مئی 17, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

سکول کھلے رہیں گے یا نہیں؟؟؟

بین الصوبائی وزرائے تعلیم کا اجلاس کسی فیصلہ پرنہ پہنچ سکا

سکول کھلے رہیں گے یا نہیں؟؟؟

بین الصوبائی وزرائے تعلیم کا اجلاس کسی فیصلہ پرنہ پہنچ سکا۔۔۔

تعلیمی اداروں میں سردیوں کی چھٹیوں سے متعلق فیصلہ 23 نومبر کوہوگا۔

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی زیر صدارت اجلاس میں این سی او سی نے

بین الصوبائی وزرا تعلیم فورم کو کورونا وائرس کے پھیلاو پر ملکی،

علاقائی اوربین الاقوامی صورت حال پربریفننگ دی۔۔۔ذرائع کاکہناہےکہ

وفاقی حکومت نے بڑھتے ہوئے کرونا کیسز کے باعث تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی فوری تعطیلات

کی تجویز دی جس کی سندھ، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے وزراءنے حمایت کی۔۔۔

پنجاب، خیبرپختونخوا اور بلوچستان نے فوری تعطیلات کی مخالفت کی۔۔۔

وزارت صحت نے بھی تعلیمی اداروں میں چھٹیوں کی حمایت کی۔۔۔

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کاکہناتھاکہ

بچوں اور اساتذہ کی جان سب سے زیادہ عزیز ہے۔۔۔

کانفرنس کی مشاورت اور سفارشات این سی سی میں پیش کی جائیں گی۔۔۔

جس کے بعد 23 نومبر کو سردیوں کی تعطیلات اور سکولوں کی بندش کے حوالے

سے حتمی فیصلہ کرلیاجائےگا۔

%d bloggers like this: