احتساب عدالت نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی درخواستوں کا تحریری فیصلہ جاری کردیا
عدالت نے منی لانڈرنگ ریفرنس مکمل ہونے تک دونوں ملزموں کو بلٹ پروف گاڑیاں دینے کی ہدایت کی ہے
احتساب عدالت کے جج جواد الحسن نے دو صفحات پر مشتمل فیصلہ جاری کیا ہے
فیصلے میں کہا گیاہے کہ شہبازشریف اور حمزہ شہباز کو عدالت لانے والی گاڑی میں اچانک تبدیلی کی گئی
پنجاب حکومت شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو عدالت پیشی کے لیے بلٹ پروف گاڑیاں فراہم کرے
شہباز شریف اور حمزہ شہباز قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرز ہیں
فیصلے میں کہا گیا ہے کہ جوڈیشل ونگ کے مطابق انکے پاس بلٹ پروف گاڑیاں موجود نہیں ہیں
پنجاب حکومت اور تمام متعلقہ اتھارٹیز شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی سکیورٹی کو بھی یقینی بنائیں
شہباز شریف اور حمزہ شہباز نے بکتر بند گاڑیوں میں عدالت پیشی کو چیلنج کر رکھا تھا۔
اے وی پڑھو
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور
نیشنل پریس کلب کے انتخابات، جرنلسٹ پینل نے میدان مارلیا، اظہر جتوئی صدر منتخب
ملتان یونین آف جرنلسٹس کے سالانہ انتخابات میں "پروفیشنل جرنلسٹس گروپ” نے میدان مار لیا،