مئی 12, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

راجن پور کی خبریں

راجن پورسے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

: حاجی پورشریف

(ملک خلیل الرحمن واسنی )

ٹائون کمیٹی حاجی پورشریف میں پاک صاف میٹھے پانی کی فراہمی کے لئے ہر ممکن کوشش جاری ہے

سردارفاروق امان اللہ خان دریشک

ٹائون کمیٹی حاجی پورشریف میں ہفتہ صفائی منانےکااعلان،ناجائز تجاوزات کیخلاف کاروائی کیجائے گی. ملک فاروق احمد

ٹائون کمیٹی حاجی پورشریف میں فنڈز کیمطابق بہتر تعمیرو ترقی کے لئے بھر پورکردار ادا کریں گے. ذوالقرنین حیدر

چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ ممبر پنجاب اسمبلی حلقہ پی پی 295 سردارفاروق امان اللہ خان دریشک

اسٹنٹ کمشنر جام پور ملک فاروق احمد ،اسسٹنٹ ڈائریکٹرلوکل گورنمنٹ جام پور و ایڈمنسٹریٹر ٹائون کمیٹی ذوالقرنین حیدر،چیف آفیسر محمود علی ٹائون کمیٹی

حاجی پور شریف ایکسئین پبلک ھیلتھ اینڈ انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ عامر خان رند ،ایس ڈی او پبلک ہیلتھ حبیب خان لغاری سب انجینئر پبلک ہیلتھ سہیل خان کے

ھمراہ حاجی پور واٹر سپلائی کے کام کی رفتار کا جائزہ لیا اوراس عزم کااظہار کیا کہ

إن شاء الله بہت جلد حاجی پور شریف کے عوام کو پاک صاف میٹھے پانی کی فراہمی کو یقینی بنایاجائے گا واضح رہے کہ

اس سولر واٹر سپلائی سکیم کا 2016 میں ن لیگ کے دور حکومت میں سردارجعفر خان لغاری ایم این اے

این اے 174 نے بھی افتتاح کیاتھا پھر دوبارہ 2019 میں ایم این اے،این اے 193 سردارجعفر خان لغاری

ایم پی اے پی پی 295 سردار فاروق امان اللہ دریشک نے افتتاح کیا اب 2020 ختم ہونے کو ہے مگربدقسمت عوام آج بھی پینے کے پاک صاف میٹھے پانی سے محروم ہیں

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر جام پور ملک فاروق احمد نے ہفتہ صفائی منانے کا بھی اعلان کیا

اور ناجائز تجاوزات کیخلاف کاروائی کرنے کا بھی اظہار کیا ایڈمنسٹریٹر ٹائون کمیٹی حاجی پور شریف ذوالقرنین حیدر کاکہنا تھا کہ

اپنے محدود وسائل میں حاجی پورشریف کی بہتر تعمیروترقی کے لیئے بھر پورکردار ادا کریں گے

سابق ناظم حاجی پورشریف اور معروف قانون دان جام محمدناصر برڑہ ایڈووکیٹ نے متعلقہ حکام کومسائل سے بھی آگاہ کیا

اس موقع پر امیدوار برائے چیئرمین ٹائون کمیٹی حاجی پور شریف خانوادہ حضرت خواجہ نورمحمد نارووالہ رحمتہ اللہ علیہ صاحبزادہ خواجہ صالح محمد نے کہا کہ

الحمد واٹر فلٹریشن پلانٹ کی طرز پرحاجی پور شریف میں واٹر فلٹریشن پلانٹ نصب کیا جائے تاکہ پینے کے پاک صاف میٹھے پانی کی فراہمی کا مستقل اور

دیرپا حل ممکن ہوسکے حاجی پور شریف میں سیوریج کےناقص سسٹم کی بہتری اور صفائی ستھرائی کی صورتحال کوبہتر کرنے کے لیے ہفتہ صفائی منانے

اور ٹاؤن کمیٹی میں صفائی کے لیے فی الفور رکشہ فراہم کرنے کا بھی اعلان کیا گیا اس موقع پر صاحبزادہ خواجہ صالح محمد سئیں ،

جام محمد ناصربرڑہ ایڈووکیٹ، جام محمد اکبر ایڈووکیٹ،سراج احمد سدوزئی، سردار ثقلین اکبر جسکانی، عبداللہ عامر خان دریشک، کلیم خان دریشک، چوہدری محمد افضل عادل ایڈووکیٹ

میاں خباب فرید، سینئر صحافی ملک حنیف بٹ امیر بخش کھوسہ افضل دریشک سیدمجاہد عباس کاظمی ،عمر بٹ، طاھر ھانھبی،سیف اللہ اور ملک فہیم من سمیت،

عوامی ، سماجی شخصیات اور کافی تعداد میں لوگ موجود تھے


: ٹائون کمیٹی حاجی پورشریف میں

سردار فاروق امان اللہ دریشک ،ملک فارق احمد،ذوالقرنین حیدر، خواجہ صالح محمد حاجی پور شریف کےمسائل پرگفتگو کرتے ہوئے

ٹائون کمیٹی حاجی پورشریف میں سردار فاروق امان اللہ دریشک ،ملک فارق احمد،ذوالقرنین حیدر

خواجہ صالح محمد حاجی پور شریف کی تعمیروترقی کے لئے دعا مانگتے ہوئے
ٹائون کمیٹی حاجی پورشریف میں سردار فاروق امان اللہ دریشک

ملک فارق احمد،ذوالقرنین حیدر، خواجہ صالح محمد حاجی پور شریف واٹر سپلائی سکیم کا دورہ کرتے ہوئے

ٹائون کمیٹی حاجی پورشریف میں سردار فاروق امان اللہ دریشک ،ملک فارق احمد،ذوالقرنین حیدر، خواجہ صالح محمد حاجی پور شریف واٹر سپلائی سکیم کا دورہ کرتے ہوئے

ٹائون کمیٹی حاجی پور شریف سولر واٹر سپلائی سکیم تکمیل کے مراحل میں
ٹائون کمیٹی حاجی پورشریف میں سردار فاروق امان اللہ دریشک

محکمہ پبلک ہیلتھ کے افسران کے ہمراہ حاجی پور شریف واٹر سپلائی سکیم کا دورہ کرتے ہوئے

حاجی پور شریف سولر واٹر سپلائی سکیم کی پرانی افتتاحی تختی
حاجی پور شریف سولر واٹر سپلائی سکیم کا دوبارہ افتتاح کرتے ہوئے

الحمد واٹر فلٹریشن پلانٹ کی طرز پرٹائون کمیٹی حاجی پورشریف میں پینے کے پاک صاف میٹھے پانی کی فراہمی کے لئے واٹر فلٹریشن کے قیام کا مطالبہ۔


: حاجی پور شریف

(ملک خلیل الرحمن واسنی )

چیئرمین اسٹینڈنگ کمیٹی لوکل گورنمنٹ پنجاب سردارفاروق امان اللہ خان دریشک کی اسٹنٹ کمشنر جام پور ملک فاروق احمد اور ایڈمنسٹریٹر ٹاؤن کمیٹی حاجی پور

ذوالقرنین حیدر کے ہمراہ ٹاؤن کمیٹی حاجی پورشریف کا دورہ اس موقع پر سردار فاروق امان اللہ خان دریشک نے کہا کہ

وزیراعظم پاکستان عمران خان اور وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان خان بزدار کے ویژن کے مطابق ہر شہری کو ان کا بنیادی حق دینا ہماری ذمہ داری ہے

انشاء اللہ بہت جلد وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان خان بزدار راجن پور کا دورہ کریں گے اور اپنے دورے کے دوران انشاء اللہ راجن پور میں یونیورسٹی اور

ڈی ایچ کیو ہسپتال کی اپ گریڈیشن سمیت میگا پراجیکٹس کا اعلان کریں گے جو کام کئی دہائیوں سے اقتدار کے اعلیٰ ایوانوں میں رہنے والوں نے نہیں کیئے

وہ کام اللّٰہ پاک کی مدد سے وزیر اعظم پاکستان عمران خان اور وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان خان بزدار کی قیادت میں ہماری حکومت دو سال میں کر رہی ہے ہم عوامی لوگ ہیں ہمیں اپنے علاقے کی تمام محرومیوں کا بخوبی علم ہے

انشاء اللہ بہت جلد اپنے حلقے سمیت پورے ضلع میں اللہ پاک کی مدد سے محرومیوں کا خاتمہ کریں گے

اس موقع پر خواجہ صالح محمد سئیں ، جام ناصر ایڈووکیٹ، جام اکبر ایڈووکیٹ، سردار عبداللہ عامر خان دریشک

ثقلین اکبر جسکانی، چوہدری افضل ایڈووکیٹ ،عمران خان لاشاری، میاں خباب فرید ، ملک حنیف بٹ اور ملک فہیم من سمیت کافی تعداد میں لوگ موجود تھے۔


:حاجی پورشریف

(ملک خلیل الرحمن واسنی )

چیئرمین اسٹینڈنگ کمیٹی لوکل گورنمنٹ پنجاب سردارفاروق امان اللہ خان دریشک کی ایکسئین پبلک ہیلتھ عامر خان کے ہمراہ فاضل پور کی میگا سیوریج اسکیم کے

کام کی رفتار کا جائزہ اور حاجی پور واٹر اسپلائی اسکیم کے کام کی رفتار کو تیز کر کے جلد مکمل کرنے اور کام کی کوالٹی پر کوئی کمپرومائز نہ کرنے کی ہدایت کی

اس موقع پر ایکسئین پبلک ہیلتھ نے ان منصوبہ جات کی بریفننگ دی جلد تمام منصوبہ جات بروقت مکمل کرنے کی یقین دہانی بھی کرائی

اس موقع پر سردار عبد اللہ عامر خان دریشک ،ایس ڈی او پبلک ہیلتھ جام پور، حبیب اللہ لغاری ایس ڈی او

ثقلین اکبر جسکانی، مہار تنویر سب انجنیئر اور مہار سہیل احمد سب انجنیئر پبلک ہیلتھ سمیت دیگر دوست بھی موجود تھے۔

%d bloggers like this: