اپریل 19, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

مظفرگڑھ کی خبریں

مظفرگڑھ سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

مظفرگڑھ

(علی جان سے)

ریجنل یونین آف جرنلسٹس کی کال پرسینکڑوں صحافیوں کی اپنے مطالبات کے حق میں احتجاجی ریلی، سینکڑوں صحافیوں نے ڈپٹی کمشنر آفس کے سامنے دھرنا دیا،

ہر ضلع میں صحافی کالونی، صحت کارڈ، انشورنس سمیت 7 نکات پر مشتمل مطالبات پیش۔ تفصیلات کے مطابق ریجنل یو نین آف جرنلسٹس پاکستان نے اپنے 7نکاتی مطالبات کی

منظوری کے لیے احتجاجی تحریک کے پہلے مرحلے میں دوسری ریلی مظفر گڑھ میں نکالی۔ ریلی ڈپٹی کمشنر آفس مظفر گڑھ سے کچہری چوک تک نکالی گئی

صحافیوں نے ڈی سی آفس کے سامنے احتجاجی دھرنا دیا۔صحافیوں نے ہاتھوں میں کتبے اٹھا رکھے تھے

جس پر مطالبات درج تھے۔ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ تاریخ میں پہلی بار علاقائی صحافی اپنے مطالبات کو لے کر میدان عمل میں آئے ہیں،

صحافی کالونی، سوشل سیکورٹی صحت کارڈ، پریس کلبز کے فنڈز،فی کس 50لاکھ انشورنس، تعلیمی اداروں میں صحافیوں کے بچوں کے لیے کوٹہ،

غریب صحافیوں کی بچیوں کے لیے جہیز فنڈز، ایکرڈیشن کارڈ کے لیے ضلع کی سطح پر کمیٹیاں علاقائی صحافیوں کا بنیادی حق ہے اور کامیابی علاقائی صحافیوں کا مقدر ہو گی

حکومت ہمارے مطالبات کومنظور کرے۔ ریلی کی قیادت ریجنل یونین آف جرنلسٹس پاکستان کے سیکرٹری جنرل عابد مغل،

صدر جنوبی پنجاب سید طاہرشاہ، جنرل سیکرٹری جنوبی پنجاب رضوان قریشی،ممبران سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی محمد اشفاق چوہدری، صدر پریس کلب ڈیرہ غازیخان سجاد خاں چنوں، ضلعی صدر مظفر گڑھ عنصرآفتاب،

نذر جتوئی ،کامران ظفربھٹی و دیگر عہدیداران نے کی۔ریلی میں ضلع بھر سے سینکڑوں صحافیوں نے شرکت کی۔

دھرنے کے شرکاء سے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر عمران شمس نے مذکرات کیے

اور قیادت کویقین دہانی کروائی کہ مقامی سطح پر جن مطالبات کی تکمیل ہوسکی کریں گے اور حکومت کو تحریری طور پر آگاہ کردیا جائے گا۔

%d bloggers like this: