دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

کراچی میں گیس کا بحران سنگین ہوگیا

گیس کےساتھ بجلی بھی کئی کئی گھنٹےبند ہورہی ہے

کراچی میں گیس کا بحران سنگین ہوگیا۔۔ گھروں ،،،فیکٹریوں۔۔اور سی این جی اسٹیشنز سمیت ہرجگہ گیس دستیاب نہیں۔۔ صبح کے وقت گیس پر انڈا تلنا بھی ممکن نہیں رہا

اماں جی کی بات چیت
کراچی کے40 فیصد علاقے گیس کی عدم فراہمی سےپریشان۔۔ 20 فیصد علاقوں میں گیس پریشرنہ ہونےکےبرابر۔۔شہری کہتےہیں

جائیں توجائیں کہاں؟؟ شائستہ بچوں کےہمراہ ناشتہ خریدنےہوٹل پہنچ گئی ۔۔

شائستہ ۔۔ ہاؤس وائف
(گیس آہی نہیں رہی۔۔ بچوں کولیکرہوٹل آئی ہوں کچھ نہیں کرسکتے)

رہائشی علاقوں میں رہنےوالےکہتےہیں کہ بل وقت پرآرہےہیں لیکن گیس دستیاب نہیں۔۔
عمران۔۔ شعیب۔۔ عثمان ۔۔ شہری
(بھائی کئی روزہوگئے۔۔ گیس آہی نہیں رہی۔۔ )
(دوہفتےہوگئے۔۔

گیس کےساتھ بجلی بھی کئی کئی گھنٹےبند ہورہی ہے)

(مزدوری اتنی ہےنہیں جتنا سامان باہرسےخرید کراستعمال کررہےہیں)
سوئی گیس حکام نےآج آرایل این جی سمیت سی این جی اسٹیشنزبھی بند کردئیے۔۔

صنعتوں میں بھی گیس پریشرنہ ہونےکےبرابرہے۔۔
میٹرگرتےہوئے

محمد علی۔۔ صدرفیڈرل بی ایریا انڈسٹریل ایسوسی ایشن
(گیس پریشرنہ ہونےکےبرابرہے۔۔ برآمدآرڈرزبھی مکمل کرنا مکمن نہیں ہورہا)

کراچی میں ہوٹلوں پرشہریوں کی لائنیں لگ گئی ہیں۔۔ صبح دوپہرشام کا کھانا شہری ہوٹلوں سےخرید کرکھارہےہیں۔

About The Author