, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

بسمہ معروف دورہ ساؤتھ افریقہ سے دستبردار

پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کا دورہ جنوبی افریقہ اگلے ماہ شیڈول ہے۔

بسمہ معروف دورہ ساؤتھ افریقہ سے دستبردار

پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان بسمہ معروف خاندانی وجوہات کی بنیاد پر دورہ جنوبی افریقہ سے دستبردار ہو گئیں ہیں

پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کا دورہ جنوبی افریقہ اگلے ماہ شیڈول ہے۔
بسمہ معروف 20 دسمبر سے کراچی میں جاری کیمپ کا حصہ تھیں

وہ آج دوپہر کراچی سے فیملی کو جوائن کرنے کے لیےلاہور کے لیے روانہ ہو چکی ہیں۔
ہیڈ آف ویمنز ونگ اور چیف سلیکٹر عروج ممتاز کا کہنا ہے

بسمہ معروف نے درخواست کی تھی کہ وہ اگلے ماہ دورہ جنوبی افریقہ کے لیے خاندانی وجوہات کی بنیاد پر دستیاب نہیں ہیں۔

ہم نے بسمہ معروف کی درخواست کو تسلیم کیا وہ خود بھی سیریز چھوڑنے پر مایوس تھیں

مگرفیملی ترجیحات کو ہمیشہ فوقیت حاصل ہوتی ہے۔
جب ہم جمعرات کو 17 رکنی اسکواڈ کا اعلان کریں گے،

اس کے ساتھ دورہ جنوبی افریقہ کے لیے عارضی کپتان کا اعلان بھی کیا جائے گا۔ دورہ جنوبی ۔افریقہ تین ایک روزہ اور تین ٹی ٹونٹی پر مشتمل ہے

%d bloggers like this: