نومبر 21, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ضلع ڈیرہ اسماعیل خان اور ٹانک کی خبریں

سرائیکی وسیب کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان اور ٹانک سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں تجزیے اور تبصرے

ضلع بھر میں عطائی ڈاکٹرز نے بھی ایم بی بی ایس کا روپ دھار لیا

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز) ڈیرہ شہر سمیت ضلع بھر میں عطائی ڈاکٹرز نے بھی ایم بی بی ایس کا روپ دھار لیا ،محکمہ صحت کی خاموشی سوالیہ نشان ،شہریوں کا عطائی ڈاکٹروں کے خلاف کاروائی کرنے کا مطالبہ

،تفصیلات کے مطابق ڈیرہ شہر سمیت ضلع بھر میں انڈر میڑک عطائی ڈاکٹرز کی بھرمار ہوچکی ہے ،محکمہ صحت سمیت دیگر ذمہ داران نے اس حوالے سے مکمل خاموشی اختیار کررکھی ہے جس کی وجہ سے ضلع بھر میں جگہ

جگہ میٹرنٹی ہوم ،زچہ پچہ سنٹرز ،عطائی ڈاکٹرز کے کلینکوں نے لوٹ مار مچا رکھی ہے ،گلی محلوںمیں قائم ہونے والے منی ہسپتال اور میڈیکل سٹورز پر جنسی ونشے کی ادویات باآسانی دستیاب ہونے کی وجہ سے

نوجوان نسل تباہی کے دہانے اور انڈر میٹرک عطائی ڈاکٹرز سرجن بن کر سرعام شہریوں کے آپریشن کرتے دکھائی دیتے ہیں ،گلی محلوں کے عطائی ڈاکٹرز مرض کی تشخیص کیے بغیر شہریوں کوناقص وغیر معیاری

ادویات تھما کر ہزاروں روپے وصول کرلیتے ہیں جس سے مزید بیماری کی شدت میں اضافہ ہوجاتاہے اور مریض ٹھیک ہونے کی بجائے مزید موذی مرض میں مبتلا ہوکر آہستہ آہستہ موت کے منہ میں چلا جاتاہے

،اتنا کچھ ہونے کے باوجود اور بار بار قومی ومقامی اخبارات میں خبریں شائع ہونے کے بعد بھی تاحال ان ٹرینڈ انڈر میڑک عطائی ڈاکٹرز کے خلاف محکمہ صحت کی ضلعی انتظامیہ کاروائی نہیں کررہی جس کی وجہ سے

شہریوں کی بڑی تعداد موت کے منہ میں جاچکی ہے۔شہریوں نے وزیر اعلی خیبر پختونخوا ،چیف سیکرٹری ،صوبائی وزیر صحت ،کمشنر ڈیرہ ،ڈپٹی کمشنر سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیاہے۔
٭٭٭
سردی میں اضافہ، مچھلی کی فروخت اور مانگ میں اضافہ

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)سردی میں اضافہ، مچھلی کی فروخت اور مانگ میں اضافہ ،شہر کی سڑکوں سمیت مختلف شاہراو¿ں ومختلف مقامات پرانواع و اقسام کی مچھلیوں کی فروخت کا سلسلہ جاری دکانداروں نے

من مانے ریٹ مقرر کر دیئے، تفصیلات کے مطابق مطابق ملک کے دیگر شہروں کی طرح ڈیرہ میں سردی کی شدت میں اضافے کیساتھ ہی ڈیرہ اور اسکے گرد نواح کے مختلف علاقوں میں ٹھنڈ بڑھنے کیساتھ ہی

مچھلی کی فروخت میں بے تحاشہ اضافہ کیساتھ مچھلی کی مانگ میں بھی اضافہ ہو گیا ہے ،ڈیرہ شہر کی مختلف سڑکوں ، بازاروں ، مختلف مقامات پر ہاتھ گاڑیوں ، ٹھیلے ، چھبڑیوں اور ہاتھوں میں مختلف انواع اقسام کی

مچھلیوں کی فروخت کا سلسلہ شروع ہے ، مچھلیوں کی مانگ میں اضافے کیساتھ ہی مچھلی کے نرخ میں بھی بے تحاشہ اضافہ ہو گیا ہے،مچھلی کی قیمت میں اضافہ کی وجہ سے کم آمدن والے افراد کو مچھلی کی خریداری میں

مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ، ڈیرہ کے شہریوں نے متعلقہ اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ مچھلی کی قیمتوں میں من مانی کرنے والوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے۔
٭٭٭
سردی کی شدت بڑھنے کے ساتھ شہر میں جگہ جگہ گرم کپڑوںکے لنڈا بازار سج گئے

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز) ڈیرہ اور اسکے گرد نواح میں سردی کی شدت میں اضافہ ،شہر میں جگہ جگہ گرم کپڑوںکے لنڈا بازار سج گے ،غریب عوام نے سردی سے بچنے کیلئے لنڈا بازار کا رخ کر لیا،لنڈا بازاروں

میں غریب عوام کارش امنڈ آیاتفصیلات کے مطابق ڈیرہ اور اسکے گردنواح میںیخ بستہ سرد ہوائیں چلنے کے بعد ٹھنڈ میں بھی بے تحاشہ اضافہ ہو گیا ہے ، سردی میں اضافے کیساتھ ہی ڈیرہ شہر کے مختلف علاقوں

دیگر شاہراو¿ں پر جگہ جگہ گرم کپڑوں اور جوتوں کے لنڈا بازار سج گئے ہیں ، ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کے باعث غریب عوام نے سردی سے بچنے کیلئے لنڈا بازار کا رخ کرنا شروع کر دیا ہے ، سردی میں اضافہ

کیساتھ ہی لنڈا بازار میں مرد و خواتین سمیت بچوں کا بھی رش بڑھ گیا ہے لنڈا بازار میںآئے ہوئے عوام کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت نے گزشتہ حکومت کو مہنگائی میں مات دے دی آئے روز استعمال کی جانے والی

ایشاءکی قیمتوں میں اضافہ سے عوام کی زندگی اجرن بن چکی ہے لیکن وہی لنڈا بازاروں میں گرم کپڑے سستے داموں میں غریب عوام کو مل رہے جس سے وہ سردی کے ایام آسانی سے گزار سکتے ہے۔
٭٭٭
مرغی کا گوشت ایک کلو گرام خریدنے پر صارفین کو 850 گرام دیا جانے لگا

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز) شہر اور گردونواح میں انتظامیہ کی غفلت کے باعث مرغی کا گوشت ایک کلو گرام خریدنے پر صارفین کو 850 گرام دیا جانے لگا ،مرغی فروش مافیا 150 گرام صفائی کی مد میں گوشت

ہڑپ کرنے لگا ،بیشتر دکاندار اوزان بھی کم تولنے لگے ،شہری سراپا احتجاج ،ڈپٹی کمشنر سے نوٹس لینے کا مطالبہ ،تفصیلات کے مطابق شہر وگردونواح میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ملی بھگت اور انتظامیہ کی

غفلت کے باعث مرغی کا گوشت ایک کلو خریدنے پر صارفین کو محض ساڑھے آٹھ سو گرام گوشت تھمادیا جاتاہے ،ایک کلو مرغی کے گوشت کی رقم وصول کرنے والے مرغی فروش صارفین کومکمل ایک کلو گوشت دینے

کی بجائے ڈیڑھ سو گرام کم گوشت دے رہے ہیں جس کی وجہ سے صارفین کو مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑرہا ہے جبکہ مرغی کے گوشت کا دھندہ کرنے والے راتوں رات کروڑ پتی بن رہے ہیں ،پڑوسی اضلاع میں

مرغی کا گوشت ایک کلو خریدنے پر ایک کلو ہی گاہک کو دیاجاتاہے لیکن ڈیرہ شہرسمیت مضافاتی علاقوں میں الٹی گنگا بہہ رہی ہے ،ضلع انتظامیہ قانون پرعمل درآمد کروانے کی بجائے پولٹری کا کاروبار کرنے والے مافیا

کے سامنے بالکل بے بس دکھائی دیتی ہے ،ضلع ڈیرہ میں مرغی اور چھوٹا بڑا گوشت فروخت کرنے والے دکانداروں نے وزن میں بھی کمی کررکھی ہے اور ایک کلو صافی گوشت کے نرخ وصول کرلیے جاتے ہیں جبکہ

ہر قسم کا گوشت ساڑھے آٹھ سو گرام کے لگ بھگ گاہک کو تھما دیا جاتاہے ،ضلع بھر میں قانون کی بالا دستی نہ ہونے سے ضلعی حکومت کی کارکردگی واضح طور پر عیاں ہوچکی ہے ،شہریوںنے کمشنر ڈیرہ اورڈپٹی کمشنر

سے نوٹس لینے اور ضلع بھر میں مرغی ،بکرے اور گائے کا گوشت فروخت کرنے والے دکانداروں سمیت قصابو ں کے اوزان چیک کرنے کا مطالبہ بھی کیاہے۔
٭٭٭
کاروباری رقابت میں مسلح ملزمان نے دو جوانسال بھائیوں کو قتل کردیا

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز) تحصیل کلاچی کے علاقہ گرہ محبت میں دوہرے قتل کی لرزہ خیز واردات ،کاروباری رقابت میں مسلح ملزمان نے رات کی تاریکی میں مخالف کے مکان میں گھس کر اندھادھند فائرنگ

کے دو جوانسال بھائیوں کو موت کے گھاٹ اتاردیا ،ملزمان ارتکاب جرم کے بعد مکان سے آٹھ تولہ طلائی زیورات اٹھا کر فرارہوگئے ،مقتولین کی لاشیں پوسٹمارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کردی گئی ،تین باپ

بیٹوں سمیت دس افراد کے خلاف قتل سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیاگیا ،تحصیل کلاچی کے علاقہ گرہ محبت کے رہائشی چالیس سالہ غلام جیلانی ولد حاجی دین محمد قوم مانجھی خیل سکنہ گرہ محبت حال

بھگوال نے پولیس کو بتایا کہ وہ وقوعہ کی شب اپنے بھائیوں کے گھر گرہ محبت آیا ہوا تھا ،رات کو حسب معمول میں دیگر دوبھائیو ں35 سالہ غلام سبحانی اور24 سالہ محمد رمضان سمیت اہل خانہ کے ہمراہ گھر میں

سورہے تھا کہ شب ڈیڑھ بجے تیز ہو اچلنے کی وجہ سے گھر کا مرکزی دروزاہ شور کررہا تھا ،جس پر بھائی غلام سبحانی اور بھابھی اٹھے ،دونوں دروازہ حو یلی کی طرف جا نے لگے کہ پہلے سے حویلی کے اندر دس افراد

موجود پائے جن میں سے چھ افراد مسلحہ بہ پسٹل جبکہ دیگر چار افراد مسلحہ بہ کلہاڑی وڈنڈے تھے ،ملزمان نے بھائی غلام سبحانی پر فائرنگ کردی ،فائرنگ کی آواز پر میں کمرے سے باہر آیا تو مسلحہ پسٹل میں سے

تین افراد ظہور عالم ،محمود عالم پسران ہمایوں اور ہمایون ولد شائستہ خان اقوام محسود ساکنان میاں لال ٹانک کو ٹارچ کی روشنی میں پہنچان لیا جبکہ دیگر ملزمان کی شناخت نہ کرسکا ،مسلحہ ملزمان نے بھابھی کو ہاتھ

سے پکڑکر زیورات حوالے کرنے کو کہا اور ساتھ ہی اسے کمرے میں لے گئے جہاں پر ملزمان نے بھابھی کی نشاندہی پر اس کے آہنی بکس سے کل وزنی آٹھ تولہ طلائی زیورات اٹھائے،کمرے میں موجود ملزمان

نے دوسرے بھائی محمد رمضان پر بھی اپنے اپنے اسلحہ سے فائرنگ کی جس کی فائرنگ سے وہ زخمی ہوکر گر پڑا ،اس دوران ملزمان وہاں سے فرارہوگئے ،میں نے بھابھی اور والدہ کے ہمراہ زخمی بھائی غلام سبحانی کو

سنبھالا تو جاں بحق ہوچکا تھا جبکہ دوسرا بھائی محمد رمضان شدید زخمی تھا جسے کار کے ذریعے ڈسٹرکٹ ہسپتال ڈیرہ منتقل کیاگیا لیکن وہ بھی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا ،مقتولین کے بھائی غلام جیلانی

نے پولیس کو وجہ عداوت بیان کرتے ہوئے بتایا کی کہ اس کے بھائی غلام سبحانی کی گرہ محبت میں ڈیزل ایجنسی ہے، نامزد ملزمان نے بھائی کو ایجنسی ختم کرنے کا کہا تھا جس پر بھائی نے انہیںجواب دیا کہ وہ

ایجنسی ختم کرکے ان کے پیٹرول پمپ کے سامنے اپنا پیٹرول پمپ بنائے گا ،ملزمان نے بھائی کو کہا کہ پیڑول پمپ بنانے سے پہلے وہ اسے زندہ نہیں چھوڑیں گے ،پولیس نے تین باپ بیٹوں سمیت دس افراد

کے خلاف قتل سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے ان کے تلاش شروع کردی ہے۔

٭٭٭
بند میکن پر مشکوک گٹو سے دھماکہ خیز مواد برآمد

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز) تھانہ کینٹ کی حدود دریائے سند ھ کے کنارے بند میکن پر مشکوک گٹو سے دھماکہ خیز مواد برآمد، کینٹ پولیس اوربم ڈسپوزل سکواڈ نے موقع پر پہنچ کر بارودی مواد قبضے میں لے

لیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق تھانہ کینٹ کی حدود دریائے سند ھ کے کنارے بند میکن پردریا میں پتھروں کے ساتھ مشکوک گٹو کی موجودگی کی اطلاع پرپولیس اور بم ڈسپوزل سکواڈ موقع پر پہنچ گئے ، پولیس نے

علاقہ کو گھیرے میں لیکر مشکوک گٹو کی تلاشی لی تو اس سے استعمال شدہ انجیکٹ فیوز،وار ہیڈ،آر پی جی مارٹر گولے اور ان کے فیوزبرآمد ہوئے جنہیں بم ڈسپوزل یونٹ ڈیرہ کے انچارج عنایت اللہ خان ٹائیگرکی

قیادت میں بی ڈی ایس کے عملہ نے تحویل میں لے لیا۔ بم ڈسپوزل یونٹ کے مطابق برآمد شدہ بارودی مواد میں سے بعض مارٹر گولے قابل استعمال حالت میں تھے، جنہیں ڈی فیوز کردیا گیا۔ پولیس کے

مطابق یہ بارودی مواد کسی بھی ممکنہ دہشتگردی کے منصوبے میں استعمال ہوسکتا تھا۔ پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔
٭٭٭
قیمتی اور ناپید جنگلی حیات کی بقاءحکومت کی ترجیحات میں شامل ہے ،سیکرٹری جنگلات

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز) سیکرٹری جنگلات ماحولیات و جنگلی حیات خیبر پختونخواہ شاہد اللہ خان نے کہا ہے کہ قیمتی اور ناپید جنگلی حیات کی بقاءحکومت کی ترجیحات میں شامل ہے، اس حوالے سے محکمہ

وائلڈلائف ڈیرہ اسماعیل خان پر جہاں جغرافیائی اہمیت کی وجہ سے اضافی ذمہ داری عائد ہوتی ہے وہیں حکومتی پالیسی کے مطابق محکمہ کی کارکردگی بھی قابل ستائش ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈیرہ

اسماعیل خان دورہ کے موقع پر کیا۔ ڈی ایف او وائلڈ لائف ڈیرہ خان ملوک خان نے انہیں محکمہ کی کارکردگی، شیخ بدین نیشنل پارک میںپر جنگلی حیات کے تحفظ اور ضلع میں غیرقانونی شکار کی روک تھام اور جنگلی

حیات کی سمگلنگ کا قلع قمع کرنے کے حوالے سے محکمہ کے اقدامات سے آگاہ کیا ،سیکرٹری ماحولیات و جنگلی حیات نے شیخ بدین نیشنل پارک کے مقام پرتعمیر شدہ دفتر اور رہائشگاہ کا افتتاح کیا۔ انہوں نے محکمہ کی

جانب سے اٹھائے گئے اقدامات کا جائزہ لیا اور انہیں قابل ستائش قرار دیتے ہوئے محکمہ کے اہلکاروں کو مزید محنت اور جانفشانی سے کام کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے مقامی آبادی کے نمائندوں سے بھی

ملاقات کی اور سفاری گیمز کے حوالے سے روڈا کی مجوزہ سائٹ کا بھی معائنہ کیا ۔انہوں نے کہا کہ کہ وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ محمود خان کی ہدایات کی روشنی میں محکمہ بھر پور کردار ادا کر رہا

ہے۔ خیبر پختونخوا میں وائلڈ لائف کے تحفظ اور فروغ کے لیے کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔سیکرٹری جنگلات ماحولیات و جنگلی حیات خیبر پختونخواہ شاہد اللہ خان نے شیخ بدین نیشنل پارک اور

وائلڈ لائف پارک ڈیرہ میں پودے بھی لگائے۔
٭٭٭
ملزمان نے چچا بھتیجوں پر قاتلانہ حملہ کرکے انہیں شدید زخمی کردیا

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز) زمین کے تنازع پرملزمان نے چچا بھتیجوں پر قاتلانہ حملہ کرکے انہیں شدید زخمی کردیا،زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیاگیا ،پولیس نے چار ملزمان کے خلاف اقدام قتل کا مقدمہ درج

کرکے ایک ملزم کو گرفتارکرلیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق تھانہ بند کورائی میں واقع علاقہ ڈھوتر جدید کے رہائشی صدام حسین وزیر نے پولیس کو بتایا کہ ایڈیشنل سیشن عدالت نے اراضی کے تنازعہ پر انہیںحکم

امتناعی جاری کررکھا ہے کہ وقوعہ کے روز ملزمان گل احمد، تاج محمد، گلزمان اور فضل الرحمن نے عدالتی حکم امتناعی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اراضی میں کاشت و پانی سیراب کررہے تھے جنہیں منع کرنے پر

انہوں نے اسلحہ، کلہاڑی، ڈنڈوں اور بیلچے سے وار کرکے مجھے، میرے بھائی شہزاد الرحمٰن اور چچا فریداللہ کو زخمی کردیا۔ مدعی کے مطابق ان کا مخالفین سے اراضی کا تنازعہ چلا آرہا ہے اور مقامی عدالت میں دائر

کیس میں عدالت نے اراضی میں کاشت و سیرابی پر حکم امتناعی جاری کر رکھا ہے۔ پولیس نے زخمی صدام کی رپورٹ پر اس واقعہ کا مقدمہ درج کرکے ایک ملزم فضل الرحمن کو گرفتار کرلیا ہے۔
٭٭٭
آم کے باغبانوں کو چھوٹے و بڑے پودوں میں گوبر کی کھاد ڈالنے کی ہدایت

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز) محکمہ زراعت کے ترجمان نے آم کے باغبانوں کو چھوٹے و بڑے پودوں میں گوبر کی کھاد ڈالنے کی ہدایت کی ہے اور کہاہے کہ چونکہ آم کے باغات میں نائٹروجن، فاسفورس،

پوٹاش، بوران، زنک، آئرن، میگانیز، کاپر کی کمی آم کی پیداوار متاثر کر سکتی ہے لہذاباغبان آم کے باغات میں کبیرہ و صغیرہ عناصر کی کمی نہ آنے دیں۔انہوں نے کہاکہ جس باغ میں کبیرہ وصغیرہ عناصر پورے

ہوں گے وہاں نہ صرف پھل کا معیار شاندار ہو گا بلکہ پودوں کو اجزائے خوراک کی بروقت فراہمی سے بہترین پیداوار بھی حاصل ہو گی۔ انہوں نے کہاکہ باغبان آم کے چھوٹے پودوں میں گوبر کی گلی سڑی کھاد

30سے 40کلو گرام فی پودا جبکہ بڑے پودوں میں 80سے 120 کلو گرام فی پودا ڈالیں۔اسی طرح فاسفورسی کھادوں میں ٹی ایس پی یا ڈی اے پی چھوٹے پودوں کیلئے ایک سے ڈیڑھ کلو گرام فی پودا جبکہ

بڑے پودوں میں 2 کلو گرام فی پودا ڈالیں نیز پوٹاش کھادوں کی فراہمی کیلئے چھوٹے پودوں میں پوٹاشیم سلفیٹ آدھاکلوگرام سے 1 کلو گرام فی پودا جبکہ بڑے پودوں میں ڈیڑھ سے 2 کلو گرام فی پودا ڈالیں

جبکہ بڑے اور چھوٹے دونوں پودوں میں جپسم 10کلوگرام فی پودا ڈالی جائے۔انہوں نے کہاکہ باغبان کھادیں ڈالتے وقت ہلکی گوڈی کریں اور ان کھادوں کو مٹی میں اچھی طرح ملا دیں۔انہوں نے کہاکہ

عناصر صغیرہ کی فراہمی کیلئے کاپر سلفیٹ 25 فیصد، مینگانیز سلفیٹ 32 فیصد اور فیرس سلفیٹ 19 فیصد، 200 گرام فی 100لٹر پانی میں ملا کر سپرے کیاجائے جبکہ بورکس 11 فیصد اور زنک سلفیٹ 23 فیصد،

240 گرام فی 100لٹر پانی میں ملا کر سپرے کرنے سے بہترین نتائج حاصل کئے جاسکتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ باغبان سپرے سے قبل پتوں کا کیمیائی تجزیہ ضرور کروائیں اور پودوں پر سپرے اس وقت کریں

جب پوداایکٹو ہو اور اس کیلئے بہتر ہے کہ پھول آنے سے چند روز قبل سپرے کیاجائے۔انہوں نے مزید کہاکہ سپرے ٹھنڈے اوقات میں صبح سویرے یا شام کو تاخیر سے کرنا چاہیے اور اچھے نتائج کیلئے تمام عناصر

صغیرہ کو علیحدہ علیحدہ سپرے کیاجائے۔انہوں نے کہاکہ باغبان مزید رہنمائی کیلئے ماہرین زراعت یا محکمہ زراعت کے فیلڈ سٹاف کی خدمات سے بھی استفادہ کر سکتے ہیں۔
٭٭٭
چنے اور مسور کی فصلوں سے جڑی بوٹیوں کے انسداد کے متعلق فوری اقدامات کی ہدایت

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز) محکمہ زراعت کے ترجمان نے کاشتکاروں کوچنے اور مسور کی فصلوں سے جڑی بوٹیوں کے انسداد کے متعلق فوری اقدامات کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ چنے اور مسور کی فصل میں

جڑی بوٹیوں کو تلف کرنے کیلئے غیر کیمیائی اور کیمیائی دونوں قسم کے طریقے اپنائے جاسکتے ہیں تاہم غیر کیمیائی طریقوں میں گوڈی کے ذریعے جڑی بوٹیوں کا مثر انسداد بھی کیا جاسکتاہے۔انہوں نے کہاکہ پہلی

گوڈی کاشت کے 30 سی40دن بعد جبکہ دوسری گوڈی بجائی کی70 سی80 دن بعد کی جاسکتی ہے۔انہوں نے بتایاکہ گوڈی سے نہ صرف جڑی بوٹیاں تلف ہوتی ہیں بلکہ زمین میں وتر دیر تک محفوظ

ہوجاتاہے اور زمین نرم اور بھربھری ہونے کی وجہ سے پودوں کی نشوونما اچھی ہوجاتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ۔انہوں نے مزید بتایا کہ جڑی بوٹیوں کے انسداد کیلئے کیمیائی طریقہ انسداد بھی مثر ثابت ہوتاہے لیکن

کیمیائی زہروں کا استعمال محکمہ زراعت کے مقامی توسیع عملہ یاماہرین زراعت کے مشورہ سے کیا جاسکتاہے۔ انہوں نے کاشتکاروں کو ہدایت کی کہ وہ سفارش کردہ زہروں کا استعمال زرعی ماہرین کی مشاورت

کے مطابق ہی کریں تاکہ بعد میں انہیں کسی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
٭٭٭
ادرک کے کاشتکاروں کو فصل کی برداشت بروقت مکمل کرنے کی ہدایت

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز) محکمہ زراعت نے ادرک کے کاشتکاروں کو فصل کی برداشت بروقت مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے اور کہاہے کہ دسمبر کے آخری ایام میں جب ادرک کے پتے سوکھ جائیں اور ٹہنیاں

نیچے گر پڑیں تو سمجھ لینا چاہیے کہ فصل برداشت کیلئے تیار ہے اور اس کی برداشت میں تاخیر سے گریز کرناچاہیے۔انہوں نے کہاکہ فصل کی برداشت کسی یا کھرپے کی مدد سے احتیاط سے کرنی چاہیے تاکہ گٹھلیاں

زخمی نہ ہوں کیونکہ زخمی گٹھلیاں سٹوریج کے دوران بہت جلد خراب ہو جاتی ہیں جس سے منڈیوں میں اس کی اچھی قیمت نہیں ملتی اور کاشتکاروں و سبزی فروشوں کو بھاری مالی نقصان کاسامنا کرناپڑتاہے۔انہوں

نے بتایاکہ اگر اگلی فصل لگانے کیلئے بیج تیار کرنا ہو تو فصل کی برداشت فروری میں بھی کی جا سکتی ہے۔ انہوں نے بتایاکہ اس دوران اس بات کا خاص خیال رکھنا چاہیے کہ بارش وغیرہ کی صورت میں پانی زیادہ دیر

کھیت میں کھڑا نہ رہے کیونکہ کھیت میں پانی کھڑاہونے سے ادرک کی گٹھلیاں زمین کے اندر ہی گل سڑ جاتی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ دوسری صورت میں دسمبر کے آخر میں فصل کی برداشت شروع کر کے آئندہ

فصل کیلئے صاف ستھری گٹھلیوں کو بھی ذخیرہ کیاجاسکتاہے
٭٭٭
تعلیمی اداروں کو دو ماہ تک نہ کھولنے کی تجویز پیش کردی گئی

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز) ملک بھر میں کورونا کی دوسری لہر کے وار جاری ہیں۔ کورونا کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر چئیرمین کورونا ٹاسک فورس ڈاکٹر عطائالرحمان نے تجویز پیش کرتے ہوئے کہا کہ تعلیمی

ادارے دو ماہ تک نہ کھولے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس ہر ہفتے اپنی شکل تبدیل کر رہا ہے۔ ایسے میں دفعہ 144 کا نفاذ کر کے جلسے جلوسوں پر بھی پابندی عائد کی جائے۔کیونکہ جلسے جلوسوں میں کورونا

وائرس کے پھیلنے کا سب سے زیادہ چانس ہوتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان میں کورونا وائرس میں 109 جینیاتی تبدیلیاں آئی ہیں۔ خطرہ بڑھ چکا ہے ، اموات میں بھی اضافے کا خدشہ ہے۔ ڈاکٹر عطاء

الرحمان نے مزید کہا کہ برطانیہ میں کورونا کی نئی قسم آنے پر پورا یورپ لاک ڈاو¿ن کی طرف جا رہا ہے۔پاکستان کو بھی اپنا فلائٹ آپریشن بند کر دینا چاہئیے تاکہ وائرس کو ملک میں داخل ہونے سے روکا جا

سکے۔دوسری جانب مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے تعلیمی اداروں کی بندش پر کہا کہ بطور وفاقی وزیر تعلیم میں چاہتا ہوں تعلیمی ادارے کھول دیئے جائیں، جونہی

کورونا کے حوالے سے صحت کی صورتحال بہتر ہوگی بچوں کے لئے تعلیمی اداروں کے دروازے کھول دیئے جائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ مجھے بچوں کے تعلیمی نقصان پر بہت دکھ ہے۔انہوں نے کہا کہ کورونا کے

باعث سب سے زیادہ تعلیمی نقصان پرائمری سکول کے بچوں کا ہوا ہے۔ شفقت محمود نے کہا کہ کورونا کی صورتحال بہتر ہونے پر بچوں کو ترجیح دی جائے گی اور انھیں تعلیمی اداروں میں بلوا لیا جائے گا۔یاد رہے کہ

کورونا کی بگڑتی ہوئی صورتحال کے پیش نظر ملک بھر میں تعلیمی ادارے بند کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔وفاقی وزارت تعلیم کی جانب سے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا تھا کہ 26 نومبر سے 24 دسمبر تک ہوم لرننگ کا

سلسلہ جاری رہے گا ،26 نومبر سے پاکستان کے تمام تعلیمی ادارے سے آن لائن کلاسز لے سکتے ہیں۔ اسکول کالجز، یونیورسٹیز، ٹیوشن سینٹرز سب بند ہوں گے۔ 25 دسمبر سے 10جنوری تک موسم سرما کی

تعطیلات ہوں گی اور تعلیمی اداروں میں بچے نہیں آئیں گے، بچے گھر بیٹھ کر تعلیم جاری رکھیں گے۔11 جنوری کو اگر حالات بہتر ہوئے تو تمام تعلیمی ادارے دوبارہ کھول دئیے جائیں گے۔
٭٭٭
پی آئی اے نے ملازمین کو حاصل میڈیکل کی سہولت کو مبینہ طور پر ختم کرنے کا فیصلہ

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز) پی آئی اے نے ملازمین کو حاصل میڈیکل کی سہولت کو مبینہ طور پر ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔قومی فضائی کمپنی پی آئی اے نے اخراجات میں کمی اور کرپشن کا جواز بنا کر ملازمین کو حاصل

میڈیکل کی سہولت کو مبینہ طور پر ختم کرنے کا منصوبہ تیار کرلیا، ملازمین کو سرکاری صحت کارڈ جاری کئے جائیں گے۔ذرائع کے مطابق منصوبے کے تحت ملازمین کو حاصل اسپتال، لیبارٹری اور فارمیسی سے ملازمین

کو دستیاب سہولت بند کر دیں جائیں گی، جبکہ پینل اسپتالوں اور لیبارٹری، او پی ڈی، اسپیشلسٹ کلینک اور اسپتال میں داخلے کی سہولت بھی ختم کر دی جائے گی۔نئے مبینہ منصوبے میں 18 سال سے 60 سال

تک کے لئے 1 سے 4 ہزارروپے ماہانہ طبی الانس دینے جبکہ او پی ڈی اخراجات ماہانہ تنخواہ اور پینشن کے ساتھ ادا کی جائے گی۔طبی سہولیات کے خاتمے سے متعلق پلان کی منظوری وزیر اعظم سے حاصل کی

جائے گی۔ پی آئی اے ملازمین، ان کے اہل خانہ، والدین، مطلقہ یا بیوہ بیٹیوں کو میڈیکل سہولیات دستیاب ہیں۔ذرائع کے مطابق طبی سہولیات کا خاتمہ ایئر لائن کے لئے منظور کردہ نئے ایکٹ سے بھی

مطابقت نہیں رکھتا، تنخواہوں میں عدم اضافے اور ملازمین کی میڈیکل سہولیات کا خاتمہ مالی مشکلات کا باعث ہوگا، جبکہ متعلقہ شعبے سے وابستہ ملازمین کا روزگار بھی خطرے میں پڑ سکتا ہے۔
٭٭٭
29 ارب روپے کی اسمگل شدہ اشیا ء ضبط کی گئیں

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز) وفاقی محکموںنے جولائی سے دسمبر تک 29 ارب روپے کی اسمگل شدہ اشیا ء ضبط کی ہیں۔رواں مالی سال جولائی تا دسمبر 29 ارب روپے مالیت کی سمگل شدہ اشیا ءضبط کی گئیں جو

کہ پچھلے سال 21 ارب روپے کی تھی۔اس طرح رواں سال ضبط شدہ اشیا ءکی مالیت میں 37 فیصداضافہ حاصل ہوا ہے۔اسی طرح ڈیوٹی ڈرابیک کی مد میں رواں مالی سال اب تک 5 ارب روپے ادا کیے جا

چکے ہیں۔ پاکستان کسٹمز نے اسمگلنگ کے خلاف جاری آپریشنز کو تیز تر کر دیا ہے تا کہ مقامی تاجر جو قانونی تجارت کررہے ہیںان کے مفادات کا تحفظ کیا جا سکے اور اسمگل شدہ اشیا ءے معیشت پر منفی اثرات کو

ختم کیا جا سکے۔
٭٭٭٭٭٭
غیرقانونی پٹرول پمپس ضبط کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز) وفاقی حکومت نے ملک میں غیرقانونی پٹرول پمپس ضبط کرنے کا فیصلہ کرلیا، ایف بی آر کی رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ ملک میں 4 ہزار149 غیرقانونی پٹرول پمپس قائم

ہیں، غیرقانونی پٹرول پمپس کےخلاف آپریشن مقامی پولیس اور مجسٹریٹ کی موجودگی میں ہوگا، مالکان کیخلاف ایف آئی آر بھی درج کی جاسکے گی۔ذرائع کے مطابق ایف بی آر نے غیرقانونی پٹرول پمپس کی

رپورٹ وزیراعظم کو پیش کردی ہے۔ رپورٹ کے تحت ملک میں 4 ہزار149 غیرقانونی پٹرول پمپس کا انکشاف ہوا ہے۔ پنجاب میں ایک ہزار364 غیرقانونی پٹرول پمپس قائم ہیں۔ خیبرپختونخواہ میں

غیرقانونی پٹرول پمپس کی تعداد 344 ہے۔ بلوچستان میں 132 غیرقانونی پٹرول پمپس قائم ہیں۔بتایا گیا ہے کہ حکومت کی اسمگلنگ کےخلاف آپریشن کی تیاری اور غیرقانونی پٹرول پمپس ختم کیے جائیں

گے۔آپریشن سندھ، پنجاب، خیبرپختونخواہ اور بلوچستان کے سرحدی اضلاع سے شروع کیا جائےگا۔ غیرقانونی پٹرول پمپس کےخلاف آپریشن کیلئے مقامی پولیس اور مجسٹریٹ کی موجودگی ضروری ہوگی۔ ملک میں

غیرقانونی پٹرول پمپس سیل کردیے جائیں گے۔ غیرقانونی پٹرول پمپس مالکان کو کسٹم ایکٹ 1969کے تحت نوٹسز جاری کیے جائیں گے۔ غیرقانونی پٹرول پمپس بحق وفاقی حکومت ضبط کیے جائیں

گے۔غیرقانونی پٹرول پمپس قائم کرنے کی ایف آئی آر بھی درج کی جاسکے گی۔ واضح رہے واضح رہے وزیراعظم عمران خان نے پٹرولیم بحران میں ملوث آئل کمپنیوں کے لائسنس منسوخ کرنے کا عندیہ دیتے

ہوئے کہا تھا کہ بحران میں ملوث افراد، اداروں اور کمپنیوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ وزیراعظم کو پٹرولیم بحران سے متعلق تحقیقاتی رپورٹ پیش کی گئی تھی۔
٭٭٭
پوسٹل سروس کے عالمی ادارے کی جانب سے 170 ممالک کی نئی رینکنگ جاری

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز) پوسٹل سروس کے عالمی ادارے کی جانب سے 170 ممالک کی نئی رینکنگ جاری کی گئی ہے، یونیورسل پوسٹل یونین کی 2020 رینکنگ میں پاکستان کو 27 درجے ترقی مل

گئی۔رپورٹ کے مطابق پاکستان پوسٹ 2016 میں 29 پوائنٹس کے ساتھ 94 نمبر پر تھا، 2020 میں 27 درجے ترقی کے ساتھ 94 سے 67 نمبر پر آ گیا، خیال رہے کہ اس رینکنگ میں دنیا میں وہ

ممالک سر فہرست ہیں جو صنعتی شعبے میں عالمی رینکنگ میں بھی ٹاپ پر ہیں۔پاکستان پوسٹ میں حالیہ جاری ڈیجیٹائزیشن ہونے سے پاکستان کئی درجے مزید اوپر آ جائے گا، پاکستان پوسٹ کا کہنا ہے کہ نظام

میں جدت سے پاکستان پوسٹ عالمی سطح پر پاکستان کا فخر بنے گا۔جاری رپورٹ میں کرونا وبا ء سے پوسٹل سیکٹر کو پہنچنے والے نقصان کا بھی ذکر کیا گیا ہے، عالمگیر وبا میں پاکستان پوسٹ کا گھرگھر پنشن پہنچانے

کے اقدام کو خاص طور پر سراہاگیا ہے۔پاکستان پوسٹ کا کہنا ہے کہ 2023 تک وہ ٹاپ 20 میں شامل ہونے کی بھر پور کوشش کر رہا ہے، ادارے میں جاری ڈیجیٹائزیشن کے عمل کو پورا کر کے ای کامرس میں

بھی داخل ہونے جا رہا ہے۔رینکنگ کی بہتری سے پاکستان پوسٹ کے بزنس میں مزید اضافہ اور لوگوں کا اعتماد حاصل ہوگا، ڈیجیٹائزیشن کے عمل کی تکمیل سے پوری دنیا میں پاکستان کے پروڈکٹس کو فروغ ملے

گا۔
٭٭٭
رواں سال عوام پر مزید ٹیکس نہ عائد کرنے کا فیصلہ

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز) فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے رواں سال عوام پر مزید ٹیکس نہ عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق رواں مالی سال میں ایف بی آر کی ٹیکس وصولیاں اہداف سے زیادہ رہیں

اور پانچ ماہ میں ایف بی آر نے ٹیکسوں کے مقررہ اہداف حاصل کرلیے ہیں جس کے بعد فیصلہ کیا گیا ہے کہ رواں سال عوام پر ٹیکسوں کا مزید بوجھ نہیں ڈالا جائے گا۔ذرائع کے مطابق 20جون2021تک

4963 ارب کا ٹیکس ہدف برقرار رہیگا، رواں مالی سال کی پہلی ششماہی کی وصولیوں کا ہدف حاصل کیا جائیگا۔دوسری جانب آئی ایم ایف نے پاکستان کی چھ ماہ کے لیے ٹیکس اقدامات میں تاخیر کی درخواست کو

منظور کرلیا ہے، پاکستان نے آئی ایم ایف سے ٹیکس اقدامات پر عمل میں تاخیر کی درخواست کی تھی۔ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے پاکستان سے انکم ٹیکس کی شرح میں تبدیلی کا مطالبہ کیا ہے، آئی ایم ایف اور

پاکستان کے درمیان کارپوریٹ انکم ٹیکس پر ورچوئل مذاکرات جنوری کے پہلے ہفتے میں ہوں گے، اس کے علاوہ پاکستان اور آئی ایم ایف نے جولائی 2021ء میں سیلز ٹیکس استثنیٰ پر دوبارہ بات چیت کرنے پر

اتفاق کیا ہے۔
٭٭٭
ٹیکس سال 2020 کیلئے انکم ٹیکس گوشوارے وصول ہونے میں بہتری آئی ہے

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز) ایف بی آر نے کہا ہے کہ ٹیکس سال 2020 کیلئے انکم ٹیکس گوشوارے وصول ہونے میں بہتری آئی ہے ،مجموعی طور پر 21 لاکھ 90 ہزار انکم ٹیکس گوشوارے جمع ہو چکے ہیں ،انکم ٹیکس

ادائیگی بڑھ کر دگنا ہو چکی ہے۔ترجمان ایف بی آر کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا کہ 8 دسمبر 2020 تک 17 لاکھ 68 ہزار ٹیکس گزاروں نے انکم ٹیکس گوشوارے داخل کئے ،حکومت کی طرف سے مزید

مہلت دینے پر 24 دسمبر تک مزید 3 لاکھ 77 ہزار گوشوارے داخل کروائے گئے ، اب تک مجموعی طور پر 21 لاکھ 90 ہزار انکم ٹیکس گوشوارے جمع ہو چکے ہیں ترجمان کا کہنا ہے کہ گوشواروں کے ساتھ ادا شدہ ٹیکس

31 ارب روپے اکھٹا ہوا ہے گزشتہ سال اس عرصہ میں 19 لاکھ 83 ہزار گوشوارے جمع ہوئے تھے ادا شدہ انکم ٹیکس 16 ارب روپے تھا اس طرح رواں مالی سال انکم ٹیکس گوشواروں کے ساتھ دگنا ٹیکس جمع ہوا ہے۔
٭٭٭
انکم ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرانے والوںکے خلاف کاروائی کا آغاز کردیا گیا

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز) ایف بی آر نے صوبے بھر میں انکم ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرانے والوںکے خلاف کاروائی کا آغاز کردیاہے ،ایسے افراد جنہوںنے گزشتہ مالی سال کے دوران گوشوارے جمع کرائے

اور اس سال جمع کرانے میں ناکام رہے ،انہیں خود کار نظام کے تحت نوٹسز کا اجراءشروع ہوگیا ہے اور یومیہ تین ہزار انکم ٹیکس نوٹسز جاری کیے جارہے ہیں ،نوٹس کے ساتھ گوشوارے گیارہ جنوری تک جمع کرانے کی

ہدایات کی گئی ہے ،تاہم تاخیرسے گوشوارے جمع کرانے پر جرمانہ عائد کیا جائے گا ،نوٹس کو نظر انداز کرنے پر جرمانہ اور سزا بھی ہوسکتی ہے ،انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرنے کی آخری تاریخ8 دسمبر تھی ،ڈیرہ اسماعیل

خان ،پشاور ،مردان ایبٹ آباد ،ہری پور اور نوشہرہ سمیت صوبے کے مختلف اضلاع میں نوٹسز جاری کیے گئے ہیں ۔
٭٭٭
بجلی کی لوڈشیڈنگ کے خلاف رٹ پٹیشن پر پیسکو حکام سے جواب طلب

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز) بجلی کی لوڈشیڈنگ کے خلاف رٹ پٹیشن پر پیسکو حکام سے جواب طلب ،خیبر پختونخوا میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے خلاف دائر رٹ پٹیشن پر پیسکو حکام کو نوٹس جاری کرکے جواب

طلب کرلیاگیا ہے ،پشاور ہائی کورٹ کے جسٹس جناب لعل جان خٹک اور جسٹس میاں عتیق شاہ پر مشتمل دورکنی بینچ نے سیف اللہ محب ایڈووکٹ وغیرہ کی وساطت سے دائر رٹ پر سماعت کی جس میں موقف

اپنایاگیا کہ خیبر پختونخوا میں ڈیم کے ذریعے بجلی پیدا کی جارہی ہے اور ملک کے دیگر صوبوں کو سپلائی کی جاتی ہے لیکن اس کے باوجود اس صوبے میں بجلی لوڈشیڈنگ یہاں کے لوگوں کے ساتھ ناانصافی ہے ،رٹ

میں کہا گیاہے کہ صوبے کی اپنی بجلی ہونے کے باوجود یہاں کے لوگ بجلی کے بھاری بل ادا کرتے ہیں اور انہیں لوڈ شیڈنگ کی اذیت بھی جھیلنی پڑتی ہے ،حالانہ کہ اس حوالے سے سپریم کورٹ کا فیصلہ موجود ہے

اور لوڈشیڈنگ کرکے اس کی خلاف ورزی کی جارہی ہے ،عدالت سے صوبے بھر میں بجلی لوڈشیڈنگ ختم کرنے کے احکامات جاری کرنے کی استدعا کی گئی ہے ،فاضل ججز نے پیسکو حکام کو نوٹس جاری کرتے

ہوئے آئندہ سماعت تک جواب مانگ لیا۔
٭٭٭
پی آئی اے نے موسم سرما میں مسافروں کی سہولت کیلئے اہم اعلان کردیا

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز) قومی ایئر لائن پی آئی اے نے موسم سرما میں مسافروں کی سہولت کیلئے اہم اعلان کردیا، ونٹراسپیشل آفر متعارف کروا دی۔اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ پی آئی اے نے

اندرون ملک سفر کرنے والے مسافروں کے لیے بڑی سہولت کا اعلان کرتے ہوئے ونٹر اسپیشل آفر متعارف کروا دی ہے۔ذرائع کے مطابق پی آئی اے نے اندرون ملک21اضافی پروازیں چلانے کا فیصلہ کیا

ہے، مذکورہ اضافی پروازیں25دسمبر سی31دسمبر تک چلائیں جائیں گی۔ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ یہ پروازیں کراچی لاہوراور اسلام آباد کے درمیان آپریٹ کی جائیں گی، کراچی، لاہور اور اسلام آباد

کے درمیان یکطرفہ کرایہ7ہزار800روپے ہوگا جبکہ کراچی، لاہور اور اسلام آباد کے درمیان ریٹرن ٹکٹ15ہزار 600روپے کا ہوگا۔
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭

٭٭٭٭٭

یہ بھی پڑھیے:

ڈیرہ غازیخان  کی خبریں

بہاولنگر کی خبریں

راجن پور کی خبریں

About The Author