مئی 7, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

بھارت میں مودی حکومت کے خلاف کسانوں کا احتجاج جاری

کسانوں نے منگل کے روز ملک گیر ہڑتال اور احتجاج مزید تیز کرنے کا اعلان کیا ہے

بھارت میں مودی حکومت کے خلاف کسانوں کا احتجاج مسلسل بارہویں روز بھی جاری ہے۔

کسانوں نے منگل کے روز ملک گیر ہڑتال اور احتجاج مزید تیز کرنے کا اعلان کیا ہے۔

دہلی چلو نعرے کے ساتھ بھارتی کسانوں نے نئی دہلی کا رخ کیا ہے۔

کسانوں کا کہنا ہے کہ آئندہ کئی روز کا راشن ساتھ لائے ہیں

اور اس وقت تک احتجاج ختم نہیں کریں گے جب تک مطالبات پورے نہیں ہوتے۔ بھارتی پولیس اور کسانوں میں جھڑپیں بھی ہوئیں

بھارت میں کسانوں کا احتجاج مسلسل بارہویں روز میں داخل ہوگیا

مودی سرکار اور کسانوں کے درمیان مذاکرات کا پانچواں دور بھی بے نتیجہ رہا۔

کسانوں نے تینوں نئے زرعی قوانین واپس لینے کے مطالبے پر ہاں یا نہ میں جواب طلب کیا ہے

کانگریس سمیت گیارہ جماعتوں نے بھی کسانوں کے مظاہرے کی حمایت کردی

جبکہ بالی وڈ اداکار اور اداکارائیں بھی کسی سے پیچھے نہ رہے۔ پریتی زینٹا، پریانکا چوپڑا، سونم کپور ،

رتیش دیش مکھ اور گلوکار دل جیت دوسانجھ بھی کسانوں کی حمایت میں بول پڑے
دوسری جانب سابق کرکٹر یوراج سنگھ کے والد یوگراج سنگھ کا ہندوؤں کو

غدار کہنا شدت پسندوں کو ایک آنکھ نہ بھایا اور یوگراج سنگھ کی گرفتاری کا مطالبہ پورے بھارت میں اور پکڑ گیا

زرعی قوانین کے خلاف ہریانہ، پنجاب، اتر پردیش، نئی دہلی سمیت متعدد ریاستوں میں احتجاج کا سلسلہ جاری ہے

جبکہ لندن میں موجود بھارتی ہائی کمیشن کے سامنے بھی سکھوں نے احتجاج ریکارڈ کرایا ہے

دوسری جانب کینڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے مودی سرکار کے احتجاج کو مسترد کرتے ہوئے ایک بار پھر بھارتی کسانوں کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔

%d bloggers like this: