اپریل 27, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ضلع ڈیرہ اسماعیل خان اور ٹانک کی خبریں

سرائیکی وسیب کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان اور ٹانک سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں تجزیے اور تبصرے

صارفین کو گیس پریشر بڑھانے کے خطرناک طریقوں سے گریز کی ہدایت

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز) صارفین کو گیس پریشر بڑھانے کے خطرناک طریقوں سے گریز کی ہدایت، سوئی گیس نادرن گیس کمپنی کے ترجمان کہا ہے کہ شہر . کے اکثر مقامات پر گھریلو صارفین نے اپنے

گھروں اور دیگر جگہوں پر گیس کے پریشر میں کمی کے باعث غیر قانونی طریقے سے گیس پریشر بڑھانے کیلئے کمپریسر سمیت دیگرناجائز طریقوں کا استعمال شروع کر دیا ہے جس پر سوئی گیس نادرن گیس کمپنی کے

ترجمان نے ان طریقوں کو انتہائی خطرناک و غیر قانونی قرار دیتے ہوئے اس سے گریز کی ہدایت کی ہے۔سوئی گیس نادرن گیس کمپنی کے ترجمان نے کہا کہ اپنے طور پر گیس پریشر بڑھانا انتہائی خطرناک ہے

کیونکہ نصب شدہ گیس پائپ لائن بڑھایا ہوا گیس پریشر برداشت نہیں کر سکتی اور اس سے کسی بھی جگہ لیکیج ہونے کا شدید خطرہ ہے جو انسانی جانی و مالی نقصان کا باعث بھی بن سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ سوئی

گیس نے اچانک چیکنگ کا سلسلہ شروع کر دیا ہے لہذا اگر کسی جگہ پر ناجائز طریقوں سے گیس کا پریشر بڑھانا پایا گیا تو متعلقہ صارف کا گیس کنکشن منقطع کر دیا جائے گا۔ انہوں نے صارفین کو ہدایت کی کہ اگر

کسی نے گیس پریشر بڑھار کھا ہے تو وہ اپنے تحفظ کیلئے اسے فوری طور پر ختم کر دے ورنہ دوران چیکنگ پکڑے جانے پر ان کے خلاف سخت ترین کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
٭٭٭
پاکستان شہد کی پیداوار والا ملک بننے کو تیار،کروڑوں ڈالر آمدن ہوگی

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)پاکستان شہد کی پیداوار والا ملک بننے کو تیار،کروڑوں ڈالر آمدن ہوگی،پاکستان میں اب بلین ٹری سونامی شہد تیار ہوگا ،پاکستان کے 10 لاکھ ہیکٹر جنگلات میں 7 اقسام کے شہد کی

پیدوار ہوگی، 12 ہزار میٹرک ٹن سے بڑھا کر 70 ہزار میٹرک ٹن شہد کی پیدوار ہوگی۔حکام کے مطابق پاکستان ہزاروں میٹرک ٹن "بلین ٹری سونامی ہنی”نام سے برانڈ ایکسپورٹ کرسکے گا ، پاکستان میں بیری

،کیکر ،پھلائی ،رشین اولیو،اور روبینیہ کے شہد کی پیداوار ہوگی،پاکستان سالانہ 45 ارب روپے مالیت کا "شہد” مختلف ممالک کو ایکسپورٹ کرسکے گا ،بلین ٹری منصوبے کے تحت 70 ہزار سے 80 ہزار لوگ

روزگار حاصل کریں گے،نیشنل بینک 9 ارب روپے کی رقم قرض کے لئے مختص کرے گا ،شہد کی پیداوار کے لئے کامیاب جوان پروگرام کے تحت بلا سود قرض ملے گا ،بلین ٹری سونامی ہنی وزارت موسمیاتی تبدیلی

اور سائنس اینڈ ٹیکنالوجی سمیت 4 اداروں کا مشترکہ منصوبہ ہوگا ،نیشنل بینک شہریوں کو قرض کی فراہمی اور ہزاروں نوجوانوان کو نیوٹک تربیت فراہم کریں گے ،وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ملک بھر میں شہد کی

لیبارٹریز قائم کرے گی،6 ماہ کا پائکٹ ہراجیکٹ ہوگا. کامیابیاں سمیٹنے کے بعد مستقل منصوبہ بن جائے گا۔
٭٭٭
پک اپ گاڑیوں کی فروخت میںریکارڈ اضافہ

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)ملک میں پک اپ گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے پانچ مہینوں میں گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلہ میں 47.69 فیصداضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔

آل پاکستان آٹومینوفیکچررزایسوسی ایشن کے اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے لے کرنومبر2020 تک کی مدت میں ملک میں پک اپ گاڑیوں کے 6449 یونٹس فروخت ہوئے جو پیوستہ مالی سال کی اسی

مدت کے مقابلہ میں 47.69 فیصدزیادہ ہے۔گذشتہ مالی سال کے پہلے پانچ مہینوں میں ملک میں 4706 یونٹس پک اپ گاڑیوں کی فروخت ریکارڈکی گئی تھی۔نومبر2020 میں ملک میں پک اپ گاڑیوں

کے 1750 یونٹس فروخت ہوئے۔ گذشتہ سال نومبرمیں 1825 یونٹس پک اپ گاڑیوں کی پیداوارریکارڈکی گئی تھی۔اس مدت میں سوزوکی راوی کے 3029 یونٹس، سوزوکی ہائی لکس کے 3123 یونٹس،جے

اے سی کے 242 یونٹس، ڈی میکس کے 121 یونٹس، اورہونڈائی پورٹر کے 434 یونٹس پک اپ گاڑیوں کی فروخت ہوئی۔
٭٭٭
عطائی پرائیویٹ ہسپتالوں میںزچگی کے دھڑا دھڑ آپریشنز کا سلسلہ جاری

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز) ڈیرہ اور گردونواح میں عطائی پرائیویٹ ہسپتالوں میںزچگی کے دھڑا دھڑ آپریشنز کا سلسلہ جاری ہے ایک عام ڈلیوری کیس کو بھی سنسنی خیز بناکر اسے آپریشن کروانے پر مجبور کردیا

جاتا ہے جس کی وجہ سے خواتین میں مختلف بیماریاں جنم لیتی ہیں عطائی ڈاکٹروں نے پرائیویٹ ہسپتالوں کو چلانے کیلئے آنیوالے مریضوں کیساتھ بلا جواز الٹرا ساو¿نڈ اور دیگر الٹی سیدھی باتیں بتا کر خوفزدہ کرکے

پیسے بٹورنے کیلئے بڑے آپریشن کی طرف راغب کرنے کا سلسلہ جاری رکھاہوا ہے جبکہ ہسپتال کے تھیٹر میں عام ڈلیوری ہونے کی صورت میں بھی آپریشن بتا کر پیسے بٹورے جارہے ہیں ،محکمہ صحت خواب خرگوش

کے مزے لوٹ رہا ہے ،ڈیرہ جوکہ پھولوں کا سہرا شہر کہلواتا ہے اب یہاں پر پرائیویٹ ہسپتالوں کی بھرمار کے باعث یہ ہسپتالوں کا شہر کہلوانے لگا ہے ،ڈیرہ کا کوئی گلی محلہ ایسا نہیں ہے جہاں پر پرائیویٹ

ہسپتال یا کلینک قائم نہ ہوں۔
٭٭٭
جواءکھیلنے کے الزام میں پانچ افراد کوگرفتارکرلیاگیا

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)کلاچی پولیس نے محلہ سخی میں ملزم کی بیٹھک پر چھاپہ مار کر جواءکھیلنے کے الزام میں پانچ افراد کوگرفتارکرلیا ،دوملزمان فرارہونے میں کامیاب ،نقدی ،تاش کے پتے اور دیگر سامان

برآمد کرکے سات ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا،پولیس ذرائع کے مطابق کلاچی پولیس نے محلہ سخی کلاچی میں ملزم رحمت اللہ کی بیٹھک کے صحن میں جواءکھیلنے کی اطلاع پر وہاں چھاپہ مارا اور دوران

چھاپہ زنی پانچ ملزمان جہانزیب ،امین جان ،گلزمان ،امان اللہ ،مثل خان کو گرفتارکرلیا جبکہ دیگر دو ملزمان خالد اور رحمت اللہ موقع سے فرارہونے میں کامیاب ہوگئے ،پولیس نے گرفتار ملزمان کے قبضہ سے پندرہ

ہزار روپے نقد ،دوعدد مکمل تاش اور ایک عدد پلاسٹک کی چٹائی برآمد کرلی ،پولیس نے سات ملزمان کے خلاف جواءکھیلنے کا مقدمہ درج کرلیاہے۔
٭٭٭
قاتلانہ حملے کے مقدمہ میں مطلوب مفرور اشتہاری گرفتار

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)سٹی پولیس نے کاروائی کے دوران قاتلانہ حملے کے مقدمہ میں مطلوب مفرور اشتہاری محمد ریحان عرف بوبی ولد پی ٹی سلیم سکنہ ترین کالونی سٹی ڈیرہ کو گرفتار کرکے آلہ ضرر ایک

عدد پسٹل تیس بور اورچار عدد کارتوس برآمد کرلیے ،پولیس ذرائع کے مطابق احسان اللہ ولد فیض اللہ سکنہ بستی شیخانوالی نے پولیس کو بتایا کہ وہ وقوعہ کے روز اپنی دکان واقع مسلم بازار میں موجود تھا کہ اس دوران

وہاں موجود ملزم محمد ریحان عرف بوبی ولد پی ٹی سلیم سکنہ ترین کالونی کو دکان کے اندر فرقہ وارانہ گفتگو کرنے سے منع کیا جس پر اس نے طیش میں آکر فائرنگ کردی جس سے وہ شدیدزخمی ہوگیا ۔ پولیس نے

ملزم کے خلاف اقدام قتل کا مقدمہ درج کیا۔
٭٭٭
1200گرام چرس برآمد کرکے منشیات فروش کو گرفتارکرلیاگیا

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)منشیات فروش سے1200گرام چرس برآمد کرکے اسے گرفتارکرلیاگیا،پولیس ذرائع کے مطابق کینٹ پولیس نے ایک ملزم کو گرفتارکرکے اس کے قبضہ سے بارہ سو گرام چرس

برآمد کی جس نے دوران تفتیش مذید انکشاف کیا کہ اس نے یہ چرس ایک اور منشیات فروش سے خریدی ہے۔ کینٹ پولیس نے دونوں ملزمان فیصل شہزاد ولد محمد نصیر قوم رانا زئی سکنہ بنوں چونگی اور عبدالرشید عرف

شیدا پٹی بن سکنہ فضل رحیم کالونی ڈیرہ کے خلاف مقدمہ درج کرلیاہے۔
٭٭٭
کار اور موٹر سائیکل کے مابین تصادم سے ایک خاتون زخمی

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)ملتان روڈ نزد اوبھایا پل کار اور موٹر سائیکل کے مابین تصادم سے ایک خاتون زخمی،ریسکیو 1122کی میڈیکل ٹیم نے ابتدائی طبی امداد مہیا کر کے ہسپتال منتقل کر دیا

،ریسکیو1122کے میڈیا کوآرڈی نیٹر اعزاز محمود کی جاری رپورٹ کے مطابق ڈیرہ ملتان روڈ پر ابھایا پل کے قریب موٹر سائیکل اور موٹر کار کے تصادم میںموٹر سائیکل پر سوار افراد میں شامل ایک خاتون کے زخمی

ہونے کی اطلاع پر ریسکیو1122کی میڈیکل ٹیم نے فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچ کر زخمی خاتون کو ابتدائی طبی امداد فراہمی کے بعد ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال ڈیرہ منتقل کردیا۔
٭٭٭
تیزرفتار گاڑی کی ٹکر سے راہگیر زخمی

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)ڈیرہ اسماعیل خان ٹانک روڈ پر محسود قبرستان کے قریب تیزرفتار گاڑی کی ٹکر سے راہگیر زخمی، تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا۔تفصیلات کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان

ٹانک روڈ پر محسود قبرستان کے قریب تیزرفتار گاڑی کی ٹکر سے راہگیر زخمی شخص زخمی ہوگیا۔ جسے بعدازاں تشویشناک حالت میںٹکر مارنے والی گاڑی میں ہی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
٭٭٭
قتل اور اقدام قتل کے مقدمہ میں مفرور تین اشتہاری ملزمان گرفتارکرلیے گئے

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)یونیورسٹی پولیس کی کامیاب کاروائی ،تھانہ یونیورسٹی کی حدودمیں واقع علاقہ فتح میں دوتانی پوندہ قبیلے کے دوگرپوں میں خوفناک تصادم ،فائرنگ ،کلہاڑیوں اور ٹوکے کا آذادنہ

استعمال کے دوران ستائیس سالہ نوجوان کو قتل،دو بھائیوںاور باپ سمیت تین افراد کو زخمی کرنے کے مقدمہ میں ملوث مفرور تین اشتہاری ملزمان رحمت اللہ ،موسیٰ کلیم اورعبدالمالک کو گرفتار کرلیاگیاپولیس ذرائع

کے مطابق 29.03.2020 کوپوندہ دوتانی قبیلے سے تعلق رکھنے والا ساٹھ سالہ بلوچ خان دوتانی اپنے تین بیٹوں 35سالہ دلاور خان، 25سالہ علی شیر خان اور 27سالہ بہادر خان کے ساتھ جارہا تھا کہ

چشمہ ٹاﺅن کے سامنے لنک روڈ گاﺅں فتح کے مسلح ملزمان نے ان پر اچانک حملہ کردیاگیا ،فائرنگ ،کلہاڑیوں اور ٹولے کا آذادانہ استعمال کیاگیا جس سے علاقہ میدان جنگ بن گیا ،ملزمان کی فائرنگ کے نتیجے

میں 27سالہ نوجوان بہادر خان موقع پر جاں بحق جبکہ اسکے دو بھائی اور باپ زخمی ہوگئے ،وجہ عدوات ٹریکٹر ٹرالی پر مٹی اٹھانے کا تنازع بیان کیاگیا ہے ، یونیورسٹی پولیس نے زخمی باپ بلوچ خان دوتانی کی

روپورٹ پر ملزمان نعیم، زیرین، رحمت اللہ، موسیٰ کلیم، علی محمد اور عیسیٰ خان اور علی شاہ ولد نعیم دوتانی سکنائے قیوم نگر اور چار نامعلوم افراد سمیت گیارہ ملزمان کے خلاف قتل و اقدام قتل کی دفعات کے تحت

مقدمہ درج کیا۔
٭٭٭
سیکرٹری شہری کونسل علاقہ ہوتی عبید خان ہوتی کے اغواءاور بہیمانہ قتل کی مذمت

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)صوبائی سنیئر کوارڈینٹرلوکل گورنمنٹ دیہی ترقی خیبر پختونخوا رحمت اللہ مروت ،سپروائزر ایسوسی ایشن لوکل گورنمنٹ کے ڈویژنل رہنما محمد سلیمان خان ،سنیئر سیکرٹری ایسوسی ایشن ڈیرہ

ڈویژن کے رہنماﺅں ملک رستم ،عبدالستار ،محمد نواز ،زبیر بلوچ ،محمد ہاشم اور صاحبزادہ امیر سلطان نے گزشتہ دنوں تحصیل وضلع مردان کے سیکرٹری شہری کونسل علاقہ ہوتی عبید خان ہوتی کے اغواءاور بہیمانہ قتل

کے سانحہ پر انتہائی دکھ اور رنج کا اظہار کیاہے ۔انہوںنے حکومت خیبر پختونخوا سمیت انتظامی اداروں اور پولیس حکام ضلع مردان سے مشترکہ طور پر مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس قتل سانحہ میں ملوث ملزمان کو فی الفور

گرفتار کرکے قرار واقعی سزادلانے میں اہم کردار ادا کریں تاکہ آئندہ اس قسم کے گھناﺅنے اقدام اور قتل سانحہ کا مستقل تدارک ہوسکے ،اور مرحوم کے پسماندگان اور لواحقین کے دکھوں کا مداوا بھی ہوسکے ،تنظیمی

عہدیداروں نے عبید خان ہوتی مرحوم کے ایصال ثواب کے سلسلے میں اظہار تعزیت کے ذریعے دعائے مغفرت اور ان کی بلندی درجات کی جبکہ پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی۔
٭٭٭
ڈیرہ یونین آف جرنلسٹ (رجسٹرڈ)کے کسی عہدے کا نام استعمال کرنے کی کسی بھی ممبر کو اجازت نہیں ہے ،سہیل احمد اعظمی

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز) ڈیرہ یونین آف جرنلسٹ (رجسٹرڈ) کے سرپرست اعلی ،بانی ممبر ،اے پی پی ڈیرہ کے نمائندہ اور کالم نگار سہیل اعظمی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ڈیرہ یونین آف جرنلسٹ کے

گزشتہ تین چار سالوں سے انتخابات نہیں ہوئے ،اس سلسلے میں ڈیرہ یونین آف جرنلسٹ کے کسی ممبر کو بھی ڈیرہ یونین آف جرنلسٹ کا صدر ،جنرل سیکرٹری ،کنوینئر یا کسی اور عہدے کے لئے استعمال کرنے کی

ہرگز اجازت نہیں ہے ،سرپرست اعلی ڈی یو جے نے کہا کہ جلد ہی یونین کے سالانہ انتخابات جنوری 2021 میں منعقد کرنے کے لئے سنیئر ممبران کا اجلاس طلب کیا جائے گا جس میں الیکشن کے لائحہ عمل کو حتمی

شکل دی جائے گی ۔
٭٭٭
کہیں بھی گھریلو، انڈسٹریل اور کمرشل صارفین کیلئے گیس لوڈ شیڈنگ نہیں کی جا رہی

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز) ترجمان پٹرولیم ڈویژن نے کہاہے کہ ملک میں کہیں بھی گھریلو، انڈسٹریل اور کمرشل صارفین کیلئے گیس لوڈ شیڈنگ نہیں کی جا رہی۔ترجمان کے مطابق 18 دسمبر کیلئے شیڈول ایل

این جی کارگو پہنچ رہا ہے ،زیر علاقوں میں گیس پریشر کی کمی کی شکایات موصول ہو رہی ہیں جنہیں مستعدی سے حل کیا جا رہا ہے۔ ترجمان نے کہاکہ دونوں گیس کمپنیاں گیس سپلائی پوزیشن کو نارمل رکھنے میں سرگرم

عمل ہیں، گیس کمپریسر کا استعمال غیر قانونی ہے، گیس کمپریسر کے استعمال میں ملوث افراد سے آہنی ہاتھوں نمٹا جائے گاانہوںنے کہاکہ عوام سے اپیل ہے کہ گیس کا استعمال سمجھداری سے کریں۔
٭٭٭
آن لائن کلاسز کی وجہ سے طلبہ میں موبائل فونز اور لیپ ٹاپ کے استعمال میں اضافہ

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)آن لائن کلاسز کی وجہ سے طلبہ میں موبائل فونز اور لیپ ٹاپ کے استعمال میں اضافہ ہوا ہے جس کی وجہ سے والدین میں شدید تشویش پائی جاتی ہے۔سروے کے مطابق آن لائن

کلاسز کی وجہ سے مارکیٹوں میں موبائل فونز اور لیپ ٹاپس کی فروخت میں کئی گنا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔دوسری جانب گیجیٹس کے بڑھتے ہوئے استعمال سے والدین کو تشویش لاحق ہوگئی ہے کیونکہ بچے آن

لائن کلاسز کو جواز بناتے ہوئے پہلے سے زیادہ وقت انٹرنیٹ پر گزارتے ہیں۔ماہر نفسیات کا کہنا ہے کہ موبائل فونز اور انٹرنیٹ کا بے دریغ استعمال بچوں کیلئے نقصان دہ ہے۔
٭٭٭
بہاریہ مکئی کی کاشت 15جنوری سے شروع کرنے کی ہدایت

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)محکمہ زراعت نے کاشتکاروں کوبہاریہ مکئی کی کاشت 15جنوری سے شروع کرنے کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ کاشتکار بہاریہ مکئی کی کاشت کیلئے زمین کے انتخاب اور اس کی تیاری

پر خصوصی توجہ دیں تاکہ بمپر کراپ کے حصول میں مدد مل سکے۔ محکمہ کے ترجمان نے کہا کہ بہاریہ مکئی کی کاشت جو جنوری کے دوسرے پندرواڑے کے آغاز پر شروع ہوتی ہے کیلئے ایسی بھاری میرا زمین کا انتخاب

ضروری ہے جو پانی کو بخوبی جذب کرنے کی صلاحیت رکھتی ہو نیز ایسی زمین جس میں برسیم یا آلو کاشت کئے گئے ہوں وہاں مکئی کی فصل بہتر نشو ونما پاتی ہے۔انہوں نے بتایاکہ کہ کلراٹھی، ریتلی اور سیم زدہ زمین

کے علاوہ ایسی زمین جس کی پی ایچ 8سے زائد ہومکئی کی کاشت کیلئے موزوں نہیں۔انہوں نے بتایا کہ جس زمین میں مکئی کاشت کرنی ہو اس کے اردگرد درخت نہیں ہونے چاہئیں کیونکہ درختوں کے سائے میں مکئی

کی فصل کامیابی کے ساتھ نہیں اگائی جاسکتی۔انہوں نے مزید بتایا کہ بہاریہ مکئی کی کاشت کیلئے زمین کی تیاری بھی اچھی طرح کرلینی چاہیے کیونکہ اگر مکئی آلو والے کھیتوں میں کاشت کرنی ہو تو دویا تین ہل چلا کر

سہاگہ دینے سے زمین نرم اور بھربھری ہوجائے گی تاہم اگر کپاس کماد یا سورج مکھی والے وڈھ میں کاشت کرنا ہو تو وڈھ وغیرہ میں روٹا ویٹر چلاکر وڈھ کو اچھی طرح تلف کرنے کے بعد تین مرتبہ ہل چلا کر سہاگہ

دینا بھی ضروری ہے۔انہوں نے کہاکہ اس ضمن میں مزید معلومات، مشاورت، رہنمائی کیلئے ماہرین زراعت، محکمہ زراعت کے فیلڈ سٹاف یا فری ایگریکلچرل ہیلپ لائن سے بھی رابطہ کیا جا سکتاہے۔
٭٭٭٭٭٭
کوویڈ کے باعث تمام بین الاقوامی پروازیں منسوخ

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)پی آئی اے نے سعودی حکام کی جانب سے کوویڈ کے باعث تمام بین الاقوامی پروازیں منسوخ کرنے کی جاری ہدایت کے بعد پیر21 دسمبر کی پروازیں پی کے 9739 اور

9760 ملتان ،جدہ ،لاہور منسوخ کردیں، ترجمان کے مطابق پی آئی اے کی لاہور جدہ لاہور، اسلام آباد دمام اسلام آباد، لاہور دمام لاہور، کراچی مدینہ اور مدینہ کراچی، لاہور تا مدینہ، مدینہ تا کراچی، مدنیہ تا

ملتان، اور کراچی جدہ کراچی کی پروازیں بھی منسوخ کر دی گئیں ہیں، ترجمان کا کہنا ہے کہ جب تک اجازت نامہ دوبارہ حاصل نہیں ہوتا ، پروازیں منسوخ ہی رہیں گی ،متاثرہ مسافروں کو پروازیں بحال ہوتے

ہی ایڈجسٹ کیا جائے گا، ترجمان نے کہا کہ تمام مسافروں سے اپیل ہے کہ وہ اپنے درست فون نمبرز پر کال سنٹر کے ذریعہ اندراج کروائیں تاکہ انہیں بروقت معلومات مہیا کی جاسکیں جبکہ کسی بھی رہنمائی یا

معلومات کیلئے پی آئی اے کے کال سنٹر 111 786 786 پر رابطہ کریں۔
٭٭٭
جی 20 ممالک نے پاکستان کے ایک ارب 70 کروڑ ڈالر کے قرضوں کی ادائیگی مﺅخر کردی

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز) جی 20 ممالک نے پاکستان کے ایک ارب 70 کروڑ ڈالر کے قرضوں کی ادائیگی مﺅخر کردی، پاکستان نے قرضوں کی ادائیگی مﺅخر کرنے کیلئے 19 معاہدے کیے، پاکستان کو

انسداد کورونا اقدامات کیلئے فنڈز کی ضرورت ہے، پاکستان اب یہ رقوم کورونا پروگرامز پر خرچ کرسکے گا۔ تفصیلات کے مطابق اعلامیہ وزارت اقتصادی امور ڈویڑن میں بتایا گیا کہ جی ٹونٹی نے پاکستان کی

معیشت کیلئے بڑی خوشخبری سنائی ہے۔جس کے تحت پاکستان کے ایک ارب 70 کروڑ ڈالر کے قرضوں کی ادائیگی مﺅخر کردی گئی ہے۔ اس کو پاکستان کی تاریخ کا جی 20 ملکوں کی جانب سے بڑا ریلیف قرار دیا

جارہا ہے۔ ریلیف ملنے سے پاکستان کو قرض کی اتنی بڑی رقم واپس کرنے میں ا?سانی ہوئی ہے۔بتایا گیا ہے کہ پاکستان نے قرضوں کی ادائیگی مﺅخر کرنے کیلئے 19 معاہدے کیے ہیں، اس میں پریس کلب

کے رکن ممالک کے قرضے بھی شامل ہیں۔پاکستانی حکام نے اپنا مﺅقف بیان کیا کہ کورونا وباء کے باعث پاکستانی معیشت بری طرح متاثر ہوئی، جبکہ انسداد کورونا اقدامات کیلئے فنڈز کی ضرورت ہے۔

قرضوں کی ادائیگی مﺅخر ہونے سے پاکستان اب یہ خطیر رقم انسداد کورونا پروگرام پر خرچ کرسکے گا۔ یاد رہے پاکستان نے سعودی عرب کو مزید ایک ارب ڈالر واپس کر دیئے۔ سعودی عرب کو 3 ارب ڈالر قرض کی

دوسری قسط واپس کر دی گئی۔پاکستان سعودی عرب کو آئندہ سال جنوری میں مزید ایک ارب ڈالر ادا کرے گا۔ بتایا گیا ہے کہ پاکستان نے چین کی مدد سے سعودی عرب کو رقم واپس کی۔
٭٭٭
مولانا فضل الرحمان کو نیب خیبر پختونخوا کے 26سوالوںپر مشتمل سوالنامہ موصول ہو گیا

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)ے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو نیب خیبر پختونخوا کے 26سوالوںپر مشتمل سوالنامہ موصول ہو گیا ہے جس پر قانونی ماہرین سے مشاورت شروع کردی گئی ہے

نیب ذرائع کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان میں ان کی رہائش گاہ پر نوٹس وصول کیا گیا ہے جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے نیب نے 26سوالات کے جوابات 24دسمبرتک جمع کرنے کی

ہدایات کی ہے اور جمع نہ کرنے کی صورت میں قانونی کاروائی سے بھی آگاہ کیا گیاہے، نیب کی جانب سے سوال نامے میں میں کہا گیا کہ فضل الرحمان اپنے والد کے ذرائع آمدن کی تفصیلات دیں، والد کی خریدی

گئی اور وراثت میں ملنے والی جائیداد کی تفصیل دیں، اپنے اور اپنے خاندان کو والدین کی جانب سے ملنے والی وراثت کی تفصیل بھی پیش کی جائیں۔نیب نے فضل الرحمان کی ملکیتی جائیدادوں کا ذریعہ آمدن بھی

پوچھتے ہوئے انہیں ہدایت کی کہ اپنے سالانہ ذرائع آمدن کی تفصیل بتائیں، ڈیرہ اسماعیل خان میں 64 کنال کی مختلف اراضی خریدنے، بیٹے کے نام خریدی گئی 2 کنال 15 مرلہ زرعی زمین، ملتان کینٹ میں

بیٹے کے نام 5 مرلہ زمین خریدنے کا ذریعہ آمدن بتائیں، اگر کوئی اور زمین جو آپ یا خاندان نے کسی اور کے نام خریدی ہے اس کا بھی ذریعہ آمدن بتائیں۔نیب نے پوچھا کہ گل اصغر، نور اصغر، محمد جلال، شیر

بہادر، محمد اشرف، عبدالرو¿ف، شوکت خان، دین محمد، یاسر، ابرارعلی شاہ، شریف اللہ، ٹکہ خان، حاجی شہزادہ، ابراراحمد اور محمد رمضان سے آپ کا یا پارٹی کا کیا تعلق ہے۔سوال نامے میں کہا گیا کہ آپ اور خاندان

نے زمین کے علاوہ جو کچھ خریدا اس کی اور تحفے میں ملنے والے اثاثوں کی تفصیل دیں، اگر کسی اور کے نام پر بھی جو کچھ خریدا اس کی اور بہن بھائیوں کی جانب سے بھی زمین کے بعدوہ خریدی گئی جائیداد کی بھی

تفصیل دیں، اپنے اور خاندان کے فروخت شدہ اثاثوں کی تفصیل دیں، دوسروں کے نام پر تعمیر کردہ ہوٹل، دکانوں اور گھر کی تفصیل دیں۔نیب نے مولانافضل الرحمان سے کہا کہ الیکشن اخراجات کی تفصیل جمع

کرائیں، اپنے اور خاندان کے بیرون ملک دوروں کے اخراجات و مقاصد بتائیں، اپنے اور خاندان کے بینک اکاو¿نٹس کی تفصیلات دیں، اگر کسی اور کا اکاو¿نٹ استعمال کررہے ہیں تو اس کا بھی بتائیں، اپنی

سرپرستی میں چلنے والے مدارس کی تفصیلات دیں، ان کے اکاو¿نٹس، اثاثے، رجسٹریشن کی تفصیلات دیں اور مدارس سے حاصل ہونے والی آمدنی بتائیں۔نیب نے فضل الرحمان کو ہدایت کی کہ ٹیکس گوشواروں کی

تفصیلات بتائیں، آپ کو، قریبی دوستوں، پارٹی کے لوگوں کو ملنے والی سرکاری زمین پر رائے دیں، اپنی جماعت کے ملک اور بیرون ملک بینک اکاو¿نٹس کی تفصیلات دیں، پارٹی کے اثاثے بھی بتائیں اور یہ بھی

بتائیں کہ آپ کی پارٹی کو کون فنڈنگ کرتا ہے۔
٭٭٭
ملک کی تیسری طویل ترین موٹرے کی منظوری دے دی گئی

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)ملک کی تیسری طویل ترین موٹرے کی منظوری دے دی گئی، پشاور تا ڈیرہ اسماعیل خان موٹروے 360 کلومیٹر طویل ہوگی، منصوبے پر 270 ارب روپے کی لاگت آئے گی۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کی خیبرپختونخواہ کی حکومت نے ملک کی تیسری طویل ترین موٹروے تعمیر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ خیبرپختونخواہ کے جنوبی اضلاع کیلئے صوبائی دارالحکومت پشاور

سے ڈیرہ اسماعیل خان تک تقریباً 360 کلومیٹر طویل شاہراہ تعمیر کی جائے گی۔وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان گزشتہ برس پشاور سے ڈ یرہ اسماعیل خان موٹروے کی الائنمنٹ کی ا±صولی منظوری دے دی تھی جس

کے بعد منصوبے کی تعمیر کیلئے کروایا جانے والا سروے اس وقت جاری ہے۔ بتایا گیا ہے پشاور سے ڈیرہ اسماعیل خان خان موٹروے کی کہ مجوزہ الائنمنٹ تقریباً 360 کلومیٹر طویل ہے ، جو 18 انٹر چینجز، 45 پل

اور 3ٹنلز پر مشتمل ہے ، جس کے ذریعے جنوبی اضلاع اور تحصیلوں کے آبادی والے تمام دیہات اور قصبوں سمیت ترقی سے محروم علاقوں کو رسائی دی جائے گی۔یہ موٹروے پشاور میں چمکنی کے مقام سے شروع

ہو کر درہ آدم خیل ،کوہاٹ، ہنگو ، کرک ، بنوں، لکی مروت، ڈ یرہ اسماعیل خان تک جائے گی۔ تقریباً 250ارب روپے کے تخمینہ لاگت سے اس منصوبے کو جلد شروع کرکے تیز رفتاری سے مکمل کرنے کے عزم کا

اظہار کیا گیا ہے۔ یہاں یہ واضح رہے کہ خیبرپختونخواہ کی جانب سے شروع کیا گیا یہ موٹروے کا دوسرا منصوبہ ہو گا۔ اس سے قبل خیبرپختونخواہ حکومت نے سوات موٹروے کا منصوبہ شروع کیا تھا۔ خیبرپختوںخواہ

ملک کا پہلا صوبہ ہے جو اپنے وسائل سے موٹروے کا منصوبہ شروع کر چکا ہے۔ سوات موٹروے کا فیز ون مکمل ہو چکا، جبکہ فیز ٹو پر اگلے سال اگست میں کام کا آغاز ہوگا۔
٭٭٭
گیس کی لوڈشیڈنگ کی وجہ سے کرونا کے کیسز میں اضافہ ہو سکتا ہے

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)ماہرین صحت نے کہا ہے کہ گیس کی لوڈشیڈنگ کی وجہ سے کرونا کے کیسز میں اضافہ ہو سکتا ہے۔لوگوں کو سردی کے موسم میں ٹھنڈے پانی سے نہانے پر مجبور کیا جا رہا ہے۔اس طرح

فلو کے کیسز میں اضافہ ہوگا جو کرونا فلو میں تبدیل ہو سکتا ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ ایک طرف گھریلو صارفین کی گھنٹوں کے لئے گیس بند کی جارہی ہے تو دوسری طرف مختلف ہتھکنڈوں کے ذریعے اوور بلنگ بھی

کی جارہی ہے۔ملک میں ہر چیز نمائشی بنا دی گئی ہے۔کیا وزیر اعظم کا اس معاملے میں بھی یہی موقف ہے کہ کھانا باہر سے لانا ہے اور گھبرانا نہیں ہے ،ادارے اور ان کے اقدامات بھی نمائشی بن چکے ہیں۔ عوام

کیلئے ریلیف کہیں بھی نہیں ہے۔گیس کی بندش کے ساتھ ساتھ اضافی بلوں نے صارفین کے بجٹ بری طرح متاثر کر دیئے ہیں۔شہریوں کا کہنا ہے کہ کورونا کے باعث لاک ڈاو¿ن کے بعد سے عوام کے معاشی

حالات انتہائی ابتر ہوگئے ہیں۔سارا سال عموما اور سردی کے آغاز کے ساتھ ہی گیس کی بندش کے باعث عوام بنا ناشتہ کے دفاتر اور کاروبار پر جانے پر مجبور ہیں۔گھریلوں خواتین دن اور رات کا کھانا بھی وقت پر

بنانے سے قاصر ہیں۔عوام کسمپرسی کے حال میں ہوٹل سے کھانا کھائیں یا بھوک مریں سارا سال بجلی کے ساتھ ساتھ گیس کی بندش برداشت کرتے ہیں۔سوئی نادرن گیس کمپنی نے بھی حالیہ سالوں میں گیس

کے نرخوں میں بے پناہ اضافہ کر دیا ہے۔معاشی ابتری کے ہاتھوں پریشان عوام کو ریلیف دینے کے بجائے بے پناہ لوٹ کھسوٹ کا بازار گرم ہے۔شہریوں نے صوبائی و وفاقی حکومتوں سے مطالبہ ہے کہ بجلی و گیس

کی لوڈ شیدنگ اور اوور بلنگ کے خاتمہ کے لئے فوری ٹھوس اقدامات کئے جائیں۔
٭٭٭
ہیوی ٹریفک کے داخلے پر پابندی کو ہوا میں اڑا دیاگیا

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)تاجروں اور ڈرائیور کی ملی بھگت سے شہر میں دن کے اوقات میں ہیوی ٹریفک کے داخلے پر پابندی کو ہوا میں اڑا دیاگیا۔شہریوں کو مشکلات کا سامنا جبکہ مقامی انتظامیہ تماشائی کا

کردار ادا کرنے لگی، تفصیلات کے مطابق کچھ عرصہ قبل ڈیرہ شہر میں روز مرہ کے کاروباری معاملات اور چھوٹی ٹریفک کو رواں دواں رکھنے کی غرض سے ہیوی ٹریفک کو شام چار بجے کے بعد داخل ہونے کی

اجازت دی گئی تھی لیکن مقامی انتظامیہ کی عدم دلچسپی اور نا اہلی کی وجہ سے بھاری ٹریفک نے شہریوں کی زندگی اجیرن کر رکھی ہے تاجر برادری اور ڈرائیورز کی ملی بھگت سے شہر میں دن بھر بڑی گاڑیوں کی آمدورفت

رہنے کی وجہ سے عوام الناس کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جبکہ اپنے آپکو قانون سے ماورا سمجھنے والے تاجروں نے معززین شہر کے ساتھ تو تکرار اور دھمکیاں دینا معمول بنا رکھا ہے عوامی اور شہری حلقوں

نے ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی اوسے ان کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
٭٭٭
عوام کو ریلیف دینے کی خاطر صوبہ بھر کیلئے 20 کلو گرانٹ آٹے کے تھیلے کا گندم کوٹہ بڑھا دیاگیا

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)خیبر پختونخوا حکومت نے عوام کو ریلیف دینے کی خاطر صوبہ بھر کیلئے 20 کلو گرانٹ آٹے کے تھیلے کا گندم کوٹہ 5ہزار ٹن سے بڑھا کر6 ہزار ٹن کردیا ہے، جس سے پنجاب آنے

والے سپیشل‘ فائن اور سپر فائن آٹے کی اوپن مارکیٹ کے نرخوں میں 180 روپے تک کمی آگئی ہے۔وزیراعلیٰ کے مشیر برائے خوراک میاں خلیق الرحمان نے اپنے دفتر سے جاری کردہ ایک پریس ریلیز میں

مذکورہ اعداد شمار بتاتے ہوئے کہا کہ عوام کو ریلیف فراہم کرنے کی خاطر گھر کی دہلیز پر سستے داموں آٹے کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے تمام تر وسائل بروئے کار لا رہے ہیں اور کسی کو عوام کے حق پر ڈالنے کی

اجازت نہیں دینگے جبکہ بلیک مارکیٹنگ اور گرانفروشی و غیر معیاری اشیائے خوردونوش کی خرید و فروخت کرنیوالوں کیخلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔ انہوں نے فلور ملز مالکان اور آٹا ڈیلروں کو

متنبہ کیا کہ وہ سرکاری نرخوں پر آٹے کی فراہمی کو یقینی بنائیں بصورت دیگر ان کے کاروبار کو سیل کردیا جائے گا۔
٭٭٭
ٹیکس گزاروں کو ریکارڈ جمع کروانے کے متضاد نوٹسز جاری

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز) فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر)نے ٹیکس گزاروں کو ریکارڈ جمع کروانے کے متضاد نوٹسز جاری کردیئے، نوٹسز میں قانونی چارہ جوئی کا عندیہ بھی دیا گیا ہے جس سے شہری

پریشان ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر)نے ٹیکس گزاروں کو ریکارڈ جمع کروانے کے متضاد نوٹسز جاری کردیے جس کے بعد ٹیکس گزار پریشانی میں مبتلا ہوگئے۔ایف بی آر

نے ٹیکس گزاروں کو پہلے ٹیکس ریکارڈ جمع کروانے کی تاریخ کی توسیع کی تصدیق کی، چند روز بعد توسیع کے باوجود ریکارڈ جمع نہ کروانے پر کارروائی کا نوٹس بھیج دیا۔ایف بی آر نے تصدیق کی تھی کہ 13 جنوری

تک ریکارڈ جمع کروایا جاسکتا ہے، ٹیکس گزاروں کو 13 دسمبر کو توسیع کی تصدیق کی ای میل بھی کی گئی۔اس کے بعد پہلے 21 دسمبر کو 13 جنوری کی ریمائنڈر کی ای میل بھیجی گئی، چند منٹ کے بعد ریکارڈ جمع نہ

کروانے کا وضاحتی نوٹس بھیج دیا گیا۔ایف بی آر نے ٹیکس گزاروں کو بھیجے گئے وضاحتی نوٹس میں قانونی چارہ جوئی کا عندیہ بھی دیا ہے، ایف بی آر کی اس غیر ذمہ داری کی وجہ سے شہری ایف بی آر کے دفاتر کے

چکر کاٹنے پر مجبور ہیں۔
٭٭٭
کووڈ-19 کے مریضوں میں ذہنی مسائل جنم لے سکتے ہیں۔طبی تحقیقی

ڈیرہ اسماعیل خان (غنچہ نیوز)سائنس دانوں نے کہاہے کہ دنیا بھر میں اپنی ہلاکت خیزی کی دھاک بٹھانے والے کورونا وائرس میں انسانی دماغ میں گھسنے کی صلاحیت موجود ہے جس کے باعث کووڈ-19 کے

مریضوں میں ذہنی مسائل جنم لے سکتے ہیں۔طبی تحقیقی جریدے نیچر نیوروسائنسز میں شائع ہونے والے مقالے میں اہم انکشافات کیے گئے ہیں جس میں کورونا وائرس کے پراسرار رویوں اور انسانی صحت پر اثر

انداز ہونے کو بیان کیا گیا ہے۔یہ تحقیق یونیورسٹی آف واشنگٹن، اسکول آف میڈیسین اور پیوگیٹ سانڈ ویٹرنز افیئرز ہیلتھ کیئر سسٹم کے محققین نے مشترکہ طور پر کی ہے۔تحقیقی ٹیم کے سربراہ ولیم اے بینکس نے

بتایا کہ چوہوں پر کیے گئے تجربات سے ثابت ہوا کہ اسپائیک پروٹین، میں خون اور دماغ کے درمیان رکاوٹ کو عبور کرنے کی صلاحیت موجود ہے جس سے یہ بات بھی واضح ہوجاتی ہے کہ کورونا وائرس بھی دماغ

میں داخل ہوسکتا ہے۔یہ وائرس اسپائیک پروٹین یعنی ایس 1 پروٹین کو خلیات میں داخل ہونے کے لیے استعمال کرسکتا ہے۔تحقیق کے مطابق ایس 1 پروٹین ریسیپٹر کو جکڑ لیتے ہیں اور اپنے وائرسز کو پھیلنے کا موقع

فراہم کرتے ہیں جو خون سے دماغ میں داخل ہوجاتے ہیں اور اس کی وجہ یہ ہے کہ ایس 1 پروٹین ممکنہ طور پر دماغ کو سائٹو کائینز اور ورم بڑھانے والے مالیکیولز کے اخراج پر مجبور کرتا ہے۔کووڈ-19 کے

مریضوں میں مدافعتی نظام کے شدید ردعمل میں سائٹو کائین کا تیزی سے اخراج ہوتا ہے۔ولیم اے بینکس کا مزید کہنا تھا کہ چوہوں میں تجربات کے دوران یہ بھی انکشاف ہوا کہ کورونا وائرس پھیپھڑوں کو تباہ

کرنے کے ساتھ ساتھ تیزی سے مریض کے چکھنے اور سونگھنے کی صلاحیت کو ختم کردیتا ہے اور یہ گردوں تک بھی پہنچ جاتا ہے۔
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭

%d bloggers like this: