مئی 14, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

پی اے ایف فنشنگ اسکول میں گریجویشن تقریب کا انعقاد

مہمان خصوصی نے گریجویٹ ہونے والی طالبات میں سرٹیفیکیٹس تقسیم کئے

اسلام آباد

:پی اے ایف فنشنگ اسکول کے48 ویں کورس کی گریجویشن تقریب آفیسرز میس، پی اے ایف کمپلیکس اسلام آباد میں منعقد ہوئی۔

اس تقریب کی مہمان خصوصی بیگم تزئین مجاہد تھیں جو کہ پاکستان ائیر فورس ویمن ایسوسی ایشن(پفوا) کی صدر اور پی اے ایف فنشنگ اسکول کی سرپرستِ اعلیٰ بھی ہیں۔

مہمان خصوصی نے گریجویٹ ہونے والی طالبات میں سرٹیفیکیٹس تقسیم کئے۔

بیگم تزئین مجاہد نے پاکستان کے اس منفرد ادارے سے پرسنلٹی ڈیویلپمنٹ پروگرام کی کامیاب تکمیل پر طالبات کو مبارکباد پیش کی۔

انہوں نے ادارے میں تربیت کے اعلیٰ معیار کی تعریف کی اور معاشرے میں خواتین کی صلاحیتوں کو نکھارنے کے لئے فیکلٹی ارکان کی کاوشوں کو بھی سراہا۔

قبل ازیں اسکول کی ڈائریکٹر مس زیبا شوکت نے کورس کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے اِس کی نمایاں خصوصیات کو اجاگر کیا جن کا مقصد خواتین کو معاشرے کا مفید ممبر بنانا ہے۔

1996ء میں قائم کردہ پی اے ایف فنشنگ اسکول ایشیاء میں اپنی طرز کا واحد ادارہ ہے جہاں خواتین کو مختلف کورسز بشمول کمیونیکیشن سکلز، لینگویجز، منیجمنٹ،

آرٹ آف پریزنٹیشن، ڈومیسٹک سائنسز، عمومی ثقافت، آداب میزبانی، بچوں کی دیکھ بھال، نفسیات، اور روحانی افزودگی کے شعبہ جات میں عملی تربیت دی جاتی ہے۔

خواتین کی صلاحیتوں میں نکھار لانے اور ملک میں تعلیم کے فروغ کے لئے قائم کیا جانے والا یہ ادارہ

پاک فضائیہ کی ملکی تعمیر و ترقی میں کی جانے والی خدمات کے سلسلے کی ایک اہم کڑی ہے۔

%d bloggers like this: