مئی 3, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ضلع ڈیرہ اسماعیل خان اور ٹانک کی خبریں

سرائیکی وسیب کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان اور ٹانک سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں تجزیے اور تبصرے

سستا بازار میں چینی و آٹا مافیا سرگرم ،چینی اورآٹے کی بلیک میں فروخت جاری

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)سستا بازار میں چینی و آٹا مافیا سرگرم ،چینی اورآٹے کی بلیک میں فروخت جاری ،شہری سستی چینی آٹے سے محروم ،تفصیلات کے مطابق سستا بازار مافیا کے حوالے. محکمہ فوڈ کی

جانب سے روزانہ ہزاروں آٹے کے تھیلے دینے کے باوجود عام عوام آٹے کے لیے در بدر کی ٹھوکریں کھانے لگے جبکہ سستے بازار میںآٹا عوام کو ملنے کی بجائے دوکانداروں اور چکیوں پر فروخت ہونے کا انکشاف

جس پر مطلقہ ادارے اور ضلعی انتظامیہ سخت پالیسی اپنا کر سستا آٹا عوام کو فراہم کرے. جس سے آٹا مافیا اور چکی فروشوں سے عوام کی جان خلاصی ہو سکے.

٭٭٭

قبائلی اضلاع میں تربیت یافتہ پولیس ان علاقوں میں پائیدار امن کے قیام میں مددگار ثابت ہوگی،اسٹیشن کمانڈر ڈیرہ

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)اسٹیشن کمانڈر ڈیرہ بریگیڈئیر قاسم شہزاد نے کہا ہے کہ قبائلی اضلاع میں تربیت یافتہ پولیس ان علاقوں میں پائیدار امن کے قیام میں مددگار ثابت ہوگی۔ان خیالات کا اظہار انہوں

نے 145لائٹ ائیر ڈیفنس ایس پی رجمنٹ کے زیر اہتمام ضم شدہ قبائلی ضلع جنوبی وزیرستان کی تحصیل وانا کے ایک سو پولیس اہلکاروں کی پاسنگ آو¿ٹ پریڈ سے خطاب کے دوران کیا۔اس موقع پر ریجنل

پولیس آفیسر ڈیرہ یاسین فاروق، کمشنر ڈیرہ یحییٰ اخونزادہ، ڈپٹی کمشنر عارف اللہ اعوان ،ڈی پی او عارف شہباز وزیر ، ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو1122فضل منان کے علاوہ معززین شہر، قبائلی مشران و

تاجران بھی موجود تھے۔ اسٹیشن کمانڈر بریگیڈئیر قاسم شہزاد نے کہا کہ پرامن قبائل کے جس خواب کی تکمیل کیلئے سیکورٹی فورسز اور قبائل نے قربانیاں دیں، پاک فوج کی زیر نگرانی ضم شدہ اضلاع کی تربیت یافتہ

پولیس اس ضمن میں مثالی کردار ادا کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ تربیت مکمل کرنے والے اہلکاروں کیلئے آج کا دن تاریخی ہے۔ آپ کی پیشہ وارانہ قابلیت آپ کو عملی میدان میں اپنے عوام اور محکمہ میں سرخرو رکھے

گی۔ آپ وزیرستان کی تاریخ میں مثبت تبدیلی لانے میں افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کردار ادا کرنے والے غازیوں میں شامل ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ پیشہ وارانہ تربیت کی تکمیل پر میں پولیس کے جوانوں

اور انکے اساتذہ کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ تربیت مکمل کرنے والوں میں ایک سب انسپکٹر، آٹھ ہیڈ کانسٹیبل،نوے کانسٹیبل شامل تھے۔ پاسنگ آو¿ٹ پریڈ کے اختتام پر پی ٹی، فائرنگ، لا ئ، ڈرل اور دیگر پیشہ

وارانہ مہارتوں میں اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں میں میڈل اور اسناد تقسیم کیں۔تقریب کے اختتام پر بریگیڈئیر قاسم شہزاد نے کمشنر ڈیرہ، ریجنل پولیس آفیسر ڈیرہ، ڈپٹی کمشنر ڈیرہ، ڈی پی او ڈیرہ کو بریگیڈ

ہیڈ کوارٹر کی جانب سے سوینئر بھی پیش کئے۔

٭٭٭

نان کسٹم پیڈ سگریٹ کے 268 پیک ودیگر سامان برآمد

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)ریجنل پولیس آفیسر ڈیرہ محمد یاسین فاروق کی ہدایت پرڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈیرہ عارف شہباز وزیر کی نگرانی میں پولیس کی نان کسٹم پیڈ غیر ملکی اشیاء کی سمگلنگ کیخلاف

کاروائیوں میں درابن پولیس نے ایس ایچ او تھانہ درابن کی قیادت میں نان کسٹم پیڈ سامان کے حوالے سے کاروائی کرتے ہوئے کوئٹہ سے لاہور جانے والی بس نمبر LET.8المصطفیٰ کمپنی سے دوران تلاشی” BENSON&HEDGES”

نان کسٹم پیڈ سگریٹ کے 268 پیک، DUNHILLسگریٹ کے 132پیک جبکہ چھالیہ گٹکا کے 7گٹو برآمد کر کے بس ڈرائیور عبدالسلام ولد دم محمد قوم خلجی سکنہ کوئٹہ کو گرفتار کر لیا۔ پولیس نے برآمد شدہ سامان

ضروری قانونی کاروائی کے بعد کسٹم حکام کے حوالے کردیا۔

٭٭٭

مطلوب اشتہاری ملزم کے گھر سے اسلحہ جبکہ دوسرے ملزم کے سہولت کار بھائی کو گرفتار کرلیاگیا

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز) پولیس کی مطلوب اشتہاری ملزمان کی گرفتاری کیلئے کاروائیاں، ایک مطلوب اشتہاری ملزم کے گھر سے اسلحہ جبکہ دوسرے ملزم کے سہولت کار بھائی کو گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے

مطابق چودھوان پولیس نے شاہ عالم کے علاقہ میں پولیس کو مطلوب اشتہاری ملزم شاہجہان کے گھر پر چھاپے کے دوران ایک رائفل اور5کارتوس برآمد کرلئے تاہم ملزم گھر پر موجود نہ تھا۔ پولیس نے مطلوب

اشتہاری ملزم کیخلاف ایک اور مقدمہ15AAکے تحت بھی درج کرلیا۔ ادھر درابن پولیس نے قتل کیس کے مطلوب اشتہاری ملزم جہانگیر کو علاقہ موچی وال میں پناہ اور خوارک دینے پر اس کے بھائی عنایت اللہ

کو گرفتار کرکے اس کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔

٭٭٭

باہو پٹرولیم کے مالک و سٹی پیٹرولیم ایسوسی ایشن کے سرپرست انتقال کرگئے

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)باہو پٹرولیم کے مالک و سٹی پیٹرولیم ایسوسی ایشن کے سرپرست سلیم خان مروت مختصر علالت کے بعد گزشتہ روزاسلام آباد کے نجی ہسپتال میں انتقال کرگئے۔مرحوم انڈس ڈاگ کلب

کے روح رواں اور معروف سماجی شخصیت فیصل سلیم مروت کے والد تھے۔ انکا نماز جنازہ ان کی رہائش گاہ شاہ عالم آباد چوک پر ادا کیا گیا۔ نماز جنازہ میں سیاسی وسماجی شخصیات، کاروباری و تجارتی تنظیموں کے

نمائندوں اور اہل علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ بعدازاں مرحوم کی آبائی قبرستان میں تدفین کردی گئی۔

٭٭٭

ایک دولہا کے چچا ،دوسرے دولہاکے بھائی کیخلاف مقدمات درج

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز) شادی کے دوران ہوائی فائرنگ پر پولیس کی کاروائی،ایک دولہا کے چچا ،دوسرے دولہاکے بھائی کیخلاف مقدمات درج کرلئے۔ تفصیلات کے مطابق کلاچی پولیس نے

شادی کی خوشی میں ہوائی فائرنگ کی شکایات پر کاروائیاں کرتے ہوئے کڑی ملنگ کے علاقہ میں وحید نامی شخص کی شادی کی خوشی میں ہوائی فائرنگ کے واقعہ پر دولہا کے چچا جبکہ دوسرے واقعہ میں شادی کی

خوشی میں ہوائی فائرنگ کرنے والے دولہا کے بھائی یعقوب نامی شخص کیخلاف الگ الگ مقدمہ درج کرلیا۔

٭٭٭

حافظ سعد سہیل اور حافظ عبدالسبحان رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)حافظ سعد سہیل اور حافظ عبدالسبحان رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے۔ ان کی دعوت ولیمہ کی تقریب مقامی شادی ہال میں منعقد ہوئی جس میں سابق یونین ناظم و سٹی پراپرٹی ڈیلر

کے چیف ایگزیکٹیو خرم شہزاد، ڈیرہ پریس کلب کے سابق جنرل سیکرٹری محمد فضل الرحمن، سابق پریس سیکرٹری محمد ریحان، پبلسٹی آفیسر گومل یونیورسٹی راجہ عالمزیب سمیت سیاسی و سماجی شخصیات، سرکاری افسران اور

رشتہ داروں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔شرکاءنے نوبیہاتا جوڑوں کو زندگی کے نئے سفر پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک تمناﺅں کااظہار کیا۔

٭٭٭

کروڑوں روپے مالیت کی سرکاری جائیداد ہتھیانے کی کوشش ناکام

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)محکمہ سی اینڈ ڈبلیو کی پنجاب میں کروڑوں روپے مالیت کی جائیداد ہتھیانے کی کوشش ناکام ، عدالت نے محکمہ کے حق میں فیصلہ دے دیا، محکمہ تعمیرات عامہ کے فیری ڈویژن کی بھکر

ضلع کی حدود میں دریا خان میں پانچ کنال کی اراضی پر قائم ڈاک بنگلہ کے ملحقہ زمیندار نے مذکورہ اراضی کو اپنی ملکیت میں دینے کا دعویٰ کردیا۔ سینیئر سول جج بھکر شاہد حسین کی عدالت میں حکومت خیبر پختونخوا

کی دس کروڑ مالیت کے ڈاک بنگلہ کے تحفظ کے لئے سیکریٹری سی اینڈ ڈبلیو اعجاز انصاری کی خصوصی دلچسپی پر ڈسٹرکٹ لاءآفیسر ڈیرہ سردار فرحاج سکندر یار بلوچ نے کیس کا بھرپور دفاع کیا۔ اور موقف پیش کیا کہ

مزکورہ ڈاک بنگلہ محکمہ سی اینڈ ڈبلیو کے فیری ڈویژن کے زیر استعمال اور ملکیت ہے جس پر ملحقہ زمیندار کادعوی غلط ہے۔ عدالت میں ڈسٹرکٹ اٹارنی بھکر ناصر محمود نے بھی خیبر پختونخوا حکومت کے موقف کی

تائید کی۔ گزشتہ روز ایکسین سی اینڈ ڈبلیو شاہد خان اور فریقین کی موجودگی میں عدالت سینئر سول جج بھکر نے مذکورہ اراضی کو خیبر پختونخوا حکومت کی مالیت تسلیم کرتے ہوئے دعویٰ کنندہ زمیندار کے دعوی کو غلط قرار

دیتے ہوئے خارج کر دیا۔ ڈپٹی کمشنر ڈیرہ عارف اللہ اعوان نے اس کامیابی پر محکمہ اور ڈسٹرکٹ لاءآفیسر فرحاج سکندر یار بلوچ کی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کیا۔

٭٭٭

آئندہ دو ماہ میں کورونا وائرس کی ویکسین پاکستانیوں کو دستیاب ہو گی

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز) کورونا فورس ٹاسک فورس کے سربراہ ڈاکٹر عطاءالرحمان کا کہنا ہے کہ آئندہ دو ماہ میں کورونا وائرس کی ویکسین پاکستانیوں کو دستیاب ہو گی۔تفصیلات کے مطابق کورونا فورس ٹاسک

فورس کے سربراہ ڈاکٹر عطاء الرحمان نے کورونا ویکسین کے حوالے سے عوام کو بڑی خوشخبری سنائی ہے۔ان کا کہنا ہے کہ آئندہ دو ماہ میں پاکستان میں کورونا وائرس کی ویکسین ملنا شروع ہو جائے گی۔انہوں نے

کہا کہ امیر اور بڑے ممالک کمپنیوں کو ویکسین کے لیے پیسے دے چکے ہیں۔ڈاکٹر عطاءالرحمان کا کہنا ہے کہ چھوٹے ممالک کو ان کمپنیوں سے ویکسین کے حصول میں وقت لگے گا۔کورونا ویکیسن حاصل کرنے

کے لیے ہمیں خود کوشش کرنا ہو گی۔انہوں نے کہا آبادی کے تناسب سے ملک میں کورونا وائرس ویکسین کے حصول میں ابھی وقت لگے گا۔اس سے قبل انہوں نے ے کورونا ویکسین کے حوالے سے بات کرتے

ہوئے کہا کہ ویکسین کے اثرات سے بخار کی علامات ظاہر ہوئی ہیں۔چینی کمپنی کی ویکسین کے کلینیکل ٹرائل کا تیسرا فیز چل رہا ہے۔ چینی کمپنی سے ا±مید ہے کہ وہ ہمیں ویکسین سب سے پہلے فراہم کرے گی۔

ویکسین لگانے سے 80 یا 90 فیصد لوگ محفوظ تو ہو جائیں گے باقی 10 فیصد کے لیے ویکسین مو¿ثر نہیں ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ جو 80 یا 90 فیصد لوگ ویکسین سے صحتیاب ہو جائیں گے ا±ن کے لیے یہ ویکسین

کتنے عرصہ کے لیے مو¿ثر رہے گی اس حوالے سے تاحال کچھ کہا نہیں جا سکتا۔ کیونکہ کوئی ڈیٹا نہیں ہے کہ آپ تین ماہ تک محفوظ ہوں گے یا چھ ماہ تک۔ انہوں نے وائرس کی پیچیدگی بتاتے ہوئے کہا کہ اس وائرس

میں 30 ہزار مالیکیول ہیں جو ایک دوسرے سے ج±ڑے ہوئے ہیں۔ لہٰذا بارے میں کچھ نہیں کہا جا سکتا کہ ویکسین کی دوسری خوراک دوبارہ کب لگانی پڑے گی۔

٭٭٭

ملائیشیا کی کمپنی پروٹون کی پاکستان میں "پروٹون ایکس۔70” متعارف کرانے کا فیصلہ

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)گاڑیاں تیار کرنے والی ملائیشیا کی کمپنی پروٹون پاکستان میں "پروٹون ایکس۔70” متعارف کروارہی ہے جو کمپنی کی جانب سے پاکستان میں متعارف کرائی جانے والی پہلی گاڑی

ہو گی۔ کمپنی کے اعلامیے کے مطابق پروٹون ، الحاج آٹوموٹو کی شراکتداری سے پاکستان انٹیلی جنٹ آٹوموبائلز کی اسمبلنگ کرے گی۔اس حوالہ سے پاکستانی مارکیٹ میں سب سے پہلے پروٹون ایکس۔70

ماڈل متعارف کرایا جا رہا ہے جو انٹیلی جینٹ فیچرز کے علاوہ ایس یو وی خصوصیات کی حامل ہو گی جس کا مقابلہ مارکیت میں موجود کیا سپورٹیج، ہنڈائی ٹکسن، ڈی ایف ایس کے گلوری 580 کے علاوہ ایم جی ایس

یوویز سے ہوگا۔ واضح رہے کہ پروٹون کو ٹیکنالوجی میں برتری حاصل ہے جس کی وجہ سے کمپنی کی تیارکردہ گاڑی پروٹون ایکس 70، نیکسٹ جنریشن ٹرین 1.5 ایل ٹربوچارجڈ انجن کے ساتھ ساتھ 7 سپیڈ ڈی سی

ٹی ٹرانسمیشن جیسی خصوصیات کی حامل ہے۔واضح رہے کہ پروٹون کی تیاری میں پاور ٹرین ٹیکنالوجی کے حوالہ سے کمپنی کو کارساز عالمی اداروں گیلے اور والو کی معاونت بھی حاصل ہے۔ پروٹون ایکس 70 سے

پاکستان میں صارفین کو جدید ٹیکنالوجی کی حامل سفری سہولیات دستیاب ہوں گی۔

٭٭٭

کاشتکاروں کو گندم کو سردی اور کورے سے محفوظ رکھنے کے لئے بروقت حفاظتی اقدامات کی ہدایت

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز) محکمہ زراعت نے کاشتکاروں کو گندم کو سردی اور کورے سے محفوظ رکھنے کے لئے بروقت حفاظتی اقدامات کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ فصل کی جس قدر بہتر نگہداشت کی جائے گی

اسی قدر بہتر پیداوار کا حصول ممکن ہو سکتاہے۔ محکمہ کے ترجمان نے کہاکہ گندم کی زیادہ اگیتی اور زیادہ پچھیتی کاشتہ فصل کو کورے کے مضر اثرات سے محفوظ رکھنے کے لئے یوریا کی مناسب مقدار استعمال کی جا سکتی

ہے۔انہوں نے کہا کہ کاشتکار کورا پڑنے کی متوقع راتوں میں گندم کی فصل کی ہلکی آبپاشی کریں کیونکہ پانی لگانے کی صورت میں کھیت کا درجہ حرارت اچانک کم نہیں ہوتا اور پودوں میں کورے کے خلاف قوت

مدافعت بھی پیدا ہو جاتی ہے۔ انہوں نے بتایاکہ اگر کاشتکار زمین کے وتر آنے پر فوری گوڈی کریں تو کھیت میں محفوظ نمی اوپر آنے سے کھیت کا درجہ حرارت کم نہیں ہوگا۔انہوں نے کہاکہ کور ا پڑنے کی متوقع

راتوں میں گندم کے کھیتوں کے کنارے مختلف جگہوں پر اگر گڑھے کھود کر ان میں بھوسہ وغیرہ بھر دیں اور اسے آگ لگا کر اوپر کوئی چیزرکھ دیں تو اس سے نکلنے والے دھوئیں کے باعث فصل کورے سے محفوظ رہ

سکتی ہے۔ انہوں نے بتایاکہ شدید کورے کی صورت میں کاشتکار 2کلوگرام یوریا فی ایکڑ 100لیٹر پانی میں ملا کر بھی سپرے کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ اگر کاشتکار فصل کو نقصان سے بچائیں تو فی ایکڑ زیادہ

پیداوار کے حصول کو یقینی بنایا جا سکتاہے۔

٭٭٭

کاشتکاروں کو بیلوں والی سبزیوں میں نر و مادہ پھول الگ الگ ہونے کے باعث ہاتھ سے اخلاط نسل کرنے کی ہدایت

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)محکمہ زراعت کی جانب سے کاشتکاروں کو بیلوں والی سبزیوں میں نر و مادہ پھول الگ الگ ہونے کے باعث ہاتھ سے اخلاط نسل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے اورکہاگیاہے کہ چونکہ

مذکور ہ سبزیوں میں اخلاط نسل خود بخود نہیں ہو سکتا لہذا یہ عمل ہاتھ سے کرنا چاہیے اور ٹنل ٹیکنالوجی میں یہ عمل اس وقت تک جاری رکھناچاہیے جب تک ٹنل سے پلاسٹک نہ اتار دیا جائے کیونکہ پلاسٹک اتارنے

کے بعد اخلاط نسل کا کام مکھیاں سر انجام دے لیتی ہیں۔محکمہ کے ترجمان نے کہاکہ ٹنل ٹیکنالوجی سے استفادہ کرتے ہوئے پودوں کی ترتیب، ان کی کانٹ چھانٹ اور گوڈی وغیرہ کابھی خاص خیال رکھنا ضروری

ہے۔ انہوں نے کہاکہ کاشتکار ٹنل کے اندر لگائی گئی سبزیوں کی آبپاشی اور کھاد کا استعمال ڈرپ اریگیشن کے ذریعے کریں اور سپرے و کھاد ڈالنے کے بعد ٹنل کامنہ بند نہ کیاجائے کیونکہ گیس پیداہونے سے ٹنل

کے اندر سبزیوں کی پیداوار کو نقصان پہنچ سکتاہے۔ انہوں نے کہاکہ اس ضمن میں مزید رہنمائی کے لئے محکمہ زراعت کے فیلڈ سٹاف کی خدمات سے بھی استفادہ کیاجاسکتاہے۔

٭٭٭

کاشتکار رایا اور سرسوں کی فصل کو مختلف بیماریوں کے حملہ سے محفوظ رکھنے کے لئے محکمہ زراعت اور ماہرین زراعت کے مشوروں پر عملدرآمد یقینی بنائیں

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)محکمہ زراعت نے رایا اور سرسوں کے کاشتکاروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ فصل کو مختلف بیماریوں کے حملہ سے محفوظ رکھنے کے لئے محکمہ زراعت اور ماہرین زراعت کے مشوروں پر

عملدرآمد یقینی بنائیں تاکہ بعد میں انہیں کسی مشکل یا پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔محکمہ کے ترجمان نے کہا کہ سفوفی پھپھوندی کے حملہ سے رایا اور سرسوں کے پتے جھڑ، تنے گل اور پھلیاں بننے کا عمل بھی بری

طرح متاثر ہوتا ہے۔انہوں نے کہاکہ فصل پر جھلسا کی بیماری کے ممکنہ حملے سے پتوں، ٹہنیوں، پھلیوں پر سیاہ و بھورے دھبے پڑنا شروع ہو جاتے ہیں جس سے پتوں میں سوراخ ہو جاتے ہیں اور ان بیماریوں کے

شدید حملہ کی صورت میں پھلیاں پتلی اور چھوٹی رہ جاتی ہیں۔ انہوں نے بتایاکہ سفید کنگھی پھولوں پر حملہ آور ہوتی ہے جس سے پھول بد شکل ہو جاتے ہیں، بیج بننا بند اور پودوں کے متاثرہ حصوں میں سڑن پیدا

ہوجاتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ ایسی صورت میں ماہرین زراعت کی مشاورت سے سفارش کردہ زہروں کا بھی استعمال کیا جاسکتاہے۔

٭٭٭

کاشتکار مرچ کی پنیری جنوری کے مہینہ میں کھیتوں میں منتقل کردیں

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)محکمہ زراعت نے کاشتکاروں کو مرچ کی پنیری جنوری کے مہینہ میں کھیتوں میں منتقل کرنے کی ہدایت کی ہے اور کہاہے کہ کاشتکار مرچ کی پنیر ی کی کھیت میں منتقلی سے پہلے فی ایکڑ

10سی12 ٹن گوبر کی گلی سڑی کھاد میں 20کلو گرام یوریا ملا کر استعمال کریں اورکھیت کی آبپاشی بھی کی جائے نیز وتر آنے پر 2 سے 3 مرتبہ ہل بمعہ سہاگہ چلا کر زمین کو کھلا چھوڑ دیں تاکہ جڑی بوٹیاں کاشت

سے پہلے اگ آئیں اسی طرح کاشتکار مرچ کی پنیری کی کاشت کے لئے ایسی ذرخیز میرازمین کاانتخاب کریں جس میں نامیاتی مادہ وافر مقدار میں موجود ہو کیونکہ ایسی زمین نمی دیر تک برقرار رکھنے کی صلاحیت کی

حامل ہوتی ہے اور مرچ کی جڑیں زمین کے نیچے سے آسانی سے خوراک حاصل کرکے خوب نشوونما پاتی ہیں۔محکمہ کے ترجمان نے کہاکہ کاشتکار جڑی بوٹیاں اگنے کے بعد دوبارہ ہل چلا کر جڑی بوٹیوں کی تلفی

کرتے ہوئے کھیت کو کھلا چھوڑ دیاجائے تاکہ دھوپ لگنے سے زمینی بیماریوں کے جراثیم ختم ہوجائیں۔ انہوں نے کہاکہ زمین تیار کرنے کے بعد اڑھائی فٹ چوڑی اورآٹھ سے دس انچ گہری کھیلیاں بناکر

مرچ کی پنیری کی منتقلی کے وقت پنیری والے کھیت کی ہلکی آبپاشی بھی کی جائے اور پنیری کو کھیت سے وتر حالت میں اس طرح اکھاڑاجائے کہ اس کی جڑیں نہ ٹوٹنے پائیں۔انہوں نے کہاکہ مرچ کی نرسری کے

پودے کھیلیوں کے دونوں طرف ایک فٹ کے فاصلے پر لگاکر کھیت کو پانی لگادیاجائے۔انہوں نے پنیر ی کی منتقلی کے بعد فصل کوکورے کے اثرات سے محفوظ کرنے کیلئے شمالی ومغربی سائیڈ پر سرکنڈے وغیرہ کی

باڑ لگانے کی بھی ہدایت کی۔

٭٭٭

گاڑیوں کی فروخت میں آن منی کا دھندہ روکنے کے لیے اضافی ٹیکس لاگو کرنے کا فیصلہ

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز) حکومت نے گاڑیوں کی فروخت میں آن منی کا دھندہ روکنے کے لیے اضافی ٹیکس لاگو کرنے کا فیصلہ کیاہے۔ وزارت صنعت نے سفارشات متعلقہ حکام کو ارسال کر دی

ہیں۔وزارت صنعت کی جانب سے آن منی پر خریدی گئی گاڑی کو 90 دن کے اندر فروخت پر اضافی ٹیکس لاگو کرنے کی تجویز دی ہے۔ ذرائع کے مطابق یہ ٹیکس قریبا دو لاکھ روپے تک ہوگا۔ٹیکس کا نفاذ گاڑیوں

کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے پیش نظر کیا جارہا ہے۔ذرائع نے بتایاکہ 1000سی سی تک گاڑیوں پر 1 لاکھ روپے تک ٹیکس لگایا جائے گا۔ 2000 سی سی سے اوپر کی گاڑیوں پر 2 لاکھ روپے تک ٹیکس لگایا جائے گا۔

یہ ٹیکس مقامی تیار شدہ گاڑیوں پر عائد کیا جائے گا۔ ان گاڑیوں کی امپورٹ کی پالیسی بھی جلد ترتیب دی جائے گی۔واضح رہے کہ آن منی پر گاڑیوں کی خرید متاثر ہو رہی ہے اور مارکیٹ میں گاڑیوں کی قیمتوں میں

اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔ حکومت نے آن منی کے دھندے میں ملوث افراد کے خلاف یہ پالیسی لانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سے نہ صرف گاڑیوں کی قیمتوں میں توازن آئے گا بلکہ آن منی کے باعث کاروبار

میں سکڑن کو بھی روکا جا سکے گا۔

٭٭٭

کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والے افراد میں 76 فیصد کی عمریں 50 سال سے زائد ہیں

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)وزارت صحت نے کہاہے کہ کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والے افراد میں 76 فیصد کی عمریں 50 سال سے زائد ہیں۔وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں

کہا گیا ہے کہ ملک میں کورونا سے اموات اب بھی دنیا کے مقابلے میں 2 فیصد ہی آرہی ہیں۔کورونا وائرس سے جاں بحق افراد میں 72 فیصد دیگر بیماریوں میں بھی مبتلا ہوتے ہیں، کورونا وائرس سے جاں بحق

افراد میں شوگر، بلڈ پریشر، دل اور گردے کی بیماریوں والے بھی شامل ہوتے ہیں۔وزارت صحت کے مطابق کورونا وائرس کی91 فیصد افراد کا انتقال اسپتال میں ہورہا ہے، جس میں سی58 فیصد مریضوں کو وینٹی

لیٹر کی ضرورت پڑرہی ہے۔کورونا وائرس سے متاثر افراد کی عمریں 2 ماہ سے 105 سال تک کے درمیان ہیں۔

٭٭٭

یوٹیوب، جی میل، گوگل اسسسٹنٹ اور گوگل ڈاکس سمیت انٹرنیٹ سرچ انجن گوگل کی متعدد سروسزبند ہونے کے بعد کھل گئیں

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز) پاکستان سمیت دنیا بھر میں یوٹیوب، جی میل، گوگل اسسسٹنٹ اور گوگل ڈاکس سمیت انٹرنیٹ سرچ انجن گوگل کی متعدد سروسز پیرکی سہہ پہراچانک بند ہوگئیں،جس سے صارفین

کوشدیدمشکلات کا سامنا کرناپڑا۔ذرائع کے مطابق گوگل کے کاروبار اور پرسنل سروسز کو متاثر کرنے والی بندش جی میل میں ایسٹرن ٹائم(ای ٹی)کے مطابق صبح 6 بج کر 40 منٹ کے قریب شروع ہوئی۔تاہم

گوگل کی جانب سے اس مسئلے پر باضابطہ پر کوئی بیان سامنے نہیں آیا اور اس کے سروسزپیج پر بھی ایسا کوئی پیغام/ بیان موجود نہیں ہے۔دوسری جانب ٹوئٹر پر رپورٹس ہیں کہ صارفین جی میل کے علاوہ گوگل کی بنیادی

سروسز تک رسائی حاصل نہیں کرپارہے اور اس حوالے سے #YouTubeDOWN کا ہیش ٹیگ بھی ٹرینڈ کررہا ہے۔علاوہ ازیں پاکستان میں بھی یوٹیوب، جی میل سمیت گوگل سروسز متاثر ہونے کے بعد

اس حوالے سے مختلف ہیش ٹیگز ٹرینڈ کررہے ہیں۔

٭٭٭

معمول کی بیماریوں کو کورونا سمجھ لینا درست نہیں،ماہرین طب

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)ماہر ین طب نے کہا کہ ہے نزلہ، زکام اور کھانسی میں اضافہ سردی کی شدت کے باعث ہے۔ معمول کی بیماریوں کو کورونا سمجھ لینا درست نہیں۔ محکمہ صحت کے طے کردہ ایس او پیزپر

عمل کرتے ہوئے اپنی اور اہل خانہ کی صحت کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے۔انہوں نے کہا کہ بیشتر بیماریوں کا علاج ہمارے پاس اپنے گھروں میں موجود ہوتا ہے تاہم اس پر توجہ نہیں دی جاتی۔بچوں اور بزرگوں میں

قوتِ مدافعت قدرے کم ہوتی ہے سردی کی شدت میں اضافے کے ساتھ ہی ان کو زیادہ احتیاط کی ضرورت ہے۔کھانسی،نزلہ اور زکام وہ امراض ہیں جن کافوری علاج کرنا طبی اصولوں کے خلاف ہیں۔

ماہرین طب کے مطابق ابتدائی کھانسی انسان کو فالج سے محفوظ رکھتی ہے۔

٭٭٭

میڈیکل سٹوروں پر نشہ آور‘مضر صحت ممنوعہ ادویات کی فراہمی کا دھندہ عروج پر پہنچ گیا

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)صوبے کے دوسرے بڑے شہر ڈیرہ میں ‘محکمہ صحت اور پولیس کی ملی بھگت سے میڈیکل سٹوروں پر نشہ آور‘مضر صحت ممنوعہ ادویات کی فراہمی کا دھندہ عروج پر پہنچ گیا‘نوجوان نسل تباہی کے دہانے پر پہنچنے اور روزانہ 5کے قریب نشے کی وجہ سے ہونیوالی اموات پر بھی ذمے داران خواب خرگوش سے بیدار نہ ہو سکے‘شہریوں نے ممبران اسمبلی وقانون نافذ کرنے والے اداروں سے فی الفور

منشیات کی لعنت سے نئی نوجوان نسل کو نکالنے کیلئے حقیقی کوششوں وقانونی اصلاحات لانے کی اپیل۔ذرائع کے مطابق ڈیرہ میں ملک بھر کی طرح موسم کے بدلتے ہی نامعلوم افراد کی نعشوں کا روزانہ ملنا معمول

بن چکا ہے جس کے بعد متعلقہ تھانہ کی پولیس بغیر تفتیش وتحقیق کئے ہی جائے وقوعہ پر پہنچ کر انہیں نشئی قرار دے دیتی ہے مرنے والوں کی ڈیڈ باڈیاں مردہ خانوں میں ہی گل سڑ جاتی ہیں مرنے والوں کے ورثاءکی

تلاش تو بڑی دور کی بات ہے متعلقہ پولیس اپنے علاقے کی شاہراہوں پر مرنے والے نوجوانوں سمیت دیگر عمر کے افراد کی شناخت کیلئے تگ ودو کو وقت کا ضائع ہی سمجھتے ہیں امانتاً رکھوائی گئی مارچری یونٹ میں

لاشوں کو دو دن گزرنے کے بعد ٹھکانے لگا دیا جاتا ہے ،ڈیرہ میں روزانہ نشے کے عادی افراد کی اموات معمول بن چکی ہے شہر بھر کی عام شاہراہوں‘پارکنگ‘بس اڈوں‘سکولوں کالجز کے باہر نشے کے عادی افراد

اکثر وبیشتر مردہ حالت میں پائے جاتے ہیں بلکہ یہ کہنا بے جا نہ ہوگاکہ ان مقامات کے اردگرد میڈیکل سٹورز سرعام منشیات فروشی وممنوعہ ادویات فروخت کر رہے ہیں جنہیں نہ صرف علاقہ پولیس کی آشیر باد

حاصل ہوتی ہے بلکہ محکمہ صحت کی ٹیمیں بھی ان میڈیکل سٹور مالکان سے مک مکا کرلیتی ہیں جس کے نتیجہ میں کئی گھرانوں کے چشم وچراغ نشے کی لعنت میں مبتلا ہوکر ہمیشہ کیلئے اپنے پیاروں سے بچھڑ جاتے ہیں

بالاآخر نشہ بیچنے والے بری الذمہ ہو جاتے ہیں۔شہری حلقوں کا کہنا ہے کہ ضلعی انتظامیہ بھی منشیات فروشی کے تدارک کیلئے ٹھوس اقدامات کرے حکومتی سطح پر بھی اس لنعت سے چھٹکارا پانے کیلئے موثر اقدامات

وقانون سازی کی جائے تاکہ اس دھندے میں ملوث افراد کو کڑی سے کڑی سزا مل سکے۔

٭٭٭

ڈیرہ میں گیس بحران انتہائی سنگین ہو گیا، عوام کھانے پکانے کے لئے خوار

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)شہریوں نے کہا ہے کہ ڈیرہ میں گیس بحران انتہائی سنگین ہو گیا، عوام کھانے پکانے کے لئے خوار ہو رہے ہیں گیس کی لوڈ شیڈنگ نے عوام کا جینا دوبھر کر دیا ہے شہری بغیر ناشتہ

کئے دفاتر میں جانے پر مجبور ہوگئے۔صارفین سوئی گیس کی بندش سے ایل پی جی استعمال کرنے پر مجبور ہیں۔ جبکہ ایل پی جی بھی عوام کی پہنچ سے دور ہو گئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کی جانب سے کوئی

اقدامات نہیں کئے جا رہے متبادل ایندھن بھی عوام کی پہنچ میں نہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ تحریک انصا ف جب سے اقتدار میں آئی ہے بحرانوں کا سلسلہ تھمنے کو تیار نہیں ملک میں گیس بحران نے ایک بار پھر سر اٹھا

لیا۔

٭٭٭

سال 2021 میں دنیا بھر میں4 گرہن ہوںگئے

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)سال 2021 میں دنیا بھر میں4 گرہن ہوںگئے۔2سورج اور 2 چاند گرہن ہوں گے۔ملک کے معروف ماہر علم رمل،علم الاعداد نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا

کہ سال 2021 میں دنیا بھر میں کل4 سورج اور چاند گرہن ہوں گے۔ان میں سال کا پہلا مکمل چاند گرہن 25 مئی 2021 بروز بدھ کو لگے گا۔پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق دوپہر1 بجکر43 منٹ

پر لگے گا اور مکمل چاند گرہن 4بجکر11 منٹ پر ہو گا اور اسکا اختتام 6بجکر 51 منٹ پر ہو گا .یہ گرہن برج قوس کے 7 درجہ پر لگے گا۔چاند گرہن کا کل دورانیہ5 گھنٹی5 منٹ ہو گا۔ یہ چاند گرہن

آسٹریلیا،چین،چلی ،انڈونیشائ،امریکہ،کوریا،جاپان کے علاقوں میں نظر آئے گا اور فل مون کا نظارہ کیا جا سکے گا۔ملک پاکستان اور دیگر ایشائی ممالک میں دوپہر اور سہ پہر ہونے کی وجہ سے یہ چاند گرہن نظر

نہیں آئے گا۔سال کا دوسرا اور پہلا جزوی سورج گرہن 10 جون 2021 بروز جمعرات کو لگے گا۔ پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق دوپہر1 بجکر 13 منٹ پر شروع ہو گا۔مکمل جزوی د گرہن 3 بجکر 44

منٹ پر اور اختتام 6 بجکر 14 منٹ پر ہو گا۔یہ گرہن برجواز کے 19 درجہ پرلگے گا اس چاند گرہن کا کل دورانیہ 6 گھنٹے اور 1 منٹ ہو گا۔یہ سورج گرہن کینڈا،روس،،چین،برطانیہ،امریکہ اور دیگر ممالک میں

نظر آئے گا،ملک پاکستان میں یہ سورج گرہن باآسانی دیکھا جا سکے گا اور اس کے اثرات بھی پاکستان پر پڑیں گئے۔سال کا مجموعی طور پر تیسرا اور دوسرا جزوی چاند گرہن 19 نومبر 2021 بروز جمعتہ المبارک کو

لگے گا۔اس گرہن کا آغاز کستان کے معیاری وقت کے مطابق صبح 11 بجکر 4 منٹ مکمل گرہن 9 بجکر 44 منٹ اور اختتام 5 بجکر 2 منٹ پر ہو گا۔یہ گرہن برج ثور کے 25 درجہ پر لگے گا۔اس چاند گرہن کا کل

دورانیہ 6 گھنٹے اور 1 منٹ ہو گا.یہ جزوی چاند گرہنارجنٹائن،کولمبیا،کینڈا،جاپان،نیوزی لینڈسمیت دیگر کئی ممالک میں نظر آئے گا،پاکستان میں یہ گرہن نظر نہیں آئے گا۔سال 2021 کا چوتھا اور پہلا مکمل

سورج گرہن4 دسمبر 2021 پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق ا?غاز صبح 10 بجکر 28 منٹ پر ہوگا۔مکمل 12 بجکر 32 منٹ پر ہو گا جبکہ اختتام 2 بجکر 39 منٹ پر ہوگا۔یہ گرہن برج قوس کے 12 درجہ پر

لگے گا۔اس گرہن کا کل دورانیہ 5 گھنٹے اور 10 منٹ ہو گایہ گرہن آرکیڈس،انٹارکٹکا،جنوبی افریقہ،چلی،نیوزلینڈ،آسٹریلیا اور دیگر ممالک میں نظر آئے گا۔جبکہ پاکستان اور دیگر ایشائی ممالک میں یہ مکمل سورج

گرہن نظر نہیں آئے گا۔ انہوں نے بتایا کہ ان 4 گرہن کے پاکستان تمام ایشائی ممالک اور دیگر ممالک پر گہرے اثرات مرتب ہو ں گے۔ انہوںنے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ اس سال کے سورج

گرہن اور چاند گرہن پاکستان کے اثرات ملک میں پڑیں گے اور ملک میں اہم تبدیلیاں رونما ہو سکتی ہیں۔سورج اور چاند گرہن کے دوران دو رکعات نماز کسوف و خسوف ادا کر یں تاکہ تمام مسلمان نحوستوں سے

محفوظ رہ سکیں۔

٭٭٭

ڈیرہ اورگردو نواح میں جعلی دودھ کا دھندہ عروج پر اور انتظامیہ کی خاموشی بھی اپنی انتہا رپر قائم

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)ڈیرہ اورگردو نواح میں جعلی دودھ کا دھندہ عروج پر اور انتظامیہ کی خاموشی بھی اپنی انتہا رپر قائم جب کہ عوام لاعلمی کی وجہ سے دودھ کی شکل میں ”زہر“ پینے پر مجبو رہیں۔عوامی حلقوں کا

کہنا ہے کہ ڈیرہ اور اس کے گرد و نواح اور بالخصوص سرکلر روڈ پر مختلف ڈیریزپر جعلی دودھ تیار کیا جاتا ہے جس میں واشنگ پاﺅڈر، کیمیکل، اور دیگر ایسے اجزاء شامل کیے جاتے ہیں جو انسانی صحت کے لئے

انتہائی مضر ہیں جو ”سلو پوائزنگ“کا کام کرتے ہیں ایسے دودھ کے مسلسل استعمال سے انسان مختلف نوعیت کی بیماریوں کوشکار ہوجاتاہے لیکن دولت کی ہوس کے غلام انسانیت کے جذبے سے محروم صرف اپنے

مقاصد کے لئے زہریلا دودھ تیار کر کے فروخت کرنے میں مصروف ہیں مقامی انتظامیہ نے آنکھیں موندلی ہیں اسی طرح محکمہ صحت کے افسران بھی مبینہ طور پر اپنے مال پانی کے چکر میں کوئی کارروائی کرنے

کے لئے تیار نہیں ہے عوامی حلقوں نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا ، کمشنر ڈیرہ اور ڈی سی ڈیرہ سے مطالبہ کیا ہے کہ جعلی دودھ بنانے اور مارکیٹ میں فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی

جائے۔

٭٭٭

دل ،موٹاپا، ذیابیطس کے مریضوں کے لئے کرونااوربھی زیادہ خطرناک ہوجاتاہے اورموت کا خدشہ بڑھ جاتاہے،طبی ماہرین

ڈیرہ اسماعیل خان ( غنچہ نیوز)طبی ماہرین کے مطابق دل ،موٹاپا، ذیابیطس کے مریضوں کے لئے کرونااوربھی زیادہ خطرناک ہوجاتاہے اورموت کا خدشہ بڑھ جاتاہے، پیچیدہ امراض کی بنیادی وجوہات میں

سے ایک بڑی وجہ میٹھے کااستعمال ہے ،شوگری ڈرنکس میٹھے کاسب سے بڑاذریعہ ہے ،اس کی کھپت میں کمی لانے کے لئے ہیلتھ لیوی نافذکرناہوگا،تاکہ صحت مند معاشرہ تخلیق پاسکے اورریونیومیں بھی اضافہ

ہوایک بیان میںانہوںنے کہاکہ صحت مند غذاوں کے استعمال میں کمی کے رجحان کے نتیجے میں مصنوعی اشیاء نے لے لی ہے ،جوبیماریوں کاسبب بن رہاہے ،کروناعالمی سطح پرپھل چکاہے ، پاکستان میں

صورتحال زیادہ مختلف نہیں ، کوویڈ۔19کی اس مشکل صورتحال میں، جہاں جراثیم کشی اور کھانے کی حفاظت سب سے اہم مانے جارہے ہیں،طبی ماہرین کے مطابق موٹاپا، ذیابیطس، دل کے مسائل اور غذا سے

متعلق امراض کے شکار افراد کوویڈ 19 میں پیچیدگیوں اور موت کا زیادہ خطرہ ہے،شوگری ڈرنکس کامسلسل استعمال جاری ہے ،جو موٹاپاکی ایک بڑی وجہ ہے،موٹاپا دل سمیت دیگرامراض کی ایک بڑی وجہ ہے

،کرونا کے دوران شوگری ڈرنکس کا استعمال غذائیت کی صورتحال کو مزید خراب کررہا ہے۔مضر صحت مشروبات کے ساتھ فوڈسیفٹی کی اصطلاح کااستعمال قابل فکرعمل ہے انہوںنے کہاکہ ہم اپنی حکومت سے

درخواست کرتے ہیں کہ محصول پیدا کرنے کے لئے شوگر ڈرنکس پر ٹیکس بڑھایا جائے اور ایسی غیر صحت بخش کھانوں کے اشتہارات کی حوصلہ شکنی کے لئے مناسب ضوابط بھی وضع کیے جائیں،تاکہ نئی نسل جوشوگری

ڈرنکس کے شوقیہ استعمال میں مبتلاہے اسے بچایاجاسکی۔

٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭

کر53 منٹ پرختم ہوجائیگا۔

یہ بھی پڑھیے:

ڈیرہ غازیخان کی خبریں

راجن پور کی خبریں

%d bloggers like this: